Tag: milk prices increase

  • کراچی میں فی لیٹر دودھ 140روپے میں فروخت، کمشنر نے کارروائی کی ہدایت کردی

    کراچی میں فی لیٹر دودھ 140روپے میں فروخت، کمشنر نے کارروائی کی ہدایت کردی

    کراچی : شہر قائد میں دودھ کی قیمت میں اچانک 46 روپےاضافہ کردیا گیا جس کے بعد ایک لیٹردودھ 140روپےمیں فروخت ہونے لگا، دودھ کی قیمتوں میں غیرقانونی اضافے کی خبر پر کمشنر کراچی نے سختی سے نوٹس لیتے ہوئے کارروائی کی ہدایت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں دودھ فروشوں کی من مانیاں جاری ہیں، کراچی میں دودھ کی قیمتوں میں ازخود اضافہ کرتے ہوئے140روپے فی لیٹر میں فروخت جاری ہے۔

    کمشنر کراچی افتخار شہلوانی نے دودھ کی فی لیٹر قیمت میں اضافے پر سخت کارروائی کی ہدایت دے دی، اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ مہنگے داموں دودھ فروخت کرنے والوں کے خلاف سزا اور جرمانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    کمشنر کراچی نے کہا ہے کہ شہری سرکاری نرخ94روپے فی لیٹر کے حساب سے دودھ خریدیں، مہنگا دودھ فروخت کرنے والوں کیخلاف کارروائی کیلئے ٹیمیں مختلف علاقوں میں روانہ کردی گئی ہیں۔

    کمشنر کراچی نے کہا کہ 46روپے فی کلو اضافہ کرنے پر کارروائی کی ہدایت دے دی ہے ، دودھ کی 94 فی لیٹر قیمت ہے اسی پر ہی فروخت کی جائے۔

  • کراچی: دودھ کی قیمت میں 5 روپے کا اضافہ

    کراچی: دودھ کی قیمت میں 5 روپے کا اضافہ

    کراچی :  دودھ کی فی لیٹر قیمت میں پانچ روپے کا اضافہ کردیا گیا، دودھ اب 85 روپے فی لیٹر فروخت ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق کمشنر کراچی کی زیر صدارت اجلاس میں ہوا، جس میں دودھ کی قیمت کا جائزہ لینے کے لیے قائم کی جانے والی کمیٹی نے کمشنر اپنی رپورٹ پیش کی ،جس کے بعد دودھ کی نئی قیمت 85روپے فی کلو مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

    اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ دودھ میں ملاوٹ کرنے والوں اور زائد قیمت پر دودھ فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

    کمشنر کراچی نے دودھ کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفیکشن جاری کردیا، جس کے مطابق دودھ کی نئی قیمت میں 5 روپے اضافے کے بعد 85روپے فی لیٹر ہوگی، دودھ کی نئی قیمت پر عملدرآمد یکم اپریل سے ہوگا۔

    ڈیری فارمر اور ریٹیلرز کے نمائندوں نے کمشنر کراچی کو یقین دلایا کہ وہ دودھ انتظامیہ کی مقرر کردہ قیمت پر فروخت کریں گے اور دودھ میں ملاوٹ کی شکایات کو دور کریںگے۔

    دوسری جانب عوام کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمت بڑھنے سے ہر چیز مہنگی ہو جاتی ہے، ساتھ ساتھ کراچی میں ڈیری بم بھی گرا دیا گیا ہے، عوام نے دودھ کی قیمت میں اضافے کو عوام کیساتھ ظلم قرار دیتے ہوئے کہا کہ مہنگائی چاروں طرف سے عوام پر وار کررہی ہے۔


    مزید پڑھیں : پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافے کا اعلان


    خیال رہے کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجودحکومت نے پیٹرول کی قیمت ایک روپے بڑھا دی گئی تھی، اضافے کے بعد پیٹرول کی قیمت 74 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت 83 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے ، عالمی قیمتوں کو مکمل طور پر منتقل نہ کرنے کے باعث اب تک حکومت کو 100 ارب روپے کا نقصان ہوچکا ہے۔