Tag: Milk Price

  • دودھ فروشوں کا قیمتوں میں بڑے اضافے کا مطالبہ

    دودھ فروشوں کا قیمتوں میں بڑے اضافے کا مطالبہ

    کراچی : ڈیری فارمرز  نے کمشنر کراچی سے دودھ کی قیمت میں 300 روپے فی لیٹر مقرر کا مطالبہ کیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ ٹیکسز میں اضافے کے بعد موجودہ سرکاری قیمت پر فروخت ممکن نہیں۔

    اس حوالے سے ڈیری اینڈکیٹل فارمرز ایسوسی ایشن کے عہدیدار شاکر عمر گجر نے کہا ہے کہ ڈیری اور لائیو اسٹاک پر ٹیکس کے بعد پرانی قیمت پر دودھ دہی کی فروخت ممکن نہیں ہے۔

    انہوں نے کمشنر کراچی سے مطالبہ کیا ہے کہ دودھ کی قیمتوں کا300روپے فی لیٹر نوٹیفکیشن جاری کیا جائے، حالیہ سرکاری قیمت پر دودھ کی فروخت مشکل ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں نیا نوٹیفکیشن جاری ہونے تک سرکاری قیمت پر ہی دودھ فروخت کیا جائے، ہول سیل میں دودھ190روپے فی لیٹر فروخت کیا جائے گا۔

    milk

    شاکر عمر گجر نے کہا کہ ڈیری کی فیڈ اور دیگر اشیاء پر ہونے والے ٹیکس میں اضافہ سے دودھ، دہی اور وغیرہ مکھن بھی مہنگا ہوگا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ جون میں ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن اور کمشنر کراچی کے درمیان دودھ کی قیمتوں میں اضافے کا معاہدہ طے پایا تھا جس کے تحت دودھ کی فی لیٹر قیمت میں 20 روپے اضافہ کیا گیا۔

    معاہدے کے اہم نکات میں پابند کیا گیا تھا کہ دودھ فروش سرکاری قیمت پر دودھ فروخت کریں گے اور سرکاری قیمت پر دودھ کی عدم فروخت پر کارروائی ہو گی۔

    اس کے علاوہ معاہدے میں ڈیری فارمرز کو اس بات کا بھی پابند کیا گیا تھا کہ دودھ فروش 31 دسمبر تک قیمتوں میں اضافے کا مطالبہ نہیں کریں گے اور دودھ کا اعلیٰ معیار برقرار رکھا جائے گا۔

  • کراچی میں ڈیری فارمرز مافیا بے لگام، فی لیٹر دودھ کی قیمت 230 روپے کر دی

    کراچی میں ڈیری فارمرز مافیا بے لگام، فی لیٹر دودھ کی قیمت 230 روپے کر دی

    کراچی: شہر قائد میں ڈیری فارمرز مافیا بے لگام ہو گیا ہے، فی لیٹر دودھ کی قیمت 230 روپے کر دی۔

    تفصییلات کے مطابق کراچی میں ڈیری فارمرز مافیا کی من مانیاں بدستور جاری ہیں، کمشنر کراچی کے احکامات ایک بار پھر ہوا میں اڑا دیے گئے، اور دودھ کی قیمتوں میں ازخود 20 روپے فی لیٹر اضافہ کر دیا۔

    کمشنر کراچی نے دودھ کے سرکاری نرخ 180 روپے لیٹر مقرر کر رکھی ہے، تاہم شہر میں دودھ پہلے ہی 210 روپے لیٹر فروخت کیا جا رہا تھا، اب مزید 20 روپے لیٹر اضافے کے اعلان کے بعد دودھ 230 روپے فی لیٹر تک فروخت کیا جانے لگا ہے۔

    ڈیری فارمر شاکر عمر گجر کے مطابق ڈیری فارمرز کا دودھ کی قیمتوں میں بیس روپے فی لیٹر اضافے کا فیصلہ باہمی مشاورت سے کیا گیا ہے، جب کہ شہری کہتے ہیں کہ انتظامیہ کا دودھ کی قیمتوں پر کوئی کنٹرول نہیں ہے، دودھ فروش اپنی مرضی سے دودھ کی قیمت میں اضافہ کر دیتے ہیں۔

