Tag: Mikaal Zulfiqar

  • میکال ذوالفقار کو لائیو شو کے دوران شادی کی پیشکش، ویڈیو

    میکال ذوالفقار کو لائیو شو کے دوران شادی کی پیشکش، ویڈیو

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار میکال ذوالفقار کو لائیو شو کے ان کی مداح نے شادی کی پیشکش کردی۔

    میکال ذوالفقار ایک انتہائی مشہور پاکستانی اداکار ہیں جو اپنے دلکش انداز اور متعدد ہٹ ڈراموں میں شاندار پرفارمنس کے لیے مشہور ہیں۔

    اداکار میکال فی الحال سنگل ہے اور اپنی دو پیاری بیٹیوں کی پرورش میں مصروف ہیں، اس سے پہلے اداکار کی شادی سارہ بھٹی سے ہوئی تھی لیکن دونوں نے علیحدگی اختیار کرلی۔

    حال ہی میں اداکار میکال ذوالفقار نے اداکارہ و میزبان ندا یاسر کی رمضان ٹرانسمیشن میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی سمیت مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔

    یہ ضروری ہے کہ شادی۔۔۔۔۔۔۔میکال ذوالفقار کا مداحوں کو مشورہ

    اسی دوران لائیو کالز کا سلسلہ بھی چل رہا تھا، میکال کی ایک دیوانی مداح ارم نامی خاتون نے کال کر کے لائیو ٹی وی پر اداکار سے اپنے پسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں شادی کی پیشکش کردی۔

    فون کرنے والی نے کہا کہ السلام علیکم، ندا مجھے میکال بہت پسند ہیں، اور میں اس سے شادی کرنا چاہتی ہوں، لیکن مجھے نہیں معلوم کہ میں اس سے شادی کیسے کروں؟

    اپنے لائیو شو میں غیر متوقع سوال کے بعد ندا یاسر حیرت میں پڑگئیں اور فوری طور پر کال کاٹ دی تاہم میکال قہقے لگاتے اور مسکراتے نظر آئے۔

    ندا نے جب میکال سے اس مداح کی بات پر ردعمل دینے کو کہا تو میکال نے کہا کہ اس طرح کی باتیں فون پر نہیں کی جاتیں میں آپ سے جب بھی ملوں گا تو جواب دوں گا، لیکن میں خوش ہوا۔

    دوسری جانب میزبان ندا یاسر نے مداحوں کو اپنے جذبات پر قابو رکھنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ ان کی عام نہیں بلکہ رمضان ٹرانسمیشن ہے اس کا احترام کریں۔

    واضح رہے کہ میکال ذوالفقار نے 2012 میں ماڈل و اداکارہ سارہ بھٹی سے شادی کی تھی تاہم دونوں کے درمیان 2017 میں علیحدگی ہوگئی تھی۔

    ان کا فیس بک پوسٹ میں کہنا تھا کہ میری چھ سالہ شادی اختتام پذیر ہوگئی، طویل مدت دور رہنے اور کوششوں کے باوجود ہمارے درمیان معاملات حل نہیں ہوسکے۔

  • ڈرامہ اداکار میکال کی اپنی اہلیہ سے علیحدگی

    ڈرامہ اداکار میکال کی اپنی اہلیہ سے علیحدگی

    معروف ڈرامہ اداکار میکال ذوالفقار نے اپنی اہلیہ سارہ بھٹی سے علیحدگی کا اعلان کردیا جس کے بعد بظاہر یوں محسوس ہوتا ہے کہ معروف شخصیات کے درمیان علیحدگی کا رجحان چل نکلا ہے۔

    اپنے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پر کی جانے والی ایک پوسٹ میں میکال کا کہنا تھا کہ انہوں نے اور ان کی اہلیہ سارہ نے طویل عرصے کی علیحدگی کے بعد باضابطہ طور پر طلاق کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    میکال کا کہنا تھا، ’بالآخر میں نے یہ فیصلہ کرنے کا حوصلہ کرلیا ہے۔ ایک طویل علیحدگی کے بعد بدقسمتی سے ہماری 6 سالہ شادی کا اختتام ہوگیا۔ گو کہ دونوں جانب سے مسئلے کو سلجھانے کی کوشیں کی گئیں تاہم کچھ بھی طے نہ ہوسکا، اور اس کا نتیجہ طلاق کی صورت سامنے آیا ہے‘۔

    میکال ذوالفقار نے 6 سال قبل سارہ بھٹی سے شادی کی تھی اور ان کے 2 بچے ہیں۔ میکال ایک طویل عرصے سے مختلف پاکستانی ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔

    مزید پڑھیں: نعمان جاوید اور جاناں ملک کے راستے جدا

    یاد رہے کہ دو روز قبل ہی اداکارہ نور نے بھی اپنی چوتھی شادی کے اختتام کا فیصلہ کیا تھا۔ نور نے اپنے چوتھے شوہر ولی حامد سے خلع لینے کا دعویٰ دائر کیا تھا۔

    اس سے قبل معروف گلوکار نعمان جاوید اور اداکارہ جاناں ملک کے درمیان بھی علیحدگی ہوچکی ہے۔ نعمان جاوید نے فریحہ پرویز سے علیحدگی کے بعد جاناں ملک سے شادی کی تھی جو بمشکل 2 ماہ چل سکی۔

    اس سے قبل گزشتہ ہفتے وینا ملک کی بھی اپنے شوہر اسد خٹک سے خلع لینے کی خبریں سامنے آئیں۔ اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں وینا ملک اور اسد خٹک کے درمیان گفت و شنید کے ذریعے معاملہ حل کروانے کی کوشش کی گئی اور دونوں کی صلح کروائی گئی تاہم بعد ازاں وینا ملک مکر گئیں۔

    وینا ملک کا کہنا تھا کہ اسد خٹک دوغلا انسان ہے، وہ اسکرین پر کچھ اور پیچھے کچھ کہتا ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ خلع کا فیصلہ عدالت ہی کرے گی۔