Tag: Microsoft

  • مائیکرو سافٹ نے لومیا535تھری جی اسمارٹ فون متعارف کرادیا

    مائیکرو سافٹ نے لومیا535تھری جی اسمارٹ فون متعارف کرادیا

    کراچی: مائیکرو سافٹ ڈیوائسز نے پاکستان میں جدید خصوصیات کا حامل لومیا535تھری جی اسمارٹ فون متعارف کرادیا ہے۔لومیا اسمارٹ فون کی رنگا رنگ تعارفی تقریب گذشتہ روز مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی ۔

    تقریب میں پاکستانی ٹرک آرٹ کو بھی اجاگر کیا گیا 5میگا پکسل وائڈ اینگل کیمرے سمیت ڈبل سم کی سہولت کا حامل یہ سیٹ10دسمبر سے مارکیٹ کیا جائے گا فون کی پراسیسنگ1.2GHzہے جبکہ میموری1GHzہے سیٹ میں8گیگا بائٹ انٹرنل میموری موجود ہے جسے120گیگا بائٹ تک بڑھایا جاسکتا ہے ۔

    مائیکرو سافٹ کی ڈیٹا کلاوٴڈ کی سہولت کی وجہ سے اس فون کا 30گیگا بائٹ کا ڈیٹا ون ڈرائیو پر رکھا جاسکتا ہے، اس موقع پر مائیکرو سافٹ ڈیوائسز کے کمیونی کیشن منیجر کامران مسعود نیازی نے کہا کہ مائیکرو سافٹ ڈیوائسز کے لئے پاکستانی مارکیٹ انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔

    اس مارکیٹ میں اسمارٹ فونز کی طلب بڑھ رہی ہے اور نوجوان طبقہ زیادہ تیزی سے اسمارٹ فونز کے نئے فیچرز کی جانب راغب ہورہا ہے۔

  • مائیکرو سافٹ نے ونڈوزسیون اور ایٹ کی فروخت بند کر دی

    مائیکرو سافٹ نے ونڈوزسیون اور ایٹ کی فروخت بند کر دی

    کراچی: (ویب ڈیسک) مائیکرو سافٹ نے ونڈوزسیون اور ایٹ کی فروخت بند کر دی، جس کا مقصدصارفین کو ونڈوز آپریٹنگ سسٹم کے نئے ورژنز کی جانب مائل کرنا ہے۔

    ونڈوزکانیا ورژن جسے ونڈوزٹین کا نام دیا گیا ہے،دوہزار پندرہ کےآخرمیں جاری کیاجائےگا۔گورڈن کیلی کے مطابق اکتیس اکتوبر سےصارفین ونڈوسیون کےہوم بیسک، ہوم پریمیئم اور الٹیمیٹ ورژن نہیں خرید سکیں گے جبکہ ونڈو ایٹ بھی دستیاب نہیں ہے۔تبدیلی سےدکانوں سےلی گئی کاپیوں سےانسٹال شدہ کمپیوٹرپرسافٹ ویئر متاثرہونےکا خدشہ ہے،ونڈوز کا موجودہ ورژن ایٹ پوائنٹ ون کمپیوٹرز پر ڈیفالٹ ورژن ہوگا۔

  • مائیکروسافٹ کی نئی فٹنس ڈیوائس،ڈیجیٹل ہیلتھ میں نئی جدت

    مائیکروسافٹ کی نئی فٹنس ڈیوائس،ڈیجیٹل ہیلتھ میں نئی جدت

    امریکی ٹیکنالوجی کمپنی مائیکروسافٹ نے ہیلتھ والٹ میڈیکل ڈیوائس کےبعد کلائی پرباندھنےوالی فٹنس ڈیوائس جوجسمانی تندرستی سے متعلق معلومات فراہم کرےگی متعارف کرادی۔

