Tag: Ministry of Commerce

  • سرکاری ادارے میں زائد عمر افراد کی غیر قانونی بھرتیوں کا انکشاف

    سرکاری ادارے میں زائد عمر افراد کی غیر قانونی بھرتیوں کا انکشاف

    اسلام آباد : وزارت تجارت کے ماتحت ادارے آئی پی او میں مقررہ حد سے زائد عمر افراد کی غیر قانونی بھرتیوں کا انکشاف ہوا ہے، دستاویز نے تہلکہ مچا دیا۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے سامنے آنے والی دستاویز سے واضح ہوتا ہے کہ آئی پی او پاکستان میں خلاف قوانین بھرتیاں کی گئی ہیں۔

    ملکی قوانین اور قواعد کے مطابق کسی بھی اشتہار کے شائع ہونے کے بعد120دن کے اندر بھرتی لازمی کرنا ہوتی ہے جبکہ آئی پی او میں 120دن سے زیادہ وقت گزرنے کے بعد بھی یہ عمل مکمل نہیں کیا گیا۔

    دستاویز کے مطابق زائد عمر کے افراد کے کال لیٹرز جاری اور انٹرویوز کیے گئے، بھرتی کی مقررہ حد 28سال ہے لیکن اس کے برعکس 36اور40سال کی عمر کے افراد کے انٹرویوز کیے گئے۔

    ڈیلی ویجز پر عارضی بھرتی افراد کو 36 اور 37 سال کی عمر کے باوجود اہل قرار دے دیا گیا، گریڈ 4کیلئے بنیادی تعلیمی شرط میٹرک کے باوجود پرائمری پاس امیدواروں کے انٹرویوز کیے گئے۔

    دستاویز سے انکشاف ہوا کہ سندھ اور کراچی کے کوٹےکی 8 پوسٹیں اسلام آباد کےکوٹے کو دے دی گئیں، گریڈ 16کی ایک ہی پوسٹ کیلئےاسلام آباد میں عمرکی حد28 ،کراچی کیلئے25سال کردی گئی۔

    گریڈ16پر پہلے سےکام کرنے والوں کی ترقی کے بجائے نئی بھرتیاں رائٹ سائزنگ قوانین کی کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔

    آئی پی ایس دوم اور سوم کراچی کی پوسٹوں پر تقرری کیلئے زیادہ سے زیادہ عمرکی حد25سال ہے جبکہ اسلام آباد کی پوسٹوں کے لیے زیادہ سےزیادہ عمرکی حد28سال ہے۔

    دستاویز کے مطابق آئی پی ایس اول اور دوم کی کراچی پوسٹوں پر تقرری کیلئے زیادہ سے زیادہ عمرکی حد30 سال ہے، آئی پی ایس کی پوسٹ کےلیے 37،36اور 40سال کی عمر کے افراد کےانٹرویوز کیے گئے۔

    دستاویز میں مزید بتایا گیا ہے کہ سیریل نمبر 11پیٹنٹ آفس کراچی کے اشتہار میں گریڈ 16میں 6آسامیوں کا اعلان کیا گیا، پروموشنز کے ذریعے پُر ہونے والی 6آسامیوں پر ٹیسٹ اور انٹرویوز لیے گئے۔

  • کینو کی ریکارڈ پیداوار : وزارت تجارت کا اہم  فیصلہ

    کینو کی ریکارڈ پیداوار : وزارت تجارت کا اہم فیصلہ

    اسلام آباد : رواں سال ملک میں کینو کی ریکارڈ پیداوار کے پیش نظر وزارت تجارت نے برآمد کنندگان کو خوشخبری سنادی جس کا بڑا فائدہ ملکی معیشت کو بھی ملے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزارت صنعت و تجارت نے رواں سال ملک بھر میں کینو کی بمپر پیداوار کے امکان کے پیش نظر ایکسپورٹرز کینو برآمد کرنے کی اجازت دے دی۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں سال کینو کی 27 لاکھ ٹن کی بمپر پیداوار کا امکان ہے، یاد رہے کہ گزشتہ سال کینو کی پیداوار محض 13 لاکھ ٹن تک محدود رہی۔

    ذرائع کے مطابق وزارت تجارت نے15 نومبر سے ہی کینو برآمد کرنے کی اجازت دے دی ہے، مذکورہ فیصلہ وزارت تجارت کی جانب سے قائم کمیٹی کی تجویز کی روشنی میں کیا گیا۔

