Tag: million

  • ملک میں کلائمٹ ایمرجنسی نافذ کی جائے، بھارتیوں شہریوں کا مطالبہ

    ملک میں کلائمٹ ایمرجنسی نافذ کی جائے، بھارتیوں شہریوں کا مطالبہ

    نئی دہلی : بھارت میں موسمیاتی تبدیلیوں کے پیش نظر کلائمٹ ایمرجنسی نافذ کرنے کےلیے ساڑھے چار لاکھ سے زائد افراد نے دو مختلف پٹیشنوں پر دستخط کردیئے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت میں ساڑھے چار لاکھ سے زائد افراد نے دو مختلف پٹیشنوں پر دستخط کیے ہیں، جن میں وزیر اعظم نریندر مودی سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ ملک میں کلائمٹ ایمرجنسی نافذ کریں۔

    بھارتی ٹی وی کے مطابق سولہ سالہ طالب علم امن شرما نے رواں سال مئی میں انٹرنیٹ پر ایک پٹیشن لانچ کی، جس پر اب تک ایک لاکھ ستر ہزار افراد دستخط کر چکے ہیں۔

    مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ دوسری پٹیشن ممبئی کے انسٹاگرامر جیتندرا شرما نے لانچ کی جس کی تین لاکھ لوگ حمایت کر چکے ہیں۔

    بھارتی خبر رساں اداروں کا کہنا تھا کہ ان پٹیشنز میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ بھارت پیرس معاہدے کی شرائط پر عملدرآمد کرے اور ملک میں ہرے بھرے، سر سبز علاقے بڑھائے جائیں۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارت موسمیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ملکوں میں شامل ہے اور اسی سبب ملک کو پانی کی بھی شدید قلت کا سامنا ہے۔

  • یورپی یونین سے انخلاء نامنظور، برطانوی عوام بریگزٹ کی مخالفت کردی

    یورپی یونین سے انخلاء نامنظور، برطانوی عوام بریگزٹ کی مخالفت کردی

    لندن : برطانوی شہریوں نے یورپی یونین سے برطانوی انخلاء کے خلاف لندن میں مظاہرے شروع کردئیے، مظاہرین نے وزیر اعظم نے بریگزٹ پر نئے ریفرنڈم کا مطالبہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے یورپی یونین سے انخلاء کا معاملہ مزید پیچیدہ ہوتا جارہا ہے گزشتہ روز برطانوی دارالحکومت لندن میں لاکھوں شہریوں نے بریگزٹ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ بریگزٹ کے خلاف مارچ میں شریک مظاہرین نے ہاتھوں نے پلے کارڈ اور یورپی یونین کے جھنڈے اٹھائے ہوئے تھے۔

    خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ برطنایہ کے لبرل ڈیموکریٹ لیڈر وینس کیبل کو بریگزٹ مخالف مارچ کی قیادت کی دعوت دی گئی تھی، جس پر انہوں نے کہا کہ ’اس مارچ میں تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد موجود ہیں‘۔

    وینس کیبل کا کہنا تھا کہ مذکورہ احتجاجی مارچ میں تقریباً ساٹھ فیصد برطانوی عوام یورپی یونین سے برطانوی انخلاء کے خلاف ہے۔

    مزید پڑھیں : لندن : 7 لاکھ سے زائد افراد نے بریگزٹ کے خلاف پٹیشن پر دستخط کردئیے

    یاد رہے کہ دو روز قبل یورپی یونین سے برطانوی انخلاء کے خلاف چالیس لاکھ افراد نے ایک برقی پٹیشن پر دستخط کیے تھے، درخواست میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ آرٹیکل 50 پر عمل درآمد کرتے ہوئے بریگزٹ منسوخ کیا جائے۔

