Tag: Milestone

  • کنا یاری کی گلوکارہ ایوا بی کے لیے ایک اور اعزاز

    کنا یاری کی گلوکارہ ایوا بی کے لیے ایک اور اعزاز

    کوک اسٹوڈیو سیزن 14 کے مقبول بلوچ زبان کے گانے کنا یاری سے مقبولیت حاصل کرنے والی گلوکارہ ایوا بی کو ایک اور اعزاز مل گیا، ان کی تصویر امریکا کے معروف ٹائمز اسکوائر پر آویزاں کردی گئی۔

    پاکستان کی پہلی باحجاب ریپر اور بلوچ گلوکارہ ایوا بی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے میوزک اسٹریمنگ ویب سائٹ اسپاٹی فائے نے ان کی تصویر امریکا کے معروف ٹائمز اسکوائر پر آویزاں کردی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Spotify Pakistan (@spotifypakistan)

    ایوا بی سے قبل اسپاٹی فائے 7 پاکستانی خواتین گلوکاراؤں کی تصاویر بھی ٹائمز اسکوائر پر آویزاں کر چکی ہے۔

    اسپاٹی فائے نے رواں برس مارچ سے اکوئل پاکستان نامی منصوبے کا آغاز کیا تھا، جس کے تحت ہر ماہ ایک پاکستانی گلوکارہ کی تصویر کو ٹائمز اسکوائر پر آویزاں کیا جا رہا ہے۔

    اس منصوبے کے تحت پہلی بار مارچ 2022 میں ٹائمز اسکوائر پر پاکستانی نژاد امریکی گلوکارہ عروج آفتاب کی تصویر آویزاں کی گئی تھی۔

    اسی منصوبے کے تحت گزشتہ ماہ ستمبر میں گلوکارہ مومنہ مستحسن کی تصویر کو ٹائمز اسکوائر پر آویزاں کیا گیا تھا جبکہ اب ایوا بی کی تصویر کو آویزاں کیا گیا ہے۔

    ایوا بی کی تصویر ٹائمز اسکوائر پر آویزاں ہونے پر گلوکاروں سمیت شوبز شخصیات نے بھی انہیں مبارک باد پیش کی جب کہ خود انہوں نے اپنی تصویر کو آویزاں کیے جانے کو تاریخی لمحہ قرار دیا۔

    ایوا بی پاکستان کی پہلی باحجاب اور بلوچی گلوکارہ بن گئیں، جن کی تصویر کو ٹائمز اسکوائر پر آویزاں کیا گیا ہے۔

    ایوا بی کو رواں برس کے آغاز میں ریلیز ہونے والے کوک اسٹوڈیو سیزن 14 کے گانے کنا یاری کو ملک بھر میں بہت پسند کیا گیا تھا اور وہ مذکورہ گانے کی وجہ سے عالمی سطح پر بھی مشہور ہوئی تھیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Eva B (@iamevaab)

    تاہم ایوا بی نے گلوکاری کا آغاز پہلے ہی کردیا تھا، انہوں نے 3 سال قبل 2018 میں انسٹا گرام پراپنا پہلا ریپ گانا شیئر کیا تھا، جسے کافی سراہا گیا تھا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Eva B (@iamevaab)

  • جوہری ہتھیاروں پر پابندی: اقوام متحدہ نے کیا اہم سنگ میل عبور

    جوہری ہتھیاروں پر پابندی: اقوام متحدہ نے کیا اہم سنگ میل عبور

    نیویارک: اقوامِ متحدہ نے جوہری ہتھیاروں پر پابندی سے متعلق سمجھوتے کو نافذ العمل کرنے کے لئے مطلوبہ ممالک کی توثیق حاصل کرلی ہے۔

    بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق اقوامِ متحدہ کے اہم عہدیدار نے بتایا کہ ہنڈورس نے جوہری ہتھیاروں پر پابندی کے سمجھوتے پر اتفاق کیا ہے، جس کے بعد اقوامِ متحدہ کو مذکورہ سمجھوتہ نافذالعمل کرنے کے لئے مطلوبہ ممالک کی توثیق حاصل ہوگئی ہے، جس کے بعد یہ سمجھوتہ 90 روز بعد 22 جنوری 2021ء کو نافذ العمل ہو جائے گا۔

    تاہم امریکہ، روس اور چین سمیت پانچ بڑی ایٹمی طاقتوں اور امریکہ کی جوہری چھتری تلے آنے والے جاپان جیسے ممالک نے سمجھوتے میں شامل ہونے سے انکار کیا ہے۔UN treaty to ban nuclear weapons to come into force after 50th signatory |  Euronews

    دوسری جانب آسٹریا سمیت غیر جوہری ممالک اور جوہری ہتھیاروں کے خاتمے کی بین الاقوامی مہم، آئی کین جیسی بین الاقوامی غیر سرکاری تنظیموں نے اُمید کا اظہار کیا ہے کہ یہ سمجھوتہ جوہری ترکِ اسلحہ کی تحریک کو مزید تقویت بخشے گا۔

    واضح رہے کہ اقوامِ متحدہ نے جوہری ہتھیاروں پر پابندی کے سمجھوتے کی جولائی 2017ء میں 122 ممالک اور علاقہ جات کی حمایت کے ساتھ منظوری دی تھی، جس میں کہا گیا تھا کہ جوہری ہتھیاروں کا استعمال بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے جس کا مسلح تنازعات میں اطلاق ہوتا ہے اور یہ جوہری ہتھیاروں کی تیاری، ان کے رکھنے اور ایسے ہتھیاروں کے استعمال پر قدغن عائد کرتا ہے۔

    مزید پڑھیں:  اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا کارکن منتخب ہونا پاکستان کیلیے بڑا اعزاز

    اِس سمجھوتے کے نفاذ کے بعد پہلی بار بین الاقوامی قانون کے تحت جوہری ہتھیاروں کو غیر قانونی سمجھا جائے گا، لیکن جوہری ترکِ اسلحہ کے ہدف کے حصول کیلئے اس کا مؤثر ہونا غیر واضح ہے کیونکہ بڑی جوہری طاقتیں اس سمجھوتے کے خلاف ہیں۔