Tag: military parade

  • ایران میں فوجی پریڈ، جدید ترین ڈرونز اور میزائلوں کی نمائش

    ایران میں فوجی پریڈ، جدید ترین ڈرونز اور میزائلوں کی نمائش

    تہران میں ایران کے سالانہ فوجی دن کے موقع پر بڑی فوجی پریڈ کا انعقاد کیا گیا، اس موقع پر جدید ڈرونز اور میزائلوں کی نمائش بھی کی گئی۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے سالانہ فوجی پریڈ سے خطاب میں کہا کہ اسرائیل کے خلاف حملے سے ایرانی فوج کی قوت کا مظاہرہ ہوا۔

    اُنہوں نے کہا کہ صیہونی حکومت کے ایران کے علاقائی اور قومی مفاد کو نقصان پہنچانے کے اقدام کا شدید ردعمل دیا جائے گا۔ ایرانی حملے نے اسرائیل کے مضبوط سمجھے جانے والے تسلط کو توڑ دیا۔

    ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ 7 اکتوبر اور 13 اپریل کے حملوں نے ثابت کردیا کہ صیہونی حکومت اور اس کے حامیوں کی طاقت مکڑی کے جالے کے مترادف ہے۔

    ابراہیم رئیسی نے کہا کہ حماس اور ایران کے حملوں نے صیہونی حکومت کے ناقابل تسخیر حصار کوچکنا چور کردیا۔

    انہوں نے کہا کہ اسرائیل سے تعلقات قائم کرنے کی کوشش کرنے والے مسلم ممالک کو ناکامی اور شرمندگی کا سامنا ہوا، ایرانی مسلح افواج امن و سلامتی کی ضامن اور خطے اور مسلم امہ کے لیے باعث فخر ہے۔

    ایرانی صدر کا مزید کہنا تھا کہ خطے کے ممالک اسرائیل سے تعلقات کے بجائے اپنے اثاثوں،مسلم امہ کی طاقت اور طاقت ور ایرانی فوج پر انحصار کریں۔

    عالمی دباؤ مسترد، اسرائیلی وزیر اعظم کا واضح پیغام؟

    انہوں نے کہا کہ اسرائیل اور امریکا کے خلاف عوامی رائے میں غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے، اسرائیل، امریکا کی عالمی مخالفت میں اضافہ اسلامی مزاحمتی تحریک کی کامیابی ہے۔

  • پاکستان ایران میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتا ہے، دفتر خارجہ

    پاکستان ایران میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتا ہے، دفتر خارجہ

    اسلام آباد : پاکستانی دفتر خارجہ کی جانب سے ایرانی شہر احواز میں فوجی پریڈ کے دوران ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حملے میں جاں بحق افراد کے خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

    پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر فیصل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں کہا ہے کہ  پاکستان دہشت گردی کی ہر شکل میں مذمت کرتا ہے۔

    مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ ایران کے شہر احواز میں آج صبح سیکیورٹی فورسز کی پریڈ کے دوران نامعلوم افراد نے حملہ کیا تھا، فائرنگ کے نتیجے میں خاتون اور بچے سمیت 20 افراد زخمی 11 جاں بحق ہوگئے۔

    ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی کا کہنا ہے کہ فوجی پریڈ ہونے والے دہشت گردانہ حملے کے نتیجے میں سپاہ پاسداران کے 8 اہلکاروں سمیت 11 افراد کے جاں بحق ہوئے ہیں۔


    ایران: فوجی پریڈ پر حملہ، 11 افراد جاں بحق، 20 زخمی


    ایرانی سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں پریڈ میں موجود عام شہریوں پر فائرنگ کی تھی اور اعلیٰ سیکیورٹی افسران کوگولیوں کا نشانہ بنانا چاہتے تھے۔

    ایرانی میڈیا کے مطابق سنہ 1980 میں عراقی آمر صدام حسین کی جانب سے ایران پرمسلط کی گئی جنگ کے 38 برس مکمل ہونے کے حوالے سے احواز سمیت ملک کے مختلف شہروں میں پریڈ جاری ہیں۔

