Tag: migrant crisis

  • کروشیا کی سرحد بند کردیں گے،یورپ کو سلوینیا کی دھمکی

    کروشیا کی سرحد بند کردیں گے،یورپ کو سلوینیا کی دھمکی

    بیلجیم : سلوینیا نے یورپی یونین کو دھمکی دی ہے کہ یورپی یونین نے تارکین وطن سے متعلق طے شدہ معاہدے پر عملدرآمد نہیں کیا تو کرویشیا کیساتھ سرحد بند کردیں گے.

    گذشتہ اتوار کو گیارہ یورپی اور تین غیر یورپی ممالک نے بالٹک ریاستوں میں پچاس ہزارافراد کی رہائش کا بندوبست کرنے کے ساتھ استقبالیہ مراکز قائم کرنے کا معاہدہ اور سلووینیا کی مدد کیلئے چار سو سیکورٹی اہلکار بھی بھیجنے کا وعدہ کیا گیا تھا، تاہم طے شدہ نکات سست روی کا شکار رہے۔

    معاہدے کی اس خلاف ورزی کے بعد سلوینیا نے یورپ کو سرحد بند کرنے کی دھمکی دے ڈالی ہے۔

    تارکین وطن شمالی یورپ میں پناہ کے خواہشمند ہیں تاہم کئی ممالک ان کے داخلے کو محدود کرنےکی کوشش کررہے ہیں، جس کے باعث انکے اور ہمسائے ممالک کے درمیان کشیدگی پیدا ہورہی ہے۔ حال ہی میں یورپی کونسل کے صدر نے ایک بیان میں کہا کہ بحران یورپی سیاسی منظرنامے پر بنیادی تبدیلیاں پیدا کرسکتا ہے، جو یورپ کی بہتری میں رکاوٹ ہے۔

  • جو حقدار نہیں اسے پناہ نہیں دی جائے گی،جرمنی

    جو حقدار نہیں اسے پناہ نہیں دی جائے گی،جرمنی

    برلن : جرمنی نے واضح کردیا ہے کہ جو حقدار نہیں اسے واپس جانا ہوگا، صرف حقدار تارکین وطن ہی پناہ حاصل کرپائیں گے۔

    جنوبی جرمنی میں مہاجرین کے رجسٹریشن سینٹر کے دورے کے موقع پر جرمن وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ایسے افراد جو صرف بہتر زندگی کی خاطر یورپ کا رخ کررہے ہیں انہیں واپس جانا ہوگا، جنگ زدہ علاقوں کے تارکین وطن یا جنہیں اپنے ممالک میں جان کا خطرہ لاحق ہو صرف ایسے تارکین وطن ہی پناہ حاصل کرنے کےحقدار ہونگے۔

    دوسری جانب چیک ریپبلک کو تارکین وطن کو ابتر حالت میں رکھنے اور اسلام مخالف بیانات پر تنقید کا سامنا ہے جبکہ صدارتی ترجمان کا کہنا ہے وہ اسلامک فنڈامینٹلزم کے بیان پر قائم ہیں اور کسی بیرونی دباؤ کے پیشِ نظر اسے تبدیل نہیں کریں گے۔