Tag: Microsoft

  • مائیکرو سافٹ نے صارفین کو خبردار کردیا، کمپیوٹر آپریٹ کرنے والوں کیلئے بڑی خبر

    مائیکرو سافٹ نے صارفین کو خبردار کردیا، کمپیوٹر آپریٹ کرنے والوں کیلئے بڑی خبر

    معروف ٹیکنالوجی کمپنی مائیکرو سافٹ نے گزشتہ روز تمام صارفین کو خبردار کیا ہے کہ فوری طور پر ایمرجنسی ونڈوز اپ ڈیٹ کو اپنے کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ پر انسٹال کریں۔

    کمپنی کی جانب سے مذکورہ انتباہ ونڈوز آپریٹنگ سسٹم میں ایک سنیگن سیکیورٹی خامی کی شناخت کے بعد جاری کیا گیا ہے تاکہ صارفین کو اس کے اثرات سے دور رکھا جاسکے۔

    پرنٹ نائٹ میئر نامی اس خامی سے حملہ آور صارفین کے سسٹم میں پرنٹ اسپولر سروس کے ذریعے ہوسکتے ہیں۔ مائیکرو سافٹ کے مطابق یہ حملہ آور اس خامی سے فائدہ اٹھا کر آسانی سے پروگرامز انسٹال کرسکتے ہیں، ڈیٹا دیکھ، ایڈٹ یا ڈیلیٹ کرسکتے ہیں یا نئے یوزر اکاؤنٹس بناسکتے ہیں۔

    یہ سیکیورٹی مسئلہ ونڈوز کے تمام سپورٹیڈ ورژنز پر اثرانداز ہوسکتا ہے اور اسی وجہ سے مائیکرو سافٹ نے ایمرجنسی اپ ڈیٹ کو انتہائی ضروری قرار دیا ہے۔ کمپنی نے کہا ہے کہ ہمارا مشورہ ہے کہ ان اپ ڈیٹس کو فوری پر انسٹال کرلیں۔

    اس سے قبل یکم جولائی کو مائیکرو سافٹ نے کہا تھا کہ وہ اس سیکیورٹی خامی سے آگاہ ہے اور اس معاملے پر تحقیقات کی جارہی ہے، اب اس کی روک تھام کے لیے اپ ڈیٹس کو جاری کیا گیا ہے۔

  • ایمازون اور مائیکروسافٹ کے درمیان تلخی کا انجام

    ایمازون اور مائیکروسافٹ کے درمیان تلخی کا انجام

    واشنگٹن: پینٹاگون نے مائیکروسافٹ کے ساتھ 10 ارب ڈالر کا معاہدہ ختم کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق پینٹاگون نے مائیکروسافٹ کے ساتھ کلاؤڈ کمپیوٹنگ کا 10 ارب ڈالر مالیت کا ایک بڑا معاہدہ ختم کر دیا ہے۔

    امریکی محکمہ دفاع نے کہا ہے کہ جوائنٹ انٹرپرائز ڈیفنس انفرا اسٹرکچر کا معاہدہ منسوخ کر دیا گیا ہے، کیوں کہ یہ اب موجودہ ضروریات کو پورا نہیں کرتا اور ایک نئے ’ملٹی کلاؤڈ، ملٹی وینڈر‘ کمپیوٹنگ معاہدے کے لیے کام شروع کیا جائے گا، حکومت ایک نئی جدید ترین ٹیکنالوجی حاصل کرے گی۔

    ادھر غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایمازون اور مائیکروسافٹ کے درمیان سیاسی تعصب کے الزامات کی بنیاد پر جو تلخی جاری تھی، اس کی وجہ سے پینٹاگون نے ایک طرف ہونا مناسب سمجھا اور مائیکروسافٹ سے معاہدہ ختم کیا۔

    پینٹاگون نے 17 کروڑ سے زیادہ کمپیوٹر ایڈریسز رازداری سے فروخت کر دیے

    مائیکروسافٹ نے 2019 کے آخر میں یہ معاہدہ حاصل کیا تھا، جس پر ایمازون نے رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہو سکتا ہے کہ یہ معاہدہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایمازون کے خلاف انتقامی سیاست کا نتیجہ ہو۔

