Tag: minerals

  • یوکرینی صدر نے ٹرمپ کے آگے گھٹنے ٹیک دیئے

    یوکرینی صدر نے ٹرمپ کے آگے گھٹنے ٹیک دیئے

    برطانوی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ یوکرینی صدر زیلنسکی معدنیات امریکا پر قربان کرنے کو تیار ہوگئے ہیں۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانوی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ یوکرینی صدر امریکا سے معاہدہ کرنے پر آمادہ ہوگئے ہیں جس کے تحت ملک کے اہم ترین معدنی ذخائر تک امریکا کو رسائی حاصل ہوگی۔

    ٹرمپ نے روس اوریوکرین جنگ بندی کیلئے یوکرین سے 500 ارب ڈالرمعاوضہ طلب کرتے ہوئے کہا تھا کہ جنگ پر ہم نے اپنا خزانہ خرچ کیا تھا۔ جس کا ہمیں حساب چاہئے۔

    یوکرین کے صدر زیلنسکی نے صدر ٹرمپ کے سامنے ہتھیار ڈالنے سے پہلے کہا تھا کہ وہ یوکرین کا دفاع کریں گے، ملک فروخت نہیں کرسکتے۔ زیلنسکی نے ملک کا بڑا حصہ پہلے گنوایا اور اب معدنیات دینے پر بھی آمادگی ظاہر کردی ہے۔

    ٹرمپ کا میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ امید ہے یوکرین جلد ہی ایک معاہدے پر دستخط کرے گا جس کے تحت امریکا کو یوکرین کے معدنی ذخائر تک رسائی حاصل ہوگی۔

    اس سے قبل امریکی صدر نے فاکس نیوز کے ساتھ ایک ریڈیو انٹرویو میں کہا کہ غزہ سے متعلق منصوبہ سازگار ہے لیکن اس کی سفارش نہیں کروں گا۔

    انہوں نے کہا کہ وہ تھوڑا حیران ہیں کہ اردن اور مصر نے غزہ پر قبضہ کرنے اور فلسطینیوں کو بے گھر کرنے کے ان کے منصوبے کی مخالفت کی ہے۔

    ٹرمپ نے کہا میں آپ کو بتاؤں گا کہ اس منصوبے کا طریقہ کیا ہے مجھے لگتا ہے یہ وہ منصوبہ ہے جو واقعی کارآمد ہے لیکن میں اسے مسلط نہیں کر رہا ہوں میں صرف بیٹھ کر اس کی سفارش کرنے جا رہا ہوں۔

    ان کا کہنا تھا کہ اور پھر امریکہ اس سائٹ کا مالک ہوگا، وہاں کوئی حماس نہیں ہوگی، اور وہاں ترقی ہوگی اور آپ ایک صاف ستھرے علاقے دوبارہ شروع کریں گے۔

    عرب لیگ نے اردن اور مصر کے اس مؤقف کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا ہے جس میں فلسطینی عوام کو ان کی زمین سے بے دخل کرنے کی کسی بھی کوشش کو سختی سے مسترد کیا گیا ہے۔

    امریکی فوج میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ

    یہ مؤقف عرب ممالک کے فلسطینیوں کے تاریخی اور قانونی حقوق کے تحفظ کے عزم کی عکاسی کرتا ہے اور عالمی سطح پر مسئلہ فلسطین کی حمایت کے لیے مشترکہ کوششوں کو مزید مضبوط بناتا ہے۔

  • افغانستان: معدنیات میں ملکی و غیر ملکی کمپنیوں نے کتنے ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی؟

    افغانستان: معدنیات میں ملکی و غیر ملکی کمپنیوں نے کتنے ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی؟

    کابل: افغانستان کی وزارت معدنیات و پٹرولیم نے سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مختلف ملکی اور غیر ملکی کمپنیوں نے معدنیات میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے۔

    وزارت مائنز اینڈ پیٹرولیم کے حکام مفتی حسام الدین صابری، ترجمان ہمایون افغان و دیگر کے مطابق گزشتہ ایک سال میں انھوں نے کان کنی کے ذریعے تقریباً 10.5 بلین افغانی ریونیو اکٹھا کیا ہے، جب کہ رواں سال کے پہلے پانچ ماہ میں ساڑھے چار ارب افغانی ریونیو جمع کیا گیا ہے۔

    حکام کے مطابق اس وقت معدنیات کی انڈسٹری میں ڈیڑھ لاکھ افراد کام کر رہے ہیں، گزشتہ ایک سال کے دوران مختلف ملکی اور غیر ملکی کمپنیوں کے ساتھ 8 صوبوں میں 13 بڑے اور 168 چھوٹے معدنی ذخائر میں کان کنی کے معاہدے کیے گئے ہیں، اور مجموعی طور پر چند ملکی اور غیر ملکی کمپنیوں کے ساتھ دس ارب ڈالر کے معاہدے کیے جا چکے ہیں۔

