Tag: Mike Hesson

  • قومی کرکٹ ٹیم کے کوچ کا شکست پر اہم بیان

    قومی کرکٹ ٹیم کے کوچ کا شکست پر اہم بیان

    قومی کرکٹ ٹیم کے کوچ مائیک ہیسن نے ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں شکست پر شدید مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

    میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مائیک ہیسن کا کہنا تھا کہ 3 میچوں کی سیریز ہارنے پر مایوسی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہم نے آخری اوورز میں بہت زیادہ رنز دیئے، سیریز ہاری ہے لیکن کچھ مثبت چیزیں بھی حاصل کی ہیں۔

    قومی ٹیم کے کوچ کا کہنا تھا کہ ون ڈے ٹیم پر بہت زیادہ کام کرنے کی ضرورت ہے، ہماری اسپن بولنگ شاندار رہی ،حسن نواز سیریز میں بہت اچھا کھیلے۔

     مزید پڑھیں : تیسرے ون ڈے میچ ویسٹ انڈیز  نے پاکستان کو ہرا کر سیریز جیت لی

    واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلی جانے والی ون ڈے سیریز کالی آندھی نے اپنے نام کرلی۔

    ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو تیسرے اور آخری میچ میں 202 رنز سے عبرتناک شکست دے کر 34 سال بعد پاکستان سے ایک روزہ سیریز جیت لی۔

    ٹاروبا میں کھیلے گئے میچ میں پوری قومی ٹیم 295 رنز کے تعاقب میں 92 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔صرف پاکستان ٹیم کے نائب کپتان سلمان آغا49 گیندوں پر 30 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ محمد نواز 23 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

    میزبان ٹیم کی جانب سے جیڈن سلز نے 6 وکٹیں لے پاکستانی بیٹنگ لائن کے پرخچے اڑا دیے۔ گداکیش موتی نے 2 اور روسٹن چیز نے 1 وکٹ حاصل کی۔

  • پی سی بی نے قومی ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ کا اعلان کردیا

    پی سی بی نے قومی ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ کا اعلان کردیا

    پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے چیئرمین نے قومی ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ کا اعلان کردیا۔

    پی سی نی نے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ مائیک حیسن کو پاکستان وائٹ بال ٹیم کا ہیڈ کوچ  مقرر کیا ہے وہ اگلے ہفتے سے ٹیم کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمیں نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا کہ نیوزی لینڈ کے سابق کوچ مائیک حیسن 26 مئی سے ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

    محسن نقوی نے ٹوئٹ میں مزید لکھا کئی درخواستیں موصول ہونے کے بعد ہم نے پاکستان وائٹ بال ٹیم کے لیے مائک حیسن کا انتخاب کیا ہے امید ہے وہ اپنے تجربے سے پاکستان کرکٹ کے مستقبل کو ایک نئی شکل دیں گے۔

    واضح رہے کہ مائک حیسن پاکستان کی سب سے بڑی لیگ پی ایس ایل میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں سنبھال رہے ہیں۔

    خیال رہے کہ پی سی بی نے عاقب جاوید کو چیمپئنز ٹرافی تک عبوری ہیڈ کوچ مقرر کیا تھا، پھر دورہ نیوزی لینڈ کے لیے انہیں مزید ذمہ داریاں دی گئیں۔

  • کیا نیوزی لینڈ کے سابق کوچ کو پاکستان نے کوچنگ کی آفر کی تھی؟

    کیا نیوزی لینڈ کے سابق کوچ کو پاکستان نے کوچنگ کی آفر کی تھی؟

    ویلنگٹن: پی سی بی کی جانب سے مائیک ہیسن کو کوچنگ کی پیش کش کی گئی ہے.

    نیوزی لینڈ‌ کے میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ نیوزی لینڈ کے سابق کوچ مائیک ہیسن کو پی سی بی نے گرین شرٹس کی کوچنگ کا اسائمنٹ سونپنے کی خواہش ظاہر کی ہے.

    البتہ مائیک ہیسن نے پاکستان کی کوچنگ کرنے سے معذرت کر لی، وہ کوچ کی اسامی کے لئے درخواست بھی نہیں دیں گے۔

    پاکستان ٹیم کے کوچ کے لئے درخواست دینے کی آخری تاریخ 26 اگست ہے، جس کے بعد بورڈ اپنا فیصلہ سنائے گا.

    مائیک ہیسن 2013 سے 2018 تک نیوزی لینڈ کے کوچ رہے، اس عرصے میں‌ ٹیم نے کئی کامیابیاں سمیٹیں۔

     میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیسن نے بھارت کی کوچنگ کے لئے اپلائی کیا تھا، لیکن انھیں یہ عہدہ نہیں ملا.

    مزید پڑھیں: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان آئندہ سال سیریز کا شیڈول جاری

    البتہ انھوں‌ نے پی سی بی کی جانب سے کی جانے والی پیش کش پر معذرت کر لی ہے.

    خیال رہے کہ یہ نیوزی لینڈ میڈیا کا دعویٰ ہے، اس ضمن میں‌ پی سی بی کی جانب سے کوئی باقاعدہ بیان جاری نہیں‌کیا گیا.

    یاد رہے کہ مکی آرتھر کے ٹیم سے علیحدہ ہونے کے بعد اب کوچ کی اسامی خالی ہے. اس عہدے کے لیے مصباح الحق کا نام گردش کر رہا ہے.