معروف پاکستانی اداکارہ منال خان حال ہی میں احسن محسن اکرام کے ساتھ منگنی کے بندھن میں بندھی ہیں اور اب ان کے مداح ان کی شادی کا بے تابی سے انتظار کرر ہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق منال خان کے منگیتر احسن محسن اکرام کی جانب سے گزشتہ شام سوالات پوچھنے کا سیشن رکھا گیا، احسن محسن اکرام کی جانب سے سیشن کے شروع ہوتے ہی انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے ہزاروں سوالات کا انبار لگ گیا۔
مختلف سوالات کا جواب دیتے ہوئے احسن نے بتایا کہ وہ کراچی میں رہتے ہیں، ان کا گھر کراچی میں ہے اور انہیں لاہور شہر بھی پسند ہے۔
انہوں نے بتایا کہ وہ پہلی بار منال خان سے شوٹنگ کے دوران ایک سیٹ پر ملے تھے اور وہ جلد ہی اپنی محبت کی مکمل کہانی بھی سب کو سنائیں گے۔
شادی سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں احسن کا کہنا تھا کہ وہ ابھی سوچیں گے کہ انہوں نے شادی 2021 میں کرنی ہے یا 2022 میں۔
خیال رہے کہ منال خان کی بہن ایمن خان کی شادی سنہ 2018 میں ہوئی تھی جس کی بے شمار تقریبات کئی روز تک چلتی رہیں جس پر لوگوں نے انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا تھا۔
کراچی : اداکارہ منال خان نے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے انسٹاگرام پر ٹیگ کیے جانے پر بڑا قدم اٹھا لیا۔
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ منال خان کو منگنی کے بعد مداحوں کی جانب سے مختلف پوسٹوں پر مسلسل ٹیگ کیا جارہا تھا، مداحوں کی جانب سے اداکارہ کو ٹیگ کرکے ان کے محبت اور پسندیدگی کا اظہار جاتا ہے لیکن اداکارہ مداحوں کے ٹیگ کرنے پر پریشان ہوگئیں۔
اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کو پرایسوسی لگا کر کسی بھی پوسٹ کرنے پر ٹیگ ہونے سے روک دیا ہے، جس کے بعد صارفین کسی بھی پوسٹ پر منال خان کو ٹیگ نہیں کرسکتے۔
خیال رہے کہ اداکارہ منال خان کی احسن محسن سے منگنی کے بعد پارٹی کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل شیئر ہوئی، جس پر صارفین کی جانب سے گزشتہ روز سے تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں جوڑی کی بات پکی ہوئی تھی جس کے بعد اب منگنی کی رسم بھی ادا کردی گئی۔ منگنی کی تقریب میں خاندان کے افراد اور قریبی دوستوں نے شرکت کی جبکہ اداکاروں کی جوڑی نے ایک دوسرے کو انگوٹھی بھی پہنائی۔
کراچی : پاکستان شوبز کی نامور اداکار جوڑی منال خان اور احسن محسن اکرام جنہوں نے رواں سال ویلنٹائن ڈے کے موقع پر منگنی کرکے اپنی نئی زندگی کی جانب سفر کا آغاز کیا تھا۔
اب ان دونوں نے شادی کی تیاریوں کا بھی آغاز کردیا ہے، اس سلسلے میں ان کی شادی کا کارڈ بھی چھپ کر آچکا ہے، اس خوبصورت اور دیدہ زیب کارڈ کو انہوں نے اپنے مداحوں سے شیئر بھی کیا ہے۔
اداکارہ منال خان نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی اور احسن محسن اکرام کی شادی کے کارڈ کی تصویر شیئر کی ہے۔ تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کارڈ پر انگریزی زبان میں احسن محسن اکرام اور منال خان کا نام درج ہے۔
اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ آپ کو مدعو کیا جارہا ہے اس کیپشن میں انہوں نے اپنے ہونے والے شوہر احسن محسن اکرام کو بھی مینشن کیا۔ منال خان کی اس پوسٹ پر اُن کے مداحوں اور شوبز ستاروں کی جانب سے مبارکباد دینے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔
خیال رہے کہ گہری دوستی رکھنے والی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی منال خان اور احسن محسن نے حال ہی میں اپنی بات پکی ہونے کا اعلان کیا تھا۔ منال اور احسن کی انسٹاگرام پوسٹس پر شوبز ستاروں کی بڑی تعداد نے اُنہیں منگنی کی مبارکباد دی۔
واضح رہے کہ منال خان اور احسن محسن اکرام نے ڈرامہ سیریل "پرچھائیں” میں ایک ساتھ کام کیا تھا، یہ ڈرامہ سال 2017 میں ایک نجی ٹی وی چینل سے نشر کیا گیا تھا۔
کراچی: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ منال خان نے ’ڈرامہ سیریل جلن‘ کو یادگار قرار دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ’جلن‘ میں منفی کردار ادا کرنے والی اداکارہ منال خان نے ڈرامے کو اپنے لیے یادگار قرار دے دیا۔
اداکارہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ڈرامے کا پوسٹر شیئر کیا اور لکھا کہ ’ہمیشہ کے لیے یادگار اور ہمیشہ کے لیے شکر گزار۔‘ منال خان نے کیپشن کے ساتھ ایموجی بھی بنائیں۔
مداحوں کی جانب سے اداکارہ کی پوسٹ کو پسند کیا جارہا ہے، سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ ڈرامے کی کہانی شاندار ہے اور انہیں اس کی اگلی قسط کا بے صبری سے انتظار ہے۔
A post shared by Minal Khan (@minalkhan.official) on
واضح رہے کہ ڈرامہ سیریل جلن میں منال خان (نشا) نامی لڑکی کا منفی کردار ادا کررہی ہیں، ڈرامے میں عماد عرفانی (اصفی) اور عریبہ حبیب (میشا) کا کردار نبھا رہے ہیں۔
ڈرامے میں نشا اپنی بہن میشا کو دھوکا دے کر اس کے شوہر کو دولت کی خاطر محبت کے جال میں پھنسا کر اس سے شادی کرلی تھی اور میشا یہ صدمہ برداشت نہ کرتے ہوئے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیتی ہے۔
نشا ناصرف اپنی بہن کو دھوکا دیتی ہے بلکہ اپنے ہونے والے شوہر احمر سے بھی منگنی توڑ دیتی ہے، احمر میشا کو خبردار کرتا ہے کہ تم ایک دن اپنی بہن کی حقیقت جان کر بہت پچھتاؤ گی اور وہی ہوتا ہے میشا اپنی بہن کی جانب سے دھوکا دینے کی توقع نہیں کرتی اور موت کو گلے لگالیتی ہے۔
ڈرامے کی آنے والی قسط میں دکھایا گیا ہے کہ اصفی نیشا کو گھر سے جانے کے لیے کہتا ہے لیکن وہ جانے سے انکار کردیتی ہے، دوسری جانب احمر کراچی پہنچتا ہے اور اصفی کے آفس میں ہی بڑے عہدے پر آجاتا ہے، اس تقریب میں نیشا بھی موجود ہوتی ہے اور وہ احمر کو دیکھنے کے بعد اصفی سے اپنا رویہ تلخ کرلیتی ہے۔
