Tag: mickey mouse

  • شادی میں کھانے کی جگہ مکی اور منی ماؤس مدعو، مہمان ناراض

    شادی میں کھانے کی جگہ مکی اور منی ماؤس مدعو، مہمان ناراض

    لندن: برطانیہ میں ایک دلہن نے شادی کے کھانے کی رقم سے ڈزنی کریکٹرز مکی اور منی ماؤس کو مدعو کرلیا، مہمان کھانا نہ ملنے پر بے حد ناراض ہوئے۔

    بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق برطانیہ میں ایک دلہن نے شادی میں مہمانوں کو کھانا کھلانے کے بجائے مکی اور منی ماؤس پر 4 ہزار پاؤنڈز خرچ کردیے۔

    2 ماہ قبل ہونے والی اس شادی میں دلہن کی خواہش تھی کہ وہ اپنی شادی میں ڈزنی کے مشہور زمانہ کرداروں کو مدعو کریں۔

    28 سالہ دلہن نے غیر ملکی میڈیا کو بتایا کہ انہوں نے شادی کے کھانے کے لیے مختص 4 ہزار پاؤنڈز کی رقم سے مکی اور منی ماؤس کو مدعو کیا تھا۔

    ڈزنی کریکٹرز نے شادی کے دوران ڈانس کے وقت انٹری دی اور بعد ازاں تصاویر بھی کھنچوائیں۔

    خاتون نے اپنی فیس بک پوسٹ میں کہا کہ دو ماہ قبل میری اپنے منگیتر سے شادی اسی انداز میں ہوئی جیسی ہماری خواہش تھی، میرے والدین اور شوہر کے والدین نے شادی کے اخراجات کے لیے بہت اچھی رقم دی تاکہ ہم کسی کے مقروض نہ ہوجائیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ میں اور میرے منگیتر ڈزنی کے مداح ہیں اور ہمیں سال میں جتنی بار موقع ملتا ہے ڈزنی لینڈ ضرور جاتے ہیں، میری رشتے دار خاتون کو یہ شکایت ہے کہ ہم نے اپنی شادی میں کھانے اور مشروبات کیوں نہیں پیش کیے۔

    دلہن کا کہنا تھا کہ ہم نے شادی کے کھانے کے پیسوں سے مکی اور منی ماؤس کو آدھے گھنٹے کے لیے تقریب میں مدعو کیا تھا۔

  • مشہورزمانہ کارٹون ’ڈونلڈ ڈک‘ 84 سال کا ہوگیا

    مشہورزمانہ کارٹون ’ڈونلڈ ڈک‘ 84 سال کا ہوگیا

    دنیا بھر کے بچوں اور بڑوں کا پسندیدہ کارٹون کریکٹر ڈونلڈ ڈک آج اپنی 84 ویں سالگرہ منا رہا ہے، ڈونلڈ ڈک اپنی مخصوص آواز کے سبب منفرد کردار ہے۔

    مشہور زمانہ کارٹون ’ڈانلڈ ڈک‘ کارٹون بنانے والی پہلی کمپنی والٹ ڈزنی کا کردار ہے اور اس کمپنی عالمی شہرت یافتہ کارٹون کریکٹرز گوفی، مکی ماؤس، منی ماؤس اور پلوٹو کی طرح دنیا بھر کے بچے اور بڑے ڈونلڈ ڈک کے دیوانے ہیں۔

    ڈونلڈ ڈک ایک ملاح ہے جو ہر وقت غصے میں رہتا ہے ، سر پر ملاحوں کی مخصوص کیپ لگائے اپنے دوست مکی ماؤس کے ساتھ ہمہ وقت پر مزاح حرکات میں مشغول رہتا ہے۔ مکی ماؤس کی فلموں میں سب سے زیادہ آنے والا دوسرا کردار ڈونلڈ ڈک ہی ہے۔

    والٹ ڈزنی کے اس مشہور کا رٹون کی پہلی فلم’وائز لٹل ہین‘ آج سے 84 سال قبل 1934 میں پیش کی گئی تھی۔ اُس وقت سے لے کر آ ج تک ڈو نلڈ ڈک اپنےمداحوں میں مشہور ہے جبکہ مکی ماؤس اس کے اچھے دو ستوں میں شامل ہے۔

    اپنی پہلی ریلیز سے آج تک ڈونلڈ ٹرمپ انتہائی مقبول ترین کارٹون کردار ہے ، اوراپنی مقبو لیت کے با عث ڈونلڈ ڈک کا شمار ہردور کے 50 عظیم ترین کا رٹون کرداروں میں بھی کیا جا تاہے۔

