Tag: Minister of State for Information

  • فرخ حبیب کو وزیر مملکت برائے اطلاعات بنانے کا فیصلہ

    فرخ حبیب کو وزیر مملکت برائے اطلاعات بنانے کا فیصلہ

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی فرخ حبیب کووزیر مملکت برائے اطلاعات بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے، وہ اپنےعہدے کا حلف کل اٹھائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے فرخ حبیب کو وزیر مملکت برائے اطلاعات بنانے کیلئے گرین سگنل دے دیا، تعیناتی کا نوٹی فکیشن جلد جاری ہونے کا امکان ہے۔

    وفاقی وزیر اطلاعات فوادچوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فرخ حبیب کو وزیرمملکت اطلاعات کی تقرری پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا وہ اپنےعہدےکاحلف کل اٹھائیں گے۔

    یاد رہے چند ہفتے قبل وزیراعظم عمران خان نے کابینہ میں ردوبدل کی تھی، جس میں وفاقی وزیر حماد اظہر سے وزارت خزانہ اور عمرایوب سے وزارت توانائی کا چارج واپس لے لیا گیا تھا،اور اس کے بدلے حماد اظہر کو وزارت توانائی اور عمرایوب کو وزیراقتصادی امور مقرر کیا گیا تھا۔

    وفاقی وزیر خسرو بختیار کو وزیرصنعت و پیداوار، فواد چوہدری کو وزیر اطلاعات بنانے کی منظوری دی گئی تھی۔

  • بھارتی وزیر نے پاکستان کو برما سمجھتے ہوئے کارروائی کی دھمکی دے دی

    بھارتی وزیر نے پاکستان کو برما سمجھتے ہوئے کارروائی کی دھمکی دے دی

    نئی دہلی: مودی سرکار کا جنگی جنون اب ان کے وزراٗ کے سر بھی چڑھ کر بولنے لگا، دفاعی لحاظ سے کمزور برما میں سورماؤں کی کاردگی کے بعد بھارتی وزیر نے پاکستان کو برما سمجھتے ہوئے کارروائی کی دھمکی دے دی۔

    مودی نے بنگلہ دیش میں علیحدگی کی تحریک میں بھارت کے ملوث ہونے کا اعتراف کیا تو ان کے وزراٗ کا خون بھی جوش مارنے لگا۔

    وزیر مملکت راجيہ وردھن سنگھ نے ایک انٹرویو میں گیدڑ بھبکی دیتے ہوئے کہا کہ یہ کارروائی پاکستان کیلئے بھی ایک پیغام ہے جبکہ سابق فوجی افسر نے ایک قدم آگے بڑھ کر کہا کہ بھارت پاکستان میں جس وقت اور جہاں چاہے گھس کارروائی کرے گا۔

    بھارتی وزیر کا کہنا تھا کہ ایک دہشت گرد صرف دہشت گرد ہوتا ہے اس کی کوئی دوسری شناخت نہیں ہوتی، پاکستان سمیت ان تمام مخالف کے خلاف کارروائی کر سکتے ہیں، جو بھارت کے خلاف دہشت گردی کو فروغ دے رہے ہیں۔ بھارت پر حملہ کسی صورت قبول نہیں کریں گے، جہاں سے بھی خطرہ ہوا تو کارروائی کی جائے گی۔

    بھارتی سورماؤں نے دفاعی لحاظ سے انتہائی کمزور پڑوسی ملک برما میں فوجی کارروائی کی تو وزیر مشیر ایٹم بم سے لیس پڑوسی کو بھی برما سمجھنے لگے۔

    بھارتی وزیر نے برما میں کارروائی کو فخریہ قرار دیا لیکن وہ یہ بھول گئے کہ پاکستان برما نہیں، ایسی کسی کارروائی کی غلطی کی تو اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائے گا۔