Tag: Mike Tyson

  • 44 باکسرز کو رنگ میں ناک آوٹ کرنے والے مائیک ٹائسن شکست کھا گئے

    44 باکسرز کو رنگ میں ناک آوٹ کرنے والے مائیک ٹائسن شکست کھا گئے

    44 باکسرز کو رنگ میں ناک آوٹ کرنے والے مائیک ٹائسن کو ہیوی ویٹ باکسنگ مقابلے میں جیک پاؤل نے شکست دے دی۔

    ٹیکساس کے باکسنگ ارینا میں ہونے والے فائٹ میں معروف یوٹیوبر جیک پاؤل کو تینوں ججز نے متفقہ فیصلے کے ذریعے فاتح قرار دیا، فائٹ کا فیصلہ پوائنٹس کی بنیاد پر ہوا اور ایک جج نے 72-80 اسکور دیا جبکہ دیگر دو ججز نے 73-79 اسکور دیا۔

    8 راؤنڈ کے مقابلوں میں تینوں ججز نے جیک پال کو فاتح قرار دیا، ہر راؤنڈ دو دو منٹ پر مشتمل تھا، ٹائسن نے 8 راؤنڈز تک مقابلہ کیا لیکن 58 سالہ فائٹر میچ نہ جیت سکے۔

    58 سالہ مائیک ٹائسن کا مقابلہ اپنی عمر سے 31 برس چھوٹے باکسر جیک پال سے تھا۔

  • ماضی کے عظیم باکسر مائیک ٹائسن15 سال بعد دوبارہ رنگ میں

    ماضی کے عظیم باکسر مائیک ٹائسن15 سال بعد دوبارہ رنگ میں

    کیلیفورنیا : امریکہ کے مایہ ناز باکسر مائیک ٹائسن نے رنگ میں واپسی کا اٹل فیصلہ کرلیا، 15سال بعد واپسی پر انہیں اپنی کامیابی پر آج بھی پورا یقین ہے۔

    باکسنگ کی دنیا کے سابق چیمپیئن مائیک ٹائسن اگلے ویک اینڈ پر دوبارہ میدان میں اتر رہے ہیں۔ اب سوال یہ ہے کہ آیا برسوں بعد وہ بھرپور مقابلے کی قوت رکھتے ہیں؟

    اٹھائیس نومبر کو مائیک ٹائسن کا دوستانہ نمائشی میچ روئے جونز جونیئر کے ساتھ ہو گا۔ باکسنگ کا یہ میچ امریکی ریاست کیلیفورنیا کے بڑے شہر لاس اینجلس میں کھیلا جائے گا۔

    ایسے موقع پر شائقین کے ذہنوں میں کئی سوالات گردش کر رہے ہیں کہ کیا مائیک ٹائسن میں اتنی قوت و طاقت ہے کہ وہ اپنی سابقہ پرفارمنس کا مظاہرہ کر سکیں گے؟ کیا ٹائیسن کی صحت پندرہ برس بعد رنگ میں اترنے کے قابل ہے؟ ایسے ہی بہت سارے خدشات شائقین کو گھیرے ہوئے ہیں۔

    اٹھائیس نومبر کا نمائشی مقابلہ

    انساٹا گرام پر مائیک ٹائیسن نے لکھا کہ یہ مقابلہ بہت سخت اور شدید ہو گا۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ میں نے بعض اوقات میچ ہارے بھی ہیں لیکن اٹھائیس نومبر کو وہ میچ جیت لیں گے۔

    اس میچ کے منتظمین نے مقابلے کو ایک نمائشی اور دوستانہ میچ کا درجہ دے رکھا ہے۔ یہ آٹھ راؤنڈز پر مشتمل ہو گا۔ اس میچ کی منظوری کیلیفورنیا کے ایتھلیٹک کمیشن نے بھی دے دی ہے۔

    ابتدائی اعلان کے مطابق یہ میچ رواں برس بارہ ستمبر کو ہونا تھا اور امکاناً کورونا وبا کی وجہ سے ملتوی کر دیا گیا تھا۔ مائیک ٹائیسن کو اپنے عروج کے دور میں فولادی مائیک یا ‘آئرن مائیک‘ کی عرفیت حاصل تھی۔ اب اٹھائیس نومبر کو ہی معلوم ہو سکے گا کہ فولادی مائیک میں کتنا فولاد باقی رہ گیا ہے۔

    واضح رہے کہ مائیک ٹائسن کو سال1997میں ایک مقابلے ٓکے دوران اپنے حریف ایونڈر ہولی فیلڈ کے دائیں کان کو دانتوں سے کاٹنے کے جرم میں باکسنگ کے شعبے میں نااہل قرار دے دیا گیا تھا۔

    یاد رہے کہ مائیک ٹائسن اپنے دور کے ایک جنونی باکسر تھے انہوں نے 20 سال کی عمر میں ورلڈ باکسنگ کونسل، ورلڈ باکسنگ ایسوسی ایشن اور انٹرنیشنل باکسنگ فیڈریشن کا ورلڈ ہیوی ویٹ ٹائٹل جیت کر نیا ریکارڈ قائم کیا تھا۔

