Tag: Minhaj ul quran secetriat

  • لاہور:منہاج القرآن سیکریٹریٹ جانے والے تمام راستے مکمل سیل

    لاہور:منہاج القرآن سیکریٹریٹ جانے والے تمام راستے مکمل سیل

    لاہور: طاہرالقادری کےلانگ مارچ کوروکنےکیلئےحکومت پنجاب نے ماڈل ٹاؤن میں منہاج القرآن سیکرٹریٹ کی گلیوں کو کنٹینرز رکھ مکمل طورپرسیل کر دیا گیا ہے، ڈاکٹر طاہر القادری نے آج ہر صورت پرامن انقلاب مارچ کا اعلان کردیا ہے۔

    لاہور میں عوامی تحریک کےانقلاب مارچ کو روکنے منہاج القر آن سیکریٹریٹ کا حصار مزید سخت کر دیا گیا، عدالتی احکامات کے باوجود انتظامیہ نےمنہاج القرآن سیکرٹریٹ جانے والی تمام گلیوں کو مکمل طور پرسیل کردیا ہے، جس سے گاڑیاں تو دور کی بات پیدل چلنے والے کےلئےبھی آمدورفت ممکن نہیں رہی۔

    راستے بند کرنے کے لئے رکھے گئے کنٹینرز کو مٹی بھر کے رکھا گیا تاکہ ان کو ہلانا اور ہٹانا کسی صورت ممکن نہ ہوسکے۔

    ایس پی سی آئی اے پوری ٹیم کے ہمراہ گشت کررہے ہیں، سخت ترین انتظامات کے باوجود عوامی تحریک کے کارکنان کا جوش برقرارہے۔

  • پاکستان عوامی تحریک کارکنوں کا انقلاب مارچ کیلئے جوش وخروش

    پاکستان عوامی تحریک کارکنوں کا انقلاب مارچ کیلئے جوش وخروش

    لاہور میں منہاج القرآن سیکریٹریٹ میں پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں کا انقلاب مارچ کے لئے جوش و خروش بڑھتا جا رہا ہے۔ پاکستان عوامی تحریک کی خواتین کارکنوں نے آٹھ دن ہمت کا مظاہرہ کر کے مثال قائم کردی ہے۔ انقلاب زندہ باد کے نعروں کے ساتھ پاکستان عوامی تحریک کی خواتین کارکن انقلاب مارچ کی تیاری کر رہی ہیں۔

    ہر طرح کی رکاوٹیں عبور کرنے کا عزم ہے اور انقلاب تو لانا ہی ہے۔ ساٹس آٹھ دن منہاج القرآن سیکریٹیریٹ کے باہر گزارے ، سخت گرمی، شدید بارش اور پولیس کی شیلنگ اور ہر طرح کی مصیبت کا سامناکیا۔ لیکن ہمت نہیں ٹوٹنے دی۔ ساٹس پاکستان عوامی تحریک کی کارکن خواتین کا جذبہ مردوں سے بھی بڑھ کر ہے جو ہر حال میں اسلام آباد جانے اور انقلاب کے نعرے کو حقیقت میں بدلنے کو تیار ہیں

  • منہاج القرآن سیکریٹریٹ پرعوامی تحریک کے کارکن جمع

    لاہور:  منہاج القرآن سیکرٹریٹ کے ممکنہ محاصرے کے پیش نظرعوامی تحریک کے کارکنوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی۔ کارکنوں میں خواتین بھی شامل ہیں۔

    لاہور کےعلاقے ماڈل ٹاؤن میں منہاج القرآن سیکرٹریٹ اور پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری کی رہائش گاہ کے ممکنہ محاصرے کے باعث عوامی تحریک کے کارکنان خواتین سمیت سیکریٹریٹ پرجمع ہوگئے ہیں۔

    کارکن وقفے وقفے سے نعرے لگا کر اپنے قائد سے عقیدت کا اظہار کر رہے ہیں، سیکریٹریٹ پر موجود ایک خاتون کارکن نے کہا کہ طاہرالقادری کو نظر بند یا گرفتار کرنے کی ہر کوشش کو ناکام بنا دیا جائےگا۔

    کارکنوں نے انتظامیہ کے خلاف بھی شدید نعرے بازی کی، ان کا کہنا تھا کہ گرفتاریوں اورہتھکنڈوں سے انقلاب کا راستہ روکا نہیں جاسکتا۔