    انتظامیہ نے دودھ کی پیداواری لاگت 222 روپے فی لیٹر کا تخمینہ لگایا تھا، جب کہ ڈیری فارمرز نے دودھ کی پیداواری لاگت کا تخمینہ 242 روپے فی لیٹر لگایا تھا، ڈیری فارمرز کا کہنا ہے کہ کمشنر کراچی دودھ کی قیمتوں کے حوالے سے سنجیدہ نہیں ہیں، گزشتہ تین ہفتے کے دوران دودھ کی قیمتوں سے دو اجلاس طلب کیے گے لیکن کمشنر کراچی غیر حاضر رہے۔

  • کراچی میں دودھ من مانی قیمتوں پر فروخت

    کراچی میں دودھ من مانی قیمتوں پر فروخت

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں دودھ من مانی قیمتوں پر فروخت کیا جارہا ہے، دودھ کی فی کلو قیمت 220 روپے تک جا پہنچی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں دودھ کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا گیا، مختلف علاقوں میں دودھ 210 سے 220 روپے کلو فروخت ہو رہا ہے۔

    ڈیری فارمرز کا کہنا ہے کہ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث دودھ کی قیمت بڑھانی پڑی۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز زائد قیمت پر دودھ فروخت کرنے والے دکان دار نے پوچھ گچھ پر طیش میں آ کر اسسٹنٹ کمشنر پر فائرنگ کردی تھی۔

    کراچی کے علاقے سچل سکندر گوٹھ میں میں مہنگے داموں دودھ کی فروخت کی شکایات پر اسسٹنٹ کمشنر عام شہری بن کر گئے تو ان پر دودھ فروش نے فائرنگ کردی۔

    اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ دکاندار سے سرکاری ریٹ پوچھے تو وہ طیش میں آگیا، انہوں نے پولیس موبائل طلب کی تو دودھ فروش نے دکان بند کردی اور جب باہر نکلنے کا کہا تو اس نے فائرنگ کردی۔

  • جانوروں میں بیماری : دودھ کی فروخت اور قیمت میں نمایاں کمی

    جانوروں میں بیماری : دودھ کی فروخت اور قیمت میں نمایاں کمی

    کراچی : گائیوں میں ہونے والی جلدی بیماری لمپی اسکن نے دودھ مافیا کو لگام دے دی، آئے روز دودھ کی قیمتیں بڑھانے والوں کو لینے کے دینے پڑگئے۔

    کراچی کی سب سے بڑی دودھ منڈی بھینس کالونی میں دودھ کی فروخت میں 40فیصد کمی سامنے آئی ہے، ڈیری فارمرز کا کہنا ہے کہ دودھ منڈی میں فی من قیمتیں 2500 روپے تک گر گئیں۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ دودھ کی فی لیٹر قیمت میں 80 روپے کمی ہوگئی ہے جبکہ کراچی میں دودھ سستا ہونے کے باوجود شہری احتیاطاً اسے خریدنے سے گریز کررہے ہیں۔

    شہر کے مختلف علاقوں میں دودھ 70 روپے فی لیٹر میں فروخت ہونے لگا اس کے علاوہ کراچی کئی مقامات پر ایک لیٹر دودھ کے ساتھ ایک لیٹر فری دینے کے بینرز بھی لگائے گئے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق دودھ فروشوں نے لاؤڈ اسپیکرسے آوازیں لگا کر سستا دودھ فروخت کرنا بھی شروع کر دیا ہے لیکن اس کے باوجود بھی دودھ فروشوں کو خاطرخواہ کامیابی نہ مل سکی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ مویشیوں میں جلدی بیماری لمپی اسکن کی صورتحال مزید سنگین ہوگئی ہے، صوبائی ٹاسک فورس کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق بیمار جانوروں کی تعداد27 ہزار 734 سے تجاوز کرگئی۔

    صوبائی ٹاسک فورس کے مطابق کراچی میں سب سے زیادہ 16 ہزار 424جانور جلدی بیماری کا شکار ہوئے جبکہ اب تک لمپی اسکن سے225 جانور ہلاک ہو چکے ہیں۔

  • کراچی میں دودھ کی قیمت 100 روپے لیٹر ہوگئی

    کراچی میں دودھ کی قیمت 100 روپے لیٹر ہوگئی

    کراچی : شہر قائد میں دودھ کی قیمت کو پر لگ گئے اور قیمت سو روپے لیٹر ہوگئی جبکہ عوام نے اضافہ کو ظلم قرار دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں ڈیری فارمزز کی من مانی جاری ہے ، کراچی کے ڈیری فارمرز اور ہول سیلرز نے عدالتی حکم کی دھجیاں اڑا دیں اور دودھ کی قیمت بیس روپے لٹر بڑھا کر انتظامیہ کو چیلنج کر دیا۔دودھ کی قیمت میں من مانا اضافہ کردیا۔