    یہ معاہدہ جے ای ڈی آئی پروگرام سے متعلق تھا، جسے 10 سال قبل ڈیزائن کیا گیا تھا، اس پروگرام کے تحت تمام فوجی محکموں کی معلومات ایک کلاؤڈ بیسڈ سسٹم پر شیئر ہوتی تھی، اور ایمازون کو جے ای ڈی آئی ٹیکنالوجی کے لیے اہم سمجھا جا رہا تھا، ایمازون کی ویب سروسز کلاؤڈ کمپیوٹنگ کے فیلڈ میں آگے ہیں اور کمپنی پہلے ہی سے سی آئی اے سمیت دیگر حکومتی اداروں کو سرورز مہیا کر رہی ہے۔

    تاہم جب مائیکروسافٹ کے ساتھ اس کے لیے معاہدہ ہوا تو ایمازون نے اسے ڈونلڈ ٹرمپ کا سیاسی تعصب قرار دیا، ایمازون نے الزام عائد کیا تھا کہ کمپنی اور اس کے چیف ایگزیکٹو کے خلاف ٹرمپ کی انتقامی سیاست کی وجہ سے اس کو معاہدے سے نکالا گیا۔

    امریکی محکمہ دفاع کے ترجمان جان شیرمین نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ جے ای ڈی آئی کو اس وقت تیار گیا تھا جب محکمے کی ضروریات مختلف تھیں، اب ہم ایک سے زیادہ کلاؤڈ کمپیوٹنگ چاہتے ہیں، ایک نئے معاہدے کے لیے ایمازون اور مائیکروسافٹ سے تجاویز بھی طلب کی جائیں گی۔

  • صارفین کی سہولت کیلئے مائیکرو سافٹ کا بڑا اعلان

    صارفین کی سہولت کیلئے مائیکرو سافٹ کا بڑا اعلان

    مائیکرو سافٹ کی جانب سے نئی نسل کا ونڈوز آپریٹنگ سسٹم 24 جون کو ایک ورچوئل ایونٹ کے دوران متعارف کرایا جائے گا۔ کمپنی کی جانب سے یہ اعلان2 جون کو جاری ایک بیان میں کیا گیا۔

    سی ای او ستیہ نڈیلا اور چیف پراڈکٹ آفیسر پانوس پانے ونڈوز 10 کے ری ڈیزائن ورژن کو پیش کیا جائے گا، جس کا عندیہ گزشتہ دنوں ستیہ نڈیلا نے دیا تھا۔

    ونڈوز کے نئے آپریٹنگ سسٹم کے بارے میں افواہیں گزشتہ سال سے سامنے آرہی تھیں جس کا کوڈ نیم سن ویلی بتایا جارہا تھا مگر مئی میں ستیہ نڈیلا نے مائیکرو سافٹ بلڈ ڈویلپر کانفرنس کے دورران تصدیق کی کہ ایک دہائی کے دوران ونڈوز کی سب سے اہم ترین اپ ڈیٹ کی جارہی ہے۔

    مختلف افواہوں کے مطابق اس اپ ڈیٹ میں ایک ری ڈیزائن اسمارٹ مینیو، ایکشن سینٹر، فائل ایکسپلورر اور ٹاسک بار کو متعارف کرایا جائے گا جبکہ آپریٹنگ سسٹم کا انداز جدید کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ بھی متعدد نئے فیچرز اس آپریٹنگ سسٹم کا حصہ ہوں گے۔

    ستیہ نڈیلا نے اس نئے ورژن کے حوالے سے بتایا تھا کہ میں گزشتہ چند ماہ سے اسے استعمال کررہا ہوں اور میں نئے نسل کے ونڈوز آپریٹنگ سسٹم کے حوالے سے بہت زیادہ پرجوش ہوں۔

    مائیکرو سافٹ کی جانب سے آخری بار 2015 میں ونڈوز 10 کی شکل میں نیا آپریٹنگ سسٹم متعارف کرایا گیا تھا جس نے ونڈوز 8.1 کی جگہ لی تھی۔

    ابھی یہ کہنا مشکل ہے کہ نیا آپریٹنگ سسٹم کب تک صارفین کو دستیاب ہوگا مگر مختلف رپورٹس کے مطابق 2021 کے آخر تک اس کی ابتدائی شکل جاری ہوسکتی ہے۔

