Tag: mini budget

  • ضمنی مالیاتی ترمیمی بل قومی اسمبلی سے منظور

    ضمنی مالیاتی ترمیمی بل قومی اسمبلی سے منظور

    اسلام آباد: قومی اسمبلی نے ضمنی مالیاتی ترمیمی بل منظور کرلیا۔ حکومت نے نان فائلرز پر جائیداد اور گاڑی خریدنے پر پابندی دوبارہ عائد کردی۔

    تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی نے ضمنی مالیاتی ترمیمی بل منظور کرلیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے شق وار منظوری لی۔

    وزیر خزانہ اسد عمر نے بجٹ ترامیم میں تبدیلی کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ حکومت نے نان فائلرز پر جائیداد اور گاڑی خریدنے پر پابندی دوبارہ عائد کردی تاہم تین طرح کی چھوٹ دی گئی ہے۔

    چھوٹ میں وراثت، بیرون ملک مقیم پاکستانی اور دو سو سی سی کی سواریاں شامل ہیں۔

    اسد عمر نے بتایا کہ ایل پی جی پر ڈیوٹیز ایک تہائی کر دی ہیں۔ ٹیکس چوروں اور نان فائلرز کے خلاف کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

    وزیر خزانہ نے کہا کہ گزشتہ سال صرف 61 ارب روپے ترقیاتی منصوبوں پر خرچ کیے گئے، اس سال گزشتہ سال کی نسبت زیادہ رقم ترقیاتی منصوبوں پر خرچ ہوگی۔

    ان کا کہنا تھا کہ زرداری حکومت کے اختتام تک 480 ارب روپے کے گردشی قرضے تھے، گزشتہ ایک سال میں گردشی قرضوں میں 453 ارب روپے کا اضافہ ہوا اور اب گردشی قرضے مجموعی طور پر 1200 ارب روپے سے تجاوز کر چکے ہیں۔

    اسد عمر نے مزید کہا کہ اسٹیل مل گزشتہ 3 سال سے بند ہے، کہتے ہیں معیشت درست ہے، پاکستان اسٹیل کی تنخواہیں اور پنشن روکنے پر 2 اموات ہوئیں، اسٹیل مل میں تنخواہیں نہ ملنے پر 2 لوگ خود کشیاں کرچکے ہیں۔

    وزیر خزانہ کے مطابق بڑے نان فائلرز کے خلاف مہم کا آغاز کل سے ہوچکا ہے، 169 بڑے نان فائلرز کو نوٹسز جاری ہوچکے ہیں، ابھی بھی وقت ہے ٹیکس نیٹ کے اندر آجائیں، قوم کا پیسہ قوم پرخرچ ہوگا، جائیداد لندن میں بنے گی نہ ہی دبئی میں۔

    ان کا کہنا تھا کہ ود ہولڈنگ ٹیکس کی معلومات ایجنٹس کی ذمہ داری ہے ہمیں پہنچائیں، بینکوں میں بڑی بڑی رقوم رکھنے والوں کی معلومات لیں گے، ٹیکس نہ دینے والوں کی تلاش کی جائے گی، ڈیم فنڈ کے لئے دیا گیا استثنیٰ واپس نہیں لیا جائے گا، کسانوں کے لیے 6 سے 7 ارب کی سبسڈی پہلے ہی منظور کر چکے ہیں۔

  • منی بجٹ : وزیراعظم کی تمام اراکین کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کی ہدایت

    منی بجٹ : وزیراعظم کی تمام اراکین کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کی ہدایت

    اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان نے اراکین اسمبلی کو کل ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں بھرپور شرکت کی ہدایت کی ہے، اجلاس میں منی بجٹ بل کی منظوری کے معاملہ پر بحث کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق منی بجٹ بل کی منظوری کے معاملہ پر ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس کیلئے وزیر اعظم عمران خان نے حکومتی اراکین اور اتحادی جماعتوں کو کل بروز بدھ قومی اسمبلی اجلاس میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

    اس موقع پر وزیراعظم خود بھی ایوان میں موجود ہوں گے، اس کے علاوہ عمران خان کل پارلیمنٹ چیمبر میں وزراء اور پارٹی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔

    واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے پیش کیے گئے منی بجٹ پر اپوزیشن اراکین کی کڑی تنقید کی جارہی ہے، اس حوالے سے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا کہ موجودہ حکومت نے عوام کو سبزباغ دکھائے، منی بجٹ کی صورت میں مہنگائی کابم گرایا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ منی بجٹ میں عوام پر ان ڈائریکٹ ٹیکس لگائے گئے، حالاں کہ وزیرخزانہ اسد عمر ان ڈائریکٹ ٹیکس کی بھرپور مخالفت کرتے تھے، اب انہوں نےعوام پر وہی ٹیکسز لگا دیے۔

    جبکہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ منی بجٹ میں غریبوں کےساتھ صرف ظلم ہوا ہے، اگر فائدہ ہوا ہے تو خان صاحب کے اے ٹی ایم کو فائدہ ہوا ہے، بھینسیں اور گاڑیاں بیچ کر پاکستان کا مذاق اڑایا جارہا ہے۔

    ہم نے پہلے ہی کہا تھا کہ حکومت اچھا کام کرے گی تو تعریف کریں گے، بجٹ میں کوئی نئی چیز نہیں لائی گئی، کوئی انقلابی کام نظر نہیں آیا، صرف انقلابی باتیں کی گئیں، اقدامات نہیں اٹھائے گئے۔

  • منی بجٹ سے اگر فائدہ ہوا تو خان صاحب کے اے ٹی ایم کو فائدہ ہوا ،بلاول بھٹو

    منی بجٹ سے اگر فائدہ ہوا تو خان صاحب کے اے ٹی ایم کو فائدہ ہوا ،بلاول بھٹو

    اسلام آباد : چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ منی بجٹ میں غریبوں کےساتھ صرف ظلم ہواہے، اگر فائدہ ہوا ہے تو خان صاحب کے اے ٹی ایم کو فائدہ ہوا ہے، بھینسیں اور گاڑیاں بیچ کر پاکستان کا مذاق اڑایا جارہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پہلے ہی کہا تھا حکومت اچھا کام کرے گی تو تعریف کروں گا، بجٹ میں کوئی نئی چیز نہیں لائی گئی، کوئی انقلابی کام نظر نہیں آیا، صرف انقلابی باتیں کی گئیں، اقدامات نہیں اٹھائے گئے۔

    بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ اس بجٹ سے تو بیروزگاری میں اضافہ ہوگا، بجلی،گیس کی قیمتیں بڑھانےسےغریب عوام متاثرہوں گے، وعدہ کیا گیا تھا عوام کی زندگی آسان بنائی جائے گی۔

    بھینسیں اور گاڑیاں بیچ کر پاکستان کا مذاق اڑایاجارہاہے،بلاول

    چیئرمین پی پی نے کہا بھینسیں اور گاڑیاں بیچ کر پاکستان کا مذاق اڑایاجارہاہے، یہ دیکھا جائے کہ اس کی تشہیر پر کتناپیسہ خرچ کیاگیاہے، میکرو اکنامکس کے حوالے سے بھی کوئی چیز پیش نہیں کی گئی۔

    ان کا کہنا تھا کہ منی بجٹ میں غریبوں کےساتھ صرف ظلم ہواہے، اگر فائدہ ہوا ہے تو خان صاحب کے اے ٹی ایم کو فائدہ ہوا ہے۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ اپوزیشن کو دی تھی، لگ رہاہےتبدیلی والےاحتساب کےسلسلےسےبھاگ رہےہیں، اپوزیشن کا پبلک اکاؤنٹس چیئرمین شپ کا حق چھیناجارہاہے۔

    چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ ہم نےکڑےاحتساب کیلئےچوہدری نثارکوکمیٹی کاچیئرمین بنایاتھا، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ اپوزیشن کودی جائے۔

    اگر میڈیا اتنا آزادنہ ہوتا تو خان صاحب آج وزیراعظم بھی نہ ہوتے،بلاول

    انھوں نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی اے پی این ایس کے ساتھ کھڑے ہیں، ہمارےخیال میں 18ویں ترمیم لپیٹنے کی کوشش ہورہی ہے، رائٹ آف انفارمیشن پر کس طرح عمل کریں گے، جب میڈیا کو آزادانہ کام کرنے کی اجازت نہیں جارہی، انسانی حقوق وزیر اور دیگر کی توجہ اس جانب مبذول کرانا چاہتا ہوں۔

