Tag: Microsoft

  • ارفع کریم – فخرِ پاکستان کے وصال کو چھ برس بیت گئے

    ارفع کریم – فخرِ پاکستان کے وصال کو چھ برس بیت گئے

    کم عمری میں ہی پاکستان کی پہچان بننے والی کم عمرترین مائیکروسافٹ سرٹیفائیڈ پروفیشنل ارفع کریم رندھاوا کی آج چھٹی برسی منائی جارہی ہے‘ انہوں نے ۹ برس کی عمر میں دنیا کی کم عمر ترین سافٹ سرٹیفائیڈ کا اعزازحاصل کیا تھا۔

    ارفع کریم 2 فروری 1995 کو فیصل آباد میں پیدا ہوئیں اورصرف 9 برس کی عمر میں دنیا کی کم عمر ترین مائیکرو سافٹ سرٹیفائیڈ کا اعزازحاصل کیا، ارفع نے اپنی لازوال کاوش کی بنا پر فاطمہ جناح گولڈ میڈل، سلام پاکستان یوتھ ایوارڈ اورصدارتی پرائیڈ آف پرفارمنس سمیت دیگراعزازات بھی حاصل کیے تھے۔

    سنہ دو ہزار پانچ میں مائیکرو سافٹ کے خالق بل گیٹس نے ارفع کریم سے خصوصی ملاقات کی اور انھیں مائیکرو سافٹ سرٹیفائیڈ ایپلی کیشن کی سند عطا کی تھی ۔مائیکرو سافٹ نے بار سلونا میں منعقدہ سن 2006 کی تکنیکی ڈیولپرز کانفرنس میں پوری دنیا سے پانچ ہزار سے زیادہ مندوبین میں سے پاکستان سے صرف ارفع کریم کو مد عو کیا گیا تھا ۔

    اس کے علاوہ ارفع کریم نے دبئی کے فلائنگ کلب میں صرف دس سال کی عمر میں ایک طیارہ اڑایا اور طیارہ اڑانے کا سرٹیفیکٹ بھی حاصل کیا ۔

    ارفع کو 22 دسمبر 2011 کو مرگی کا دورہ پڑنے پر لاہور کے اسپتال میں منتقل کیا گیا جہاں وہ کچھ روز کومے میں رہنے کے بعد 14 جنوری 2012 کو خالق حقیقی سے جا ملیں لیکن مائیکرو سافٹ کی تاریخ میں ناقابل فراموش نقوش چھوڑ گئیں۔

    جنوری 2012ء میں وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے ارفع کے نام پر ڈاک کا یادگاری ٹکٹ جاری کرنے کی منظوری دی‘ جبکہ پنجاب حکومت نے ان کے نام سے لاہور میں ارفع کریم آئی ٹی ٹاور بھی تعمیر کیا ہے۔

    شوخ چنچل اور اپنی زندگی کھل کر جینے والی ارفع آج ہم میں نہیں ہے مگر ارفع کی طرح دیگر کئی کم عمر مائیکروسافٹ پروفیشنلز اس کا مشن جاری رکھنے کے لئے پر عزم ہیں، ارفع کریم رندھاوا ایک پھول تھا جو مرجھا گیا مگر اس کی خوشبو آج بھی دل و دماغ پر مہک رہی ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • وکی پیڈیا نے کیلبری فونٹ کی ہسٹریٹ ایڈٹ کرنے کا آپشن بند کردیا

    وکی پیڈیا نے کیلبری فونٹ کی ہسٹریٹ ایڈٹ کرنے کا آپشن بند کردیا

    اسلام آباد : جے آئی ٹی نے مریم نواز کی دستاویزات میں سے ایک ایسی چھوٹی سی غلطی پکڑی جس نے شریف خاندان کے سارے ثبوتوں کو جھوٹا ثابت کردیا، معاہدہ جس فونٹ سے ٹائپ ہوا وہ اس سال ریلیز ہی نہیں ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کی تشکیل کردہ جے آئی ٹی کے اراکین نے شریف خاندان کی پیش کردہ دستاویزات میں سے وہ باریک غلطی ڈھونڈ نکالی جسے شاید اسکاٹ لینڈ یارڈ کے تفتیش کار بھی نہ پکڑ پاتے۔

