Tag: microfinance bank

  • مائیکروفنانس بنک آئندہ سال قائم کیا جائے گا، سید مُرادعلی شاہ

    مائیکروفنانس بنک آئندہ سال قائم کیا جائے گا، سید مُرادعلی شاہ

    کراچی: صوبائی وزیر خزانہ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ملک میں چھوٹے قرضہ جات کی فراہمی کی ضروریات بڑھ رہی ہیں اور قرضہ جات کی فراہمی کرنے والے اداروں کو اس خلہ کا پرکرنا ہے سندھ حکومت آئندہ ایک سال میں مائیکروفنانس بنک کا قیام عمل میں لے آئے گی۔

    کراچی میں مائیکرو فنانس فورم سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ دہی علاقوں میں چھوٹے قرضہ جات کی فراہمی کا جال نہیں پھیل سکا۔

    حکومت نجی شعبہ کے ذریعے چھوٹے کاروبار کرنے والوں کو قرضہ کی فراہمی کو پروان چڑھانا چاہتی ہے، تھر کے متاثرہ علاقوں میں امداد کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ صوبائی وزیر صحت جام مہتاب کی سربراہی میں حکومتی ٹیم علاقوں میں طبی امداد اور خوراک کی فراہمی کیلئے دورے پر ہے اور ہر ممکن امداد کرر ہی ہے۔

    تھر میں توانائی کے شعبوں میں کوئلے کی فراہمی کیلئے بھی اینگرو کے ساتھ کام جاری ہے، اس موقع پر تعمیر بینک کے سی ای او ندیم حسین کا کہنا تھا کہ دیہی علاقوں میں مائیکرو فنانسنگ کو گراس روٹ لیول تک لے جانے کی ضرورت ہے۔

  • ڈیپازٹس میں 25فیصد اور بچتوں میں 10فیصد اضافہ

    ڈیپازٹس میں 25فیصد اور بچتوں میں 10فیصد اضافہ

    اسلام آباد: رواں سال 2014ءکی دوسری سہ ماہی کے دوران مائیکرو فنانس بینکوں (ایم ایف بی) کے مجموعی ڈیپازٹس میں 25فیصد جبکہ بچتوں کے مجموعی حجم میں بھی 10فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، اپریل تا جون 2014ءکے دوران بچتوں کا حجم 34.45ارب روپے سے بڑھ کر 37.88ارب روپے تک پہنچ گیا ۔

    مائیکرو فنانس کے شعبہ کے ماہرین کے مطابق بچتوں اور ڈیپازٹس میں ہونے والے خوشگوار اضافہ کے نتیجے میں ایم ایف بیز کی طرف سے صرف تین ماہ کے دوران گزشتہ سہ ماہی کے مقابلہ میں مائیکرو فنانس قرضوں کے اجرا میں 34.7فیصد کا اضافہ کیا گیا ۔

    ایم ایف بیز کے اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک میں مائیکرو فنانس کے تحت قرضے حاصل کرنے والے افراد میں 17فیصد اضافہ ہوا ، جو بڑھ کر 8لاکھ 97ہزار سے تجاوز کر گئے ہیں ۔

    جبکہ مائیکرو فنانس قرضے کی مالیت میں رواں کلینڈر سال کی دوسری سہ ماہی کے دوران پہلی سہ ماہی کے مقابلہ میں 15فیصد کا اضافہ ہونے سے قرضے کی مالیت کو 28ہزار 300روپے تک بڑھا دیا گیا ہے، جو گزشتہ سہ ماہی میں 24ہزار 600روپے تھا۔

    اقتصادی و مائیکروفنانس کے شعبہ کے ماہرین نے کہا ہے کہ مائیکرو فنانس قرضوں کی شرح میں اضافہ سے ملک سے غربت کے خاتمہ میں مدد حاصل ہوگی جبکہ اس سے چھوٹے کاروباری افراد کی شرح کو بھی فروغ حاصل ہوگا۔