Tag: Michigan

  • صرف میں ہی دنیا کو تیسری جنگ عظیم سے بچا سکتا ہوں، ڈونلڈ ٹرمپ کی ویڈیو

    صرف میں ہی دنیا کو تیسری جنگ عظیم سے بچا سکتا ہوں، ڈونلڈ ٹرمپ کی ویڈیو

    مشیگن: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انتخاب سے متعلق سیاسی ریلیاں پھر سے شروع کر دی ہیں، ریاست مشیگن میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا ’’صرف میں ہی دنیا کو تیسری جنگ عظیم سے بچا سکتا ہوں۔‘‘

    نومبر میں ہونے والی صدارتی دوڑ کی تیاری کے لیے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کو دو ریاستوں وسکونسن اور مشیگن میں انتخابی ریلیاں نکالیں، گزشتہ دنوں وہ نیویارک میں مجرمانہ مقدمے میں عدالت میں پیشیاں بھگتاتے رہے، جہاں ان پر ایک فلمی اداکارہ کو چُپ رہنے کے لیے دی جانے والی رقم (hush money trial) کو چھپانے کے لیے جعلی کاروباری ریکارڈ بنانے کا الزام ہے۔

    ریاست مشیگن میں انتخابی ریلی سے خطاب میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا صرف میں ہی دنیا کو تیسری جنگ عظیم سے بچا سکتا ہوں، صدر بائیڈن کی کمزوریوں نے دنیا کو جوہری جنگ کے دہانے پر پہنچا دیا ہے، میں دنیا میں امن لاؤں گا، اور اقتدار میں آنے کے بعد اسرائیل سے بھی بڑا آئرن ڈوم بنائیں گے۔

    ٹرمپ نے امریکی یونیورسٹیوں میں مظاہرین کے خلاف کریک ڈاؤن کی حمایت کر دی، اور اسرائیل مخالف، فسلطین حمایتی احتجاج پر سخت تنقید کی۔

    ریاست وسکونسن میں تقریر میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا میں آباد فلسطینی پناہ گزین یہاں بھی ’’جہاد‘‘ کر سکتے ہیں اور 7 اکتوبر کے طرز کے حملے کر سکتے ہیں۔ انھوں نے مسلم ممالک سے سفری پابندی کے نفاذ کی اپنی تجویز پر عمل کا بھی عزم کیا۔

  • امریکا: ریاست مشی گن کے اسکول میں فائرنگ، 3 طلبہ ہلاک

    امریکا: ریاست مشی گن کے اسکول میں فائرنگ، 3 طلبہ ہلاک

    لانسنگ: امریکی ریاست مشی گن کے اسکول میں فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں 3 طلبا ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے ہیں۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست مشی گن کے شہر لانسنگ میں طالبعلم نے اپنے ہی اسکول میں فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 3 طلبا ہلاک اور 6 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

    امریکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا واقعہ لانسنگ کے آکسفورڈ اسکول میں پیش آیا،ہلاک ہونے والوں میں 16 سالہ لڑکا جبکہ 14 اور 17 سالہ دو لڑکیاں شامل ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق واقعے میں چھ افراد زخمی بھی ہوئے، زخمیوں میں ایک ٹیچر بھی شامل ہے، پولیس کے مطابق حملہ آور کو گرفتار کرلیا گیا ہےاور اس کے قبضے سے ہینڈ گن تحویل میں لے لی گئی۔خیال رہے کہ امریکا میں حالیہ عرصے میں فائرنگ کے واقعات پیش آئے ہیں۔

    رواں سال مارچ میں امریکا کی ریاست جارجیا کے شہر اٹلانٹا اور ایک نواحی علاقے میں 3 مساج پارلرز میں فائرنگ سے خواتین سمیت 8 افراد ہلاک ہوگئے تھے جن میں سے اکثر ایشیائی نژاد تھے۔

    امریکا میں اسلحہ بآسانی دستیاب ہونے کے باعث بڑے پیمانے پر فائرنگ کے واقعات اکثر پیش آتے رہتے ہیں جس کے باعث انسانی حقوق کی تنظیمیں ہتھیاروں کے قوانین کو مزید مؤثر بنانے کا پرزور مطالبہ کرتی ہیں۔

    گزشتہ برس نومبر میں امریکی ریاست نیویارک میں رات گئے منعقد پارٹی میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک اور 14 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