    ڈیری فارمزز نے دودھ کی قیمت میں من مانا اضافہ کردیا، جس کے بعد ڈیری فارمرز نے دودھ95روپے فی لیٹر فروخت کرنا شروع کردیا جبکہ ریٹیلرز نے دودھ کی فی لیٹرفروخت 100روپے کر دی ہے۔

    کمشنرکراچی نےعدالتی احکامات کی روشنی میں آج اجلاس طلب کرلیا ہے۔

    عوام نے دودھ کی قیمت میں اضافہ کو سراسر ظلم قرار دیا جبکہ دودھ ریٹیلز کا کہناہے کہ اضافہ فارمرز کی جانب سے کیا جارہا ہے جبکہ فارمرز اضافے کی وجہ پیداواری لاگت میں اضافہ بتاتے ہیں۔

     یاد رہے کہ سندھ ہائی کورٹ نے دودھ کی قیمت 85روپے فی لیٹر برقرار رکھنے کا حکم دیدیا جبکہ کمشنر کراچی کو اسٹیک ہولڈرز کا اجلاس بلا کر قیمتوں کا ازسر نو جائزہ لینے کا بھی حکم دیا۔


    مزید پڑھیں : دودھ کی قیمتوں میں اضافے کی کوشش ناکام، مذاکراتی دور بے نتیجہ رہے


    خیال رہے کہ  کراچی میں دودھ مافیا کی جانب سے دودھ کا بحران پیدا کرنے کی کوششیں کا میاب نہ ہوسکیں، دودھ کی قیمیتوں میں اضافے کے حوالے سے ہونے والے متعدد مذاکراتی دور بے نتیجہ رہے۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ انتظامیہ دودھ کی قیمت میں 5 سے 10 روپے فی لیٹر اضافہ کرنے کے لیے تیار ہے تاہم ڈیری فارمرز دودھ کی قیمت میں 15 سے 20 روپے فی لیٹر کا ہوشربا اضافہ کرنا چاہتے ہیں۔


    مزید پڑھیں : عدالت کا دودھ کی قیمت 85روپے فی لیٹر برقرار رکھنے کا حکم


    اس سے قبل ڈیری فارمرز کا دودھ کی قیمتوں میں ازخود اضافے کا اعلان کیا تھا اور دودھ کی فی لیٹر قیمت 90 روپے مقرر کردی تھی ، جس کے بعد اسسٹنٹ کمشنر نے اجلاس پر چھاپہ مارکر متعدد افراد کو گرفتار کرلیا تھا۔

    واضح رہے کہ خیال رہے سپریم کورٹ نے گذشتہ دنوں انسانی صحت کے لیے مضر صحت بھینسوں کو زیادہ پیداوار کے لیے لگائے جانے والے ہارمونز کے انجیکشن پر پابندی لگادی تھی، جس کے بعد ڈیری فارمرز بھینسوں کی تعداد بڑھا کر دودھ کی پیداوار بڑھانے کے بجائے مسلسل دودھ کی قمیت بڑھانے کے لیے انتظامیہ پر دباؤ ڈال رہے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • عدالت کا دودھ کی قیمت 85روپے فی لیٹر برقرار رکھنے کا حکم

    عدالت کا دودھ کی قیمت 85روپے فی لیٹر برقرار رکھنے کا حکم

    کراچی : کراچی کے ڈیری فارمرز کی دودھ مہنگا کرنے کی کوشش ناکام ہوگئی، سندھ ہائی کورٹ نے دودھ کی قیمت 85روپے فی لیٹر برقرار رکھنے کا حکم دیدیا جبکہ کمشنر کراچی کو اسٹیک ہولڈرز کا اجلاس بلا کر قیمتوں کا ازسر نو جائزہ لینے کا بھی حکم دیا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں دودھ کی قیمتوں کے تعین کا معاملہ پر سماعت ہوئی، عدالت نے دودھ کی قیمت کے تعین کا فارمولا اور مکینزم طلب کرلیا۔

