Tag: Minister

  • نیب کو کسی اور کے حکم پر سیاست دانوں کی کردار کشی سے گریز کرنا چاہیے: سعد رفیق

    نیب کو کسی اور کے حکم پر سیاست دانوں کی کردار کشی سے گریز کرنا چاہیے: سعد رفیق

    اسلام آباد: وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ آئین وقانون کے ہر داعی کے چہرے پر سیاہی ملی جارہی ہے، نیب کو کسی اور کے حکم پر کردار کشی سے گریز کرنا چاہیے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیب کی جانب سے جاری کردہ  اعلامیے پر ردعمل دیتے ہوئے کیا، اعلامیے میں وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق سمیت دیگر اہم شخصیات پر بد عنوانی میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا گیا ہے۔

    قومی احتساب بیورو کا اہم اجلاس، سعد رفیق، نواب وسان اور دیگر کے خلاف تحقیقات کا حکم

    خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ یہ سارا کھیل ہمیں گندا کر کے عوام کو ہم سےدور کرنا ہے، ہمیں رسوا کرنے اور متنازع بنانے کے لئے ماحول بنایا جارہا ہے، اگر میں بدعنوان ہوں تو پھر کوئی دیانت دار نہیں، نیب حکام کردار کشی پہلےکرتے ہیں جبکہ جانچ پڑتال بعد میں ہوتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ نیب کا ادارہ مشرف نے مخالفین پر دباؤ ڈالنے کے لئے بنایا، کچھ لوگ مجھ سے ریلوے کی حالت بدلنے کا کریڈٹ بھی چھیننا چاہتے ہیں، یہ لوگ چھپ کر حملے کرتے ہیں یہ کہاں کا قانون اورحب الوطنی ہے؟ تحقیق اورجانچ پڑتال ضرور کریں تذلیل نہ کریں۔

    چار سال میں ہمیں سکون سے حکومت نہیں کرنی دی گئی، خواجہ سعد رفیق

    وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ ہم قومی ادارے کو پاؤں پر کھڑے کرتے ہیں لیکن آپ ہم سے بدلہ لینے کے چکر میں انہیں برباد کرنے پر تلے ہیں، روز دھمکیاں وصول کر کےجذب کرتاہوں اور خاموشی سے مسکرا دیتا ہوں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ترکی بہ ترکی جواب دینےکےلئے اکسایا جا رہا ہے، قوم کی خدمت کاصلہ دیں یا نہ دیں لیکن کم از کم اس کی سزا تو نہ دیں۔

    وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے الزامات پر نیب کا ردعمل

    خواجہ سعد رفیق کی جانب سے قومی احتساب بیورو (نیب) پر سنگین الزامات سے متعلق نیب کا ردعمل سامنے آگیا۔

    ترجمان نیب کا کہنا ہے کہ قومی احتساب بیورو کسی کی ہدایت پر کوئی کارروائی نہیں کررہا، پاکستان میں کوئی طاقت ایسی نہیں جونیب کو کسی بھی قسم کی کارروائی کے لیے مجبور کرے، ادارہ صرف قانون کی حکمرانی پرعمل پیرا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • کراچی میں چینی شہری کے قتل میں بھارت ملوث ہوسکتا ہے، احسن اقبال

    کراچی میں چینی شہری کے قتل میں بھارت ملوث ہوسکتا ہے، احسن اقبال

    اسلام آباد: وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ بھارت کے اوچھے ہتھکنڈوں سے پاک چین دوستی کمزور نہیں بلکہ مزید مضبوط ہوگی، کراچی میں چینی شہری کے قتل میں بھارت ملوث ہوسکتا ہے۔

    ان خیالات کے اظہار انہوں نے برطانوی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا، احسن اقبال کا کہنا تھا کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو نے تسلیم کیا ہے کہ بھارت نے سی پیک کو سبوتاژ کرنے کےلیے نیٹ ورک تیار کیا، اسی لیے یقین سے کہا جاسکتا ہے کہ چینی باشندے کی ٹارگٹ کلنگ میں بھارت کا ہاتھ ہے۔