    پی پی چیئرمین کا کہنا تھا اصل ایشوز سے توجہ ہٹانے کیلئے پروپیگنڈے کرتے ہیں، اگر میڈیا اتنا آزادنہ ہوتا تو خان صاحب آج وزیراعظم بھی نہ ہوتے، حکومت کو یقینی بنانا چاہیے کہ آزای اظہار رائے کا حق محفوظ رہے، امید کرتے ہیں آئندہ بجٹ میں عوام کے لیے بہتری آئے گی۔

    فواد چوہدری کے بیان کے حوالے سے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ منتخب نمائندےکی جانب سے منتخب نمائندے کیخلاف غلط گفتگو کی گئی،منتخب نمائندےایسی گفتگوکریں گےتوماحول خراب ہوگا، آج تک عوام کیلئے کوئی بھی کلیئر پلان نہیں دیا گیا۔

  • عمران خان کی ایک ماہ کی حکومت نے عوام چیخیں نکلوا دی ہیں،  مولابخش چانڈیو

    عمران خان کی ایک ماہ کی حکومت نے عوام چیخیں نکلوا دی ہیں، مولابخش چانڈیو

    کراچی : پیپلز پارٹی کے ترجمان سنیٹر مولابخش چانڈیو نے کہا ہے کہ عمران خان کی ایک ماہ کی حکومت نے عوام چیخیں نکلوا دی ہیں، لوگوں کو سبز باغ دکھانے والوں نے آتے ہی ہاتھ کھڑے کر دیئے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان پیپلز پارٹی سینیٹر مولابخش چاںڈیو نے منی بجٹ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف مہنگائی کی جا رہی ہے تو دوسری طرف ترقیاتی بجٹ کم کر دیا گیا ہے، نواز شریف حکومت نے معیشت تباہ کی، عمران سرکار معیشت کا بیڑا غرق کر دے گی۔

    مولابخش چاںڈیو کا کہنا تھا کہ سیلیکٹ سرکار کی کوئی معاشی پالیسی ہے نہ خارجی اور داخلہ پالیسی، ایک ماہ میں حکومت نے پورا زور سویلین مناصب کو بے توقیر کرنے پر لگایا۔

    نواز شریف حکومت نے معیشت تباہ کی، عمران سرکار معیشت کا بیڑا غرق کر دے گی

    انھوں نے کہا کہ بھینسوں اور گاڑیوں کی نیلامی کا ڈرامہ اور سادگی کی شوبازی سے ملک نہیں چلا کرتے، غریب عوام پر بوجھ ڈال کر کہتے ہیں کہ عوام پر بوجھ نہیں ڈالا جا رہا، بتایا جائے گھریلو ہو کہ صنعتی گیس کی قیمت بڑھنے کا بوجھ عوام پر کیسے نہیں پڑے گا۔

    پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ حکومت کی عوام دشمنی پہلے ماہ میں ہی کھل کر سامنے آچکی ہے، ایک طرف عوام دشمن اقدامات تو دوسری طرف وفاق کو کمزور کرنے کے اعلانات ہو رہے ہیں۔

    انھوں نے مزید کہا وزیراعظم عمران خان کے اعلانات براہ راست وفاق پر وار ہیں، حکومت ہوش کے ناخن لے، عوام اور وفاق دشمن اقدامات پر مزاحمت کریں گے۔

    مزید پڑھیں : فنانس بل: وزیراعظم، گورنرزاوروزراء کا ٹیکس استثنیٰ ختم کردیا گیا

    یاد رہے وزیر خزانہ اسد عمر نے قومی اسمبلی میں منی بجٹ پیش کیا، غریب پر بوجھ کم، امراء پر ٹیکس زیادہ نیٹ نان فائلرز کیلئے بینک ٹرانزیکشنز پر ٹیکس میں اضافہ کردیا گیا جبکہ حکومت نے نان فائلرز کو پراپرٹی اور گاڑی خریدنے کی اجازت دے دی ہے جبکہ بڑی گاڑی مہنگی کردی گئی اور مہنگے فونز پر ٹیکس بڑھا دیا گیا۔

    حکومت نے برآمدات میں اضافے کیلئے بھی مثبت اقدام اٹھایا، برآمدی سیکٹر کے فروغ کیلئے حکومت نےخام مال پر ریگیولیٹری ڈیوٹی ختم کردی، گیس کی مد میں چالیس ارب روپے کی سبسسڈی دی گئی ہے۔