    حکام نے کہا کہ گزشتہ سال کے دوران 28 صوبوں میں کان کنی کے 647 علاقوں کا سروے کیا گیا، اور ارضیاتی نقشوں کی ڈیجیٹائزیشن کی گئی، ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو 5.5 ملین ڈالر سے زائد مالیت کے 78,000 زمرد فروخت کیے گئے۔ اس وقت تقریباً 10 بلین افغانی مالیت کی 167 چھوٹی کانوں میں سرمایہ کاری کے معاہدے کیے گئے ہیں، جن میں ہزاروں افراد کو روزگار ملا ہے۔ گزشتہ سال کے دوران وزارت نے 52 کمپنیوں کو کان کنی کے لائسنس بھی دیے۔

    حکام کے مطابق صوبہ فاریاب کے ضلع اندخو میں 14 مربع کلومیٹر نمک کی کان 15 سال کے لیے 24 ملین ڈالر اور صوبہ تخار میں 500 ملین افغانی مالیت کے نمک کی کان کا معاہدہ ملکی کمپنیوں کے ساتھ کیا گیا۔

    غور، بدخشان، پنجشیر، قندھار، غزنی، لوگر، جوزجان، قندوز اور فاریاب صوبوں میں 12 اہم منصوبے زیر تعمیر ہیں، جب کہ غور، بادغیس، میدان وردگ، ہرات، پروان، بامیان، کاپیسا اور ننگرہار صوبوں میں کچھ اہم منصوبوں پر کام شروع کرنے کے لیے تمام تیاریاں مکمل کی جا چکی ہیں۔ گزشتہ سال کے دوران ہرات، تخار، غور، پروان، کابل، بغلان، فاریاب اور ننگرہار صوبوں میں 13 بڑی کانیں نکالنے کے معاہدوں پر دستخط کیے گئے ہیں، جن سے ہزاروں لوگوں کو روزگار ملا ہے۔

    حکام کے مطابق گزشتہ ایک سال کے دوران صوبہ پنجشیر میں زمرد کی کانوں کے 1700 علاقوں کا سروے کیا گیا اور قانونی کان کنی کے لیے 575 لائسنس جاری کیے گئے، جس سے 15 ہزار افراد کو روزگار ملا۔ رواں سال کے پہلے پانچ مہینوں میں 6.1 ملین ڈالر مالیت کے سنگ مرمر بین الاقوامی منڈیوں میں برآمد کیے گئے۔

    حکام کا کہنا ہے کہ رواں سال جن ضروری اقدامات کو اہم ترجیحات میں شامل کیا گیا ہے، ان میں کانوں کا سروے، سرمایہ کاری کے لیے مواقع کی فراہمی، چھوٹی بڑی کانوں کا ٹینڈر، قانونی دستاویزات کی حتمی تشکیل شامل ہیں۔ کان کنی کا قانون، ہائیڈرو کاربن قانون اور ٹاپی پروجیکٹ کے قانونی امور پر نظرثانی اور منظوری کے لیے مجاز حکام کو بھیج دیا گیا ہے۔

    حکام نے کہا کہ گیس کے ذخائر کو ترقی دینے کے لیے صوبہ جوزجان کے علاقے یتیم طاق میں کنویں نمبر 33 اور 35 کی کھدائی کے لیے ایک ترک کمپنی کے ساتھ معاہدہ کیا گیا ہے۔ قشقری، انگوت اور آق دریا کے 21 علاقوں سے روزانہ تقریباً 1300 ٹن خام تیل نکالا جا رہا ہے جس کی وجہ سے 3000 افراد کو روزگار ملا ہے۔

  • بلوچستان : معدنیات لے جانے والے ٹرکوں پر حملہ، نذر آتش کردیا

    بلوچستان : معدنیات لے جانے والے ٹرکوں پر حملہ، نذر آتش کردیا

    کوئٹہ : بلوچستان کے علاقے نوشکی میں نامعلوم مسلح افراد نے معدنیات لے جانے والے ٹرکوں پر حملہ کردیا، واردات کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

    واقعہ بلوچستان کے علاقے نوشکی کے مقام سرمل پر پیش آیا مسلح افراد نے معدنیات لے کر جانے والے ٹرکوں پر فائرنگ کے بعد ایک ٹرک کو نذر آتش کردیا۔

    ذرائع کے مطابق واقعے میں کسی شخص کے زخمی ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

    اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واردات کے بعد مسلح افراد جائے وقوعہ سے باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

    واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے، ملزمان کی گرفتاری کیلئے حکمت عملی کے تحت مزید اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

    یاد رہے کہ ماضی میں بھی بلوچستان کے مختلف علاقوں سے اس طرح کی معدنیات لے جانے والے ٹرکوں کو نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔

  • ہیرے اور سونے سے بھی زیادہ قیمتی لکڑی کون سی ہے؟

    ہیرے اور سونے سے بھی زیادہ قیمتی لکڑی کون سی ہے؟

    دنیا میں ایک ایسا درخت بھی پایا جاتا ہے کہ جس کی لکڑی ہیرے اور سونے جیسی قیمتی دھاتوں سے بھی مہنگی بکتی ہے۔

    ایک رپورٹ کے مطابق قیمتی معدنیات سے بھی زیادہ مہنگی کینام کی لکڑی ہے، جو دنیا میں لکڑی کی سب سے مہنگی قسم ہے۔