    دوسری جانب مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایکسپورٹرز کرسمس سیزن سے پہلے ہی کینو کی کنسائنمنٹ بھیجنا چاہتے ہیں یاد رہے کہ وزارت تجارت ماضی میں یکم دسمبر کو کینو برآمد کرنے کی اجازت دیا کرتی تھی۔

    واضح رہے کہ جدید پیداواری ٹیکنالوجی سے استفادہ نہ کرنے اور مخصوص موسمی حالات کے ساتھ ساتھ گریڈنگ، پالشنگ، پیکنگ وغیرہ کی مناسب سہولیات کے فقدان کے باعث پاکستان میں کینو کی پیداوار میں بتدریج کمی واقع ہونے لگی تھی تاہم رواں سال پیداوار میں نمایاں اضافے کا امکان ہے۔

  • اسرائیل کے ساتھ کوئی سفارتی یا تجارتی تعلقات نہیں، دفترخارجہ

    اسرائیل کے ساتھ کوئی سفارتی یا تجارتی تعلقات نہیں، دفترخارجہ

    اسلام آباد : پاکستانی مصنوعات کی اسرائیلی مارکیٹس میں فروخت کی خبروں پر دفتر خارجہ کے ترجمان کا ردعمل سامنے آگیا۔

    اس حوالے سے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے اسرائیل کے ساتھ کوئی سفارتی یا تجارتی تعلقات نہیں ہیں اور نہ ہی پاکستان کی اسرائیل پالیسی میں کوئی تبدیلی کی گئی ہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا ہے کہ خبروں پر مزید تبصرے کے لیے وزارت تجارت سے رابطہ کیا جائے۔

    دوسری جانب وزارت تجارت نے بھی اسرائیل سے تجارت کی تردید کردی ہے، ترجمان وزارت تجارت نے کہا ہے کہ پاکستان کے اسرائیل سے تجارتی تعلقات ہیں اور نہ ہی اسے استوار کرنا چاہتے ہیں، پاکستان اور اسرائیل کی مابین تجارتی تعلقات استوار ہونے کی افواہیں پروپیگنڈا ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ امریکی یہودی کانگریس کی پریس ریلیز کا غلط مطلب اخذ کیا گیا ہے، کانگریس نے بھی اسے آفیشل تجارت نہیں کہا۔

    ترجمان وزارت تجارت کے مطابق پاکستانی یہودی آفیشل بنک خلد نے ذاتی حیثیت سے کھانے پینے کی اشیاء کے تین نمونے متحدہ عرب امارات سے یروشلم اور حیفہ بھجوائے۔

  • بیرون ملک مقیم پاکستانی سونا لا سکتے ہیں یا نہیں؟

    بیرون ملک مقیم پاکستانی سونا لا سکتے ہیں یا نہیں؟

    اسلام آباد : حکام وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ امپورٹ پالیسی آرڈر 2022 کے تحت سونے کی درآمد ممنوع نہیں، بیرون ملک مقیم پاکستانی سونا لا سکتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سینٹ کی قائمہ کمیٹی تجارت کی ذیلی کمیٹی کا فدا محمد خان کی زیرصدارت اجلاس ہوا ، اجلاس میں وزارت تجارت کے حکام کی طرف سے سونے کی درآمد پر بریفنگ دی گئی۔

    حکام وزارت تجارت نے بتایا کہ سونے کی بغیر ڈیوٹی اور کسٹمز درآمد کی اجازت ہے، اس کو ویلیوایڈیشن کے بعد 4 ماہ میں برآمد کرنا ہوتا ہے۔

    حکام نے کہا کہ اسٹیٹ بینک نے سونے کی درآمد ممنوع کی ہوئی ہے، جس پر کنوینرکمیٹی نے پوچھا پابندی کی کیا وجہ ہے، جس پر حکام نے بتایا کہ سونے کی درآمد کے لیے زرمبادلہ استعمال ہوتا ہےاس لیے پابندی ہے۔

    حکام وزارت تجارت کا کہنا تھا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی سونا لا سکتے ہیں اور چاندی کےلیےبھی یہی پالیسی ہے ، امپورٹ پالیسی آرڈر 2022 کے تحت سونے کی درآمد ممنوع نہیں۔

