Tag: Military drill

  • سائبیریا میں روس، چین، بھارت مشترکہ فوجی مشقیں عروج پر

    سائبیریا میں روس، چین، بھارت مشترکہ فوجی مشقیں عروج پر

    ماسکو: سائبیریا میں روس، چین، بھارت کی مشترکہ فوجی مشقیں جاری ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سائبیریا میں روس، چین، بھارت اور دیگر ممالک کی مشترکہ فوجی مشقیں عروج پر ہیں، جن میں جدید جنگی طیارے، ہیلی کاپٹر، طیارہ بردار بحری جہاز اور ٹینک شریک ہیں۔

    مشترکہ مشقوں میں چین کے 2 ہزار فوجیوں سمیت 50 ہزار اہل کار مشقوں کا حصہ ہیں۔

    روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ مشقوں میں روسی فضائیہ کے دستے، طویل فاصلے تک مار کرنے والے بمبار اور فوجی کارگو طیارے بھی حصہ لے رہے ہیں۔

    حکام کا کہنا ہے کہ یہ مشقیں جاپانی سمندر کے ساحلی علاقوں میں بھی کی جائیں گی، مشقوں میں آذربائیجان، الجزائر، آرمینیا، بیلاروس اور بھارت شریک ہیں۔

    یکم ستمبر کو شروع ہونے والی یہ فوجی مشقیں 7 ستمبر تک جاری رہیں گی۔

  • شمالی کوریا معاملہ، امریکا اور جنوبی کوریا کی مشترکہ فوجی مشقیں معطل

    شمالی کوریا معاملہ، امریکا اور جنوبی کوریا کی مشترکہ فوجی مشقیں معطل

    واشنگٹن: شمالی کوریا کے معاملے پر امریکا اور جنوبی کوریا نے اپنی مشترکہ فوجی مشقیں معطل کرنے کا اعلان کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق شمالی کوریا کی سلامتی اور تحفظات کو مدنظر رکھتے ہوئے امریکا اور جنوبی کوریا نے مشترکہ فوجی مشقیں ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ مشترکہ فوجی مشقیں ختم کرنے پر امریکا نے یہ شرط عائد کی ہے کہ شمالی کوریا دوبارہ جوہری پروگرام کا آغاز نہیں کرے گا اور 12 جون کو سنگا پور میں جو بات چیت ہوئی تھی اس پر کم جونگ ان کاربند رہیں گے۔


    شمالی کوریا معاملہ، امریکا اور جنوبی کوریا مشترکہ فوجی مشقیں معطل کرنے پر متفق


    خبر رساں ادارے کے مطابق یہ اہم پیش رفت امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کی گذشتہ دنوں سنگاپور میں ہونے والی ملاقات کے بعد سامنے آئی ہے جس سے دونوں ملکوں کے درمیان اعتماد مزید بڑھے گا۔

    تین روز قبل جنوبی کوریائی میڈیا نے کہا تھا کہ رواں ماہ 12 جون کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور کم جونگ ان کی ملاقات ہوئی تھی جس کے بعد صدر ٹرمپ نے اعلان کیا تھا کہ وہ جنوبی کوریا کے ساتھ جنگی مشقیں روک دیں گے، جس پر عمل درآمد جلد ہونے والا ہے۔


    شمالی کوریا معاملہ، صدر ٹرمپ کا تقریباً مسئلہ حل کرنے کا دعویٰ


    واضح‌ رہے کہ ٹرمپ نے 12 جون کو سنگاپور کے جزیرے سینتوزا میں شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان سے تاریخی ملاقات کی تھی اس موقع پر دونوں‌ ملکوں‌ کے درمیان اہم دستاویز پر دستخط بھی کیے گئے تھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