Tag: micro chip

  • "کورونا مائیکرو چپ ” بل گیٹس نے اہم بات بتا دی

    "کورونا مائیکرو چپ ” بل گیٹس نے اہم بات بتا دی

    نیو یارک : مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے کہا ہے کہ کورونا ویکسین سے متعلق یہ سازشی خیالات انتہائی احمقانہ ہیں کہ کورونا وائرس کو انسانوں میں مائیکرو چپس نصب کرنے کیلئے پھیلایا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے سربراہ بل گیٹس کورونا ویکسین پر سازشی خیالات کے دعوے پر پھٹ پڑے، انہوں نے اس بات کی سختی سے تردید کی کہ کورونا وائرس اس لیے پھیلایا گیا ہے تاکہ انسانوں میں مائیکرو چپس نصب کی جا سکیں۔

    گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس قدر جھوٹ بولا جارہا ہے، میں کبھی بھی مائیکرو چپ جیسے منصوبوں کا حصہ نہیں رہا درحقیقت اس کی تردید کرنا بھی بہت مشکل ہے کیونکہ یہ انتہائی احمقانہ یا عجیب بات ہے۔

    مائیکرو چپ سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ جاننا بہتر ہے کہ کن بچوں کو خسرے کی ویکسین دی گئی اور کن کو نہیں، ایسے نظام جیسے طبی ریکارڈ کو ترتیب دینے کی ضرورت ہے جو مدد فراہم کرسکیں، طبی عملے کو یہ شناخت کرنا ہوگی کہ کون وائرس سے محفوظ ہے مگر اس عمل میں کسی مائیکرو چپ کو شامل کرنے کی ضرورت نہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہماری فاؤنڈیشن ویکسینزز خریدنے کے لیے سرمایہ حاصل کرتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ ہم نے ایک وبا کے خطرے کو دیکھا اور اس پر بات کی۔

    واضح رہے کہ سال 2015 میں بل گیٹس نے ایک تقریر کے دوران خبردار کیا تھا کہ انسانیت کو سب سے بڑا خطرہ جوہری جنگ سے نہیں بلکہ کسی وبائی وائرس سے لاحق ہے جو کروڑوں افراد کے لیے جان لیوا بن جائے گا۔

    اس خطاب اور بل اینڈ ملینڈا گیٹس فاؤنڈیشن کی جانب سے کووڈ 19 کے خلاف لڑنے کے لیے 30 کروڑ ڈالرز کے عطیے کے اعلان اور ایک ویکسین کی تیاری کے اعلان پر کچھ حلقوں کی جانب سے مائیکرو سافٹ کے بانی کے خلاف آن لائن مہم شروع ہوگئی تھی اور متعدد اقسام کی افواہیں پھیلائی گئی تھیں۔

  • جدید اورمحفوظ ترین ای پاسپورٹس کے اجراء کی تیاریاں مکمل

    جدید اورمحفوظ ترین ای پاسپورٹس کے اجراء کی تیاریاں مکمل

    کراچی : جعلسازی سے مکمل محفوظ ای پاسپورٹس کے اجراء کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں، پہلے مرحلے میں سرکاری افسران اور سفارت کاروں کو جاری کئے جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت نے مائیکرو چپ والے جدید ای پاسپورٹس کے اجراء کیلئے اقدامات کرلیے، اس سلسلے میں ابتدائی طور پر سفارت کاروں اور سرکاری افسران کو ای پاسپورٹس جاری کیے جائیں گے، مذکورہ پاسپورٹس کو جعلسازی سے مکمل محفوظ رکھنے کیلئے مائیکرو چپ لگائی گئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق بلیو اورریڈ پاسپورٹس کے اجراء کا آغاز مارچ 2018 سے ہو گا جبکہ عام شہریوں کو ای پاسپورٹس کا اجراء دوسرے مرحلے میں کیا جائے گا۔

    سیکورٹی پرنٹنگ پریس سے بائیو میٹرک پاسپورٹس کی پہلی کھیپ اسلام آباد روانہ کردی گئی ہے، پہلے مرحلے میں پانچ سو آزمائشی ای پاسپورٹس جاری کئے جائیں گے۔

    ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ای پاسپورٹس میں نئے محفوظ ترین سیکورٹی فیچرز شامل کیے گئے ہیں، سیکیورٹی فیچرز میں کاربوریٹڈ صفحات، ایک عام فوٹو اور ایک ڈاٹیڈ فوٹو بھی شامل ہے۔

    کاربوریٹڈ صفحات سے پاسپورٹس میں کسی بھی قسم کی جعلسازی ناممکن ہو گی، بائیو میٹرک پاسپورٹ پر لگی مائیکرو چپ میں پاسپورٹ ہولڈر کے تمام کوائف درج ہوں گے۔

    دس سالہ ای پاسپورٹ کی فیس جاری کردہ عام پاسپورٹ کے برابر ہوگی، مخصوص مدت کے بعد موجودہ کمپیوٹرائزڈ پاسپورٹس مکمل طور پر ختم ہو جائیں گے۔

    واضح رہے کہ کزشتہ ماہ کے وسط میں وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے عوام کو خوشخبری دی تھی کہ شہریوں کو نئے سال 2018 کے وسط میں ای پاسپورٹ کا اجراء شرو ع کردیا جائے گا جس میں مائیکرو چپ لگی ہو گی، اس جدید پاسپورٹ کے اجراء سے جعلی کاغذات کے ذریعے بیرون ملک سفر کرنے والوں کا قلع قمع کیا جا سکے گا۔

  • موٹاپا اور بھوک کم کرنے کےلئے مائیکرو چپ دستیاب

    موٹاپا اور بھوک کم کرنے کےلئے مائیکرو چپ دستیاب

    موٹاپا اور بھوک کم کرنے کیلئے انٹیلی جنٹ مائیکرو چپ ایجاد کر لی گئی

    سائنسدانوں نے انٹیلی جنٹ نامی مائیکرو چپ ایجادکی ہے جو بھوک کم کرنے میں مدد گارثابت ہے،یہ چپ وزن کم کرنےوالی سرجری کا متبادل بھی ہے،چپ کودماغ کی نس سے جوڑا جاتاہےجوبھوک کو کنٹرول کرتی رہتی ہے،چپ کےذریعے الیکٹریکل سگنل دماغ تک بھیجے جاتےہیں،اس طرح دماغ جسم کو کھانےسے ہاتھ روک لینےکاسگنل دیتاہے۔