    حکام نے مزید کہا کہ سونے کی درآمد کے لیے امپورٹر کو زرمبادلہ خوداکٹھاکرناہوتاہے، سونے کی درآمد کی اجازت پر بین الوازارتی غور جاری ہے۔

  • سعودی عرب : مہنگائی کے سدباب کیلئے محمد بن سلمان کا بڑا حکم

    سعودی عرب : مہنگائی کے سدباب کیلئے محمد بن سلمان کا بڑا حکم

    ریاض : سعودی عرب میں بڑھتی ہوئی مہنگائی پر قابو پانے کیلئے اہم اقدامات کیے گئے ہیں جس کے تحت اشیائے خورد ونوش کی قیمتوں کا از سر نو جائزہ لیا جارہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ولی عہد و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان کی ہدایت پر وزارت تجارت نے ملک بھر میں تفتیشی دورے کئے ہیں جن کے دوران اشیائے ضروریہ کی دستیابی اور قیمتوں کا جائزہ لیا گیا ہے۔

    سعودی پریس ایجنسی کے مطابق وزارت تجارت نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 7400 تفتیشی دورے کئے ہیں۔ وزارت نے کہا ہے کہ مارکیٹ میں اشیائے ضروریہ کی فراہمی اور معیار کی نگرانی کے علاوہ قیمتوں کا جائزہ لیا گیا ہے۔

    یہ تفتیشی دورے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ سمیت ملک کے تمام شہروں میں کئے گئے ہیں، طلب اور رسد میں توازن برقرار رکھنے کے لیے217 ضروری اشیاء پر خصوصی نگاہ ہے۔

    ترجمان وزارت تجارت نے کہا ہے کہ مقامی مارکیٹ میں مذکورہ اشیاء کی قیمتوں کا پڑوسی ممالک سے بھی کیا گیا ہے۔

  • لگژری آئٹمز پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری

    لگژری آئٹمز پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری

    اسلام آباد : وزارت تجارت نے لگژری آئٹمز پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ، جس میں موبائل فون،گاڑیوں ، فرنیچر سمیت دیگر 38اشیا شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق حکومتی فیصلے کے بعد وزارت تجارت نے لگژری آئٹمزپرپابندی کانوٹیفکیشن جاری کر دیا، جس میں کہا گیا ہے کہ پابندی کااطلاق فوری طورپر ہوگا۔

    نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ موبائل فون، آئسکریم، میوزیکل آلات، جیلی سمیت دیگر 38 اشیا کی درآمد پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق دیگر اشیا میں گاڑیوں، سگریٹس،ٹشو پیپرز،فرنیچر،جوسز ، ہیئرڈرائیرز دیگرسیلون آئٹمز،لگژری لیدر ایپرل ، پاستہ فیز شدہ گوشت،کچن ویئرز، اریٹڈ واٹر،سن گلاسز شامل ہیں۔

    وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ ہیٹرز، بلوئرز،کارن فلیکس، لگژری میٹرس،لیپنگ بیگ ، شیمپوز،کنفکشریز،جشک میوہ جات وخشت پھلوں ، کارپٹ،مچھلی وفیزشدہ مچھلی سینٹری کےسامان ، ساوسز،کیچ اَپ،ٹریولنگ بیگز،سوٹ کیس،کراکری کی درآمد پر پابندی عائد کی ہے۔

    واضح رہے گذشتہ روز وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا تھا کہ حکومت نے بیرون ملک سے موبائل فون، گاڑیاں، اسلحہ، جوتوں، امپورٹڈ سینٹری، فرنیچر، میک اپ، شیمپوز منگوانے پر پابندی عائد کردی ہے، اب سے لگژری اور غیر ضروری آئٹمز کی درآمد پر مکمل پابندی ہوگی۔

  • غیرملکی نے سعودی شہری کو کاروباری پارٹنر کیسے بنایا؟

    غیرملکی نے سعودی شہری کو کاروباری پارٹنر کیسے بنایا؟

    سعودی وزارت تجارت نے کہا ہے کہ سالانہ19 ملین ریال آمدنی والی ایک کمپنی خود کو قانون کے دائرے میں لائی ہے، مذکورہ کمپنی نے اصلاح حال کی درخواست مہلت کے دوران دی تھی جسے وزارت کی جانب سے منظور کرلیا گیا ہے۔

    سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق وزارت تجارت نے بیان میں کہا ہے کہ سعودی شہری کے نام پرغیرملکی اپنا کاروبار کررہا تھا اور 8 برس سے سعودی مارکیٹ میں موجود تھا۔

    خبر کے مطابق کمپنی بلڈنگ لفٹ تیار کرتی تھی اور اس کی سالانہ آمدنی19 ملین ریال سے زیادہ تھی۔ اس حوالے سے ترجمان وزارت تجارت نے بتایا کہ کمپنی نے اصلاح حال کے لیے دی گئی مہلت کے دوران درخواست دی تھی۔ ایک سعودی شہری کو اپنا کاروباری شریک بنا کاروبار کو قانونی شکل دی گئی ہے۔

    وزارت تجارت کے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اب کمپنی کا تمام کاروبار سعودی قانون کے مطابق ہوچکا ہے، اس کے کارکنان میں سعودی بھی شامل ہوگئے ہیں۔

    واضح رہے کہ سعودی وزارت تجارت کی جانب سے مملکت میں ایسے افراد جنہوں نے سعودی شہریوں کے ناموں سے ذاتی کارروبار کیے ہوئے ہیں کے خاتمے کے لیے گزشتہ برس 6 ماہ کی مہلت دی تھی جس میں 16 فروری 2022 تک توسیع کی گئی۔

    تجارتی پردہ پوشی "تستر تجارتی” کی اصطلاح غیرقانونی تجارت کرنے والوں کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔

  • سعودی حکومت نے تمام شہریوں کو خبردار کردیا

    سعودی حکومت نے تمام شہریوں کو خبردار کردیا

    ریاض : سعودی وزارت تجارت کے ترجمان عبدالرحمن الحسین نے صارفین کو وزارت تجارت کے نام سے نجی کوائف طلب کرنے والوں سے خبردار کیا ہے۔

    سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق ترجمان وزارت تجارت نے کہا کہ دھوکے باز آن لائن رابطے کرکے خود کو وزارت تجارت کا نمائندہ ظاہر کرتے ہیں انہیں کوئی جواب نہ دیا جائے۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ رابطے کے دوران وزارت تجارت کا منسوخ شدہ نمبر کےعلاوہ دیگر نمبر سکرین پرآتے ہیں، صارفین سے نجی کوائف طلب کیے جاتے ہیں۔

    وزارت تجارت کے ترجمان نے کہا کہ’ وزارت کسی شخص سے اکاؤنٹ نمبر یا بینک کارڈ کے نمبر یا شناختی نمبر ٹیلیفون کے ذریعے دریافت نہیں کرتی۔ شہری اور مقیم غیرملکی اس سے ہوشیار رہیں اور رابطہ کرنے والے کو نجی کوائف سے آگاہ نہ کریں۔

  • کویت: حکام کا منافع خوری کرنے والے تاجروں سے سختی سے نمٹنے کا فیصلہ

    کویت: حکام کا منافع خوری کرنے والے تاجروں سے سختی سے نمٹنے کا فیصلہ

    کویت سٹی: کویت کی وزارت تجارت و صنعت نے تاجروں سے سختی سے نمٹنے کی ٹھان لی، شہریوں کو دھوکا دہی کی اطلاعات دینے کی تاکید کردی گئی۔

    مقامی میڈیا کے مطابق کویت کی وزارت تجارت و صنعت نے ہاٹ لائن نمبر پر دھوکا دہی یا زیادہ قیمتوں کی اطلاع دینے کی تاکید کی ہے۔

    وزارت تجارت و صنعت (ایم او سی آئی) نے شہریوں اور تارکین وطن سے ہاٹ لائن نمبر 135 کے ذریعے تجارتی دھوکا دہی یا زیادہ قیمتوں کی اطلاع دینے کو کہا ہے۔

    وزارت نے تصدیق کی ہے کہ وہ کسی بھی خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف قانونی اقدامات اٹھائے گی اور جو بھی جواز کے بغیر قیمتوں میں اضافے کی کوشش کرتا ہے، اس پر قانونی طور پر منظور شدہ زیادہ سے زیادہ جرمانہ عائد کیا جائے گا کیونکہ یہ پرائس کنٹرول اور صارفین کے تحفظ کے ضوابط کی خلاف ورزی ہے۔