Tag: Military plane

  • فلپائن میں فوجی طیارہ گر کر تباہ، بڑا جانی نقصان

    فلپائن میں فوجی طیارہ گر کر تباہ، بڑا جانی نقصان

    منیلا: جنوب مشرقی ایشیائی ملک فلپائن میں فوجی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، حادثے میں بڑا جانی ومالی نقصان ہوا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق حادثہ جنوبی فلپائن میں اس وقت پیش آیا جب فوجی طیارہ صوبے سولو کے جولو نامی جزیرے پر لینڈ کررہا تھا کہ فنی خرابی کے باعث گرا، طیارے کے گرتے ہی اس میں آگ بھڑک اٹھی۔

    فلپائن آرمڈ فورسز کے سربراہ نے دلخراش حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حادثے میں 85 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

    فلپائن کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل سیریلو سوبیجانا نے غیر ملکی میڈیا کو بتایا کہ طیارے کے جلتے ہوئے ملبے سے پندرہ افراد کو بچالیا گیا ہے، علاقے میں امدادی کارروائیاں جاری ہے، ہماری کوشش ہے کہ مزید افراد کو زندہ بچایا جاسکے۔

  • شام میں روسی طیارہ میزائل حملے میں تباہ، 15 فوجی ہلاک

    شام میں روسی طیارہ میزائل حملے میں تباہ، 15 فوجی ہلاک

    ماسکو : شام میں تعینات روسی فوجیوں کو ایئر بیس لانے والا روسی طیارہ بحیرہ روم میں پرواز کے دوران میزائل حملے میں تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 15 روسی فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق مشرق وسطیٰ میں خانہ جنگی سے دوچار ملک شام کے شہر الاذقیہ میں روس کا طیارہ آئی ایل 20 شامی میزائلوں کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا جس کے نتیجے میں 15 روسی فوجی ہلاک ہوگئے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ روس کا فوجی طیارہ شہر الاذقیہ سے واپس ایئر بیس کی جانب آرہا تھا کہ اچانک ساحل سے 35 کلومیٹر کی دوری پر بحیرہ روم پر پرواز کے دوران ریڈار سے غائب ہوگیا۔

    روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ صیہونی ریاست اسرائیل کے جنگی طیارے اس دوران شامی شہروں کو اپنے ظلم و بربریت کا نشانہ بنارہے تھے اور روس کا فوجی طیارہ بھی اسی دوران علاقے میں پرواز کررہا تھا۔

    روسی حکام کی جانب سے اسرائیل پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ اسرائیلی جنگی طیارو نے روسی آئی ایل 20 طیارے کو شامی دفاعی سسٹم کی جانب سے دھکیلا جس کے نتیجے میں اسرائیلی طیاروں پر فائر کیے جانے والے میزائلوں نے روسی طیارے کو ہدف بنالیا اورحادثہ پیش آیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ روسی حکام کی جانب سے صیہونی ریاست اسرائیل کو فوجی طیارے کی تباہی کا ذمہ دار ٹہراتے ہوئے دھمکی دی ہے کہ روس بھرپور جوابی کارروائی کرے گا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ روسی وزارت دفاع نے طیارہ حادثے میں 15 فوجیوں کی ہلاکت کے بعد ماسکو میں تعینات اسرائیلی سفیر کو طلب کرکے شدید احتجاج کیا اور اسرائیل کے جنگی طیاروں کے حملے میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کی موت کا ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔

    دوسری جانب فلسطینیوں کا قتل عام کرنے والی غاصب صیہونی ریاست اسرائیل نے روسی فوجیوں کی طیارہ حادثے میں ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس دوران روسی طیارے پر میزائلوں سے حملہ کیا گیا اس وقت اسرائیل کے جنگی طیارے اسرائیلی حدود میں موجود تھے۔

    غیر ملکی خبر رساں اداروں کےمطابق اسرائیل نے روسی طیارے کی تباہی میں مکمل طور پر شامی حکومت کو ذمہ دار قرار دیا ہے۔

  • الجزائر کا فوجی طیارہ گرکر تباہ،200 افراد کی ہلاکت کا خدشہ

    الجزائر کا فوجی طیارہ گرکر تباہ،200 افراد کی ہلاکت کا خدشہ

    الجزائر: الجزائرکا فوجی طیارہ بوفاریک ایئر بیس کے قریب گرکر تباہ ہوگیا، حادثے میں 200 افراد کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے.

    غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی افریقی ملک الجزائز میں بوفاریک ایئر پورٹ کے قریب فوجی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، طیارے میں سوار فوجیوں میں سے 200 افراد کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

    الجزائر کے سرکاری خبر رساں اداروں کے مطابق الوشن 76 نامی فوجی طیارے کو پیش آنے والے حادثے میں 100 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 200 سے زائد بھی ہوسکتی ہے.

    حادثے کی جگہ پر دھواں اٹھا ہوا دیکھا جاسکتا ہر جبکہ ریسکیو ٹیموں کو فوجی آپریشن جاری ہے. متاثرہ طیارے میں میں درجنوں فوجی دستے سوار تھے.

