Tag: Military honors

  • صدر مملکت نے افسران کو اعلیٰ ترین عسکری اعزاز سے نوازا

    صدر مملکت نے افسران کو اعلیٰ ترین عسکری اعزاز سے نوازا

    اسلام آباد : صدر مملکت آصف علی زرداری نے فوجی افسران کو اعلیٰ ترین ملٹری اعزاز ’ہلال امتیاز‘ سے نوازا۔

    تفصیلات کے مطابق ایوان صدر میں اعلیٰ ترین ملٹری اعزازات دینے کی تقریب منعقد ہوئی۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے فوجی افسران کو اعزازات دیے، تقریب میں 41 ہلال امتیاز (ملٹری) کے اعزازات دیے گئے۔

    کپتان عبدالولی شہید کے لیے ستارہ بسالت کا اعزاز ان کے والد نے وصول کیا، لیفٹیننٹ جنرل محسن قریشی، ایئرمارشل عبدالمعید خان کو ہلال امتیاز (عسکری) دیا گیا، ایئر مارشل طارق ضیا، ایئر مارشل غلام عباس گھمن کو ہلال امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا۔

    جن دیگر افسران کو ہلال امتیاز سے نوازا گیا ان میں میجر جنرل شعیب احمد، میجر جنرل نصیر احمد, ریئرایڈمرل حبیب الرحمان، میجر جنرل شازیہ نثار میجرجنرل اعجازغنی،میجرجنرل ندیم احمدرانا شامل ہیں۔

    اس کے علاوہ میجرجنرل وسیم احمد خان، میجر جنرل ارشد نسیم، ریئر ایڈمرل سید احمد سلمان، میجر جنرل ارشد محمود میجر جنرل محمد عاطف منشا، میجر جنرل جاوید دوست چانڈیو کو ہلال امتیاز(عسکری)دیاگیا۔

    میجرجنرل محمد عرفان خان، میجرجنرل آصف حسین اور میجر جنرل شہریار پرویز بٹ،ایئر وائس مارشل ظفراسلام کو بھی ہلال امتیاز(عسکری) سے نوازا گیا۔

  • جیمز بانڈ فلموں کے مرکزی کردار کو بڑا اعزاز مل گیا

    جیمز بانڈ فلموں کے مرکزی کردار کو بڑا اعزاز مل گیا

    لندن : ہالی ووڈ فلموں کی مانور سیریز جیمز بانڈ کی فلموں کے اداکار ڈینیئل کریگ کو برطانیہ کی رائل نیوی نے اعزازی کمانڈر بنادیا گیا۔

    ڈینیئل کریگ کا کہنا تھا کہ وہ اسے اپنے لیے ایک بہت بڑا اعزاز سمجھتے ہیں۔ اداکار ڈینیئل کریگ جو کہ ان دنوں اپنی پانچویں جیمز بانڈ فلم "نو ٹائم ٹو ڈائی” کی ریلیز کے منتظر ہیں، ان کا اس تقرری پر کہنا ہے کہ یہ ان کے لیے ایک خصوصی اور نمایاں اعزاز ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارےکی رپورٹ کے مطابق آفیشل جیمز بانڈ ٹوئٹر پیج نے ڈینیل کریگ کی رائل نیوی کے یونیفارم میں ایک تصویر شیئر کی ہے جس پر تحریر ہے کہ ڈینیئل کریگ کو رائل نیوی میں اعزازی کمانڈر تعینات کیا گیا ہے۔

    جیمز بانڈ سے ڈینیئل کریگ کی ریٹائرمنٹ کے بعد جانشین کی تلاش

    یاد رہے کہ ہالی وڈ کی فلموں میں جیمز بانڈ کے کردار کو بڑی اسکرین پر پہلی بار سال 1962 میں فلم ڈاکٹر نو میں دیکھا گیا، اب تک سات اداکار اس کردار کو ادا کرچکے ہیں۔

    اب اس میں ایک اور اداکار کا جلد اضافہ ہونے جا رہا ہے کیونکہ فلمی دنیا میں سب سے بڑے جاسوس کا کردار ادا کرنے والے ڈینیئل کریگ اب ریٹائرڈ ہوگئے، جس کے بعد نئے جیمز بانڈ کی تلاش شروع ہوچکی ہے۔