  • امریکہ میں دودھ پیتے بچے کی فائرنگ‘ 2 بچے زخمی

    امریکہ میں دودھ پیتے بچے کی فائرنگ‘ 2 بچے زخمی

    شکاگو : امریکی ریاست مشی گن میں حادثاتی طور پر دودھ پیتے بچے کی فائرنگ سے دو بچے زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق مشی گن پولیس حکام کا کہنا ہے کہ چھوٹے بچے سے حادثاتی طور پر گولی چلنے کے نتیجے میں دو بچے زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثاتی طور پرگولی چلنےکا واقعہ مشی گن کے علاقے دیئربورن میں واقع ایک گھر میں پیش آیا جہاں دن میں بچوں کی دیکھ بھال کی جاتی ہے۔


    کیلیفورنیا، طالب علم نے ہم جماعت کو قتل کر کے خود کو بھی گولی مارلی


    پولیس کا کہنا ہے کہ دودھ پیتے بچے کی فائرنگ سے ایک بچے کے کندھے پر گولی لگی جبکہ فائرنگ سے زخمی ہونے والے دوسرے بچے کی حالت تشویش ناک ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے کے حوالے سے تحقیقات مکمل کرلی گئی ہیں اور اس سلسلے میں پراسیکیوٹر سے ملاقات کی جائے گی جس میں اس بات کا تعین کیا جائے گا کہ اس کیس میں فائرنگ کی دفعات لگائی جائیں یا نہیں۔


    امریکہ، اسکول میں فائرنگ سے ایک معلم اور دو طالب علم زخمی


    امریکی میڈیکل جنرل پیڈریٹریز میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق ہرسال امریکہ میں 1300 بچے فائرنگ کے واقعات میں ہلاک جبکہ 5790 زخمی ہوتے ہیں۔

    خیال رہے کہ ہرسال بچوں کی جانب سے فائرنگ کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے جبکہ گن کنٹرول کے سخت قوانین نہ بنانے کی وجہ سے امریکہ میں صورت حال سنگین بنتی جارہی ہے۔


    امریکہ: ہائی اسکول میں فائرنگ‘1 طالب علم ہلاک‘ 3 زخمی


    واضح رہے کہ رواں ماہ 14 ستمبرکو امریکی ریاست واشنگٹن کے علاقے اسپوکین میں واقع فری مین ہائی اسکول میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں ایک طالب علم ہلاک جبکہ 3 زخمی ہوگئے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

  • امریکی ریاستوں کا شامی مہاجرین کوپناہ دینے سے انکار

    امریکی ریاستوں کا شامی مہاجرین کوپناہ دینے سے انکار

    امریکی ریاست الابامہ کے گورنر رابرٹ بنٹلے نے فرانس میں ہونے والے دہشت گردوں حملوں سے خوفزدہ ہوکرامریکی ریاستوں میں شامی مہاجرین کی آمدپرپابندی پرغور شروع کردیا ہے۔

    پیرس میں گزشتہ جمعے اور ہفتے کی درمیانی شب ہونے والے دھماکوں میں 132 افرد جاں بحق اور 300 سے زائد زخمی ہوئے تھے ، ابتدائی تحقیقاتی رپورٹس کے مطابق حملہ آور شامی مہاجرین کے روپ میں فرانس میں داخل ہوئے۔

    گورنر بنٹلے کا کہنا تھا کہ وہ کسی بھی ایسی پالیسی کی حمایت نہیں کریں گے جس سے الابامہ کے شہریوں کی سیکیورٹی کو خطرات لاحق ہوں۔

    ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی شامی پناہ گزین کو الابامہ میں پناہ نہیں دی جائے گی اور اس سلسلے میں انہوں نے وفاقی حکومت سے بات کرنے کی تیاری کرلی ہے۔

    الابامہ کے گورنراس معاملے میں اکیلے نہیں ہیں بلکہ امریکہ کی ایک اور ریاست مشی گن کے گورنر رک سنائڈر نے بھی اسی قسم کے اندیشوں کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی شامی پناہ گزین کومکمل اسکریننگ سے قبل مشی گن میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ مشی گن کی امیگرینٹس کو خوش آمدید کہنے کی طویل تاریخ ہے اور ہمیں اس پر فخر ہے لیکن ہماری پہلی ترجیح ہمارے شہریوں کی حفاظت ہے۔

    اس سے قبل ڈپٹی نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر کا کہنا تجا کہ امریکہ 10 ہزارشامی مہاجرین کو پناہ دینے کی پالیسی پر عمل درآمد کرے گا۔

    ان کاکہنا تھا امریکہ کے پاس دنیا میں سب سے مہنگا اسکریننگ سسٹم ہے جس کی مدد سے شامی پناہ گزینوں کو جانچ کے عمل سے گزارنے کے بعد ہی امریکہ میں داخلہ دیا جائے گا۔