    جے آئی ٹی کے مطابق مریم نواز کی پیش کردہ معاہدے کی دستاویزات ایم ایس ورڈ کے فونٹ کیلیبری میں ٹائپ کی گئیں تھیں اور ان پر سال دو ہزار چھ تحریر تھا۔

    جے آئی ٹی نے مریم نواز کی مبینہ ٹرسٹ ڈیڈ کو فرانزک تجزیئے کیلئے برطانیہ کی ریڈلی فرانزک ڈاکومنٹ لیبارٹری بھیجا،۔

    آر ایف ڈی لیبارٹری نے اپنی رپورٹ میں جے آئی ٹی کو آگاہ کیا کہ اس دستاویز کو ٹائپ کرنے میں جو فونٹ استعمال کیا گیا ہے وہ کیلیبری ہے، رپورٹ کے مطابق مذکورہ فونٹ کو سال2007میں پبلک کیا گیا۔

     کیلیبری فونٹ کیا ہے؟؟

     مائیکرو سافٹ کے مطابق کیلیبری فونٹ 2004ء میں تخلیق کیا گیا جسے باقاعدہ طور پر ونڈوز وسٹا میں ٹائم نیو رومن کی جگہ 30 جنوری 2007 کو استعمال کیا گیا۔

    یہ فونٹ ونڈوز وسٹا میں ڈیفالٹ فونٹ کے طور پر استعمال ہوا، ونڈوز، ایم ایس ورڈ، پاور پوائنٹ، ایکسل اور دیگر میں ٹائمز نیو رومن کی جگہ اسے بطور ڈیفالٹ ریلیز کیا گیا۔

    اس بات کی مزید تصدیق مائیکرو سافٹ سپورٹ سینٹر نے واٹس اپ میسیج میں کی اور فونٹ بنانے والی عالمی تنظیم کے صدر نے بھی اس فونٹ کے عام صارفین کے استعمال کی تاریخ بھی کنفرم کی۔

    دوسری جانب جے آئی ٹی کی جانب سے حاصل کردہ فرانزک رپورٹ میں یعنی حیرت انگیز طور پر یہ فونٹ اپنے ریلیز سے ایک سال پہلے ہی استعمال ہوگیا۔

    کیلیبری فونٹ کی ہسٹری تبدیل کرنے کی متعدد کوششوں کا انکشاف

    دوسری جانب یہ انکشاف ہوا ہے کہ پاناما کیس کی جے آئی ٹی رپورٹ منظر عام پر آنے کے بعد دنیائے معلومات کی سب سے بڑی ویب سائٹ وکی پیڈیا پر کیلیبری فونٹ سے متعلق ڈیٹا تبدیل کرنے کی کوشش کی گئی ہے تاہم وکی پیڈیا نے اسے عارضی طور پر بلاک کردیا، جس کے بعد اس میں کسی قسم کا ردو بدل نہیں کیا جاسکتا (جیسا کے تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے)۔

    وکی پیڈیا نے ایڈیٹنگ کرنے کا آپشن بلاک کردیا

    وکی پیڈیا نے اپنی پالیسی میں بتایا ہے کہ بیک وقت کئی افراد کی جانب سے الگ الگ ایڈیٹنگ ہونے کے باعث وکی پیڈیا کسی بھی موضوع کا لنک ایڈیٹنگ کے لیے عارضی طور پر بلاک یا پروٹیکٹ کردیتا ہے، اسی لیے کیلیبری فونٹ کا ویو سورس آپشن پروٹیکٹ کردیا گیا ہے تاکہ اسے تبدیل نہ کیا جاسکے۔

    فونٹ 2004ء میں بنا، آزمائشی بنیادوں پر اسی سال دستیاب تھا

    لیکن یہ بات بھی درست ہے کہ یہ فونٹ مارکیٹ میں تو 2007ء میں باقاعدہ پبلک کیا گیا لیکن یہ فونٹ 2004ء میں بنا اور انٹرنیٹ پر آزمائشی بنیادوں پر یہ فونٹ دستیاب تھا، لیکن اس بات کا امکان بہت کم ہے کہ اسے عوام نے استعمال کیا ہو کیوں کہ صرف آئی ٹی ماہرین ہی ایسی باتوں سے واقفیت رکھتے ہیں، عوام کو اس وقت معلوم ہوتا ہے جب معاملہ پبلک کردیا جاتا ہے۔