    وزیرخزانہ کاکہنا تھا کہ ٹیکسوں میں اضافہ نئی ٹیکنالوجی کے استعمال سے کیا جائےگا جبکہ سیگریٹ بھی مہنگے کئے گئے ہیں۔

  • منی بجٹ میں عوام کو 150 ارب کا ٹیکہ لگایا گیا: مفتاح اسماعیل

    منی بجٹ میں عوام کو 150 ارب کا ٹیکہ لگایا گیا: مفتاح اسماعیل

    اسلام آباد: سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ منی بجٹ میں عوام کو 150 ارب کا ٹیکہ لگایا گیا۔ تحریک انصاف کا بجٹ مایوس کن ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ کارساز کمپنیاں جیت گئیں، پاکستانی ٹیکس دہندگان ہار گئے، تحریک انصاف کا بجٹ مایوس کن ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ٹیکس نادہندہ پر گاڑی اور پراپرٹی کی خریداری پر پابندی ختم کردی گئی ہے، ہم پر بھی بہت دباؤ تھا مگر ہم نے دباؤ قبول نہیں کیا، منی بجٹ میں عوام کو 15 ارب کا ٹیکہ لگایا گیا ہے۔

    مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ٹیکس نیٹ بڑھانے کے لیے ٹیکس نادہندہ کے نئی گاڑی خریدنے پر پابندی لگائی، 90 ارب کے نئے ٹیکس لگائے گئے ہیں جن کا ذکر نہیں کیا جارہا۔ ’جب کوئی ٹیکس نہیں دے رہا تو اسے نئی گاڑی لینے کا کیا حق ہے‘۔

    انہوں نے کہا کہ کروڑوں کی گاڑیاں خریدنے والوں سے ذرائع آمد ن نہیں پوچھے جائیں گے، سب سے زیادہ کالا دھن پراپرٹی میں سفید کیا جاتا ہے۔ حکومتی اقدامات سے لگتا ہے نیا بجٹ آئی ایم ایف کا بجٹ ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ 200 ارب روپے واپس لانے پر کوئی بات نہیں کی گئی، حکومت آٹو سیکٹر کی تنقید برداشت نہیں کر سکتی، ہم پر تنقید کرنے والے وہی اقدامات خود کر رہے ہیں۔

  • ایک سال میں دوسرا بجٹ، 313 درآمدی اشیاء پر ڈیوٹی میں اضافہ

    ایک سال میں دوسرا بجٹ، 313 درآمدی اشیاء پر ڈیوٹی میں اضافہ

    اسلام آباد: حکومت نے منی بجٹ پیش کردیا، وزیر اعظم نے تین سو تیرہ اشیاء پر ریگیولیٹری ڈیوٹی میں اضافے کی اصولی منظوری دے دی، ایف بی آر کی جانب سے نوٹیفیکشن دو روز میں جاری ہونے کا امکان ہے.

    حکومت نے ٹیکس ہدف پورا کر نے اور آئی ایم ایف کو خوش کرنے کیلئے یہ فیصلہ کیا ہے، ٹیکس خسارے سے بچنے کیلئے آنے والے سات ماہ کے دوران درآمدی اشیاء پر ریگولیٹری ڈیوٹی کا سہارا لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    جن اشیاء پر ریگولیٹری بڑھائی جاسکتی ان میں دہی، مکھن، ڈیری مصنوعات، پنیر، درآمدی پھل ،سبزیاں، پاستا اور میکرونی، ،خشک میوہ جات، سفید چاکلیٹ، بسکٹ، ٹماٹرکا پیسٹ، آئس کریم، ہر قسم کے بیوریجز، پرفیوم ،میک اپ کا سامان، شیمپوز،ٹوتھ پیسٹ، صابن آٹو پارٹس کا اسکریپ اور دیگر اشیاء شامل ہیں۔

    اس کے علاوہ الیکٹرانک کا سامان ، ایل سی ڈییز ، جینیرٹرز اور اے سیز پر بھی ڈیوٹی میں اضافہ کیا جائے گا۔

    حکومت کو رواں مالی سال کے دوران ٹیکس وصولیوں میں چالیس ارب روپے کی کمی کا سامنا ہے.