    پاک امریکا تعلقات میں سردمہری کا فائدہ دہشت گرد اٹھائیں گے: احسن اقبال

    انہوں نے کہا کہ امریکہ کی انتظامیہ سے بات چیت جاری ہے اس سے یہی عندیہ ملتا ہے کہ امریکا پاکستان کو دی جانے والی اقتصادی امداد نہیں روکے گا، خطے میں امن دونوں ممالک کے لیے اہمیت کا حامل ہے۔

    وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امن کی کوششوں میں پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جو امریکا کا مددگار ثابت ہوسکتا ہے، اسی لیے دونوں ممالک کو ایک دوسرے پر تنقید کرنے کے بجائے مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دینا ہوگا۔

    نہال ہاشمی کو جیسےجیل میں ڈالا گیا مشرف کو بھی ڈالا جائے: احسن اقبال

    احسن اقبال نےکہا کہ افغانستان حکومت غلط بیانی سے کام لے رہی ہے، امریکا اس بات کا اعتراف کرتا ہے کہ افغانستان کے 45 فیصد حصوں پر انتہا پسندوں کا کنڑول ہے تو پھر پاکستان میں پناہ گاہوں کی ضرورت کیوں پیش آئے گی؟۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے سی پیک کو لاحق سکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر سکیورٹی کےلیے تقریبا 10 ہزار سے زائد افراد پر مشتمل ایک خصوصی فورس بھی تیار کی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • سعودی عرب: 12 شعبوں میں تارکین وطن کو ملازمت دینے پر پابندی عائد

    سعودی عرب: 12 شعبوں میں تارکین وطن کو ملازمت دینے پر پابندی عائد

    ریاض: سعودی حکام نے 12 مختلف شعبوں میں تارکین وطن کو ملازمت دینے پر پابندی عائد کر دی، اب صرف سعودی شہری ہی ان شعبوں میں ملازمت حاصل کرسکیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ولی عہد سلمان بن ولید کے ویژن 2030 کے تحت خواتین کو ملازمت کے میدان میں بڑی تعداد میں سامنے لایا جائے گا، جسے مدنظر رکھتے ہوئے تارکین وطن کو 12 شعبوں میں ملازمت دینا ممنوع قراردیا گیا ہے۔ اب شعبوں میں صرف سعودی شہری ملازمت حاصل کرسکیں گے۔

    مقامی میڈیا کے مطابق اس اقدام پر عمل درآمد کا فیصلہ وزیر برائے افرادی قوت علی بن ناصر کی جانب سے ستمبر 2018 میں کیا جائے گا، جس کے اطلاق کے لیے حکمت عملی وضع کی جارہی ہے۔

    سعودی عرب، تارکین وطن کے اقامے کی فیس 200 ریال ماہانہ مقرر

    وزیر برائے افرادی قوت کے ترجمان خالد ابالخیل کا کہنا ہے کہ تارکین کی جن شعبوں میں ملازمت پر پابندی ہوگی، ان میں گھڑیوں کی دکان، آپٹیکل اسٹورز، الیکٹریکل شاپ، طبی آلات کے اسٹورز، تعمیراتی سامان کی دکانیں، گاڑیوں کے اسپیئر پارٹس کے اسٹورز، کارپیٹ کی دکان، آٹو موبائل، گھریوں اور فرنیچر کے شورومز، گھریلوں مصنوعات کی دکان اور بیکریاں شامل ہوں گی۔

    پی آئی اے کی سعودی عرب اورچین کے لئے پروازوں کی تعداد میں اضافہ

    یاد رہے کہ گذشتہ سال سعودی عرب میں تیل کی قیمتوں میں اچانک کمی سے ملک میں بے روزگاری کی شرح میں 12 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

    واضع رہے کہ گذشہ سال نومبر میں سعودی عرب کے درجنوں بااثر افراد کی گرفتاری عمل میں آئی تھی، جن پر بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کا الزام تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • این ایف سی ایوارڈ کا فوری اعلان ناگزیرہے، وزیرخزانہ کے پی کے