    اسے جاپان میں کیارا کہتے ہیں اور یہ بہت ہی نایاب قسم کی اگرووڈ ہے جو کہ پرفیوم اور اگربتی بنانے والی صنعتوں میں استعمال ہوتی ہے۔

    اس کی وجہ یہ ہے کہ اس لکڑی کی خوشبو بہت تیز ہوتی ہے جبکہ یہ جزیرہ نما عرب میں بھی عطر اور خوشبوؤں کی تیاری میں استعمال ہوتی ہے، اس لکڑی کی ایک گرام کی قیمت دس ہزار امریکی ڈالرز سے زیادہ ہوتی ہے جس نے اسے کرہ ارض کی سب سے مہنگی لکڑی بنادیا ہے۔

    کینام سے بنی ہر قسم کی اگرووڈ بہت زیادہ مہنگی ہوتی ہے، اسے الوس ووڈ، ایگل ووڈ یا عود بھی کہتے ہیں اور یہ چینیوں، جاپانیوں، بھارتیوں، عرب اور جنوب مشرقی ایشیائی ثقافتوں میں ہزاروں سال سے ایک اہم حصہ ہے۔

    ویسے تو یہ ہمیشہ ہی ایک قیمتی شے رہی ہے لیکن حالیہ سالوں میں اس کی قیمت ڈرامائی انداز میں بڑھ گئی ہے۔

  • روزانہ 4 اخروٹ کھانے کے بے شمار فوائد

    روزانہ 4 اخروٹ کھانے کے بے شمار فوائد

    خشک میوے میں شمار کیا جانے والا اخروٹ ہمیشہ سے طبی لحاظ سے فائدہ مند قرار دیا جاتا ہے اور اسے موٹاپے سے بچاؤ کے لیے بھی بہترین سمجھا جاتا ہے۔

    اخروٹ میں ایسے پروٹینز، وٹامنز، مرلز اور فیٹس ہوتے ہیں جو جسم میں کولیسٹرول لیول کو کم رکھنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں جس سے دل کے دورے کا خطرہ بھی کم ہوجاتا ہے۔

    اخروٹ میں ایسے پروٹینز، وٹامنز، مرلز اور فیٹس ہوتے ہیں جو جسم میں کولیسٹرول لیول کو کم رکھنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں جس سے دل کے دورے کا خطرہ بھی کم ہوجاتا ہے۔

    اینٹی آکسائیڈنٹس سے بھرپور

    کسی اور گری کے مقابلے میں اخروٹ کھانے سے جسم میں اینٹی آکسائیڈنٹس سرگرمیاں سب سے زیادہ ہوتی ہے۔ وٹامن ای، میلاٹونین اور نباتاتی مرکبات پولی فینولز اس گری کو اینٹی آکسائیڈنٹس سے بھرپور بناتے ہیں۔

    صحت مند بالغ افراد پر ہونے والی ایک تحقیق میں ثابت ہوا کہ اخروٹ سے بھرپور غذا کا استعمال کھانے کے بعد نقصان دہ کولیسٹرول ایل ڈی ایل سے بننے والے تکسیدی تناؤ سے تحفظ فراہم کرتا ہے۔

    یہ بہت مفید ہوتا ہے کیونکہ ایل ڈی ایل کولیسٹرول شریانوں میں جمع ہونے لگتا ہے اور ایتھیروسلی روسس (دل کی ایک بیماری) کا خطرہ بڑھتا ہے۔ ایک تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ ہفتے میں کم از کم 4 یا 5 اخروٹ کھانے والے شوگر کی ٹائپ ٹو کے خطرات سے کافی حد تک محفوظ رہتے ہیں۔ٓ

    آپ جانتے ہیں کہ اس کی شکل انسانی دماغ سے بھی ملتی ہے اور یہ دماغ کے لئے بھی مفید ہوتا ہے۔ دوران حمل اس کا استعمال حاملہ کے بلڈ پریشر کو نارمل سطح پر رکھتا ہے اور اس کے علاوہ پیدا ہونے والے بچے کی آنکھوں اور دماغ کے لئے مفید ہے کیونکہ اس میں موجود وٹامنز اور میگا3فیٹی ایسڈ ہوتے ہیں۔

    مغز اخروٹ دمہ، کھانسی اور گلے کی خراش میں بہت مفید ہوتا ہے۔ سردیوں میں کیونکہ جوڑوں کے دردوں میں اکثر تکلیف ہو جاتی ہے، دردوں کے لئے اس کے تیل کی مالش کریں درد رفع ہو جائیں گے۔

    جن خواتین یا بچوں کو سر میں جوئیں پڑنے کی شکایت ہو وہ اس کو سر میں لگائیں جووؤں کا خاتمہ ہو جائے گا۔ اس کے علاوہ فالج،داد،اور تشنج میں اس کا استعمال مفید رہتا ہے۔ اگر چھوٹے بچوں کو چمونوں کی شکائت ہو تو شام کے وقت ایک سے دو اخروٹ کھلا دیں تکلیف دور ہو جائے گی۔