Tag: Mice bites

  • پارلیمنٹ لاجز میں  پیپلز پارٹی کی خاتون رکن اسمبلی کو چوہے نے کاٹ لیا

    پارلیمنٹ لاجز میں پیپلز پارٹی کی خاتون رکن اسمبلی کو چوہے نے کاٹ لیا

    اسلام آباد : پارلیمنٹ لاجز میں پیپلز پارٹی کی خاتون رکن اسمبلی شاہدہ رحمانی کو چوہے نے کاٹ لیا، شاہدہ رحمانی نے مطالبہ کیا ہے کہ لاجز میں بدانتظامی کا نوٹس لیا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ لاجز میں ارکان اسمبلی کی رہائش گاہ میں چوہوں نےڈیرہ ڈال لیا، پیپلز پارٹی رکن شاہدہ رحمانی کو چوہے نے کاٹ لیا، شاہدہ رحمانی کا کہنا ہے کہ لاجزمیں سوئی ہوئی تھی،چوہے نے کاٹ لیا ، میں نے پھر اس کاانجکشن لگوایا ہے۔

    پیپلز پارٹی کی رکن اسمبلی نے مطالبہ کیا ہے کہ لاجز میں بدانتظامی کا نوٹس لیا جائے، جس کے بعد ڈپٹی اسپیکر نےڈائریکٹر سی ڈی اے کوہدایات جاری کر دیں اور کہا سی ڈی اے کو کہوں گا کہ بہتر انتظانات یقینی بنائیں۔

    خیال رہے اس سے قبل بھی ارکان اسمبلی پارلیمنٹ لاجز میں چوہوں کی موجود گی کی شکایت کرچکے ہیں، ارکان اسمبلی کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ پارلیمنٹ لاجز میں صفائی نہیں کرسکتی تو باقی شہر کا خدا ہی حافظ ہے۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ ارکان پارلیمنٹ چوہوں کی موجودگی سے بے حد پریشان ہیں اور انہوں نے کئی بار چوہوں کی ویڈیو تک بنانے کی کوشش کی ہے تاکہ معاملے سے ذمہ داروں کو آگاہ کیا جائے مگر چوہے ذرا سی حرکت اور شور سن کر ڈائس کے نیچے چھپ جاتے ہیں۔