    مزید پڑھیں : برطانوی وزیراعظم کا خط، یورپی یونین بریگزٹ میں تاخیر کے لیے راضی

    یاد رہے کہ گزشتہ روز برطانوی وزیراعظم تھریسامے کے بریگزٹ ڈیل میں تاخیر سے متعلق خط پر یورپی یونین نے رضامندی ظاہر کردی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ یورپی یونین 22 مئی تک بریگزٹ میں تاخیر پر رضامند ہوگیا ہے، یو ای کے مطابق برطانوی پارلیمنٹ سے ڈیل کی منظوری پر بریگزٹ 22 مئی تک ملتوی کریں گے۔

    یورپی یونین کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہنا تھا کہ ڈیل کی عدم منظوری پر 12 اپریل کو بریگزٹ پر عمل درآمد ہوگا۔

    برطانوی وزیراعظم نے یورپی یونین کے آرٹیکل پچاس کے تحت اس بلاک سے اپنے اخراج کی طے شدہ مدت میں تیس جون تک کی توسیع کی درخواست کی تھی۔

  • کینیڈین شہری نے 13 لاکھ سے زائد ڈالر کی رقم جیت لی

    کینیڈین شہری نے 13 لاکھ سے زائد ڈالر کی رقم جیت لی

    اوٹاوا : کینیڈین شہری گرےگوریو دی سینٹس نے اپنی ناقابل یقین قسمت کے باعث لاٹری پرانے کوٹ سے برآمد ہونے والے لاٹری کے ٹکٹ سے 13 لاکھ 50 ہزار ڈالر کی رقم جیت لی۔

    تفصیلات کے مطابق براعظم امریکا کے ملک کینیڈا کے شہر مونٹریال میں مقیم شہری نے دس ماہ قبل خریدی گئی لاٹری ٹکٹ کے ذریعے لاکھوں ڈالر کی جیت لی، رقم جیتنے والا شخص لاٹری کا ٹکٹ اپنے میں رکھ کر بھول گیا تھا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ کینیڈین شہری نے لاٹری کا ٹکٹ گذشتہ برس دسمبر میں خریدا تھا لیکن اپنے جیکٹ میں ہی بھول گیا، دو روز قبل گرے گوریو کی بہن نے صفائی کی تو لاٹری ٹکٹ برآمد ہوا اس سے ساڑھے 13 لاکھ کینیدین ڈالر کی انعامی رقم جیت لی۔

    مقامی میڈیا کے مطابق کینیڈین شہری کی بہن کا کہنا ہے کہ ’میں خیراتی ادارے میں عطیہ کرنے کے لیے پرانے کپڑے نکال رہی تھی جس میں سے یہ انعامی ٹکٹ نکل آیا۔

    گرے گوریو دی سینٹس کا کہنا ہے کہ جب مجھے معلوم ہوا کہ میں نے 10 ڈالر میں خریدی گئی لاٹری سے ساڑھے 13 لاکھ ڈالر کی خطیر رقم جیتی ہے تو میرا دل یک دم رُک گیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ لاٹری ٹکٹ جیتنے والا شخص انعامی رقم کو اپنے بڑھاپے کے لیے محفوظ رکھنا چاہتا تھا۔

    کینیڈین خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ دی سینٹس نے اس سے قبل سنہ 1970 میں لاٹری ٹکٹ خریدا تھا جس میں 4 ہزار ڈالر انعامی رقم نکلی تھی۔

    یاد رہے کہ گذشتہ ماہ بھی کینیڈا میں مقیم افریقی مہاجر میل ہگ نے اپنی ناقابل یقین قسمت کے باعث پانچ ماہ کے دوران دو مرتبہ لاٹری کے ٹکٹ سے 35 ڈالر کی رقم جیتی تھی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ 28 سالہ افریقی مہاجر میلہگ نامی شخص نے لاٹری ٹکٹ کے ذریعے مجموعی طور پر 35 لاکھ کینیڈین ڈالر کی خطیر رقم انعام میں جیتی ہے۔