Tag: Military helicopter crashes

  • صومالیہ میں ملٹری ہیلی کاپٹر کریش کر گیا، متعدد ہلاک

    صومالیہ میں ملٹری ہیلی کاپٹر کریش کر گیا، متعدد ہلاک

    صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں آدن اَدی انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر افریقی یونین کے ایک ملٹری ہیلی کاپٹر حادثے میں 5 اہلکار ہلاک اور 3 شدید زخمی ہوگئے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ملٹری ہیلی کاپٹر نے بالی ڈوگل ایئرفیلڈ سے پرواز بھری تھی اور لینڈنگ سے کچھ لمحے قبل انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر کریش کرگیا۔

    رپورٹس کے مطابق اس دوران زوردار دھماکے ہوئے اور شدید آگ بھڑک اُٹھی تھی۔ جس کے باعث قریبی عمارتیں بھی متاثر ہوئیں، زخمیوں میں پائلٹ، معاون پائلٹ اور ایک انجینیئر شامل ہیں۔

    صومالیہ کے بدقسمت ہیلی کاپٹر میں 8 افراد موجود تھے جن میں 5 ہلاک ہوگئے جب کہ تین زخمیوں کو شدید جلنے کے زخم اور دیگر چوٹیں آئیں، جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

    صومالی فوج کے ترجمان کے مطابق حادثے کے باعث ہیلی کاپٹر میں موجود گولہ بارود پھٹ گیا تاہم یہ واضح نہیں کیا کہ گولہ بارود کس قسم کا اور کتنا تھا۔

    اس سے قبل بھارتی شہر دھرادون سے کیدارناتھ جانے والا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا تھا حادثے میں 7 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ریاست اتراکھنڈ اتراکھنڈ کے دارالحکومت دھرادون سے کیدارناتھ گپت کاشی جانے والا ہیلی کاپٹر گرکر تباہ ہوگیا، ہیلی کاپٹر میں پائلٹ سمیت 7 افراد سوار تھے جو موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

    سری لنکا میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 6 افسران ہلاک

    بھارتی میڈیا کے مطابق ریسکیو ٹیموں نے گھنے جنگل سے ہیلی کاپٹر کا ملبہ ڈھونڈ لیا ہے، ابتدائی تحقیقات کے مطابق ہیلی کاپٹر خراب موسم کے باعث حادثے کا شکار ہوا، ہلاک ہونے والے افراد کا تعلق اتراکھنڈ، اترپردیش، مہاراشٹر اور گجرات سے تھا۔

  • زمبابوے فضائیہ کا ہیلی کاپٹر گھر پر گر کر تباہ

    زمبابوے فضائیہ کا ہیلی کاپٹر گھر پر گر کر تباہ

    ابوجا: افریقی ملک زمبابوے میں فضائیہ کا ہیلی کاپٹر فنی خرابی کے باعث مکان سے ٹکراگیا، واقعے میں ایک بچے سمیت تین افراد کی ہلاکت ہوئی ہے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ہیلی حادثہ ابوجا کے مشرق میں واقع آرکٹورس گاؤں میں پیش آیا، زمبابوے فضائیہ کے عہدیدار کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ ہیلی کاپٹر تربیتی پرواز پر تھا کہ اچانک اس کا کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہوا، کئی بار رابطے کی کوشش کی گئی تاہم کامیابی نہ ہوسکی ، بعد ازاں طیارے کی تلاش کا کام شروع کیا گیا۔

    فضائیہ حکام کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران ہیلی کاپٹر کا ملبہ ایک مکان پر گرا پایا، حادثے میں عملے کے تین ارکان اور ایک بچہ ہلاک ہوا، ہلاک ہونے والوں میں دو زیر تربیت پائلٹ بھی شامل ہیں۔

    واضح رہے کہ مغربی ممالک کی جانب سے زمبابوے پر عائد پابندیوں کے باعث زمبابوے نئی فوجی ہیلی کاپٹر اور طیارے نہیں خرید سکتا، زمبابوے کی فضائیہ کو پرانے طیاروں پر ہی اکتفا کرنا پڑتا ہے، حالانکہ اب فوجی طیاروں اور ہیلی کاپٹرز کی میعاد ختم ہوچکی ہے، زمبابوے فضائیہ کی جانب سے فرسودہ طیاروں کے استعمال کے باعث اسے تنقید کا سامنا بھی رہتا ہے۔