    واضح رہے کہ چار سال قبل سن 2014 میں بھی الجزایرہ کا سی 130 فوجی طیارہ ملٹری اہلکاروں اور ان کے اہلخانہ کے ہمراہ پرواز کے دوران قسنطینہ کے بلند و بالا پہاڑوں سے ٹکرا کر حادثے کا شکار ہوا تھا، جس میں 77 افراد کی موت واقع ہوئی تھی۔

    یاد رہے کہ دسمبر سن 2012 میں بھی الجزائرہ کی فضائی افواج کے دو طیارے معمول کی تربیتی پرواز کے دوران طیاروں کے  آپس میں ٹکرانے کے باعث حادثہ پیش آیا تھا، جس میں متاثرہ طیاروں کے پائلیٹ ہلاک ہوگئے تھے۔

    ایک ماہ قبل بھی الجزائزہ کا جڑواں ٹربو سی 295 طیارہ بینک نوٹ کے پیپرز لاتے ہوئے جنوبی فرانس میں گرکر تباہ ہوگیا تھا، سی 295 میں پانچ فوجی جوان سوار تھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیاپر شیئر کریں۔

  • امریکی فوجی طیارہ گرکر تباہ‘ 16 افراد ہلاک

    امریکی فوجی طیارہ گرکر تباہ‘ 16 افراد ہلاک

    واشنگٹن : جنوبی امریکی ریاست مسی سپی میں امریکی فوجی طیارہ گرکر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں16 افراد ہلاک ہوگئے۔

    امریکی میڈیا کے مطابق حادثہ مقامی وقت کے مطابق شام 4 بجے پیش آیا جب طیارہ سن فلاور کاؤنٹی لائن میں سویا بین کے کھیتوں کے نزدیک کریش ہوگیا۔

    لیفلور کاؤنٹی ایمرجنسی مینیجمنٹ کے ڈائریکٹرفریڈ رینڈل نے حادثے میں 16 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

    فریڈ رینڈل کا کہناہےکہ ہلاک ہونے والے تمام افراد میرین کورپس ایئرکرافٹ میں سوار تھےاورمسافروں میں سے کوئی بھی زندہ نہیں بچا۔

    مسی سپی کے گورنر فل برائنٹ نے فیس بک پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ اس سانحے میں ہلاک افراد کے لیے کی جانے والی دعاؤں میں ہمارا ساتھ دیں

    انہوں نےکہاکہ یونیفارم میں ملبوس ہمارے مرد و خواتین ہماری آزادی کو محفوظ بنائے رکھنے کے لیے روز اپنی جان خطرے میں ڈالتے ہیں۔

    واضح رہےکہ امریکی میرین کور نے گزشتہ شام KC-130 کو پیش آنے والے حادثے کی تصدیق کی تاہم حادثے کے حوالے سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

  • انڈونیشن ملٹری طیارے کوحادثہ،20 افراد ہلاک

    انڈونیشن ملٹری طیارے کوحادثہ،20 افراد ہلاک

    میدان ، انڈونیشیا:ایئرفورس کا مال بردار طیارہ پرواز کے فوراً بعد رہائشی عمارت پرجا گرا جس کے نتیجے میں 20افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

    جائے حادثہ پرموجود عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا ہے جبکہ کئی گاڑیاں بھی ہرکولیس سی 130 کے جلتے ہوئے ملبے میں دب کرتباہ ہوگئی ہیں۔

    یہ حادثہ جزائر سماترا میں 20 لاکھ کی آبادی والے شہر میدان میں پیش آیا ہے۔

    عینی شاہدین کے مطابق طیارہ ایئر پورٹ کی سمت سے آیا اور سیدھا رہائشی عمارت میں جا ٹکرایا۔

    اسپتال ذرائع کے مطابق حادثے میں ہلاک ہونے والے 20افراد کی لاشیں اسپتال لائی جاچکی ہیں اور فی الحال یہ کہنا مشکل ہے کہ ان میں سے طیارے کے عملےکے کتنے افراد ہیں اورکتنے افراد کا تعلق رہائشی عمارت سے ہے۔

    ایئرفورس ذرائع کے مطابق طیارے کا عملہ کل 12 افراد پرمشتمل تھا۔

  • اسپین: مال بردارفوجی طیارہ گرکرتباہ تین افراد ہلاک، دو زخمی

    اسپین: مال بردارفوجی طیارہ گرکرتباہ تین افراد ہلاک، دو زخمی

    میڈریڈ: اسپین میں فوجی کارگوطیارہ گرکرتباہ ہوگیا، طیارے میں سوارسات سویلین افراد میں سے تین ہلاک ہو گئے جبکہ دو شدید زخمی اوردو لاپتہ ہیں۔

    اسپین کے جنوب میں مال بردارفوجی طیارہ گرکرتباہ ہو گیا،اسپین کی وزرات دفاع کے مطابق حادثہ اسپین کے شہر سیویلی  کے سین پبلوائیرپورٹ سے شمال میں ایک میل کی دوری پر پیش آیا۔

     اسپین کےوزیراعظم ماریانوراجوائےکےمطابق اے فور ہنڈریڈ ایم طیارے میں سوارسات افراد میں سےتین کی لاشیں مل گئی ہیں جبکہ دوشدید زخمی ہیں دو افراد لاپتہ ہیں۔

     طیارہ میں سوارتمام افراد سویلین تھے اوریہ طیارہ ابھی اسپین کی فضائیہ کےحوالےنہیں کیا گیا تھا۔