    جے آئی ٹی صرف کیلبری فونٹ کی بنیاد پر دستاویز جعلی نہیں کہہ سکتی

    لیکن مریم نواز کی جانب سے پیش کردہ دستاویزات کو محض اس بات پر جعلی قرار دینا کہ یہ کیلبری فونٹ میں ٹائپ ہیں درست نہ ہوگا، بہرحال عدالت میں کیلبری فونٹ کی بنیاد پر دستاویز کو جعلی قرار دینا جے آئی ٹے کے لیے ممکن نہیں ہوگا۔

  • نوکیا کا کم قیمت خصوصی موبائل متعارف

    نوکیا کا کم قیمت خصوصی موبائل متعارف

    فن لینڈ: موبائل فون بنانے والی معروف کمپنی نوکیا نے نیا موبائل فون متعارف کروایا ہے جو ماضی کے فونز کی طرح عام ہے تاہم اس کو ایک خاص خصوصیت موجود ہے جو ہر صارف کی ضرورت ہے۔

    تفصیلات کے مطابق  نوکیا کے نام کی نئی مالک ایچ ڈی ایم نامی کمپنی نے نوکیا 150 اور نوکیا 150 ڈوئل سم موبائل فون پیش کرنے کا اعلان کیا ہے جو کہ نوکیا 216 جیسا ہے جو رواں سال ستمبر میں متعارف کرایا گیا تھا۔

    مائیکروسافٹ سے معاہدے کے بعد نوکیا کی جانب سے آخری ماڈل 216 متعارف کروایا گیا تھا تاہم اس بار مارکیٹ میں فروخت کے لیے پیش کیے جانے والے موبائل میں خاص بات یہ ہے کہ اس کی بیٹری دیگر ڈیوائسس کے مقابلے میں جاندار ہے۔

    نوکیا کی جانب سے نئے فون 150 کی دو اقسام مارکیٹ میں فروخت کے لیے پیش جائیں گی جس میں ایک ڈیوائس کو ڈوئل سم کے ساتھ بنایا گیا ہے تاہم دونوں میں ایک مشترکہ خصوصیت ہے کہ اس کی بیٹری میں 22 گھنٹے لگاتار بات کرنے کی سہولت ہے۔

    نوکیا کی جانب سے نئے موبائل فون کی بیٹری 31 دن تک اسٹینڈ بائی پر رہ سکتی ہے جبکہ اس کی اسکرین 24 انچ کی بنائی گئی ہے تاہم دیگر فیچرز میں فزیکل پیڈ‘ ایف ایم ریڈیو‘ ایم پی تھری پلئیر‘ گیمز اور ای ای ڈی فلیش کے ساتھ وی جے کیمرہ بھی شامل ہیں۔

    ایچ ڈی ایم کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ موبائل فون صارفین کی جانب سے اچھے معیار، کم قیمت اور استعمال میں آسانی جیسے مطالبات کو پیش نظر رکھ متعارف کرایا جارہا ہے۔

    نوکیا کی اس ڈیوائس کی قیمت 26 ڈالرز مقرر کی گئی ہے جو پاکستانی کرنسی کے حساب سے 27 سو روپے بنتی ہے ‘ پاکستان اور بھارت میں اس موبائل کو فروخت کے لیے آئندہ ماہ پیش کیا جائے گا۔

  • بصیرت سے محروم افراد کے لیے موبائل ایپلی کیشن تیار

    بصیرت سے محروم افراد کے لیے موبائل ایپلی کیشن تیار

    واشنگٹن: نابینا اور کلر بلائنڈنیس کے شکار افراد کے لیے مائیکرو سافٹ نے ایسی ایپلی کیشن تیار کرلی جو رنگوں کے درمیان فرق بتانے اور نابینا افراد کو چیزوں کی پہچان کروانے میں مدد فراہم کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق بینائی سے محرومیت اور رنگ کی شناخت نہ کرنے کی بیماریوں میں مبتلا افراد کی پریشانیوں کو دیکھتے ہوئے مائیکرو سافٹ نے ایک ایسی ایپلی کیشن تیار کی ہے جو رنگوں کے درمیان فرق کروانے میں مدد فراہم کرے گی۔