  • ملٹری پریڈ: امریکی افواج نے ڈونلڈ ٹرمپ سے مہلت مانگ لی

    ملٹری پریڈ: امریکی افواج نے ڈونلڈ ٹرمپ سے مہلت مانگ لی

    واشنگٹن : پنٹا گون نے ملٹری پریڈ کی تیاریوں کے لیے امریکی صدر سے دس مہینے کی مہلت طلب کرلی ‘ ڈونلڈ ٹرمپ امریکی یومِ آزادی پر ملٹری پریڈ دیکھنے کے خواہاں تھے۔

    تفصیلات کے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملٹر پریڈ کے انعقاد کی خواہش پر امریکی محکمہ دفاع نے 10 نومبر تک کی مہلت طلب کی ہے۔ امریکی صدر چار جولائی کو پریڈ کا انعقاد کرانا چاہ رہے تھے۔ ان کے اس فیصلے پر سیاسی مخالفین امریکی صدر کو شدید تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دنیا کو امریکہ کی فوجی طاقت کا مظاہرہ دکھانا چاہتے ہیں اور اس خواہش کا اظہار انہوں نے گزشتہ دورہ فرانس میں ملٹری پریڈ دیکھنے کے فوری بعد ہی کردیا تھا‘صدر ٹرمپ فرانس میں پریڈ سے انتہائی متاثر ہوتے نظر آئے۔

    صدر ٹرمپ یہ بھی کہتے ہیں کہ وہ یہ ملٹری پریڈ فورتھ آف جولائی یعنی کہ امریکہ کے یوم ِ آزادی پر واشنگٹن میں ہوتے ہوئے دیکھنا چاہتے ہیں۔

    امریکہ میں آخری مرتبہ ملٹری پریڈ ستائیس سال پہلے گلف وار کے اختتام پر کی گئی تھی‘ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی محکمہ دفاع نے صدر سے پریڈ کی تیاریوں کے لیے نومبر تک کی مہلت مانگ لی ہے اور کہا ہے کہ یہ پریڈ واشنگٹن کے علاوہ کہیں اور بھی کی جاسکتی ہے۔

    دو سری جانب صدر ٹرمپ کی ملٹری پریڈ کی خواہش پر سیاسی مخالفین ان پر شدید تنقید کرتے نظر آرہے ہیں۔ پنٹاگون کے سابق ترجمان جان کربی نے تو انہیں شمالی کوریا کے رہنما سے ملاتے ہوئے’راکٹ مین‘ قرار دے دیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق اس وقت بیس ہزار سے زائد بری افواج اور دس ہزار سے زائد امریکی فضائیہ نے پریڈ کی تیاریوں کے لیے مشقوں کا آغاز کر دیا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • سعودیہ عرب میں حجاج کیلئے سیکورٹی کی تیاریاں مکمل

    سعودیہ عرب میں حجاج کیلئے سیکورٹی کی تیاریاں مکمل

    جدہ : سعودیہ عرب میں حجاج کیلئے سیکورٹی کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں ، حج کے موقع پر سیکورٹی یقینی بنانے کیلئے مکہ میں ملٹری پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق مکۃ المکرمہ میں اسپیشل فورسزنے حجاج کی سیکورٹی یقینی بنانے کیلئے شاندار پریڈ کا مظاہرہ کیا، ملٹری  پریڈمیں سعودیہ عرب کے ولی عہدمحمدبن سلمان اور وزیرداخلہ نے شرکت کی۔

    اسپیشل فورسز کےچاک وچوبند دستوں نے حج کے دوران پیش آنے والے وقعات سے نمٹنے کیلئے مشق کی۔

    اس موقع پر جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہیلی کاپٹر اور ریسکیو موبائلز نمائش کیلئے پیش کی گئی، ملٹری پریڈ مِیں ایک ہزار سے زیادہ فوجیوں نے شرکت کی۔

    خیال رہے کہ دنیا بھر سے لاکھوں عازمین مسلمانوں کے سب سے بڑے اجتماع حج کیلئے سعودی عرب میں موجود ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