  • مائیکرو سافٹ کا "انٹرنیٹ ایکسپلورر” ختم کرنے کا فیصلہ

    مائیکرو سافٹ کا "انٹرنیٹ ایکسپلورر” ختم کرنے کا فیصلہ

    واشنگٹن : مائیکرو سافٹ نے اپنے صارفین کو آگاہ کیا ہے کہ آئندہ سال کے وسط میں مقبول ترین براؤز انٹرنیٹ ایکسپلورر کا ہمیشہ کیلئے خاتمہ کردیا جائے گا۔

    دنیا کی مقبول ترین کمپیوٹر ٹیکنالوجی کمپنی مائیکرو سافٹ نے انٹرنیٹ کی پہچان بننے والے دنیا کے پرانے اور مقبول ترین براؤز انٹرنیٹ ایکسپلورر کو 25 سال بعد ہمیشہ ہمیشہ کے لیے ریٹائر کرنے کا اعلان کردیا۔

    کمپنی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ15 جون2022 کو انٹرنیٹ ایکسپلورر11 ڈیسک ٹاپ ایپ کو ریٹائر کردیا جائے گا، یہ انٹرنیٹ ایکسپلورر کا وہ ورژن ہے جو ونڈوز 10 میں موجود ہے۔

    اس اقدام سے ونڈوز 10 کا طویل المعیاد سروسنگ چینل متاثر نہیں ہوگا جو کچھ عرصے سے ایم آر آئی مشینوں اور ایئر ٹریفک کنٹرول سسٹمز میں استعمال کیا جارہا ہے، اسی طرح ریٹائرمنٹ سے انٹرنیٹ ایکسپلورر 11 ڈیسک ٹاپ ایپس یا دیگر سرور متاثر ہوں گے۔

    مائیکرو سافٹ نے چار سال قبل 2016 میں ہی صارفین کو ‘انٹرنیٹ ایکسپلورر’ سے جان چھڑانے کا مشورہ دے کر عندیہ دیا تھا کہ ممکنہ طور  پر کمپنی مذکورہ براؤزر کو بند کر دے گی۔

    کمپنی نے 2016 سے ہی ‘انٹرنیٹ ایکسپلورر’ کے پرانے ورژن کی سپورٹ ختم کردی تھی تاہم ویب براؤز کے نئے 2013 میں متعارف کرائے گئے گیارہویں ورژن کو سپورٹ فراہم کی جا رہی تھی۔

    مائیکرو سافٹ نے گزشتہ چند سال میں متعدد بار اپنے صارفین کو ‘انٹرنیٹ ایکسپلورر’ کی خامیوں کے حوالے سے خبردار کرتے ہوئے2020 کے آغاز میں اپنے نئے براؤزر ‘مائیکرو سافٹ ایج’ استعمال کرنے کی تجویز دی۔

    بعد ازاں کمپنی نے 2020 میں نئے براؤز مائیکرو سافٹ ایج کو متعارف کرایا تھا جسے مائیکروسافٹ نے گوگل کروم جیسا بنایا ہے۔

    مائیکرو سافٹ کی ٹیم نے صارفین کو مشورہ دیا کہ وہ انٹرنیٹ کا بہترین استعمال کرنے کے لیے کمپنی کا ‘مائیکرو سافٹ ایج’ براؤزر استعمال کرنا چاہیے۔

    خیال رہے کہ مائیکرو سافٹ نے ابتدائی طور پر 25 سال قبل 1995 میں ‘انٹرنیٹ ایکسپلورر’ براؤزر کو متعارف کرایا تھا اور اس وقت وہی اکیلا براؤزر تھا۔

    انٹرنیٹ ایکسپلورر’ کئی سال تک انٹرنیٹ کی پہچان بنا رہا تاہم 2004 میں موزیلا فاؤنڈیشن نے اس کے ٹکر میں فائر فوکس کو باضابطہ طور پر متعارف کرایا۔

    اگرچہ فائر فوکس براؤزر 2002 میں ہی بن چکا تھا تاہم اسے عام صارفین کے لیے 2004 میں متعارف کرایا گیا۔ فائر فوکس کے بعد گوگل نے 2008 میں گوگل کروم براؤزر کو متعارف کراکر سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔

    رپورٹ کے مطابق مائیکروسافٹ کا نیا براؤزر اسی ٹیکنالوجی کے تحت کام کرے گا جو معروف ویب براؤزر گوگل کرؤم میں استمال ہوتی ہے۔ مائیکروسافٹ ایج میں گوگل کرؤم سے مختلف اور جدید فیچرز متعارف کرائے جائیں گے۔