    مائیکرو سافٹ کی جانب سے اس ایپلی کیشن کو ’’کلر بائینو کیولرس‘‘ کا نام دیا گیا ہے، جو ابھی صرف آئی او ایس فونز کے لیے تیار کی گئی ہے۔ اس میں ایک خاص فلٹر شامل کیا گیا ہے جو رنگوں کے درمیان تمیز کر کے صارف کو بتانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔


    پڑھیں: ’’ پاکستانی عوام کی تکلیفوں کا مداوا کرنے کے لیے موبائل ایپ ’مرہم‘ آگئی ‘‘


    یہ ایپ  مختلف رنگوں کو مرض کی 3 اقسام میں تقسیم کر کے  تصاویر کو اپنی جانب سے خاص رنگ میں تبدیل کرتا ہے تاکہ بلائنڈ افراد اسے بہتر طور پر دیکھ سکیں۔ اس میں اشیاء کو مختلف رنگوں کے شیڈز دیے گئے ہیں تاکہ مرض کا شکار افراد کچے اور پکے گوشت میں بھی فرق کرسکیں۔

    ایپ میں موجود فلٹر کھینچی جانے والی تصویر کو تین رنگوں سرخ سبز، سبز سرخ اور نیلے پیلے کلر میں تبدیل کرتا ہے کیونکہ کلر بلائنڈ افراد انہی تین رنگوں سے چیزوں کو آسانی سے پہچاننے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔


    مزید پڑھیں: ’’ عوام کی تکلیفوں کا مداوا کرنے کے لیے موبائل ایپ ’مرہم‘ آگئی ‘‘


    حیران کن امر یہ ہے کہ یہ ایپ اوورٹون نامی انجینئیر نے تیار کی ہے جو خود بھی کلر بلائنڈ کے مریض ہیں، مائیکروسافٹ کی دریافت اُن تمام لوگوں کے لیے بڑا تحفہ ہے جو بصیرت سے محروم ہیں یا پھر رنگوں میں تمیز نہیں کرسکتے۔

    اوورٹون کے مطابق اس ایپ کو استعمال کرتے ہوئے متاثر افراد پھولوں کے رنگ، کپڑوں کی میچنگ اور میک اپ کرنے کے لیے بآسانی استعمال کرسکتے ہیں۔ اُن کا کہنا ہے کہ یہ ایپ مخصوص مرض میں مبتلا افراد کے لیے بنائی گئی ہے جو رنگوں کی شناخت میں اُن کی مدد کرتی ہے۔

    app-post

    یہ ایپ اُن تمام لوگوں کے لیے ایک بڑا تحفہ ہے جو بصارت سے محروم ہیں پا پھر رنگوں کی شناخت میں تمیز نہیں کرسکتے، اس ایپ فائل سائز 14.6 ایم بی ہے اور صارفین کے لیے یہ بالکل مفت فراہم کی گئی ہے۔

  • امریکی نیوی آج بھی فرسودہ ونڈوزایکس پی استعمال کررہی ہے

    امریکی نیوی آج بھی فرسودہ ونڈوزایکس پی استعمال کررہی ہے

    امریکی نیوی تاحال مائیکروسافٹ ونڈوزایکس پی استعمال کررہی ہے حالانکہ ایکس پی کے بعد بھی ونڈوز کے چار نئے ورژن سامنے آچکے ہیں۔اس متروک شدہ آپریٹنگ سسٹم کو استعمال کرنے کے لئے مائیکروسافٹ کو سالانہ 9 ملین امریکی ڈالرادائیگی کررہاہے۔

