Tag: minions

  • اچھلتے کودتے زرد مینینز کی واپسی

    اچھلتے کودتے زرد مینینز کی واپسی

    بچوں اور بڑوں کے پسندیدہ مینینز کے مداحوں کا انتظار بالآخر ختم ہوا اور اینی میٹڈ فلم سیریز کی نئی فلم کا ٹریلر جاری کردیا گیا جسے دیکھ کر مداحوں کو اپنی ہنسی روکنا مشکل ہوگیا۔

    اینی میٹڈ فلم مینینز ۔ دا رائز آف گرو کا ٹریلر جاری کردیا گیا جس میں یہ زرد مخلوق اپنی حرکتوں سے سب کا ناک میں دم کیے ہوئے ہے۔

    ٹریلر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسٹیورٹ اور کیون (مینینز) طیارے کے پائلٹ ہیں اور اپنی بنانا زبان میں گفتگو کرتے ہوئے اسے اڑا رہے ہیں۔

    ایکشن اور مزاح سے بھرپور اس ٹریلر نے مداحوں کو پیٹ پکڑ کر ہنسنے پر مجبور کردیا۔

    ٹریلر کی ریلیز کے ساتھ ہی مداحوں کا 2 سالہ انتظار بھی ختم ہوگیا، اس فلم کو سنہ 2020 میں ریلیز کیا جانا تھا لیکن کووڈ وبا کے باعث اسے 2021 اور پھر 2022 تک مؤخر کردیا گیا اور بالآخر اب اس کی ریلیز کی تاریخ یکم جون 2022 کا اعلان کردیا گیا۔

    یہ سیریز بنیادی طور پر ڈسپیک ایبل می کی ہے جس کے 3 حصے ریلیز کیے جاچکے ہیں، فلم میں مرکزی کردار گرو کا ہے جس کے پاس مینینز کی فوج ہے۔

    سنہ 2015 میں اس کا پریکوئل مینینز کے نام سے ریلیز کیا گیا جس میں ان مینینز کو اپنا آقا ڈھونڈتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

    اب اس پریکوئل کا دوسرا حصہ مینینز ۔ دا رائز آف گرو ریلیز کیا جارہا ہے جس میں گرو کا بچپن دکھایا جارہا ہے۔

    فلم میں اسٹیو کارل، جین کلاڈ اور رسل برانڈ نے مینینز کے کرداروں میں اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔

  • کامیڈی فلم مینیز امریکہ میں نمائش کے لئے پیش

    کامیڈی فلم مینیز امریکہ میں نمائش کے لئے پیش

    ہالی وڈ: کامیڈی سے بھرپور ہالی وڈ فلم مینینزامریکہ بھر میں نمائش کیلئے پیش کردی گئی۔

    فلم مینینز کی کہانی رنگا رنگ دنیا سے شہر کی دنیا میں آنے والے ننھے کارٹون کرداروں کے گرد گھوم رہی ہے جن کو اپنے نئے ماسٹر کی تلاش ہے۔

    اپنے ماسٹر کی کھوج کیلئے وہ بہت سارے خطروں کا سامنا کرتے ہیں، فلم کی ہدایتکاری کیل بالڈا اور پیئیرکوفن نے کی ہے اور فلم میں مختلف کرداروں کے ڈائیلاگ ہالی ووڈ کے نامور اداکاروں کی آواز میں ریکارڈ کئے گئے ہیں۔

  • ایڈونچر سے بھرپور فلم دی منینز کا رنگا رنگ ٹریلر جاری

    ایڈونچر سے بھرپور فلم دی منینز کا رنگا رنگ ٹریلر جاری

    ہالی وڈ کی نئی ایڈونچر سے بھرپو رانیمٹڈ فلم دی منینز کے رنگا رنگ ٹریلر نے شائقین کے دل جیت لئیے۔

    کیون،اسٹورٹ کی فلم منینز کی کہانی رنگا رنگ دنیا سے شہر کی دنیا میں آنے والے ننھے مینینز کے گردگھومتی ہے، جن کو تلاش ہے نئے ماسٹر کی ۔اپنے ماسٹر کی کھوج کیلئے سامنا کرتے ہیں ہر خطرے کا ۔۔تھرل اور ایڈونچر کرتے یہ منینز نیویارک پہنچ جاتے ہیں، مشکل اور پریشانی کا سامنا کرتے یہ منینز کیا اپنی منزل پانے میں کامیاب ہونگے یا نہیں، یہ دیکھنے کیلئےآپ کو جون تک کا انتظار کرنا پڑے گا ۔