    این ایف سی ایوارڈ کا فوری اعلان ناگزیرہے، وزیرخزانہ کے پی کے

    پشاور: خیبر پختونخوا کے وزیر خزانہ مظفرسید ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ وفاق کے لئے ناگزیر ہو چکا ہے کہ نویں این ایف سی ایوارڈ کا فوری اعلان ہو جبکہ وہ عنقریب تمام صوبوں کے وزرائے خزانہ سے الگ ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کر کے نئے این ایف سی ایوارڈ اور 18ویں ترمیم کے تناظر میں صوبوں کو اختیارات اور وسائل کی منتقلی پر پیشرفت سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال اور مرکز سے اپنے مطالبات پر اتفاق رائے حاصل کریں گے۔

    اس سلسلے میں انہوں نے اپنی وزارت کے حکام کو پہلے ہی رابطوں کا ٹاسک حوالے کیا ہے اور ہمیں کافی مثبت اشارے ملے ہیں۔

    انہوں نے انکشاف کیا کہ نیا مالی سال صوبے میں میگا پراجیکٹس کا سال ہوگا جس میں سوات موٹر وے اور پشاور ریپڈ بس سمیت مواصلات، توانائی ماحولیات،سیاحت اور تعلیم و صحت سمیت تمام شعبوں میں قومی مفاد کے برے بڑے منصوبے شروع اور مکمل ہوں گے۔

    پیر کو اپنے دفتر سول سیکرٹریٹ پشاور میں محکمہ خزانہ کے اجلا س اور عوام کے مختلف طبقوں کے وفود سے ملاقاتوں کے دوران انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا قیمتی معدنی اور آبی وسائل کیساتھ ساتھ محنتی اور با صلاحیت افرادی قوت سے مالا مال صوبہ ہے جن سے استفادے کیلئے ہم نے جامع پلان بنایا ہے اور اس کے ثمرات سے پورا ملک مستفید ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ ہماری بہتر حکمت عملی کی بدولت عنقریب خیبر پختونخوا قرض لینے نہیں بلکہ دینے والا صوبہ بنے گااور یہاں کے نوجوانوں کو روز گار کیلئے خلیجی ممالک جانے کی ضرورت نہیں رہے گی بلکہ غیر ملکی بھی یہاں سرمایہ کاری کو ترجیح دیں گے۔

    مظفر سید ایڈوکیٹ نے کہا کہ مرکز مردم شماری کرے یا نہ کرے ہمیں اس سے کوئی سروکار نہیں مگر این ایف سی ایوارڈ کاآئینی فرض بلا تاخیر پوراکرے کیونکہ موجودہ نازک قومی صورتحال میں یہ صوبوں کیلئے زندگی اور موت کا مسئلہ بن چکا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہم دیگر سفارشات کے علاوہ مرکز کو یہ مشورہ بھی دیں گے کہ غیر ملکی قرضے لینے سے پہلے صوبوں کو اعتماد میں لیا جائے کیونکہ ان بھاری بھر کم قرضوں کا بوجھ لا محالہ صوبو ں اور عوام کو بھی برداشت کرنا پڑتا ہے۔

    انہوں نے واضح کیا کہ ہمیں وفاق سے بقایاجات یا مقامی اداروں سے قرض ملے یا نہ ملے صوبے میں ترقی کی رفتار کم نہیں ہوگی اور نہ ہی سرکاری ملازمین کو تنخواہوں یا پنشن کی ادائیگی میں رکاوٹ آئے گی۔

  • رائیونڈ مارچ : صوبائی حکومت کوئی رکاوٹ نہیں‌ ڈالے گی، رانا ثناء اللہ

    رائیونڈ مارچ : صوبائی حکومت کوئی رکاوٹ نہیں‌ ڈالے گی، رانا ثناء اللہ

    لاہور: صوبائی وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف اور اُن کی جماعت ملک میں انتشار اور افراتفری چاہتے ہیں تاہم مسلم لیگ ن اس ایجنڈے کو کامیاب نہیں ہونے دے گی۔

    اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ ’’3 ستمبر کی ریلی کو بھی فیصلہ کُن دن قرار دیا گیا تھا تاہم قوم نے جمہوریت کے دشمنوں کو بری طرح مسترد کردیا ہے‘‘۔