    مائیکروسافٹ نے گزشتہ سال ونڈوز ایکس پی کی اپڈیٹ اور ٹیکنیکل سپورٹ مہیا کرنا بند کردی تھی جس کے سبب وہ تمام ادارے جو کہ ایکس پی کو ترک کرنا نہیں چاہتے وہ خطرے کی زد میں آگئے ہیں۔ ایسے تمام صارفین کے لئے مائیکروسافٹ نے فیصلہ کیا ہے کہ ان کے لئے قیمتاً اپڈیٹ کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

    امریکی نیوی نے بھی سالانہ 9 ملین امریکی ڈالر کے عوض مائیکروسافٹ ونڈوزایکس پی کی اپڈیٹ حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    امریکی نیوی کے ترجمان نے غیر ملکی ٹی وی چینل کو اس کی وجہ بتائی کہ نیوی کے زیر استعمال زیادہ ترڈیوائسزاورکمپیوٹر ونڈوز ایکس پی تک سپورٹ کرتے ہیں۔

    امریکی نیوی اور مائیکروسافٹ کے درمیان موجود معاہدے کے تحت مائیکروسافٹ امریکی نیوی کو 8 جون 2017 تک ایکس پی کی اپڈیٹ فراہم کرنے کا پابند ہے۔

    ترجمان ڈیوس نے مزید کہا کہ سطح زمین پرموجود تمام تر کمپیوٹرز اپ گریڈ کئے جاچکے ہیں لیکن سمندر میں موجود جہازوں اور سب میرینز میں نصب 100،000 تا حال ونڈوز ایکس پی پر انحصار کرتے ہیں جس کی وجہ سے انہیں مائیکروسافٹ سے یہ سہولت لینا پڑے گی۔

  • مائیکروسوفٹ کے 1200 ملازم خطرے میں ہیں

    مائیکروسوفٹ کے 1200 ملازم خطرے میں ہیں

    سان فرانسسکو: مائیکرو سوفٹ نے اپنے ویب ڈسپلے ایڈورٹائزنگ کے کاروبار کو بند کرکے 1200 ملازموں سے پیچھا چھڑانے کا فیصلہ کرلیاہے۔

    تفصیلات کے مطابق مائیکروسوفٹ اپنے ویب ایڈورٹائزنگ کے کاروبار کے امور اے او ایل انکارپوریٹڈ اور ایپ نیکسز انکارپوریٹڈ کے حوالے کردے گا جس سے اسے 1،200 ملازمین کا اضافی بوجھ نہیں برداشت کرنا پڑے گا۔

    مقامی کاروباری ذرائع کے مطابق کچھ متاثرہ افراد اے او ایل میں جب کہ کچھ افراد کو ایپ نیکسز میں منتقل کیا جائے گا، جبکہ چند افراد کو مائیکروسوفٹ میں ہی نئی پوزیشن کی آفر دی جائے گی۔

    باقی ماندہ ملازمین کو برطرف کردیا جائے گا تاکہ ادارے کہ خسارے پرقابو پایا جاسکے۔

  • مائیکرو سافٹ نے 84انچ کاٹچ اسکرین ٹیلی وژن متعارف کرادیا

    مائیکرو سافٹ نے 84انچ کاٹچ اسکرین ٹیلی وژن متعارف کرادیا

    مائیکرو سافٹ نے چوراسی انچ کاٹچ اسکرین ٹیلی وژن متعارف کرادیا۔

    مائیکرو سافٹ کے مطابق سرفیس ہب نامی اس ڈویوائس میں کمپیوٹر کی سہولت بھی موجود ہے جب کہ دو وائیڈ اینگل ایچ ڈی کیمروں کے زریعے پورے کمرے کی وڈیو کانفرنسنگ کو یقینی بنایا جاسکتا ہے۔

     صارف ڈیجیٹل انک کو استعمال کرتے ہوئے اسکرین پر ایک قلم سے ڈرائنگ کرسکتے ہیں ،ڈیوائس میں وائرلیس پراجیکشن ،ایچ ڈی ایم ئی ،بلیو ٹوتھ اور دیگر ڈیوائسز کو کنکٹ کرنےکے لیے پورٹس بھی اس کا حصہ ہیں۔

