Tag: military-deployment

  • امریکا کے ساتھ کشیدگی، روس اہم قدم اٹھا سکتا ہے

    امریکا کے ساتھ کشیدگی، روس اہم قدم اٹھا سکتا ہے

    ماسکو: امریکا کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر روس کی جانب سے لاطینی امریکا میں فوج کی تعیناتی کا امکان سامنے آیا ہے، روسی وزیر خارجہ نے امکان کی تصدیق یا تردید نہیں کی۔

    بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق روس و امریکا کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی اور مغربی ممالک کی جانب سے روس کو سلامتی کی ضمانتیں نہ دینے پر ایک اور تجویز سامنے آئی ہے۔

    تجویز میں کہا گیا ہے کہ روس لاطینی امریکا میں فوج بھیج سکتا ہے۔

    روسی ٹی وی چینل پر روسی نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف کے انٹرویو کے دوران، ان سے روسی فوج کی وینز ویلا اور کیوبا میں مبینہ تعیناتی کے امکان کے بارے میں بھی پوچھا گیا۔

    تاہم روسی وزیر خارجہ نے نہ تو اس بات کی تصدیق کی اور نہ ہی اس بات کا انکار کیا کہ آیا یہ امکان کریملن کے منصوبوں میں شامل ہے یا نہیں۔

  • ملک میں فوج تعیناتی کے بعد ایس او پیز  پر عمل درآمد  میں  نمایاں بہتری

    ملک میں فوج تعیناتی کے بعد ایس او پیز پر عمل درآمد میں نمایاں بہتری

    اسلام آباد : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ فوج تعیناتی کے بعد قومی سطح پرایس او پیز کی اوسط تعمیل دگنی ہوگئی ، عید تک ایس او پیزکی تعمیل کی سطح کوبرقراررکھنے کی ضرورت ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ فوج تعیناتی کےبعدایس اوپی پرعمل درآمد میں نمایاں بہتری آئی ہے ، قومی سطح پرایس او پیزکی اوسط تعمیل دگنی ہوئی ہے، قومی سطح پرایس او پیز کی تعمیل 25اپریل کو 34 فیصد تھی اور 3مئی کو قومی سطح پر ایس او پیز کی تعمیل 68 فیصد ہوگئی۔

    اسدعمر کا کہنا تھا کہ عید تک ایس او پیزکی تعمیل کی سطح کوبرقراررکھنے کی ضرورت ہے، فوج کی تعیناتی اور مضبوط نفاذکےاقدامات سےایس او پیزمیں بہتری آئی۔

    خیال رہے ملک کے مختلف شہروں میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے پاک فوج ،رینجرز ،اور دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں کا فلیگ مارچ جاری ہے اور شہریوں میں ماسک بھی تقسیم کیے جارہے ہیں۔

    یاد رہے وزیر اعظم عمران خان نے پاک فوج تعینات کرنے کا حکم دیا تھا تاکہ فوج انتظامیہ سے مل کر کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کروائے گی۔

  • الیکشن کمیشن نے انتخابات میں پاک فوج کی تعیناتی کی منظوری دے دی

    الیکشن کمیشن نے انتخابات میں پاک فوج کی تعیناتی کی منظوری دے دی

    اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے انتخابات میں پاک فوج کی تعیناتی کی منظوری دیدی اور وزارت دفاع کو سمری بھجوادی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عا م انتخابات 2018میں پاک فوج کو تعینات کرنے کی منظوری دیتے ہوئے وزارت دفاع کو فوج تعینات کرنے سے متعلق سمری بھجوا دی گئی۔

    ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ فوج کی تعیناتی سے متعلق وزارت کیساتھ الیکشن کمیشن کے معاملات طے ہیں، ساڑھے 3لاکھ فوجی اہلکاروں کی ضرورت ہے، وزارت دفاع نے ڈھائی لاکھ فوجی اہلکار فراہم کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔

    الیکشن کمیشن کے مطابق حتمی منظوری کے بعد جوانوں کی تعداد کا تعین کیا جائے گا، پولنگ اسٹیشنز کی تفصیلات وزارت دفاع کو دے دی گئی ہے، پولنگ سے ایک روز پہلے پولنگ اسٹیشنز کا کنٹرول فوج سنبھالے گی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پرنٹنگ پریس کی نگرانی کا کنٹرول بھی فوج کو دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ بیلٹ پیپرز کی چھپائی، ترسیل فوج کی نگرانی میں ہوگی۔

    گذشتہ روز  چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں متعلقہ افسران نے الیکشن سیکیورٹی انتظامات پر بریفنگ دی گئی تھی۔

    اجلاس میں الیکشن کے لیے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کا فیصلہ کیا گیا تھا اور کہا گیا تھا کہ  الیکشن فوج کی نگرانی میں کرائے جائیں گے جبکہ رینجرز کی خدمات بھی حاصل کی جائیں گی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