Tag: micro smart’ lockdown

  • پنجاب میں کورونا ایک بار پھر سر اٹھانے لگا، متعدد مقامات مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاون کے تحت سیل

    پنجاب میں کورونا ایک بار پھر سر اٹھانے لگا، متعدد مقامات مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاون کے تحت سیل

    لاہور : پنجاب میں کورونا وائرس ایک بار پھر سر اٹھانے لگا، پنجاب حکومت کی جانب سے صوبہ بھر کے متعدد مقامات کو مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاون کے تحت سیل کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے بڑھتےکیسز کے پیش نظر پنجاب حکومت نے صوبہ بھر میں 830مقامات مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاون کے تحت سیل کر دئیے۔

    ان علاقوں میں1416افراد کورونا وائرس کا شکار ہوئے، جہاں کل 3332 افراد رہائش پذیر ہیں، سب سے زیادہ لاہور کے 435، اٹک دو، بہاولنگر 4، بہاولپور 37، بھکر 35، چکوال 2، چینوٹ کے 7مقام مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاون کے تحت سیل کئے گئے۔

    ڈیرہ غازی خان میں 17، فیصل آباد میں 34اور گوجرانوالہ میں 14مقام کو سیل کیا گیا جبک گجرات کے 29، حافظ آباد3، جھنگ میں 2، جہلم میں 8، قصور میں 3مقامات میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاون لگا دیا گیا ہے۔

    اسی طرح لودھراں 4، منڈی بہاءالدین 7، میانوالی 2، ملتان 44خانیوال میں 6، خوشاب 5اور لیہ کے ایک مقام کو بھی سیل کر دیا گیا ہے جبکہ مزید علاقوں میں مظفرگڑھ میں 2، ننکانہ صاحب 3، نارووال 1، اوکاڑہ 3، پاکپتن 1رحیم یار خان 2، راجن پور 1، روالپنڈی 47، ساہیوال 16، سرگودھا 24، شیخوپورہ 10، سیالکوٹ کے 5، ٹوبہ ٹیک سنگھ کے 11اور وہاڑی کے 3 علاقے بھی شامل ہیں۔

    واضح رہے پنجاب میں 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 283نئے کیسز رپورٹ ہوئے ، جس کے بعد صوبے میں کورونا کیسزکی تعداد 104554ہوگئی۔

    ترجمان ہیلتھ کیئر کا کہنا ہے کہ کوروناسےمزید3افرادانتقال کرگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد2365ہوگئی جبکہ کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد97471 ہوگئی ہے۔

  • پنجاب کے 6 شہروں کے مختلف علاقوں میں ‘مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن’ نافذ

    پنجاب کے 6 شہروں کے مختلف علاقوں میں ‘مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن’ نافذ

    لاہور : پنجاب کے 6 شہروں کےمختلف علاقوں میں مائیکرواسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ، سیکرٹری ہیلتھ کیئر کا کہنا ہے کہ مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کا مقصد آمدورفت کو محدود کرنا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے 6 شہروں کےمختلف علاقوں میں مائیکرواسمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا، لاہور ، گوجرانوالہ  ، راولپنڈی ، گجرات ، اٹک اور سیالکوٹ میں چھوٹے علاقوں کو 14 دن کے لئے سیل کیا گیا ہے۔

    سیکریٹری ہیلتھ کا کہنا ہے کہ مائیکرواسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کرنے والے علاقوں میں کلفٹن ٹاؤن،واحدروڈ،نشاط کالونی ، راوی پل سعید پارک، ابوبکرمعصوم شاہ،منگل اسٹریٹ،لاہوری گیٹ شامل ہیں۔

    لاہور میں پی آئی اے سوسائٹی،جوہر ٹاؤن کےگھر میں مائیکرواسمارٹ لاک ڈاؤن کیا گیا جبکہ گوجرانوالہ میں قدرت آباد،گلی شاہ سلیمان، چوہدری نصیر والی فرید ٹاؤن ، گوجرانوالہ کامحلہ علی پارک گلی نمبر ایک، فرید ٹاؤن کاعلاقہ شامل ہیں۔

    سیکریٹری ہیلتھ کے مطابق راولپنڈی میں محمدآباد،آرڈی اے کالونی لیاقت باغ کا علاقہ ، راولپنڈی میں نواب آباد،جمیل آباداورواہ کینٹ کا علاقے میں بھی مائیکرواسمارٹ لاک ڈاؤن لگایا گیا۔

    کیپٹن(ر) محمد عثمان کا کہنا تھا کہ گجرات میں چک چیچیاں دتول،محلہ حیات نبی کاعلاقہ ، گجرات میں چک بزرول،چک کوٹلی باچر، محلہ چہ تکیہ ڈنگا کاعلاقہ ، اٹک میں پو چسیان حضرواوردارسلام کالونی کو بھی بند کیا گیا۔

    سیالکوٹ میں لطیف آباد،کوٹلی لوہاراں،محلہ موتی مسجد کے علاقے ، ماڈل ٹاؤن، چیٹھی شیخاں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا، مائیکروسمارٹ لاک ڈاؤن کا مقصد آمدورفت کو محدود کرنا ہے۔