    خاص بات یہ ہے کہ ڈونلڈ ڈک کی سالگرہ تو آج منائی جارہی ہے لیکن ڈونلڈ ڈک اس سے پہلے بھی ایک اسٹوری بک ’دی ایڈونچر آف مکی ماؤس‘ میں جلوہ گر ہوچکا ہے ، لیکن اس وقت اس کی ہیت موجودہ ڈونلڈ ڈک والی نہیں تھی اور نہ ہی وہ ملاح تھا بلکہ ایک عام بطخ تھا، لہذا 1934 میں فلم ریلیز کو ہی ڈونلڈ ڈک کی تاریخ رونمائی یا سالگرہ سمجھا جاتا ہے۔

    یہاں آپ کو یہ بھی بتادیں کہ ڈونلڈ کا کردار کس طرح تراشا گیا۔ والٹ ڈزنی ہی اس کردار کے خالق ہیں اور انہوں نے کلیئرنس ناش نامی ایک وائس آرٹسٹ کو انتہائی منفرد آواز میں ’ میری ہیڈ اے لٹل لیمب‘ گاتے سنا، ناش کا خیال تھا کہ وہ ایک بھیڑ کی آواز نکال رہے ہیں لیکن ڈزنی نے زور دیا کہ یہ آواز کسی بطخ کے کردار کے ساتھ زیادہ لوگوں کو اپنی جانب متوجہ کرے گی۔

    کلیئرنس ناش کو اسی وقت ملازمت پر رکھ لیا گیااور اس کے بعد ڈزنی نے اپنے ذور تخیل سے ڈونلڈ کے کردار کو تراشا، سجایا ، سنوارا اور دنیا کے سامنے پیش کردیا۔

    ڈونلڈ کے کردار کی شناخت اس کے دو رویے ہیں ، ایک تنک مزاج ہونا اور بات بات پر سیخ پا ہوجانا اور دوسری جانب ڈونلڈ کا زندگی کے لیے انتہائی عمومی رویہ اختیار کیے رکھنا، اسے ایک منفرد کردار میں ڈھالتا ہے۔

  • دبئی: پھولوں‌ اور پودوں‌ سے تیار کیا جانے والا دنیا کا سب سے بڑا مکی ماؤس

    دبئی: پھولوں‌ اور پودوں‌ سے تیار کیا جانے والا دنیا کا سب سے بڑا مکی ماؤس

    دبئی: متحدہ عرب امارات کی حکومت نے کارٹون کریکٹر مکی ماؤس کی 90ویں سالگرہ کے موقع پر مملکت میں رہنے والے بچوں کو خصوصی تحفہ دیتے ہوئے مکی ماؤس کا طویل القامت مجسمہ بنا ڈالا۔

    تفصیلات کے مطابق بچوں کے پسندیدہ کارٹون کریکٹر مکی ماؤس کی 90ویں سالگرہ کے موقع پر دبئی کے معروف ’مریکل پارک‘ میں دنیا کا سب سے بڑا کارٹون کریکٹر کا تیار کرلیا۔

    پھولوں اور پودوں سے بنائے جانے والے مکی ماؤس کی لمبائی 18 میٹر جبکہ وزن 35 ٹن کے قریب ہے، منتظمین کے مطابق کارٹون کریکٹر کی تیاری میں 10 ہزار پودے اور پھول استعمال کیے گئے۔

    پارک کے سی ای او انجینئر عبدالنصیر راحل کا کہنا ہے کہ 100 مزدوروں نے 45 روز کی شبانہ روز محنت کے بعد مکی ماؤس کا مجسمہ تیار کیا جسے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے دنیا کا سب سے بڑا مجسمہ قرار دیا۔

    ویڈیو دیکھیں: مکی ماؤس کے لباس میں بلی کے بچے کی خوبصورت کیٹ واک

    اُن کا کہنا تھا کہ آئندہ آنے والے وقتوں میں بچوں کے لیے پھولوں اور پودوں سے مزید 6 کارٹون کریکٹر بنائے جائیں گے جس کا مقصد ماحول کو آلودگی سے پاک کرتے ہوئے نئے انداز سے پیش کرنا ہے۔

    انجینئرنگ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر چافک ناجا کا کہنا ہے کہ چونکہ مکی ماؤس بچوں اور بڑوں کا پسندیدہ کردار ہے اسی بات کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم نے پہلا تجربہ کیا جس کے ممکنہ طور پر اچھے نتائج مل رہے ہیں کیونکہ پارک میں آنے والے لوگ اس کے گرد جمع ہوکر تصاویر بنواتے ہیں۔

    عرب میڈیا کے مطابق دبئی میں قائم کیا جانے والے معجزاتی پارک پیر تا جمعرات صبح 9 بجے سے 12 بجے تک کھلے گا جبکہ جمعے کی تعطیل کے روز اسے رات 11 بجے تک کھولا جائے گا۔

    پارک میں داخلے کی فیس 45 درہم مقرر کی گئی ہے جبکہ تین سے 12 سال تک کے بچوں کی داخلہ فیس 35 درہم ہے، معذور افراد اور دو سال سے کم عمر بچوں کو داخلہ بالکل مفت ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