    اُن کا کہنا تھا کہ ’’پنجاب حکومت رائیونڈ ریلی میں کسی قسم کی کوئی رکاوٹ نہیں ڈالے گی کیونکہ ہم تحریک انصاف کی انتشار کی پالیسی کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، اُن کا کہنا تھا کہ ’’جانثار فورس کارکنوں کا اپناجذبہ ہے وہ اپنے قائد کے دفاع کے لیے خود میدان میں آئے ہیں تاہم پارٹی نے انہیں کوئی پالیسی نہیں دی‘‘۔

    پڑھیں: پاکستان بھر سے لوگ 30 ستمبر کو رائے ونڈ پہنچیں، عمران خان

    یاد رہے تحریک انصاف کے رائیونڈ مارچ سے قبل لیگی کارکنان کی بڑی تعداد ہاتھوں میں ڈنڈے اٹھائے رائیونڈ پہنچ گئے ، کارکنان کا کہنا ہے کہ ہم ہرصورت اپنے قائد کا دفاع کریں گے‘‘۔

    بعد ازاں وزیر اعظم میاں محمد نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کارکنان کے نام پیغام جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’’رائیونڈ مارچ کے حوالے سے کارکنان پرامن رہیں، عمران خان فارغ آدمی ہیں اُن کے پاس ضائع کرنے کے لیے وقت بہت ہے‘‘۔

    مزید پڑھیں:  عمران خان بے روزگار اور فارغ آدمی ہیں، مریم نواز

    دوسری جانب عمران خان نے ورکرز کنوینشن سے خطاب کرتے ہوئے رائیونڈ مارچ کے پروگرام کا اعلان کیا اور کارکنان و عوام کو 30 ستمبر کو  رائیونڈ پہنچنے کی اپیل کی، عمران خان کا کہنا تھا کہ ’’یہ فیصلہ کُن مظاہرے ہے اگر اس وقت کچھ نہ کیا گیا تو آئندہ بھی ملک میں کرپشن کرنے والا گروہ حکمرانی کے مزے لیتا رہے گا‘‘۔

  • ناروے کے وفد کی وزیر اعظم سے ملاقات، سانحہ کوئٹہ پر اظہارِ افسوس

    ناروے کے وفد کی وزیر اعظم سے ملاقات، سانحہ کوئٹہ پر اظہارِ افسوس

    اسلام آباد :  وزیر اعظم میاں محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ قومی اتفاق رائے کے بعد آپریشن ضرب عضب شروع کیا جس میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے دہشت گردوں کے بنیادی ڈھانچے کو مکمل تباہ کردیا ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں  نے ناروے کے وزیر خارجہ کی سربراہی میں آنے والے وفد سے کیا، وزیر خارجہ نارویجین نے سانحہ کوئٹہ پر ناروے کے وزیر اعظم اور عوام کی جانب سے دلی رنج اور دکھ کا اظہار کیا۔

    وزیر اعظم میاں محمد نوازشریف نے ترک وفد سے ملاقات کے بعد کہا کہ ’’دہشت گردی کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے، دہشت گرد بوکھلاہٹ کا شکار ہوکر آسان اہداف کو نشانہ بنا رہے ہیں‘‘۔

    پڑھیں:  سانحہ کوئٹہ: دو مزید زخمی دم توڑ گئے ، شہدا کی تعداد72 ہوگئی

    میاں محمد نوازشریف نے ناروے وفد کو بتایا کہ ’’آپریشن ضرب عضب شروع ہونے کے بعد سے دشمن کے بنیادی ڈھانچے کو ختم کردیا ہے، اس آپریشن میں پاک افواج نے بڑی کامیابیاں حاصل کیں‘‘۔

    اس ملاقات میں ناروے کے وزیر خارجہ نے ’’اپنے ملک کی جانب سے دہشت گردی کے خاتمہ کے لیے ہر ممکنہ تعاون کی یقین دہانی کروائی اور آپریشن ضرب عضب میں حاصل ہونے والی کامیابیوں کو سراہا‘‘۔