  • مائیکرو سافٹ کی جانب سے بڑی خوش خبری

    مائیکرو سافٹ کی جانب سے بڑی خوش خبری

    ویڈیو کانفرنسنگ سروس استعمال کرنے والے صارفین کے لیے مائیکرو سافٹ کی جانب سے خوش خبری آ گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مائیکرو سافٹ کی ویڈیو کانفرنسنگ سروس اب مفت دستیاب ہوگی، زوم اور گوگل میٹ کے بعد مائیکرو سافٹ نے بھی ویڈیو کانفرنسنگ سروس لوگوں کے لیے مفت کر دی۔

    ویڈیو کانفرنسنگ پر مبنی یہ مفت سافٹ ویئر، مائیکرو سافٹ ٹیمز کے بزنس ورژن سے ملتا جلتا ہے، جس میں آفس 365 کی سبسکرپشن، ویڈیو کالز، گروپ چیٹس اور ٹولز بھی شامل ہیں۔

    اس سروس میں صارفین کو 24 گھنٹوں تک 3 سو افراد کے ساتھ ون آن ون مفت ویڈیو کالز کی سہولت فراہم کی گئی ہے، کمپنی کا کہنا ہے کہ مفت گروپ کالز کا دورانیہ اور لوگوں کی تعداد کم کی جائے گی، جس کے بعد ایک گھنٹے تک 100 افراد سے بات کی جا سکے گی۔

    کمپنی کی جانب سے جاری خبر کے مطابق مائیکرو سافٹ ٹیمز میں ٹوگیدر موڈ کو بھی استعمال کیا جا سکے گا، جس میں ویڈیو کال کے دوران صارفین اپنا بیک گراؤنڈ بھی شیئر کر سکیں گے۔

    خیال رہے کہ مائیکرو سافٹ ٹیمز کو صرف کاروباری مراکز کے لیے متعارف کرایا گیا تھا مگر اب اسے زوم اور گوگل میٹ کو ٹکر دینے کے لیے عام افراد کے لیے بھی پیش کر دیا گیا ہے۔

    مائیکرو سافٹ ٹیمز کا یہ مفت سافٹ ویئر ڈیسک ٹاپ ایپ اور ویب براؤزر پر دستیاب ہے جب کہ اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ایپس بھی جاری کی گئی ہیں۔

  • سائبر سیکیورٹی : سعودی حکومت نے ہائی الرٹ جاری کردیا

    سائبر سیکیورٹی : سعودی حکومت نے ہائی الرٹ جاری کردیا

    ریاض : سعودی عرب میں سائبر سیکیورٹی کے نیشنل سینٹر نے مائیکرو سافٹ سے متعلق ہائی الرٹ جاری کردیا

    سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق سائبر سیکیورٹی کے نیشنل سینٹر نے ٹوئٹر کے اپنے اکاؤنٹ پر سیکیورٹی انتباہ 294-2021 مائیکروسافٹ ایڈج کرومیم بیسڈ Microsoft Edge Chromium-basedکے بارے میں سیکیورٹی اپ ڈیٹ کی بابت ہائی سیکیورٹی الرٹ جاری کیا ہے۔

    سیکیورٹی سینٹر نے کہا کہ پورے سیکٹر کو انتہا درجے کا خطرہ ہے، سینٹر نے توجہ دلائی کہ مائیکروسافٹ کمپنی نے Mircosoft Edge(Chormium-based)میں موجود خلل دور کرنے کے لیے اپ ڈیٹ جاری کیا تھا۔

    سائبر سیکیورٹی سینٹر نے خطرات سے بچاؤ کی تدابیر کے بارے میں مشورہ دیا ہے کہ متاثرہ ایڈیشنز کو اپ ڈیٹ کرلیا جائے۔

  • ونڈوز ڈیوائسز سے متعلق مائیکرو سافٹ کمپنی کا اہم اعلان

    ونڈوز ڈیوائسز سے متعلق مائیکرو سافٹ کمپنی کا اہم اعلان

    واشنگٹن : دنیا کی ٹاپ ٹیکنالوجی کمپنی مائیکرو سافٹ نے اعلان کیا ہے کہ رواں سال دسمبر میں ونڈوز ڈیوائسز پر اڈوب فلیش پلیئر ختم کردیا جائے گا۔

