Tag: Michael Clarke

  • سابق آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک کینسر میں مبتلا ہوگئے

    سابق آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک کینسر میں مبتلا ہوگئے

    آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مائیکل کلارک جِلد کے کینسر میں مبتلا ہوگئے، اس حوالے سے انہوں نے پیغام جاری کیا ہے۔

    سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں 44 سالہ مائیکل کلارک نے لکھا کہ اسکن کینسر خاص طور پر آسٹریلیا میں ایک حقیقت ہے، میرے ناک پر ایک اور کٹ پڑ گیا ہے، دوستانہ مشورہ ہے کہ اپنی جِلد کا معائنہ کراتے رہیں۔

    آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان نے مزید لکھا کہ احتیاط علاج سے بہتر ہے، میرے کیس میں باقاعدگی سے چیک اپ اور جِلد سے متعلق تشخیض اہم ہے۔

    رپورٹس کے مطابق کلارک کو چند برس قبل جِلد کے کینسر کی علامات ظاہر ہوئی تھیں، انہوں نے جِلد کے کینسر کا فوری انکشاف نہیں کیا تھا۔

    مائیکل کلارک کی گرل فرینڈ کے ہاتھوں سرعام پٹائی

    آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مائیکل کلارک کی گرل فرینڈ کے ہاتھوں سرعام پٹائی ہوگئی۔

    آسٹریلوی میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک کو دھوکا دینے پر جیڈ کلارک نے تھپڑوں کی بارش کردی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    ویڈیو میں مائیکل کلارک کو خاتون دوست کے ساتھ بحث کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔واضح رہے کہ واقعہ 10 جنوری کے روز پیش آیا جس کی ویڈیو آسٹریلوی میڈا نے شیئر کردی ہے۔

  • ورلڈ کپ میں اپنے اعزاز کا دفاع کریں گے، روہیت شرما

    ورلڈ کپ میں اپنے اعزاز کا دفاع کریں گے، روہیت شرما

    سڈنی : بھارتی ٹیم کے بلے باز روہیت شرما نے کہا ہے کہ بھارتی ٹیم ناقابل شکست رہتے ہوئے ایک اچھی کرکٹ کھیل رہی ہے۔ ورلڈ کپ میں اپنے اعزاز کا بھرپور انداز سے دفاع کرینگے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے سڈنی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے بھارتی بلے باز روہت شرما نے کہا کہ جیت کیلئے پر عزم ہیں۔

    اس موقع پر آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک نے کہا کہ سڈنی کی وکٹ فاسٹ بولرز کیلئے سازگار ہے،اسپنرز کا بھی جادو چل سکتا ہے۔

    مائیکل کلارک کا کہنا تھا کہ پہلے بیٹنگ کا موقع ملا تو زیادہ رنز اسکور کرنے کی کوشش کرینگے۔اب ہمارا مقصد  ورلڈ کپ کے فائنل میں نیوزی لینڈ کو جوائن کرنا ہے۔

  • آسٹریلوی ٹیم کے کپتان مائیکل کلارک فٹ ہوگئے

    آسٹریلوی ٹیم کے کپتان مائیکل کلارک فٹ ہوگئے

    شارجہ : آسٹریلوی ٹیم کے کپتان مائیکل کلارک فٹ ہوگئے ہیں، پاکستان اے کے خلاف چار روزہ پریکٹس میچ میں حصہ لیں گے۔انکا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیسٹ کی اچھی ٹیم ہے، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کے نتائج سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

    آسٹریلوی ٹیم کے کوچ ڈیرن لیمن نے مائیکل کلارک کو مکمل فٹ قرار دیا تو کلارک نے بھی پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں شرکت فٹنس سے مشروط کردی، انھوں نے کہا کہ وہ بیٹنگ کررہے ہیں لیکن میدان میں اترنے کے لئے انہیں سو فیصد فٹ ہونا ہوگا۔

    کلارک نے کہا کہ ہر دن ایک جیسا نہیں ہوتا، پاکستان اچھی ٹیم ہے ٹیسٹ میں کم بیک کرسکتی ہے۔

    ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ سعید اجمل ورلڈ کلاس بولر ہیں،  پاکستان کو اجمل کی کمی ضرور محسوس ہورہی ہوگی، کلارک پاکستان اے کے خلاف بدھ سے شروع ہونے والے چار روزہ پریکٹس میچ میں ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

    آسٹریلوی کپتان زمبابوے میں سہ ملکی سیریز کے دوران ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوگئے تھے۔ جس کے باعث وہ پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز میں حصہ نہیں لے سکے۔

  • پاک آسٹریلیا ون ڈے:مائیکل کلارک انجری کے باعث سیریزسے باہر

    پاک آسٹریلیا ون ڈے:مائیکل کلارک انجری کے باعث سیریزسے باہر

    میلبورن: آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک ہیمسٹرنگ انجری کے باعث پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز سے باہرہوگئے ہیں، مائیکل کلارک زمبابوے میں سہ ملکی سیریز کے دوران ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوگئے تھے جس کے بعد سے وہ اب تک مکمل طور پر فٹ نہیں ہوسکے ہیں۔

    ٹیم کے فزیوتھراپسٹ ایلکس کونٹورس کا کہنا ہے کہ وطن واپسی کے بعد سے کلارک کی انجری مکمل ٹھیک نہیں ہوسکی، امید ہے وہ ٹیسٹ سیریز سے قبل فٹنس حاصل کرلیں گے۔

    مائیکل کلارک کے متبادل کا اعلان ہونا ابھی باقی ہے، پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان تین ون ڈے کی سیریزکا آغازسات اکتوبرکوشارجہ میں کھیلے جانے والے میچ سے ہوگا۔