Tag: minar pakistan

  • مینار پاکستان پرخاتون کو ہراساں کرنے کا واقعہ ، 40 افراد کو شناخت کرلیا گیا

    مینار پاکستان پرخاتون کو ہراساں کرنے کا واقعہ ، 40 افراد کو شناخت کرلیا گیا

    لاہور : پولیس کا کہنا ہے کہ مینار پاکستان پرخاتوں کو ہراساں کرنے کے واقعے میں تاحال 40 افراد کو شناخت کرلیا گیاہے، زیرحراست نوجوانوں میں متعدد ویڈیو میں موجود ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں 14اگست کومینارپاکستان پرخاتوں کوہراساں کرنے کے کیس میں تاحال 40 افراد کو شناخت کرلیا گیاہے، پولیس کا کہنا ہے کہ زیرحراست نوجوانوں میں متعدد ویڈیو میں موجود ہیں۔

    پولیس نے بتایا کہ ٹک ٹاکر کے ساتھی کا میڈیکل کرا لیاگیا اور بیان بھی ریکارڈ کرلیا گیا ہے ، بیان میں واقعےکی تفصیل بیان کی گئی ہے، زیرحراست نوجوانوں کی شاخت ٹک ٹاکر کے ساتھی سے کرائی جارہی ہے۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ دست درازی کے واقعے میں تاحال 130افرادکو حراست میں لیاجاچکاہے، گزشتہ روز 22افرادکی شناخت ہوگئی تھی اور 70سےزائد افراد چھوڑ دیے گئے تھے۔

    پولیس نےگزشتہ روز سےخاتون ٹک ٹاکرکوحفاظتی تحویل میں لےرکھاہے ، کیونکہ ویڈیو وائرل ہونےکےبعد کالز آرہی تھی اور گھر پربھی لوگوں کاآناجانا تھا،پ حفاظتی تحویل میں خاتون کو گھر والوں سے ملاقات کی اجازت ہے۔

    گذشتہ روز گریٹراقبال پارک خاتون کےساتھ بدسلوکی کے واقعے پر آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ دست درازی کرنیوالے30افراد کو گرفتار کیا گیا اور 60 ملزمان کی تصاویر نادرا کو بھجوادی گئیں جبکہ دیگرملزمان کی گرفتاری کیلئےچھاپے مارے جارہے ہیں۔

    آئی جی پنجاب نے کہا ملزمان کی گرفتاری کیلئےسوشل میڈیا ویڈیوزسےمدد ملی، جیوفینسنگ،جدیدٹیکنالوجی کی مددسےملزمان کو جلدگرفتارکیاگیا ، جنسی ہراسگی کےکسی بھی ملزم کو رعایت نہیں ملےگی۔

    انعام غنی کا کہنا تھا کہ مقدمےمیں سخت ترین دفعات شامل کی گئی ہیں، ملزمان کی اطلاع دینےوالےشہریوں کانام صیغہ رازمیں رکھاجائے گا۔

  • مینار پاکستان واقعہ: سیاستدانوں کا ملزمان کو نشان عبرت بنانے کا مطالبہ

    مینار پاکستان واقعہ: سیاستدانوں کا ملزمان کو نشان عبرت بنانے کا مطالبہ

    اسلام آباد: یوم آزادی کے روز گریٹر اقبال پارک میں خاتون ٹک ٹاکر کے ساتھ پیش آنے افسوسناک واقعے نے ہر صاحب دل افراد کو رلادیا ہے، دلخراش واقعے پر سیاستدانوں نے بھی سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

    وفاقی وزیر اور سربراہ این سی او سی اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ مینار پاکستان کےواقعے نے بے چین کردیا ہے،معاشرےکےگندےچہرےکی وجوہات کاسنجیدہ تعین ضروری ہے۔

    اپنے ٹوئٹ میں اسد عمر نے کہا کہ ہم اپنےگھروں اور اسکولوں میں کیا پڑھا رہےہیں؟، ہمارےقوانین کس طرح لاگوہوتےہیں؟، ہمیں خواتین کو اس احساس کیساتھ نہیں چھوڑنا کہ وہ غیرمحفوظ ہیں۔

    وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب نےواقعےکانوٹس لیاہے، آئی جی پنجاب سےواقعےسےمتعلق تفصیلات لی ہیں،ملزمان کو قانون کےکٹہرے میں لایاجائےگا۔

    فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ واقعےکی سائنسی طریقےسےتحقیقات کررہےہیں، ملزمان کی شناخت کرکےجلدقانون کی گرفت میں لائیں گے، متاثرہ خاتون کوبھی یقین دلایاہےکہ انصاف فراہم کیاجائیگا۔

    خصوصی گفتگو میں فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ وزیراعلیٰ کی ہدایت پرمقدمے میں سزائےموت کی دفعات شامل کی، کسی کونہیں چھوڑاجائےگا،تمام ملزمان کوگرفتارکیاجائیگا، واقعہ پوری سوسائٹی کیلئےناکامی ہے،خودشرمندگی کاشکارہوں،پانچ بیٹیوں کاباپ ہوں،دل چاہتا ہےان کی چمڑی ادھیڑدوں۔

    رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے گریٹراقبال پارک میں خاتون سے دست درازی کے واقعے کو شرمناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ قوم کی ماؤں، بہنوں، بیٹیوں کو بےعزت کرنیوالےمعافی کے محتاج نہیں،پنجاب حکومت واقعےمیں ملوث ملزمان کوجلدکیفرکردارتک پہنچائے، عورت معاشرےکوتشکیل ومضبوط کرنےمیں اہم کردارثابت ہوتی ہے

    نائب صدر مسلم لیگ (ن) مریم نواز کا کہنا تھا کہ گریٹراقبال پارک سےدل دہلادینےوالےمنظرسامنےآئے، بحیثیت والدین، استاد اورلیڈر نوجوانوں کی تربیت کا سوچنا ہوگا، معاملےمیں ملوث افراد کو انصاف کےکٹہرےمیں لایاجائے اور مستقبل میں ایسےواقعات کی روک تھام کرنی چاہیے۔

  • 13 مئی کو مینار پاکستان پر ایم ایم اے کا تاریخی جلسہ ہوگا: سراج الحق

    13 مئی کو مینار پاکستان پر ایم ایم اے کا تاریخی جلسہ ہوگا: سراج الحق

    کراچی: جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ 13 مئی کو مینار پاکستان پر متحدہ مجلس عمل کا تاریخی جلسہ ہوگا، دینی جماعتوں کا اتحاد دیکھ کر مخالفین کو تکلیف ہوگی۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، سراج الحق کا سابق وزیر اعظم نواز شریف سے متعلق کہنا تھا کہ خلائی مخلوق سے متعلق شاہد خاقان عباسی اور نواز شریف کا بیانیہ ایک ہے، وزیر اعظم اور نواز شریف کے بیانیے سے اداروں کی ساکھ متاثر ہوئی۔

    انہوں نے خیبر پختونخواہ کی سیاست اور تحریک انصاف سے اتحاد کے حوالے سے کہا کہ جماعت اسلامی کا پی ٹی آئی کے ساتھ کے پی میں حکومتی اتحاد تھا، جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کا پالیسی پر اتحاد کبھی نہیں ہوا، اتحاد کے دوران ہم نے صوبے کی بہتری کے لیے کام کیا۔

    متحدہ مجلس عمل کو مکمل طور پر بحال کرنے کا اعلان

    عام انتخابات سے متعلق تبصرہ کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن انتخابات کے حوالے سے بے یقینی کو ختم کرے تاکہ ایک بہتر انداز میں انتخابات کرائے جاسکیں، الیکشن کمیشن انتخابات کو شفاف بنانے کے لیے ابھی سے اقدامات شروع کر دے۔

    خیال رہے کہ گذشتہ دنوں متحدہ مجلس عمل کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی جانب سے 13 مئی کو ایم ایم اے کے تحت مینار پاکستان لاہور پر جلسے عام کا اعلان کیا گیا تھا۔

    علاوہ ازیں ایم ایم اے کی جانب سے مینار پاکستان کے جلسے کے بعد 9 مئی کو ملتان اور 12 مئی کو بلوچستان کے علاقے مستونگ میں بھی جلسہ منعقد کیا جائے گا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