Tag: MIDEAST-CRISIS

  • شام: باغیوں کا صوبہ ادلب کے آخری حکومتی مرکز اریحا پرقبضہ

    شام: باغیوں کا صوبہ ادلب کے آخری حکومتی مرکز اریحا پرقبضہ

    شام : القاعدہ سے منسلک النصرہ فرنٹ سمیت شدت پسند گروہوں کے اتحاد نے صوبہ ادلب میں آخری حکومتی گڑھ اریحا پر بھی قبضہ کرلیا ہے۔

    سیریئن آبزرویٹری فارہیومن رائٹس کا کہنا ہے کہ القاعدہ سے منسلک جیش الفتح نے اریحا شہر پر برق رفتاری سے ہلہ بول کر قبضہ کرلیا ہے، مارچ سے اب تک باغیوں نےصوبہ ادلب کے متعدد شہروں پر قبضہ کرلیا ہے۔

    جن میں جسرالشغور بھی شامل ہے، ترکی کا سرحدی علاقہ ہونے کے ساتھ ساتھ یہ علاقہ صوبہ الذقیہ کے قریب بھی ہے، جو صدربشار الاسد اور شامی حکومت کا گڑھ ہے۔

    تاہم شامی فوج کا کہنا ہے کہ وہاں اب بھی لڑائی جاری ہے۔

    النصرہ فرنٹ کےسربراہ ابومحمد جلانی کا کہنا تھا کہ ہمارا صرف ایک مقصد ہے، حکومت اور اس کے حامیوں کے ساتھ لڑنا جن میں حزب اللہ اور دیگر بھی شامل ہیں۔

    ترکی کی سرحد کے ساتھ اریحا میں بیشترعلاقہ شامی باغیوں کے قبضے میں چلا جائے گا۔

  • بان کی مون 2روزہ دورے پر تیونس پہنچ گئے

    بان کی مون 2روزہ دورے پر تیونس پہنچ گئے

    تیونس: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون دو روزہ دورے پر تیونس پہنچ گئے۔

    اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون اپنے دو زورہ دورے پر تیونس کے صدر مونسیف مرزوکی کے ساتھ  ملاقات میں مشرق وسطی میں جاری بحران اورامن کے حوالے سے بات چیت کی۔

    ایک پریس کانفرنس میں بان کی مون نے قائم امن اور دہشتگردی کے حوالے اپنی تشویش کا اظہار کرتے تمام ممالک کے رہنماؤں پر زور دیا کہ وہ قائم امن کے لئےاپنا کردار ادا کریں تا کہ دنیا میں جاری موجودہ بحران پر قابو پانے میں مدد مل سکے۔

    بان کی مون تیونس کے وزیرِخارجہ کے ساتھ ملاقات کے علاوہ سول سوسائٹی کے کارکنوں سے ملاقات کریں گے۔

  • ترکی:حکومت مخالف مظاہرے، 21افراد جاں بحق،145زخمی

    ترکی:حکومت مخالف مظاہرے، 21افراد جاں بحق،145زخمی

    ترکی: حکومت کے خلاف جاری جھڑپوں میں اِکیس افراد اپنی جانوں سے گئے، ایک سو پینتالیس افراد زخمی ہوگئے۔

    ترکی میں جاری کرفیو دوسرے دن میں داخل ہوگیا، کرد مظاہرین کا داعش کے شدت پسندوں کے خلاف حکومت کی جانب سے کسی بھی قسم کی کارروائی نہ کرنے پر حکومت کے خلاف احتجاج کررہے ہیں۔

    مظاہرین اور سیکورٹی فورسز کے درمیان تصادم کا سلسلہ جاری ہے، مظاہرین نے متعدد گاڑیوں کو آگ لگانے کے علاوہ کئی دکانوں اور بینکوں کو بھی آگ لگا دی۔

    پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس کے شیل فائر کئے، جس کے باعث کئی مظٓاہرین زخمی ہوگئے، حکومت نے قائم امن کے لئے ترکی کے پانچ شہروں ميں کرفيو نافذ کردیا ہے۔