    یہ بات مائیکرو سافٹ سپورٹ کی پوسٹ میں بتائی گئی جس میں کہا گیا ہے کہ ونڈوز ٹین کی نئی اپ ڈیٹ سے ڈیوائس سے اڈوب فلیش پلیئر ریموو ہوجائے گا او ریہ عمل سافٹ وئیر کی جانب سے 31 دسمبر کو سپورٹ ختم کیے جانے سے قبل ہوگا۔ یہ نئی اپ ڈیٹ ونڈوز8.1 اور ونڈو ٹین ورژن سے انسٹال اڈوب فلیش پلیئر ڈیلیٹ کرے گی۔

    یہ اعلان حیران کن نہیں کیونکہ2017 میں مائیکرو سافٹ کے ساتھ ساتھ اڈوب، ایپل، فیس بک، گوگل اور موزیلا نے دسمبر 2020تک فلیش پلیئر سپورٹ ختم کرنے کے منصوبوں کا اعلان کیا تھا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نئی اپ ڈیٹ کے بعد اگر کسی صارف کو اپنی ونڈوز ڈیوائس پر اڈوب فلیش پلئیر کو استعمال کرنے کی ضرورت ہوگی تو اس کے پاس دو اپشنز ہوں گے۔

    پہلا آپشن تو یہ ہوگا کہ ڈیوائس کو ری سیٹ کرکے پہلے کے سسٹم کو ری اسٹور کریں یا ونڈوز آپریٹنگ سسٹم کو دوبارہ انسٹال کریں مگر اپ ڈیٹ کرنے سے گریز کریں۔

    یہ اعلان اس وقت کیا گیا جب مائیکرو سافٹ کی جانب سے گزشتہ دنوں ونڈوز 10 اکتوبر2020 اپ ڈیٹ جاری کی گئی جو اب تمام صارفین تک پہنچ رہی ہیں۔

    مائیکرو سافٹ کی جانب آئندہ ماہ سے ونڈوز کمپیوٹر کو انٹرنیٹ ایکسپلورر کے استعمال پر خود کار طور پر سیکڑوں ویب سائٹس ایج پر لانچ کرنے پر مجبور کیا جائے گا۔

    زی ڈی نیٹ کی رپورٹ کے مطابق حالیہ مہینوں میں مائیکرو سافٹ کی جانب سے خاموشی سے ایک نئی ڈی ڈی ایل فائل کا اضافہ ایج انسٹالیشن کے اندر کیا گیا۔

    یہ ڈی ڈی ایل فائل ایک براؤزر ہیلپر آبجیکٹ (بی ایچ او) ہے، اس طرح کی فائلز عام طور پر انٹرنیٹ ایکسپلورر کے پلگ انز کا کام کرتی ہیں۔

    اس کے نتیجے میں پرانے براؤزر پر 1156 ویب سائٹس اوپن کرنے کی کوشش کرنے پر وہ خودکار طور پر ایج پر لانچ ہوں گی۔ ان میں متعدد بڑی ویب سائٹس بشمول فیس بک، انسٹاگرام، ٹوئٹر، یوٹیوب، متعدد گوگل پراڈکٹس، مائیکرو سافٹ ٹیمز اور دیگر شامل ہیں، جو انٹرنیٹ ایکسپلورر کی بجائے ایج پر اوپن ہوں گی۔

  • ’ ٹرمپ کو بل گیٹس سے تربیت لینی چاہیے ‘

    ’ ٹرمپ کو بل گیٹس سے تربیت لینی چاہیے ‘

    واشنگٹن: مائیکروسافٹ کمپنی کے بانی اور دنیا کے امیر ترین شخص کی انٹرنیٹ پر ایسی تصویر وائرل ہوئی جسے دیکھ کر صارفین حیران رہ گئے اور انہوں نے ٹرمپ کو تربیت لینے کا مشورہ دے دیا۔

    کمپیوٹرکی دنیا کو مائیکروسافٹ جیسی انقلابی ایجاد دینے والے بل گیٹس کا شمار  امیر ترین شخصیات میں ہوتا ہے، فوربز کی حالیہ فہرست میں بھی  اُن کا نام شامل تھا۔

