Tag: Minister of law Punjab

  • دھماکے میں ملوث افراد کا تعلق وزیرستان اورننگرہار سے تھا‘ رانا ثنا اللہ

    دھماکے میں ملوث افراد کا تعلق وزیرستان اورننگرہار سے تھا‘ رانا ثنا اللہ

    لاہور: صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ کچھ لوگ منفی پروپیگنڈا کر رہےہیں، پنجاب میں آپریشن ہورہا ہے، پولیس،رینجرزاورفوج مشترکہ کومبنگ آپریشن کرتے ہیں.

    پنجاب کے وزیر قانون رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ دھما کے میں ملوث افراد کا تعلق وزیر ستان اور ننگرہار سے تھا، سی سی ٹی وی کیمروں میں ریکارڈ افراد کے خدوخال بھی ویسے ہی ہیں، جس کی مد د سے متعدد افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، جبکہ ایک سے دو روز میں مزید تفصیلات سامنے آجائیں گی۔

    مزید پڑھیں:لاہور دھماکا: ڈی آئی جی ٹریفک اور ایس ایس پی سمیت 13 شہید، 70 زخمی

    صوبائی وزیر نے کہا کہ انٹیلی جنس ایجنسیوں نے مؤثر کام کیا تھا، نیکٹا کی جانب سے ناخوشگوار واقعے کا ہائی الرٹ جاری کردیا گیا تھا ، ہمارے انٹیلی جنس ادارے الرٹ ہیں.

    پنجاب میں رینجرز آپریشن کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب میں رینجرز آپریشن2 سال سے ہو رہا ہے اس کے علاوہ جنوبی پنجاب میں بھی آپریشن ہورہےہیں، پولیس،رینجرزاورفوج مشترکہ کومبنگ آپریشن کرتے ہیں.

    رانا ثنا اللہ نے مزید کہا کہ پنجاب میں آپریشن ہورہا ہے ،کچھ لوگ منفی پروپیگنڈا کر رہےہیں،صوبے کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے انہوں نے کہا کہ لاہور سمیت پنجاب کے6 بڑے شہروں میں سیف سٹی پراجیکٹ لگائیں گے، یہ پراجیکٹ مئی تک مکمل ہوجائیں گے.

  • نیا بلدیاتی نظام تین ماہ میں نافذ ہوگا‘ رانا ثنا اللہ

    نیا بلدیاتی نظام تین ماہ میں نافذ ہوگا‘ رانا ثنا اللہ

    لاہور: صوبائی وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ نیا بلدیاتی نظام2سے3ماہ میں لاگوکرا دیا جائے گا، بلدیاتی نظام کے تحت ترقیاتی فنڈز کی تقسیم منصفانہ ہوگی.

    تفصیلات کے مطابق :صوبائی وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ نیا بلدیاتی نظام 2سے 3ماہ میں مؤثرطورپرلاگوکرا دیا جائے گا، بلدیاتی نظام کے تحت ترقیاتی فنڈز کی تقسیم منصفانہ ہوگی، انہوں نے یقین دھانی کراتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی فنڈز کوٹہ سسٹم کے تحت نہیں دیے جارہے ہیں،
    ترقیاتی فنڈز کوٹہ سسٹم کے تحت نہیں دیے جارہے،فنڈزمیں کسی ایم این اے اور ایم پی اےکے لیے حصہ مختص نہیں ہے.

    حالیہ ناخوشگوار واقعے پر ان کا کہنا تھا کہ شوکت بسرا کاروباری رقابت کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش کر رہے ہیں ، لڑائی کے وقت وہ ہشاش بشاش تھے، جبکہ اگلے روزان کے سر پر پٹیاں بندھ گئیں، انہوں نے کہا کہ یہ ٹوپی ڈرامے اب نہیں چلیں گے.

    پانامہ لیکس کے حوالے سے صوبائی وزیر قانون نے کہا کہ پاناما لیکس سےمتعلق عدالت جو بھی فیصلہ کرے گی اسے تسلیم کریں گے، کرپشن کے الزامات دوسروں پر لگانے والے عمران خان اپنے صوبے کی حالات کا بھی مشاہدہ کریں ، انہوں نے الزام عائد کیا کہ کے پی کے میں شرمناک حرکتیں ہو رہی ہیں، شجرکاری کے مختص کردہ بجٹ میں‌ کرپشن کی جا رہی ہے، رانا ثنا اللہ نے چئیرمین تحریک انصاف سے سوال کیا کہ عمران خان عوام کو بتائیں ایک ارب شجرکاری کے درخت کہاں گئے؟

    پاکستان سپر لیگ کے حوالے سے صوبائی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے گی، انہوں کہا کہ یہ پاکستان کا ایونٹ ہے اس میں خود جاؤں گا اوردوسروں کو بھی دعوت دوں گا کہ اس کو بھرپور سپورٹ کریں.

    ایک سوال کے جواب میں رانا ثنا اللہ نے ازراہ مذاق کہا کہ ویلنٹائن ڈے ضرور مناؤں گا اوراس مرتبہ کسی کوپھول بھی دوں گا.