    عدالت نے دودھ کی قیمت 85روپے فی لیٹر برقرار رکھنے کا حکم دیدیا جبکہ کمشنر کراچی کو اسٹیک ہولڈرز کا اجلاس بلا کر قیمتوں کا ازسر نو جائزہ لینے کا بھی حکم دیا۔

    سماعت کے دوران کمشنر کراچی نے قیمت کے تعین سے متعلق اجلاس کے منٹس پیش کردیئے، جسٹس عقیل عباسی نے کہا ہ یہاں تو تمام اسٹیک ہولڈرز کے دستخط موجود ہیں، ہم یہ بھی دیکھیں گے کہ صارف کو پانی مل رہا ہے یا دودھ ؟

    جسٹس عقیل عباسی نے ریمارکس میں کہا کہ کسی کو غیر معیاری اور کیمیکل ملا دودھ فروخت کرنے نہیں دیں گے۔

    ڈیری فارمرز کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پچاسی روپے فی لیٹر فروخت کرنے میں دودھ فروشوں کو بھاری مالی نقصان ہورہا ہے ۔


    مزید پڑھیں : دودھ کی قیمتوں میں اضافے کی کوشش ناکام، مذاکراتی دور بے نتیجہ رہے


    کمشنر کراچی نے عدالت کو بتایا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ دس دس گھنٹے مشاورت کے بعد قیمت مقرر کرتے ہیں، عدالت نے سماعت بیس مارچ تک ملتوی کردی۔

    یاد رہے کہ کراچی میں دودھ مافیا کی جانب سے دودھ کا بحران پیدا کرنے کی کوششیں کا میاب نہ ہوسکیں، دودھ کی قیمیتوں میں اضافے کے حوالے سے ہونے والے متعدد مذاکراتی دور بے نتیجہ رہے۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ انتظامیہ دودھ کی قیمت میں 5 سے 10 روپے فی لیٹر اضافہ کرنے کے لیے تیار ہے تاہم ڈیری فارمرز دودھ کی قیمت میں 15 سے 20 روپے فی لیٹر کا ہوشربا اضافہ کرنا چاہتے ہیں۔

    اس سے قبل ڈیری فارمرز کا دودھ کی قیمتوں میں ازخود اضافے کا اعلان کیا تھا اور دودھ کی فی لیٹر قیمت 90 روپے مقرر کردی تھی ، جس کے بعد اسسٹنٹ کمشنر نے اجلاس پر چھاپہ مارکر متعدد افراد کو گرفتار کرلیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • کراچی : دودھ کی قیمتوں میں اضافہ کرنیوالے ڈیری فارمرز کیخلاف کارروائی

    کراچی : دودھ کی قیمتوں میں اضافہ کرنیوالے ڈیری فارمرز کیخلاف کارروائی

    کراچی : ڈیری فارمرز کا دودھ کی قیمتوں میں ازخود اضافے کا اعلان کردیا، دودھ کی فی لیٹر قیمت 90 روپے مقرر کردی، اسسٹنٹ کمشنر نے اجلاس پر چھاپہ مارکر متعدد افراد کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن کا غیر قانونی اجلاس منعقد کیا گیا، اجلاس میں ڈیری فارمرز نے ازخود دودھ کی فی لیٹر قیمت میں پانچ روپے کا اضافہ کرتے ہوئے90روپے فی لیٹر مقرر کردی۔

    بعد ازاں اطلاع ملنے پر اسسٹنٹ کمشنر نے ڈیری فارمرز کے اجلاس پر چھاپہ مارا، چھاپے کے دوران دودھ کےاضافی نرخ کا اعلان کرنیوالے ڈیری فارمرز فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، تاہم اجلاس کے بعض شرکاء کو سکھن تھانے کی پولیس نے گرفتار کر کے لاک اپ کردیا۔

    بعد ازاں ڈیری فارمرز کا ایک گروپ اسسٹنٹ کمشنر کے چھاپے کیخلاف سکھن تھانے پہنچ گیا، ڈیری فارمرز کے گروہ نے گرفتارافراد کو پولیس سے چھڑالیا۔

    واضح رہے کہ کمشنر کراچی نے دودھ کی قیمتوں میں اضافہ کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کا حکم دے رکھا ہے اور قیمتوں سے متعلق کمشنر نے7 فروری کو اجلاس طلب کر رکھا ہے۔


    دودھ کی قیمت 120روپے فی لیٹرمقررکرنے کا مطالبہ


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