    بل گیٹس فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں، وہ پولیو کے خاتمے کے لیے مہم میں عطیات دیتے ہیں اس کے علاوہ دیگر اداروں اور تعلیمی فروغ کے لیے بھی وہ کاوشیں کرتے نظر آتے ہیں۔

    حال ہی میں مائیکروسافٹ کے سابق ملازم نے اپنی فیس بک پر بل گیٹس کی ایک تصویر شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ عام لوگوں کی طرح قطار میں لگ کر اپنی باری کا انتظار کررہے ہیں۔

    مزید پڑھیں: بل گیٹس کا وزیر اعظم کو خط، پاکستان میں سرمایہ کاری کی خواہش کا اظہار

    رپورٹ کے مطابق بل گیٹس کی مذکورہ تصویر امریکا کے ایک اسٹور کی ہے جہاں وہ خریداری کے لیے پہنچے اور رش دیکھ کر قطار میں لگ گئے۔

    دنیا کی امیر ترین شخصیت اور 65 سالہ بزرگ امریکی شہری کو قطار میں لگا دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں سراہا۔

    https://www.facebook.com/photo.php?fbid=10161428070235341&set=a.10151919638300341&type=3

    سوشل میڈیا صارفین نے بل گیٹس کی سادگی کو پسند کرتے ہوئے دیگر امیر ترین شخصیات پر تنقید بھی کی۔ ایک صارف نے لکھا کہ وائٹ ہاؤس میں سونے کا باتھ روم بنوانے والے شخص کو مائیکروسافٹ کے بانی سے تربیت لینا چاہیے۔ سوشل میڈیا صارف کا اشارہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف تھا۔

  • پاکستانی ٹیک کمپنی اورمائیکروسافٹ کا ’ایپ فیکٹری‘ قائم کرنے کا معاہدہ

    پاکستانی ٹیک کمپنی اورمائیکروسافٹ کا ’ایپ فیکٹری‘ قائم کرنے کا معاہدہ

    مقامی ٹیکنالوجی کمپنی ایل ایم کے ٹی نے مائیکرو سافٹ کے ساتھ پاکستان میں ایپ فیکٹری (آپرینٹس شپ فیکٹری) کے آغاز کیلئے اتحاد کرلیا ہے جس کے تحت ڈیجیٹل مہارتوں، کوڈنگ اہلیت اور نوجوان آئی سی ٹی گریجویٹس کیلئے روزگار کے مواقع پیدا کئے جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق نئے ایل ایم کے ٹی سپارک پروگرام کا حصہ بنتے ہوئے ایپ فیکٹری ہر چھ ماہ کے اندر 30 آپرینٹس کو بھرتی کرے گی اور انہیں صنعتی پراجیکٹس کے کام پر سینئر سافٹ ویئر ٹیکنیشنز کے ساتھ مامور کرے گی۔ پروگرام کی گریجویشن کے بعد آپرینٹس جدید سافٹ ویئر حل کو مکمل طور پر ڈیزائن اور نافذ کر سکیں گے اور ایل ایم کے ٹی اور مائیکرو سافٹ پارٹنرز نیٹ ورک دونوں کے ذریعے روزگار تک رسائی حاصل کر سکیں گے۔

    پاکستان نیشنل ہیومن ڈویلپمنٹ رپورٹ 2017ء کے مطابق تاریخ میں اب تک ملک میں بڑی تعداد میں نوجوان افراد موجود ہیں، اس وجہ سے پاکستان کیلئے ضروری ہے کہ معیاری تعلیم، روزگار اور مصروفیت کیلئے اپنے نوجوانوں پر سرمایہ کاری کرے کیونکہ اس اقدام کے باعث ان کی ذاتی بہبود اور ملکی معیشت کی ترقی میں اضافہ ہوگا۔

    پوری دنیامیں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے استعمال میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، ایسے میں تمام پیشہ ور افراد پر یہ سوال اٹھتا ہے کہ ؛ کیا آپ اس جدید دور کی ملازمتوں میں اعلیٰ کارکردگی دکھانے کی صلاحیت پیدا کر چکے ہیں؟ کیا آپ کا ادارہ بین الاقوامی سطح پر مقابلہ کرنے کے لئے تیاری کر چکا ہے؟ آج آپ کی کارکردگی کا مکمل دارومدار اکّیسویں صدی کی جدید قابلیت کے حصول پر ہے، جن میں کمپیوٹرز کی کوڈنگ (Coding)اور ڈیٹا اینالیٹکس (Data Analytics) نہایت اہم ہیں۔ یہ بات LMKT کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر – عاطف رئیس خان نے جدید ٹیکنالوجی کی تعارفی تقریب میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہی۔