کراچی: اے آر وائی ڈیجیٹل کے مقبول ڈرامہ سیریل ’جلن‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ اریبہ حبیب (میشا) اور منال خان (نشا) کے بچپن کا سین سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق اے آر وائی ڈیجیٹل پر گزشتہ دنوں ڈرامہ سیریل ’جلن‘ کی 19ویں قسط نشر کی گئی جس میں دکھایا گیا کہ نشا اپنی بہن میشا سے بچپن سے حسد کرتی تھی اور اسکول میں ریس کے مقابلے کے دوران ایک میڈل کو لے کر وہ اپنے والد سے جھوٹ بولتی ہے۔
وائرل سین میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دونوں بہنیں والد کے پاس دوڑتی ہوئی آتی ہیں، میشا والد سے کہتی ہے کہ ’پاپا میں پھر سے ریس جیت گئی یہ دیکھیں میرا میڈل، بڑی بہن کو خوش دیکھ کر نشا کا منہ بن جاتا ہے اور وہ فوراً کہتی ہے پاپا اس نے چیٹنگ کی ہے۔‘
’میشا کہتی ہے پاپا میں نے کوئی چیٹنگ نہیں کی جبکہ نشا اپنے جھوٹ پر قائم رہتی ہے، میڈل کو لے کر دونوں بہنوں میں جھگڑا شروع ہوجاتا ہے۔‘
’ یہ دیکھ کر والد دونوں بہنوں کے درمیان صلح کروانے کے لیے کہتے ہیں کہ جھگڑا نہیں کرو ہم ایسا کرتے ہیں میڈل کو شیئر کرلیتے ہیں، میڈل پر میشا کا نام موجود ہوتا ہے نشا اصرار کرتی ہے کہ اس پر سے مینو کا نام ہٹائیں، بڑی بہن میڈل پر دونوں کا نام لکھوادیتی ہے، والد کہتے ہیں چلو ٹھیک ہے اس پر دونوں کا نام لکھ دیں گے۔‘
مذکورہ سین مینو کی موت کے بعد دکھایا گیا، جب والد اپنی بیٹی کو یاد کرتے ہوئے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور آبدیدہ ہوگئے۔
مداحوں کی جانب سے مذکورہ سین کو پسند کیا گیا ہے، سوشل میڈیا صارفین نے کسی نے والدین کو قصوروار ٹھہرایا تو کسی نے اسے حقیقت قرار دیا۔
واضح رہے کہ ڈرامہ سیریل جلن کی آنے والی قسط میں مینو کے شوہر اصفی (عماد عرفانی) اور نشا کے درمیان جائیداد کو لے کر جھگڑا شروع ہوجاتا ہے، اصفی اپنے اور میشا کے بیٹے کو گھر لے آتا ہے تو نشا سے یہ بھی برداشت نہیں ہوتا، اصفی نشا کو جھگڑے کے دوران زوردار تھپڑ رسید کردیتا ہے۔
ڈرامے میں آگے کیا ہونے جارہا ہے کیا اصفی اور نشا اپنی راہیں جدا کرلیں گے؟ کیا بہن کو دھوکا دینے والی نشا گھر واپس لوٹے گی تو اس کے گھر والے اسے قبول کرلیں گے؟ کیا احمر بے وفائی کرنے پر نشا کو معاف کرپائے گا؟ یہ جاننے کے لیے ڈرامہ سیریل جلن ہر بدھ کی رات 8 بجے دیکھنا نہ بھولیں۔
کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ایمن خان کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی تصویر مداحوں کے لیے کئی سوال چھوڑ گئی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی شوبز انڈسٹری سے وابستہ جڑواں بہنیں اداکارہ ایمن خان اور منال خان کے مداحوں کی تعداد سوشل میڈیا پر لاکھوں میں ہے اور مداحوں کی جانب سے ان دونوں اداکاراؤں کی شیئر کردہ تصاویر اور ویڈیوز کو خوب سراہا جاتا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایمن خان نے ایک تصویر شیئر کی جس ایمن اور منال اپنی والدہ کے ہمراہ خوشگوار موڈ میں دکھائی دے رہی ہیں۔
