Tag: minhaj-ul-quran

  • ڈاکٹر طاہر القادری کا قومی وصوبائی حکومتیں برطرف کرنے کامطالبہ، آج انقلاب کا ٹائم فریم دیں گے

    ڈاکٹر طاہر القادری کا قومی وصوبائی حکومتیں برطرف کرنے کامطالبہ، آج انقلاب کا ٹائم فریم دیں گے

     

    اسلام آباد : پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہر القادری انقلاب مارچ کے شرکاء سے خطاب کر رہے ہیں اور انہوں نے اعلان کیا کہ انقلاب ابھی شروع نہیں ہوا کہ سیشن کورٹ نے نواز شریف اور شہباز شریف کے خلاف اکیس افراد کے قتل کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ مڈٹرم انتخاب ہوئے تو پھر یہی لوگ اقتدار میں آجائیں گے لہذامڈٹرم انتخابات مسترد کرتے ہیں انہوں نے مزید اعلان کیا کہ آج رات کسی وقت انقلاب کے  لئے ٹائم فریم دیں گے۔انہوں نے جلسے میں آئے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کو بھی خوش آمدید کہا اور ان کو کہا کہ وہ سب ان کے لئے اولاد کی طرح ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ اب یہ محکمہ پولیس کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس فیصلے پر فی الفور عمل کرتے ہوئے ایف آئی آر درج کرے بصورت دیگر نتائج بھگتنے کے لئے تیار ہوجائے۔

    انہوں نے اسلام آباد کے شہریوں کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ انقلاب کے لئے آئے ہوئے لوگ نہ غنڈے ہیں نہ چور اور نہ ہی بد امن ہیں ، دوکاندار اپنی دکانیں کھول لیں ان کی ملکیت کو کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچایا جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کی روحیں سوال کر رہی ہیں کہ کیا ان کا بدلہ لیا جائے گا، کیا قانون ان کے قاتلوں کو گرفتار کیا جائے گا، کیا پاکستان کے نظام ان کو انصاف فراہم کرے گا یا پاکستان کے کروڑوں افراد ان کے خون سے غدار کریں گے۔

    دریں اثنا ء جلسے کے شرکا ء نے ایک اسلحہ بردار شخص کو پکڑ لیا جسے ڈاکٹر طاہر القادری نے عوام کے غیض و غضب سےبچاتے ہوئے اپنے پاس اسٹیج پر بلا کر گلے لگا کر معاف کیا اور کارکنان کو حکم دیا کہ اسے مزید گزند نہ پہنچایا جائے۔

    ڈاکٹر طاہر القادری نے حملہ آور کو گلے لگالیا

    بعد ازاں ڈاکٹر طاہر القادری نےجلسے کے شرکا سے خطاب جاری رکتھے ہوئے انقلاب کا چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کیا

    شریف برادران استعفیٰ دیں۔
    قومی اور صوبائی اسمبلیاں تحلیل کی جائیں۔
    قومی حکومت قائم کی جائے۔
    ملک وقوم کو نقصان پہنچانے والوں کا کڑا احتساب کیا جائے۔
    عوام کی فلاح و بہبود کے لئےدس نکاتی فلاحی ایجنڈے کا نفاذ کیا جائے۔

    ہر شخص کو روٹی کپڑا اور مکان فراہم کیا جائے
    بیروزگاروں کےلئے روزگار کے مواقع فراہم کئے جائیں
    ہر بیمار کے لئے حکومت مفت علاج معالجے کی سہولت فراہم کی جائے
    ہر بچے کے لئے مفت تعلیم لازمی کی جائے
    روز مرہ کی اشیا آدھی قیمت پر فراہم کی جائے
    کم تنخواہ والے افراد کے لئے یوٹیلیٹی بل آدھے کئے جائیں
    عورتوں کو برابری کی بنیاد پر حقوق عطا کرنے کے لئے انہیں گھریلو سطح پر انڈسٹری لگا کر دی جائے
    تنخواہوں کے درمیان واضح فرق کو ختم کیا جائے

    بین المسالک ہم آہنگی کو فروغ دے کر ایک دوسرے کو کافر کہنے پر پابندی لگائی جائے۔
    ملک میں امن و رواداری کو فروغ دینے کے لئے ٹریننگ سنٹر قائم کئے جائٰیں اور اس کو نصاب کا حصہ بنایا جائے۔
    اقلیتوں کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا اور ان پر ہاتھ اٹھانے والے کا ہاتھ کاٹ دیا جائے گا۔
    انتظامی بنیادوں پرمزید صوبے قائم کئے جائیں اور طاقت کو نچلی سطح پر منتقل کیا جائے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پانچ لوگ ملک کی تقدیر کا فیصلہ کرتے ہیں قومی حکومت سات سے دس لاکھ افراد کو حکومت کا حصہ بنائے گی۔ طاقت ور اور کمزور لوگوں کے لئے الگ الگ قانون اب نہیں چلیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ قومی حکومت میں تمام کرپٹ وزراء اور افسر جیل جائیں گے اور اگر ایئرپورٹ حکام نے شرف برادران کو بھاگنے کا موقعہ دیا تو ان کا بھی احتساب ہوگا۔