    LMKT اسپارک (SPARK)آٰایک اعلیٰ تربیتی ادارہ ہے جو APPFactory کی سہولت کے ذریعے نوجوانوں میں ان جدید صلاحیتوں کو فروغ دے رہا ہے، تاکہ افرادی قوت کو مستقبل میں ملازمتوں کے حصول اور بہترین کارکردگی دکھانے کی قابلیت فراہم کی جائے۔اس طرح پاکستان میں صنعتی شعبہ میں جدّت کو فروغ دیتے ہوئے ، ملک کو ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز پر منتقل کرنے کے عمل میں تیزی لائی جا رہی ہے ۔ یوں پاکستان میں ای گورننس کو فروغ دینے کے علاوہ ، ذرعی ٹیکنالوجی کی جدید سہولیات بھی متعارف کروائی جارہی ہیں۔

    ایل ایم کے ٹی کے نائب صدر برائے انفارمیشن ریسورس مینجمنٹ مین انور نے اس موقع پر کہا کہ جیسا کہ دنیا تیزی سے ڈیجیٹل دور میں داخل ہو رہی ہے اور اس میں آپ کس طرح روزگار کے حامل ہو سکتے ہیں یا آپ کا کاروبار کوڈنگ اور ڈیٹا اینالائٹکس جیسی اکیسویں صدی کی صلاحیتوں کی سطح پر کس طرح مضبوطی سے انحصار کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایپ فیکٹری کے ذریعے ایل ایم کے ٹی سپارک کا مقصد ای گورننس اور ایگری ٹیک سلوشنز کی ترقی کی حامل انڈسٹری کی جدتوں کو فروغ دیتے ہوئے ان صلاحیتوں کی تعمیر اور نوجوان کے روزگار کو بہتر بناتے ہوئے پاکستان کی ڈیجیٹل تبدیلی کو تیز کرنا ہے۔

    مائیکرو سافٹ نے پہلی مرتبہ 2013ء میں ایپ فیکٹری ماڈل تیار کیا اور افریقہ میں اپنے 4Afrika انی شی ایٹو کے ذریعے اس کا آزمائشی طور پر آغاز کیا۔ ایک پارٹنر پر مبنی فرنچائز ماڈل میں تبدیلی کے بعد ایپ فیکٹری پروگرام کو تیزی سے 11 افریقی ممالک میں توسیع دی گئی۔ آج 1400 سے زائد نوجوان آپرینٹسز 17 ایپ فیکٹریز کے نیٹ ورک سے گریجویشن کر چکے ہیں جن میں سے 85 فیصد گریجویٹس نے گریجویشن کے تین ماہ کے اندر روزگار حاصل کیا جبکہ دیگر نے اپنے کاروبار کا آغاز کیا۔

    مائیکرو سافٹ 4Afrika انی شی ایٹو کے ریجنل ڈائریکٹر پاکستان جی ایم امورتے ابدیلا نے کہا کہ ایپ فیکٹری ایک آزمایا ہوا ماڈل ہے جو کامیابی سے مختلف صنعتوں میں نوجوانوں کے روزگار اور کاروبار میں بہتری لا رہا ہے۔ مائیکرو سافٹ پروگرام کے لئے آلات تو فراہم کرتا ہے لیکن پروگرام خودکار طریقے سے مکمل طور پر مقامی پارٹنرز کے ذریعے چل رہا ہے جو صحت سے نقل و حمل تک کی صنعتوں میں پروجیکٹس کو مرتب کرتے ہیں۔ ٹیکنالوجی کے ذریعے ہر صنعت کو فروغ دیا جا سکتا ہے اور ایپ فیکٹری ڈیجیٹل تبدیلی کی جانب دیکھنے والے کسی بھی ادارے کیلئے مضبوط ٹیلنٹ پول تعمیر کر رہی ہے۔ انہوں نے ایل ایم کے ٹی کے ساتھ پاکستان میں اس کی توسیع پر مسرت کا اظہار کیا جو ایپ فیکٹری کی ترقی میں ایک اہم سنگ میل ہے۔

