Tag: Milk price increase

  • کراچی والوں کے لئے دودھ 300 روپے فی لیٹر؟ اہم خبر

    کراچی والوں کے لئے دودھ 300 روپے فی لیٹر؟ اہم خبر

    کراچی: شہر قائد کے ڈیری اینڈکیٹل فارمرز نے کمشنر کراچی سے دودھ کی قیمت فی لیٹر 300 روپے کرنے کا مطالبہ کردیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق دودھ فروشوں اور انتظامیہ میں دسمبر تک قیمتوں میں اضافہ نا کرنے پر معاہدہ طے پاچکا ہے، دودھ فروشوں نے کمشنر کراچی سے دسمبر تک دودھ 220 روپے فی لیٹر کا معاہدہ کیا ہوا ہے۔

    ڈیری فاررمز نے کمشنر کراچی سے معاہدہ ختم کرکے قیمتوں میں اضافے کامطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دودھ کی قیمت میں 80 روپے کا اضافہ کرکے 300 روپے فی لیٹر کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔

    دودھ کے نام پر لوگوں کو زہر پلانے والا پکڑا گیا

    ڈیری اینڈکیٹل فارمرز کی جانب سے کمشنر کراچی سے دودھ کی قیمت کے نئے نوٹیفکیشن کی درخواست کی گئی ہے۔

  • کراچی : ڈیری مافیا دودھ کی قیمت کم کرنے پر مجبور کیوں ہوئی ؟

    کراچی : ڈیری مافیا دودھ کی قیمت کم کرنے پر مجبور کیوں ہوئی ؟

    کراچی : شہر قائد کے باسی اپنے بچوں کیلئے دودھ خریدنے کی سکت بھی کھوتے جارہے ہیں، مہنگائی کے باعث دودھ کی فروخت میں نمایاں کمی سامنے آئی ہے جس کے سبب قمیت میں نمایاں کمی کردی گئی۔

    اس حوالے سے دکانداروں کا کہنا ہے کہ ہوشربا مہنگائی کے باعث شہریوں نے دودھ کی خریداری کم کردی ہے۔

    دودھ کی فروخت میں کمی کے باعث دودھ فروشوں نے ڈیری فارمرز سے خریداری آدھی کردی جبکہ ڈیری فارمرز اور ہول سیلرز نے اسٹاک میں رکھے ہوئے زائد دودھ کو سستے داموں بیچنا شروع کر دیا۔

    کراچی کے بیشتر علاقوں میں دودھ کی قیمت 180روپے فی لیٹرتک گر گئی، لیاقت آباد، ناظم آباد، گلستان جوہر، لانڈھی میں دودھ 180روپے فی لیٹر میں فروخت کیا جارہا ہے۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ شہر کی متعدد دکانوں پر خریداروں کو راغب کرنے کیلیے ایک لیٹر دودھ کے ساتھ آدھا لیٹر مفت دینے کی اسکیم بھی شروع کردی گئی ہے۔

  • ڈیری مافیا بے لگام، دودھ کی فی لیٹر قیمت میں10روپے ازخود اضافہ

    ڈیری مافیا بے لگام، دودھ کی فی لیٹر قیمت میں10روپے ازخود اضافہ

    کراچی : ڈیری مافیا نے رات گئے فی لیٹر دودھ کی قیمت میں10روپے اضافہ کردیا، ڈیری مافیا نے رات گئے فی لیٹر دودھ کی قیمت میں10روپے اضافہ کردیا۔

    بجلی، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود ڈیری فارمرز کی ہٹ دھرمی برقرار ہے، سرکاری نرخ سے20روپے زائد میں فروخت ہونے والا دودھ اب 10روپے مزید مہنگا کردیا۔

    شہربھر میں دودھ 150 روپے فی لیٹرمیں فروخت کیا جارہا ہے، سب جاننے کے باوجود انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

    ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن کی جانب سے فی من دودھ کی قیمت میں320روپے کا اضافہ کیا گیا ہے، کمشنر کراچی نے گزشتہ سال8دسمبر کو دودھ کی قیمت120روپے مقرر کی تھی۔

    فارمرز، ہول سیلرز اور ریٹیلرز کی مشاورت سے قیمت مقرر کی گئی تھی، دودھ اس سے قبل بھی سرکاری نرخ سے20روپے مہنگا بیچا جارہا تھا، ذرائع کا کہنا ہے کہ دودھ کی نیلامی کے دوران مانیٹرنگ کا نظام بھی غیرفعال ہے۔

    واضح رہے کہ شہر کراچی میں دودھ کی سرکاری قیمت 120 روپے فی لیٹر مقرر ہے۔ اس کے باوجود شہر میں دکاندار من مانی کرتے ہوئے  دودھ فی لیٹر 140 روپے فروخت کر رہےتھے جس میں مزید اضافہ کردیا ہے ۔

    گزشتہ سال 8 دسمبر کو کمشنر کراچی اقبال میمن نے مشاورت کے بعد شہر میں دودھ کی نئی قیمت 120 روپے فی لیٹر مقرر کی جس کا ‏باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا تھا۔

    مزید پڑھیں : دودھ کی قیمت میں بڑے اضافے کا امکان

    یہ فیصلہ کمشنر کراچی کی سربراہی میں قائم جائزہ کمیٹی کی رپورٹ کی روشنی میں کیا گیا۔ کمشنر کا کہنا تھا کہ دودھ کی نئی قیمت فارمرز، ہول سیلرز اور ریٹیلرز کی مشاورت سے مقرر کی گئی ہے۔

    انہوں نے واضح کیا تھا کہ دودھ کی ڈیری فارمرز کی قیمت 105 اور تھوک قیمت 110 روپے فی لیٹر ہوگی۔ سرکاری قیمت ‏کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی کی جائے گی،کمشنر اقبال میمن نے ہر 3 ماہ بعد دودھ کی قیمت کا جائزہ لینے کا بھی فیصلہ کیا تھا۔

  • کراچی: ڈیری فارمرز کی من مانی، دودھ کی قیمت میں ہوشربا اضافہ

    کراچی: ڈیری فارمرز کی من مانی، دودھ کی قیمت میں ہوشربا اضافہ

    کراچی: کراچی میں ڈیری فارمرز کی من مانی دودھ کی قیمت میں دس روپے فی لیٹر اضافہ کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات میں تاریخی اضافے کے بعد عوام نے شدید ردعمل کا اظہار کیا تھا، بعد ازاں بجلی کی قیمتوں میں اضافے پر عوام کا پارہ مزید ہائی ہوگیا تھا۔

    اب ڈیری فارمرز نے کراچی میں دودھ کی قیمتوں میں ازخود اضافے کا اعلان کرتے ہوئے غربت اور مہنگائی کی چکی میں پسے عوام کو عذاب میں مبتلا کردیا ہے۔

    ڈیری فارمرز نےدودھ کی قیمت میں فی لیٹر10روپے اضافہ کیا ہے جس کے باعث شہر قائد میں دودھ کی قیمتیں 140 اور 150 روپے تک جا پہنچی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: بجلی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

    کراچی انتظامیہ نےگزشتہ روز دودھ کی قیمتوں کے تعین کیلئےکمیٹی تشکیل دی تھی جبکہ ڈیری فارمرز نےبھی تعین تک موجودہ قیمتیں برقرار رکھنےکی یقین دہانی کرائی تھی۔

    رپورٹ کے مطابق کمیٹی نے پیداواری لاگت کا تجزیہ کرکے ایک ہفتےمیں رپورٹ دینی تھی مگر ڈیری فارمر نےکمیٹی کی رپورٹ سے پہلےہی از خود قیمت میں اضافےکا اعلان کردیا۔