Tag: mid air

  • تیسری منزل سے گرنے والی کمسن بچی کو کیسے بچایا گیا؟

    تیسری منزل سے گرنے والی کمسن بچی کو کیسے بچایا گیا؟

    بیجنگ: چین میں تیسری منزل سے لٹکنے والی 4 سالہ بچی کو اس کے پڑوسیوں نے حاضر دماغی سے کام لیتے ہوئے بچا لیا، بچی گھر پر اکیلی تھی اور کھیلتے کھیلتے کھڑکی سے لٹک گئی تھی۔

    مقامی میڈیا کے مطابق واقعہ مشرقی چین میں پیش آیا جس کی دل دہلا دینے والی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق بچی اپنے دادا دادی کے ساتھ رہائش پذیر تھی، اس کے والدین پناہ گزین تھے اور دوسرے شہر میں رہتے تھے۔ واقعے کے وقت دادا دادی اسے گھر میں اکیلا لاک کر کے قریبی دکان تک گئے تھے۔

    4 سالہ بچی اس دوران کھیلتی رہی پھر باہر کا منظر دیکھنے کے لیے کھڑکی کے قریب ہوئی تو وہاں سے گر پڑی تاہم گرل تھام لینے سے وہ زمین پر گرنے سے بچ گئی۔

    پڑوسیوں نے بچی کو کھڑکی سے لٹکتے دیکھا تو اس کی طرف دوڑ پڑے، کچھ نے ریسکیو کو کال کر کے بھی مدد طلب کی۔ اس دوران بچی چیختی اور روتی رہی۔

    قریب تھا کہ بچی ہاتھ چھوڑ دیتی اور زمین پر گر جاتی، تاہم چند پڑوسیوں نے حاضر دماغی سے کام لیا اور ایک بڑی چادر کھڑکی کے نیچے پھیلا کر کھڑے ہوگئے۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تمام پڑوسی دائرہ بنا کر مضبوطی سے چادر کو پکڑے کھڑے ہیں، ایسے میں بچی نے گرل کو چھوڑ دیا اور چادر پر گر پڑی۔ بعد ازاں پولیس بھی وہاں پہنچ گئی۔

    عمارت کی اونچائی کا صحیح تعین نہیں کیا جاسکا تاہم چین میں تیسری منزل عموماً 30 فٹ کی بلندی پر ہوتی ہے۔

    واقعے میں بچی محفوظ رہی اور اسے کوئی چوٹ نہیں پہنچی، بچی کے دادا کا کہنا ہے کہ وہ مستقبل میں ایسے واقعات سے بچنے کے لیے سیکیورٹی گرل نصب کروائیں گے۔

  • پی آئی اے کی پرواز کے دوران بچی کی پیدائش

    پی آئی اے کی پرواز کے دوران بچی کی پیدائش

    کراچی : مدینہ منورہ سے ملتان جانے والی پی آئی اے کی پرواز میں خاتون نے بچی کو جنم دیدیا ، عملے کی خواہش پر بچی کا نام جنت رکھ دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی مدینہ سے ملتان آنے والی پرواز پی کے 716 میں دوران سفر خاتون نے بچی کو جنم دیا، جہاز کی ہنگامی لینڈنگ کراچی ایئرپورٹ پر ہوئی۔

    دوران پرواز جنم لینے والی بچی کا نام طیارے کے عملے کی فرمائش پر جنت رکھ دیا گیا، ملتان کی رہائشی خاتون عمرہ کرکے واپس آرہی تھی کہ دوران سفر  خاتون کو درد کی شکایت ہوئی جس پر جہاز کےعملے نے فوری طور پر خاتون کو مدد فراہم کی۔

    ڈاکٹرز نے چیک اپ کے بعد جہاز کو روانہ کر دیا گیا۔

    زرائع کا کہنا ہے کہ دورانِ پرواز بچی کو جنم دینے والی خاتون آٹھ ماہ کی حاملہ تھیں ‘ جس کے باوجود انہیں پرواز میں سفر کی اجازت دی گئی۔

    پی آئی اے انتظامیہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ معجزات ہر روز ہوتے ہیں لیکن آج ہماری پرواز پی کے761 جو مدینہ سے ملتان جارہی تھی، ایک خوبصورت لڑکی کی پیدائش ہوئی ، ہم نئے مہمان کی آمد پر انکے والدین کو مبارک باد دیتے ہیں اور عملے کو خراج تحسین کہ انہوں نے ایک حیرت انگیز ایمرجنسی پر فوری اقدامات کیے۔

    ذرائع کےمطابق پی آئی اے نے خلاف قانون خاتون کو سفر کرنے کی اجازت دی۔

    واضح رہے کہ بین الاقوامی فضائی قوانین کے مطابق چھ ماہ سے زائد کی حاملہ خواتین کسی بھی بین الاقوامی پرواز میں سفر نہیں کرسکتی کہ ایسا کرنے سے ان کی جان خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئرکریں۔

  • لندن:چھوٹا طیارہ فضا میں ہیلی کاپٹرسے ٹکرا گیا،4 افرادہلاک، مزید ہلاکتوں کاخدشہ

    لندن:چھوٹا طیارہ فضا میں ہیلی کاپٹرسے ٹکرا گیا،4 افرادہلاک، مزید ہلاکتوں کاخدشہ

    لندن : برطانیہ میں چھوٹے طیارے اور ہیلی کاپٹر کے حادثے میں چار افراد ہلاک ہوگئے جبکہ مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔

    برطانوی میڈیا کے مطابق برطانیہ کےجنوب میں بکنگ ہمپشائر کے علاقے میں چھوٹا طیارہ دوران پرواز ہیلی کاپٹر سے ٹکرا کر گرگیا، جس کے نتیجے میں چار افراد ہلاک ہوگئے۔

    پولیس نے بتایا کہ طیارے اور ہیلی کاپٹر میں سوار دو دو افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ بڑی تعداد میں ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

    جہازاورہیلی کاپٹرکاملبہ ویدسڈن نامی گاؤں میں بکھرا پڑا ہے، علاقے سے ملبے کو ہٹانے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں، امدادی کارروائیوں کے باعث اردگرد کی سڑکوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہو سکتی ہے۔

    حکام کے مطابق حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے تفتیش کی جاری ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