    ڈیجیٹل مہارتوں کی ترقی کے علاوہ ایل ایم کے ٹی سپارک کا اقدام انٹر پرائزز، انٹرپرینیورز، چھوٹے سے درمیانے درجے کے کاروبار اور حکومت کیلئے لوکل ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ (آر اینڈ ڈی) کے طور پر خدمات انجام دے گا۔ میاں انور نے کہا کہ انسانی اثاثہ میں سرمایہ کاری اور آر اینڈ ڈی اختراعات، ایجاد اور علم کو فروغ دیتے ہوئے ملکی ترقی اور مسابقت میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ پروگرام پاکستان 2025ء وژن میں اعلیٰ ترقی کی حامل معیشت بننے اور کاروبار کی آسانی کیلئے اپنی درجہ بندی کو مزید بہتر بنانے کیلئے طویل المدت منصوبہ بن سکتا ہے۔

  • کمپیوٹر یا لیب ٹاپ پرتوجہ کے ساتھ کام کرنا ممکن، مائیکروسافٹ کا نیا فیچر

    کمپیوٹر یا لیب ٹاپ پرتوجہ کے ساتھ کام کرنا ممکن، مائیکروسافٹ کا نیا فیچر

    کیلی فورنیا: کمپیوٹر سافٹ ویئرز بنانے والی کمپنی مائیکروسافٹ نے ونڈوز 10 میں نیا فیچر متعارف کرادیا جس کے تحت اب صارف کو کمپیوٹر استعمال کرتے وقت ای میل کے نوٹی فکیشن کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔

    تفصیلات کے مطابق کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ استعمال کرنے والے صارفین کو اکثر یہ شکایت رہتی تھی کہ دفتری یا کسی بھی اہم کام کے دوران انہیں ای میلز یا دیگر کمپنیوں کی جانب سے آنے والے نوٹی فکیشن بہت پریشان کرتے ہیں۔

    مائیکرو سافٹ نے صارفین کی شکایت کو مدنظر رکھتے ہوئے ونڈوز 10 میں ’فوکس اسسٹ‘ یعنی پر کام پر توجہ مرکوز رکھنے والا فیچر شامل کرلیا، جو ای میل اور سوشل میڈیا کے نوٹی فکیشن کو کنٹرول کرتا ہے۔

    کمپنی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دفتری کام کرنے والے افراد کو اکثر اوقات شکایت ہوتی تھی کہ اُن کے پاس آنے والا ہر نوٹی فکیشن کم از کم تین سے چار منٹ ضائع کرواتا ہے جس کی وجہ سے کام متاثر ہوتا ہے اور تقریبا ایک گھنٹے میں تقریباً 23 منٹ ضائع ہوجاتے ہیں۔

    مائیکروسافٹ کا کہنا ہے کہ روزانہ 3 سے 6 گھنٹے ونڈوز استعمال کرنے والے صارفین چاہتے ہیں کہ کام کے دوران اُن کے پاس نوٹی فکیشن نہ آئیں تاکہ وہ تسلسل اور دل جمعی کے ساتھ کام کرسکیں۔

    کمپیوٹر ونڈوز بنانے والی کمپنی نے یہ بھی اعتراف کیا کہ صارفین کی شکایت کے بعد ایک مطالعاتی تحقیق کی گئی جس میں یہ بات سامنے آئی کہ کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ کے ڈیسک ٹاپ پر آنے والے نوٹی فکیشن وقت کا ضیاع کراتے ہیں کیونکہ سوشل میڈیا ویب سائٹ کا کوئی بھی پیغام دیکھ کر صارف اُس پر ضرور کلک کرتا ہے۔

    مائیکروسافٹ کی جانب سے متعارف کروایا جانے والے نئے فیچر کی اپ ڈیٹ 30 اپریل کو ہر صارف کو بھیجی جائے گی جسے اگر سسٹم میں انسٹال کرلیا گیا تو یہ نوٹی فکیشن کو (منقطع) ڈس ایبل کردے دی۔

    کمپنی کی جانب سے اس ضمن میں ایک ویڈیو بھی جاری کی گئی جس میں فیچر اپ ڈیٹ کرنے اور نوٹی فکیشن کو روکنے کا طریقہ بتایا گیا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