  • ونڈوز 10 آپریٹنگ سسٹم کا آخری ورژن ہوگا

    ونڈوز 10 آپریٹنگ سسٹم کا آخری ورژن ہوگا

    نیویارک : مائیکرو سافٹ نےاعلان کیا ہے کہ ڈیسک ٹاپ کمپیوٹرز پر چلنے والے آپریٹنگ سسٹم کیلئے ونڈوز ٹین اس سلسلے کا آخری ورژن ہوگا۔

    مائیکروسافٹ کا کہنا ہے کہ ونڈوز کو مستقبل میں اپ ڈیٹ کیا جاتا رہے گا، جیسے کہ ونڈوز ماضی میں بھی اپ ڈیٹ ہوتی رہی ہے۔

    فرم کے مطابق ونڈوز 10 کے بعد ایک نیا ورژن پیش کرنے کی بجائے اسی ورژن کو باقاعدگی سے بہتر بنایا جاتا رہے گا۔

    ایک بیان میں مائیکروسافٹ کا کہنا ہے کہ ’ونڈوز کو بطور ایک خدمت کے پیش کیا جائے گا، جس میں نت نئی چیزیں ہوں گی اور جیسے اس کے اپ ڈیٹ جاری کیے جاتے ہیں، ویسے ہی اپ ڈیٹس ہوں گے۔

  • مائیکروسافٹ کاپاس ورڈ سےنجات کے لیےنیا فیچرپیش

    مائیکروسافٹ کاپاس ورڈ سےنجات کے لیےنیا فیچرپیش

    کراچی: (ویب ڈیسک) مائیکروسافٹ ونڈوز ٹین میں پاس ورڈ سے نجات کے لیے ہیلو نامی فیچر پیش کرے گا۔

    ونڈوز ٹین کےصارفین کو پیچیدہ پاس ورڈ یاد رکھنے کے بجائے یا تو اسمارٹ فون یا کمپیوٹر کے سامنے بس مسکرانا ہوگا یا فنگر پرنٹ ریڈر کا استعمال کرنا ہوگا۔

    ونڈوز ہیلونامی یہ بائیو میٹرک فیچر ونڈوز ٹین میں متعارف کرایا جارہا ہے۔جو آپ کے چہرے ،آنکھ کی پتلی یا فنگر پرنٹس کی مدد سے آپ کی ڈیوائس کو ان لاک کرے گا۔

    مائیکرو سافٹ کے مطابق یہ ٹیکنالوجی روایتی پاس ورڈ کے مقابلے میں زیادہ محفوظ ہے۔

    اس جدید فیچر کے باعث اکاؤنٹ ہیک ہونے کا خطرہ بھی ختم ہوجائے گا۔

  • مائیکروسافٹ کی جانب سے نیا ویب براؤزر پیش

    مائیکروسافٹ کی جانب سے نیا ویب براؤزر پیش

    امریکہ : مائیکروسافٹ کی جانب سے نیا ویب براﺅزر متعارف کرایا جارہا ہے۔

    انفارمیشن ٹیکنالوجی کمپنی مائیکرو سافٹ نے بیس سال میں پہلی مرتبہ روائتی انٹرنیٹ ایکسپلورر سے ہٹ کر نیا ویب براﺅزر پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ فائرفاکس اور گوگل کروم کی بالادستی کو ختم کیا جاسکے۔

    اسپارٹن کو ڈیسک ٹاپ، ایپل کے آئی او ایس اور آینڈرائیڈ سسٹمز میں استعمال کیا جاسکے گا جبکہ یہ کورٹنا نامی وائس اسسٹنس بھی فراہم کرے گا، جو گوگل اور ایپل کی جانب سے بھی فراہم کی جارہی ہے۔

    اس میں کسی ویب سائٹ کا ڈیسک ٹاپ اور موبائل ورژن ایک ہی اسکرین پر دیکھنے کا نیا فیچر بھی موجود ہے تاہم کچھ اور فیچرز بھی ہیں جن کا اعلان مائیکروسافٹ کی جانب سے تقریب میں کیے جانے کا امکان ہے۔

    کہا جارہا ہے کہ مائیکروسافٹ کا یہ نیا براﺅزر انٹرنیٹ ایکسپلورر 12 کی جگہ لے گا۔