Tag: minhaj ul quraan

  • متحدہ کے وفد کو منہاج القرآن کے دفتر نہیں جانے دیا گیا،الطاف حسین

    متحدہ کے وفد کو منہاج القرآن کے دفتر نہیں جانے دیا گیا،الطاف حسین

    لندن :ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کے وفد کو منہاج القرآن کے دفتر نہیں جانے دیا گیا ،عبدالرشید گوڈیل کی زیر قیادت ایم کیو ایم کا وفد  پاکستان عوامی تحریک کے کارکنان کیلئے کھانے پینے کی اشیاء لے کر جا رہا تھا ، الطاف حسین نے کہا کہ اگر آدھے گھنٹے میں وفد کو کھانا نہ لے جانے دیا گیا تو پورا پاکستان جام ہو جائیگا۔ ،

    انہوں نے کہا کہ پنجاب سے بہت درد ناک خبریں آرہی ہیں۔لاہور آنے والے تمام راستے بند ہیں ایمبولینس بھی پھنسی ہیں،کئی مریض بروقت اسپتال نہ پہنچنے کے باعث اللہ کو پیارے ہو چکے ہیں ،خدارا وزیر اعلیٰ پنجاب راستے کھولنے کا حکم دیں ۔اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کا کہنا تھا کہ  پنجاب میں حالات کشیدہ ہیں راستے بند ہونے کے باعث مریضایمبولینسز میں جان کنی کی حالت میں ہیں۔

    انہوں نے اپیل کی کہ خدارا را راستوں کو کھولا جائے ،الطاف حسین کا کہنا تھا کہ چودہ اگست سب پاکستانیوں کا دن ہے آزادی کے دن کو غلامی میں تبدیل نہ کیا جائے، متحدہ کےقائد نے ایم کیو ایم پنجاب کے کارکنوں کو یہ ہدایت کی کہ وہ اس صورتحال میں مجبور لوگوں کی مدد کو پہنچیں۔

  • عوامی تحریک کا ملک گیر یوم شہدا آج منایا جارہا ہے

    عوامی تحریک کا ملک گیر یوم شہدا آج منایا جارہا ہے

    پاکستان عوامی تحریک کے تحت آج ملک گیر یوم شہدا منایا جارہا ہے، مرکزی اجتماع ماڈل ٹاؤن لاہورمیں ہوگا۔چوہدری برادران کارکنوں کے ہمراہ تقریب میں شریک ہوں گے۔ پاکستان عوامی تحریک کےزیراہتمام شہرشہر یوم شہدا منایا جارہا ہے۔ مرکزی تقریب منہاج القرآن سیکریٹریٹ کےسامنے پارک میں ہوگی۔

    حکومت کی جانب سے رکاوٹوں اور راستوں کی بندش کے باوجود ماڈل ٹاؤن میں خواتین سمیت کارکنوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔ قرآن خوانی کےبعدقائدین کے خطابات نمازظہر کی ادائیگی کے بعد شروع ہونگے۔ اجتماع کے لئے سیکیورٹی کےسخت انتطامات کئے گئے ہیں۔ ماڈل ٹاؤن کی فضائی نگرانی کی جارہی ہے، ہیلی کاپٹرمسلسل منہاج القرآن سیکرٹریٹ کے اوپر پروازیں کررہے ہیں،

    علامہ ڈاکٹرطاہر القادری آج آئندہ کی حکمت عملی کا اعلان بھی کریں گے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری یوم شہداکی مرکزی تقریب میں، ق لیگ ، پاکستان تحریک انصاف ، مجلس وحدت المسلمین اور سنی اتحاد کونسل سمیت مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنما بھی شریک ہوں گے۔

  • سانحہ ماڈل ٹاون کیخلاف تحریک منہاج القرآن کا آج ملک گیر احتجاج

    سانحہ ماڈل ٹاون کیخلاف تحریک منہاج القرآن کا آج ملک گیر احتجاج

    کراچی:لاہورمیں ہونے والےافسوس ناک سانحہ ماڈل ٹاون کے خلاف تحریک منہاج القرآن کی جانب سے آج ملک گیراحتجاج کیا جائےگا۔

    لاہور کے سانحہ ماڈل ٹاون کو ایک ماہ مکمل ہوگیا ، لیکن کوئی اہم کاروائی عمل میں نہ آئی جس پر تحریک منہاج القرآن آج ملک گیراحتجاج کرے گی۔

    صدر پاکستان عوامی تحریک راحیق عباسی کے مطابق احتجاج کے سلسلےمیں لاہور ، اسلام آباد، ملتان ، کراچی ، ڈیرہ غازی خان اور پشاور سمیت سات بڑے شہروں میں بڑی احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی۔

    احتجاجی ریلیوں سے مسلم لیگ ق، سنی اتحاد کونسل ، وحدت المسلمین، تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کی قائدین خطاب کرینگے۔