Tag: Midday Outdoor Work Ban

  • سعودی عرب: 15 جون سے بڑی پابندی لگانے کا اعلان

    سعودی عرب: 15 جون سے بڑی پابندی لگانے کا اعلان

    سعودی عرب میں وزارت افرادی قوت اور قومی کونسل برائے اکیوپیشنل سیفٹی اور صحت نے کہا ہے کہ پرائیویٹ سیکٹر کے تمام اداروں کے کارکنوں کے لیے اتوار 15 جون سے 15 ستمبر 2025 تک براہ راست دھوپ میں کام کرنے پر پابندی لگادی گئی ہے۔

    سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دوپہر 12 سے سہ پہر 3 بجے تک کھلے مقامات پر دھوپ میں کام کرنے پر پابندی 3 ماہ کے لیے عائد رہے گی۔

    بیان میں کہا گیا کہ اس فیصلے کا مقصد پرائیویٹ سیکٹر میں کارکنوں کی سیفٹی اور صحت کو یقینی بنانا، اکیوپیشنل سیفٹی اور صحت کے بین الاقوامی معیارات کے مطابق صحت مند اور محفوظ کا م کا ماحول فراہم کرنا ہے۔

    وزارت کا عاجروں سے کہنا ہے کہ وہ اس فیصلے پر عمل کریں تاکہ کام کا محفوظ ماحول پیدا کرنے کے ساتھ کارکنوں کو حادثات اور بیماریوں سے محفوظ کیا جاسکے۔

    واضح رہے ملکی سطح پر وزارت افرادی قوت کی جانب سے مختلف ٹیمیں تشکیل دی جاتی ہیں جو مقررہ اوقات میں اس امر کا جائزہ لیتی ہیں کہ قانون کی خلاف ورزی تو نہیں ہورہی۔

    رواں برس دنیا بھر سے کتنے عازمین نے حج کی سعادت حاصل کی

    بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سعودی عرب کے وزارت افرادی قوت اور قومی کونسل برائے اکیوپیشنل سیفٹی اور صحت کے فیصلے کی خلاف ورزی کی اطلاع وزارت کے یونیفائیڈ نمبر یا وزارت کی ایپلیکیشن کے ذریعے دی جا سکتی ہے۔

  • گرمی کی شدت میں اضافہ: سعودی عرب میں محنت کشوں کی سہولت کے لیے پابندی عائد

    گرمی کی شدت میں اضافہ: سعودی عرب میں محنت کشوں کی سہولت کے لیے پابندی عائد

    ریاض: سعودی عرب میں موسم گرما کی شدت میں اضافے کے ساتھ کھلے مقامات پر کام لینے پر پابندی عائد کردی گئی، ہر سال کی طرح رواں سال بھی یہ پابندی 15 جون سے 15 ستمبر تک ہوگی۔

    اردو نیوز کے مطابق سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے کہا ہے کہ پرائیوٹ سیکٹر کے تمام اداروں و کمپنیوں سے کھلے مقامات پر دوپہر کے وقت ڈیوٹی لینے پر پابندی کے فیصلے پر عمل کروایا جائے گا۔

    حکام کا کہنا ہے کہ دوپہر 12 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک کھلے مقامات پر ڈیوٹی لینے پر پابندی ہوگی، عمل درآمد جمعرات 15 جون سے 15 ستمبر 2023 تک جاری رہے گا۔

    وزارت افرادی قوت کا کہنا ہے کہ پابندی پر عمل درآمد نیشنل کاؤنسل برائے سلامتی و پیشہ ورانہ صحت کے ساتھ تعاون سے کروایا جائے گا۔

    وزارت کا کہنا ہے کہ پابندی کا فیصلہ پرائیوٹ سیکٹر کے ملازمین کی صحت و سلامتی کے تحفظ اور انہیں صحت خطرات سے بچانے کی خاطر کیا گیا ہے۔ پیشہ وارانہ صحت و سلامتی کے حوالے سے بین الاقوامی معیار اپنایا جارہا ہے۔

    وزارت نے پرائیوٹ کمپنیوں و اداروں کے مالکان سے کہا ہے کہ وہ اپنے یہاں اوقات کار منظم کریں اور پابندی کو مد نظر رکھ کر ڈیوٹی کے نئے شیڈول جاری کریں، دوپہر کے وقت کام پر پابندی نہ کرنے کی رپورٹ موبائل پر وزارت کی ایپ کے ذریعے کی جاسکتی ہے۔