    اپنے پورے کیریئر کے دوران انہوں نے 58 مقابلوں میں حصہ لیا۔ ان میں سے 50میں وہ کامیاب رہے جبکہ 6 میں انہیں شکست ہوئی اور دو کا کوئی نتیجہ نہ نکل سکا، انہوں نے44مقابلوں میں اپنے حریفوں کو ناک آؤٹ کیا۔

  • سابق ہیوی ویٹ چیمپیئن اور نامور باکسر مائیک ٹائسن روپڑے

    سابق ہیوی ویٹ چیمپیئن اور نامور باکسر مائیک ٹائسن روپڑے

    نیو یارک : سابق ہیوی ویٹ باکسنگ چیمپیئن مائک ٹائسن نے کہا ہے کہ باکسنگ چھوڑنے کے بعد خود کو بہت تنہا محسوس کرتا ہوں، میں اب زندگی عاجزی اور انکساری سے گزارنے کی کوشش کررہا ہوں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے شوگر رے لیونارڈ کے پوڈ کاسٹ کے حالیہ پروگرام "ہاٹ باکس ان” میں کیا، پروگرام میں اپنی کیفیت بیان کرتے ہوئے مائیک ٹائسن رو پڑے۔

    ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے سابق ہیوی ویٹ باکسنگ چیمپیئن کا کہنا تھا کہ "میں رنگ کے اندر لڑائی کا فن جانتا ہوں مجھے جنگ کرنا آتی ہے کیونکہ میں نے اس کے بارے میں پڑھا ہے۔

     53سالہ مائیک ٹائسن کا مزید کہنا تھا کہ مجھے یہی خوف ہے اسی وجہ سے جب میں رنگ میں ہوتا تھا تو لوگ مجھ سے ڈرتے تھے،اب وہ دن گزر گئے ہیں، اب میں اکیلا ہوں اور عاجزی انکساری کے تحت زندگی گزاررہا ہوں، یہی وجہ ہے کہ میں رو رہا ہوں کیوں کہ میں اب وہ شخص نہیں رہا اور مجھے اس دور کی یاد آتی ہے۔

    واضح رہے کہ مائیک ٹائسن کو سال1997میں ایک مقابلے ٓکے دوران اپنے حریف ایونڈر ہولی فیلڈ کے دائیں کان کو دانتوں سے کاٹنے کے جرم میں باکسنگ کے شعبے میں نااہل قرار دے دیا گیا تھا۔

    یاد رہے کہ مائیک ٹائسن اپنے دور کے ایک جنونی باکسر تھے انہوں نے 20 سال کی عمر میں ورلڈ باکسنگ کونسل، ورلڈ باکسنگ ایسوسی ایشن اور انٹرنیشنل باکسنگ فیڈریشن کا ورلڈ ہیوی ویٹ ٹائٹل جیت کر نیا ریکارڈ قائم کیا تھا۔

    اپنے پورے کیریئر کے دوران انہوں نے 58 مقابلوں میں حصہ لیا۔ ان میں سے 50میں وہ کامیاب رہے جبکہ 6 میں انہیں شکست ہوئی اور دو کا کوئی نتیجہ نہ نکل سکا، انہوں نے44مقابلوں میں اپنے حریفوں کو ناک آؤٹ کیا۔

  • پاکستانی گلوکارہ مومنہ مستحسن کی باکسر مائیک ٹائی سن کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

    پاکستانی گلوکارہ مومنہ مستحسن کی باکسر مائیک ٹائی سن کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

    دبئی : معروف پاکستانی گلوکارہ مومنہ مستحسن اکثر ہی خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں، مومنہ مستحسن کی دبئی میں ایک تقریب میں لی گئی تصویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔ جیسے صارفین نے خوب سراہا۔

    تفصیلات کے مطابق کوک اسٹوڈیو سے شہرت حاصل کرنے والی مومنہ مستحسن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر مائیک ٹائی سن اور عامر خان کے ساتھ تصویر شیئر کی ، جیسے سوشل میڈ یا صارفین نے بے حد پسند کیا۔

    دبئی میں مائیک ٹائی سن کی اکیڈمی کے سلسلے میں رنگا رنگ تقریب کا اہتمام ہوا، جس میں پاکستانی فنکاروں عائشہ عمر،مومنہ مستحسن ،پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامر خان اور ان کی اہلیہ سمیت دنیا بھر سے مہمان شریک ہوئے۔

    مومنہ مستحسن نے دونوں باکسروں کے ساتھ تصویر بنوائی ، تصویر میں مومنہ مستحسن ،مائیک ٹائی سن اور عامر خان مسکرا رہے ہیں جبکہ مومنہ نے خوبصورت ساڑھی پہنی ہوئی ہے۔


    مزید پڑھیں : یتیم بچوں کی مدد کیلئے باکسر عامر خان اور شلپا شیٹھی اکھٹے ہوگئے


    مومنہ نے تقریب میں باکسر عامر خان کی اہلیہ فریال مخدوم کے ساتھ تصویر بنوائی۔

    Always a pleasure meeting @FaryalMakhdoom #MikeTysonAcademy #MyFashSouq @FashSouq

    A post shared by Momina Mustehsan (@mominamustehsan) on

    سوشل میڈیا صارفین نےمومنہ مستحسن کی ساڑھی کی بھی خوب تعریف کی ۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