  • وزیراعظم کا آج کا خطاب آخری خطاب ہوگا،فیض الاسلام

    وزیراعظم کا آج کا خطاب آخری خطاب ہوگا،فیض الاسلام

    لاہور:پاکستان عوامی تحریک کے ترجمان فیض الاسلام نےکہا ہےکہ حکومت کےدن گنےجاچکے ہیں،وزیراعظم آج قوم سےآخری خطاب کریں گے۔

    اکستان عوامی تحریک کے ترجمان فیض الاسلام نے منہاج القرآن سیکریٹریٹ میں میڈیا سےگفتگو میں کہا ہےکہ وزیراعظم کا آج کاخطاب قوم سےان کا آخری خطاب ثابت ہوگا۔

    فیض الاسلام نےکہا کہ حکمران کنٹینروں کےپہاڑلگالیں،انقلاب کےسیلاب کا راستہ نہیں روک سکتے۔

    ترجمان عوامی تحریک نے کہا کہ چودہ اگست کو ہرحال میں اسلام آباد پہنچیں گےاورعوام کوانقلاب کی نوید سنائیں گے۔

  • عمران خان نےنواز شریف سےاستعفےکا مطالبہ کردیا

    عمران خان نےنواز شریف سےاستعفےکا مطالبہ کردیا

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سربراہ عمران خان نے چودہ اگست کو وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کےاستعفے کا مطالبہ کیا۔

    عمران خان نے اےآروائی نیوز کے پروگرام کھرا سچ میں کہا، نوازشریف پہلے استعفی دیں پھر ہی کوئی بات ہوگی اور وہ ہر قیمت پراسلام آباد پہنچیں گے، انھوں نے طاہر القادری کی جانب سے لانگ مارچ کا ساتھ دینے کا خیرمقدم کیا ہے۔

    عمران خان نے کہا کےان کا مقصد حکومت سے بات کرناکا یا کوئی سمجھوتا کرنا ​​نہیں ہے اب کرپشن سے آلودہ پاکستان میں رہنانہیں چاہتا،انہوں نے دعوی کیا وہ رآٰٔۓ ونڈ محل کو فروخت کردینگےاور سارے پیسےغریب اور ضرورت مند شہریوں کے درمیان تقسیم کرنے کا وعدہ کیا۔

    انہوں نے ہنس کر کہا کہ وہ یقین نہیں کرسکتےایک دن ایسا کہہ گےلیکن سابق صدر آصف علی زرداری نواز شریف کےمقابلے میں ایک بہترحکمران تھا۔

    تحریک انصاف کے سربراہ چودہ اگست کو لانگ مارچ میں دوبارہ انتخابات کامطالبہ کریں گے۔

  • حکومت ریاستی طاقت کے استعمال سے ہرقیمت پر گریز کرے، الطاف حسین

    حکومت ریاستی طاقت کے استعمال سے ہرقیمت پر گریز کرے، الطاف حسین

    کراچی:ایم کیوایم کےقائد الطاف حسین نے پولیس کی مبینہ فائرنگ سے پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں کے جاں بحق ہونے اور متعدد کارکنوں کےزخمی ہونے پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

    ایک بیان میں الطاف حسین کا کہنا ہےکہ پولیس کاپرامن قافلوں پرتشدداورفائرنگ سمجھ سےبالاترہے،حکومت ریاستی طاقت کےاستعمال سےہرقیمت پرگریزکرے، انھوں نے اپوزیشن سےاپیل کی ہے کہ احتجاج قانون کےدائرےمیں رہ کر کیا جائے اور رہنما کارکنوں کو قانون ہاتھ میں لینے سے روکیں۔

    الطاف حسین کا کہنا ہے کہ انسانی جانوں اوراملاک کونقصان پہنچانےسےہرممکن اجتناب کیاجائے،الطاف حسین نے مبینہ پولیس فائرنگ سےکارکنوں کےجاں بحق ہونے پر ڈاکٹر طاہر القادری سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے اور زخمیوں کارکنان کی صحت یابی کیلئےدعا بھی کی۔

  • طاہرالقادری کا تین اگست کو یوم انقلاب کی تاریخ کےاعلان کا فیصلہ

    طاہرالقادری کا تین اگست کو یوم انقلاب کی تاریخ کےاعلان کا فیصلہ

    لاہور:ڈاکٹرطاہرالقادری نے تین اگست کو یوم انقلاب کی تاریخ کا اعلان کرنےکا فیصلہ کرلیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہےکہ پاکستان عوامی تحریک کی تمام سطح کی مشاورت کا عمل بھی مکمل کرلیا گیا اور یوم انقلاب اگست کے مہینے میں ہی ہوگا،جس کی پاکستان عوامی تحریک کی مرکزی کونسل نے بھی منظوری دے دی،ذرائع کے مطابق عوامی تحریک کی جنرل کونسل سے یوم انقلاب کی تاریخ کی منظوری بھی تین اگست کو لی جائےگی، جس کے بعد ڈاکٹرطاہرالقادری یوم انقلاب کا اعلان کریں گے۔