    فٹنس ڈیوائس نیند اور ورزش سے متعلق معلومات فراہم کرتا ہے،آلے میں دس سینسر لگے ہیں جودل کی دھڑکن،کیلوریز،ذہنی تناؤ اور صارف کے دھوپ میں رہنے کے بارے میں معلومات بھی فراہم کرتا ہے،مائیکرو سافٹ کا یہ آلہ اسمارٹ فون کےذریعےہیلتھ سروس دیتاہے اور سماجی رابطوں کی ویب سائٹوں فیس بک اور ٹوئٹر سے بھی منسلک ہو سکتا ہے،فٹنس ڈیوائس کی مدد سےڈیجیٹل ہیلتھ کےشعبےمیں نئی جدت پیداکی گئی ہے۔

  • اسمارٹ واچ میں ٹائپنگ کرنا بھی ممکن

    اسمارٹ واچ میں ٹائپنگ کرنا بھی ممکن

    مائیکرو سافٹ نے صارفین کی سہولت کےلئے اسمارٹ واچ میں نئی ایپلیکیشن متعارف کروائی دی ہے، جس کی بدولت اب ٹائپنگ کرنا مزید آسان ہوگیا ہے۔

    مائیکرو سافٹ کے بنائے گئے نئے ایپلیکیشن کو اینالوگ کی بورڈ کا نام دیا گیا ہے، مائیکرو سافٹ کا کہنا ہےاس ایپلیکیشن میں ایسا ہینڈ رائٹنگ ٹول تیار کیا گیا ہے، جس کی مدد سے اب اسمارٹ واچز میں بھی موبائل کی طرح انگلی کے ذریعے ٹائپ کیا جاسکتا ہے۔

    کمپنی کے مطابق اینالوگ کی بورڈ نامی ایپ خود کار طریقے سے الفاظ کی اسپیلنگ بھی درست کرتا ہے، جس سےغلطی کا امکان ختم ہو جائیگا ۔

  • مائیکروسافٹ نےونڈوز 10متعارف کرادیا

    مائیکروسافٹ نےونڈوز 10متعارف کرادیا

    کمپیوٹر ٹیکنالوجی کی معروف کمپنی مائیکروسافٹ نےاپنےجدید ترین آپریٹنگ سسٹم ونڈوز دس کی ابتدائی معلومات پیش کردیں۔

    مائیکروسافٹ نے ونڈوزکا نیا کمپیوٹر آپریٹنگ سسٹم ونڈوز ٹَین متعارف کرادیا ہے، جو موبائل فون، ٹیبلٹ، پی سی، ایکس باکس گیمز کنسولز وغیرہ پر کارآمد ہوگا، پہلی بار براہِ راست انٹرنیٹ کے ذریعے ونڈوز ٹَین ڈاؤن لوڈ کیا جا سکے گا۔

    اس کےعلاوہ ونڈوز ٹَین میں ایک بار پھر سے اسٹارٹ مینیو واپس آگیا ہے ،جو ونڈوز ایٹ سے ہٹا لیا گیا تھا، کمپنی کا کہنا ہے کہ اسٹارٹ مینیو کی واپسی کا مقصد ونڈوزسیون اورایٹ کے صارفین کو ہم آہنگ کرنا ہے۔

    WINDOWS

  • کم آمدنی والے افراد کے لئے کم قیمت موبائل

    کم آمدنی والے افراد کے لئے کم قیمت موبائل

    مائیکروسافٹ نےکم آمدنی والےافراد کے لئے کم قیمت موبائل مارکیٹ میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    مائیکروسافٹ کے فون بزنس کی سربراہ نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں کم قیمت موبائلز کی بہت بڑی مارکیٹ ہے،  مائیکروسافٹ ابھرتی ہوئی معیشتوں میں کم آمدنی والے طبقوں کو ہدف بنا رہی ہے۔

    انھوں نے کہا کہ کم قیمت کے باوجود فون بنانے اور مارکیٹنگ کا خرچ نکال کر کمپنی منافع کما سکے گی، موبائل جسے نوکیا ایک سوتیس کا نام دیا گیا ہے،جس کی قیمت محض پچیس ڈالر تک ہوگی۔