ایمن، منال اور اُن کی والدہ تینوں کے چہرے پر اُبٹن لگا ہوا ہے جبکہ ایمن خان کی جانب سے شیئر کی گئی یہ بلاعنوان تصویر پر صرف ایک ہیش ٹیگ کا استعمال کیا گیا ہے، ایمن خان نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ویڈنگ بیلز۔‘
A post shared by AIMAN MUNEEB (@aimankhan.official) on
اداکارہ کی شیئر کردہ تصویر کو ہزاروں کی تعداد میں مداحوں نے پسند کیا اور تبصرہ کرتے ہوئے سوال کرنے لگے کہ اداکارہ کی بہن منال خان کی مہندی کی رسم ہوسکتی ہے۔
ایک صارف نے لکھا کہ ’کیا اب منال کی شادی ہورہی ہے؟ ایک اور مداح نے مسکراتی ہوئی ایموجی شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ منال کی شادی۔‘
واضح رہے کہ دونوں اداکاراؤں کی جانب سے اس پوسٹ پر مزید کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا، آیا یہ منال کی مہندی کی رسم کی تصویر ہے یا وہ کسی قریبی عزیز کی شادی میں شرکت کے لیے موجود ہیں۔
چند انسٹا صارفین کی جانب سے کہا جا رہا کہ منال خان کی شادی ہو رہی جبکہ چند سوشل میڈیا صارفین تذبذب کا شکار ہیں اور ایمن سے پوچھ رہے ہیں کہ یہ کس کی شادی ہو رہی ہے۔
کراچی: اے آر وائی ڈیجیٹل کے مقبول ڈرامہ سیریل ’جلن‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ اریبہ حبیب (میشا) کی خودکشی نے مداحوں کو غمزدہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈرامہ سیریل جلن میں میشا کا کردار نبھانے والی اداکارہ اریبہ حبیب نے شوہر اصفی (عماد عرفانی) کی بے وفائی اور بہن نشا (منال خان) کی جانب سے دھوکا دئیے جانے پر خود کو آگ لگا کر خودکشی کرلی، ڈرامے کی 18 ویں قسط میں مینو کی خودکشی دیکھ کر مداح افسردہ ہوگئے۔
میشا نے انتہائی قدم اس وقت اٹھایا جب نشا اپنے اور اصفی کے نکاح کی دعوت مینو کو دیتی ہے، مینو سے یہ بات برداشت نہیں ہوتی اور وہ پیٹرول چھڑک کر خود کو آگ لگالیتی ہے۔
مینو کی موت کے بعد پولیس اصفی کے گھر پہنچتی ہے اور اس سے اہلیہ کی خودکشی کی وجہ دریافت کرتی ہے تو اصفی پولیس کو دئیے گئے بیان میں مینو کو ذہنی مریض قرار دے دیتا ہے۔
ادھر اصفی کی بہن کنزا (نادیہ حسین) بھائی کو صاف صاف جتا دیتی ہے کہ مینو سے بے وفائی کے بعد میں اس گھر ، جائیداد اور کاروبار سے اپنا حصہ الگ کررہی ہوں ، اس وقت اصفی اس بات پر دھیان نہ دیتے ہوئے نشا کو لے کر چھٹیاں گزارنے چلا جاتا ہے۔
اصفی جب نشا کو یہ بتاتا ہے کہ کاروبار میں بہن کنزا کے شیئرز زیادہ ہیں تو نشا اصفی پر برس پڑتی ہے اور کہتی ہے کہ تم نے مجھے پہلے کیوں نہیں بتایا، اصفی نشا کا یہ روپ دیکھ کر حیران رہ جاتا ہے اور کہتا ہے کہ ’تم نے مجھ سے پیسے کے لیے شادی کی تھی۔
دولت کی خاطر اصفی سے شادی کرنے والی نشا کیا اصفی کو چھوڑ دے گی؟ کیا اصفی کو مینو جیسی محبت کرنے والی بیوی کی موت پر پچھتاوا ہوگا؟ یہ سب جاننے کے لیے ڈرامہ سیریل ’جلن‘ اے آر وائی ڈیجیٹل پر ہر بدھ کی رات 8 بجے دیکھنا نہ بھولیں۔
سوشل میڈیا پرجلن ڈرامہ دیکھنے والے مداح جہاں مینو کی موت پر افسردہ ہوئے وہیں اصفی اور نیشا پر تنقید بھی کرنے لگے ، صارفین کا کہنا تھا کہ اصفی اور نشا نے معصوم سی لڑکی کے ساتھ کیا کیا۔
