Tag: mianwalli

  • گڈگورننس کا مطالبہ پورے پاکستان کا ہے، عمران خان

    گڈگورننس کا مطالبہ پورے پاکستان کا ہے، عمران خان

    پشاور: پاکستان تحریک انصاف کے سر براہ عمران خان کا کہنا ہے کہ گڈگورننس کامطالبہ پورے پاکستان کا ہے تحریک انصاف آئندہ عام انتخابات میں بھی کلین سویپ کرے گی۔

    پشاورمیں محکمہ انسداددہشت گردی کے دوراورپولیس لائن میں خطاب کے موقع پرعمران خان نے بتایاکہ خیبرپختونخواہ کی پولیس ماڈل پولیس بن کرابھررہی ہے عوام کے شکایات بروقت حل ہورہے ہیں دیگرصوبوں کے برعکس خیبرپختونخواہ کی پولیس غیرسیاسی ہے۔

    عمران خان نے کہاکہ وفاقی حکومت بہترطرزحکمرانی کویقینی بنائیں اس بات کامطالبہ مختلف حلقوں کی جانب سے کیاجارہاہے جوکہ جائزہے۔

    پی ٹی آئی کے چیرمین کاکہناتھاکہ خیبرپختونخواہ میں تحریک انصاف کاگراف بلندہورہاہے آئندہ عام انتخابات میں ان کی جماعت کلین سویپ کرےگی۔

    انکا کہنا تھا کہ پولیس کے بعد سوبے کے ہسپتالوں پر توجی دے جاری ہے بہت جلد صوبے کے ہسپتالوں میں میں تبدیلی نظر اگے گی سندھ اور پنجاب میں سیاست دارن پولیس کے تبادلے کر لے اپنے مقاصد ک لیے استعمال ہو رہی ہے جبکہ کے پی میں پولیس مکمل طور پر غیر سیاسی ہے۔

  • کسانوں کا معاشی قتل ہورہا ہے،حکومت کو فکر نہیں، عمران خان

    کسانوں کا معاشی قتل ہورہا ہے،حکومت کو فکر نہیں، عمران خان

    میانوالی : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ کسانوں کا معاشی قتل ہورہا ہے اور وزیراعظم نواز شریف نے میٹرو بسوں پر اربوں روپے خرچ کر ڈالے ،کسان مریں یا جئیں ،حکومت کو فکر نہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے میانوالی میں جلسے سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔ اس موقع پر کچھ لوگ عمران خان کا خطاب سننے کیلئے قریبی کچی مٹی کی بنی مسجد کی چھت پر چڑھ گئے۔لوگوں کا وزن زیادہ ہونے کی وجہ سے مسجد کی چھت گرگئی جس کے نتیجے میں متعدد افراد ملبے تلے دب گئے۔

    عمران خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ نندی پور پاورپراجیکٹ چلا نہیں لیکن اربوں کے اشتہار چلائے گئے ۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں آپ کو کسی بھی سرکاری کام پر عمران خان کی تصویر نظر نہیں آئے گی۔

    انہوں نے کہا کیونکہ عمران خان نے اللہ کو جواب دینا ہے اس لیئے قوم کا پیسہ خود پر نہیں لگاتا، انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت اپنے کسانوں کا خیال رکھتی ہے ،بیج تیار کر کے دیتی ہے اور کیڑے مار ادویات سستے داموں دیتی ہے جس کی وجہ سے پاکستانی کسان کے مقابلے میں بھارتی کسان زیادہ خوشحال ہے ۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان میں غربت بڑھ رہی ہے ،خوراک پوری نہیں ہوتی لیکن میاں صاحب کو کسانوں کی کوئی فکر نہیں ہے۔