کراچی: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ منال خان کی انسٹاگرام ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق معروف اداکارہ منال خان کی انسٹاگرام ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ عروسی لباس میں ملبوس ہیں اور سیڑھیوں سے نیچے اترتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔
منال خان کی ویڈیو میں گلوکار راحت فتح علی خان کا مشہور گانا ’آفریں آفریں‘ کے چند بول شامل کیے گئے ہیں، ویڈیو اداکارہ کے نئے برائیڈل شوٹ کی ہے جو انہوں نے معروف ڈیزائنر کے لیے شوٹ کروایا ہے۔
A post shared by Minal Khan (@minalkhan.official) on
منال خان کی تصویر مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے اور اب تک ڈیڑھ لاکھ سے زائد صارفین ان کی پوسٹ کو لائک کرچکے ہیں۔
واضح رہے کہ اداکارہ منال خان اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ’جلن‘ میں منفی کردار ادا کررہی ہیں، مداحوں کی جانب سے منال کی اداکاری کی تعریف کی جارہی ہے، ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں عماد عرفانی، عریبہ حبیب، فہد شیخ، نادیہ حسین، ماریہ خان شامل ہیں۔
کراچی: اے آر وائی ڈیجیٹل کا نیا ڈرامہ سیریل ’جلن‘ کی کہانی کو مداحوں کی جانب سے بھرپور پذیرائی حاصل ہورہی ہے اور منال خان کے منفی کردار کو ناظرین کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔
اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’جلن‘ کی کہانی سالی اور بہنوئی کے رشتے کے گرد گھومتی ہے جہاں ایک بہن دوسری بہن کے شوہر کی خاطر اپنی منگیتر کو چھوڑ دیتی ہے اور اس پر گھٹیا الزامات لگا کر اسے اپنے باپ اور ماں کی نظروں سے بھی گرادیتی ہے۔
نیشا (منال خان) اپنی بہن کے شوہر اصفی (عماد عرفانی) اور اس کی اہلیہ مینو (اریبا حبیب) کی زندگی میں زہر گھولنے کے لیے کسی بھی حد تک جانے کو تیار ہے لیکن مینو اس سے بے خبر ہے، احمر (فہد شیخ)مینو کو شاپنگ مال میں خبردار بھی کرتا ہے کہ ’جب تمہیں اپنی بہن کی اصلیت پتا چلے گی تو تم بہت پچھتاؤ گی۔
احمر کی والدہ کے انتقال کے بعد مینو اپنی بہن پر اعتبار کرتے ہوئے اسے اپنے ساتھ سسرال لے جاتی ہے اور وہیں سے مینو اور اصفی کے درمیان لڑائی کی شروعات ہوتی ہے، اصفی جو مینو پر شادی سے اب تک کبھی غصہ نہیں ہوا تھا اب اس کو نیشا کی باتیں صحیح لگنے لگتی ہے۔
نیشا اصفی کے قریب آنے کے بہانے ڈھونڈتی رہتی ہے اور آنے والی اقساط میں وہ اس سے تعلقات بھی قائم کرلے گی اور اپنی سگی بہن مینو کی شادی شدہ زندگی میں زہر گھول دے گی۔
ادھر اصفی اپنی سلیقہ مند بیوی کو چھوڑ کر نیشا کے بُنے ہوئے جال میں پھنستا چلا جائے گا، کیا نیشا اپنے مقصد میں کامیاب ہوگی اور اصفی مینو کو چھوڑ دے گا، احمر کیا نیشا کو بھلا پائے گا یہ سب جاننے کے لیے دیکھئے ڈرامہ سیریل جلن ہر بدھ کی رات 8 بجے صرف اے آر وائی ڈیجیٹل پر۔