Tag: ministry of education

  • سرکاری فنڈز سے حکومتی افسران کی عیاشیاں، اہم انکشافات

    سرکاری فنڈز سے حکومتی افسران کی عیاشیاں، اہم انکشافات

    اسلام آباد : وزارت تعلیم میں سرکاری فنڈز کے استعمال کے حوالے سے سنگین بےقاعدگیاں سامنے آئی ہیں، حکومتی افسران اس پیسے سے عیاشیوں میں ملوث پائے گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزارت تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کی جانب سے قومی اسمبلی میں تحریری جواب پیش کیا گیا ہے جس میں حکومتی افسران کی جانب سے عوامی پیسے سے عیاشیوں کا انکشاف ہوا ہے۔

    وزارت تعلیم کے ذیلی ادارے کے افسران نے سرکاری فنڈز کا بے دریغ غیرقانونی استعمال کیا، رپورٹ کے مطابق این ای ایس ٹی کے افسران نے طلباء کے وظائف کیلئے ملنے والے فنڈز کا غلط استعمال کیا۔

    تحریری جواب میں بتایا گیا ہے کہ مذکورہ فنڈز سے طلبہ کو وظائف دینے کے بجائے اسلام آباد کلب کی رکنیت حاصل کی گئی، افسران نے کلب رکنیت کیلئے وظائف فنڈز کے دو کروڑ51لاکھ استعمال کیے۔

    وظائف فنڈز استعمال کرنے والوں میں چیف فنانشل آفیسر سید اطہر حسین سمیت ای ای ایس ٹی کی ایڈمن منیجر، کمپنی سیکریٹری، چیف انٹرنل آڈیو شامل ہیں۔

    وزارت تعلیم کا تحریری جواب میں کہا گیا ہے کہ فنڈز کے غلط استعمال کی تحقیقات مکمل کرلی گئی ہیں، فنڈز کا غلط استعمال کرنے والے افسران کو معطل کردیا گیا اور افسران سے کلب رکنیت کیلئے جمع کرائی گئی رقم واپس لے لی گئی ہے۔

  • سعودی عرب : اسکول کے طلباء وطالبات کو بڑی سہولت مل گئی

    سعودی عرب : اسکول کے طلباء وطالبات کو بڑی سہولت مل گئی

    ریاض : سعودی وزارت تعلیم نے مملکت کے تمام علاقوں میں قائم اسکولوں میں کورونا ایس او پیز میں نرمی کرتے ہوئے سماجی فاصلے کی پابندی ختم کردی ہے۔

    وزارت تعلیم کی جانب سے 13 صوبوں میں موجود تمام شاخوں کے عہدیداران کو نئے فیصلے سے تحریری طور پر آگاہ کردیا گیا ہے۔

    سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق کلاس رومز میں طلبہ سماجی فاصلے کی پابندی کے بغیر تعلیم حاصل کرسکیں گے، کورونا وبا سے پہلے کا ماحول بحال ہوجائے گا۔

    وزارت تعلیم نے پرائمری، مڈل اور ثانوی اسکولوں میں نصابی اورغیر نصابی سرگرمیاں بھی بحال کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

    وزارت تعلیم نے گروپ سسٹم کی صورت میں اسکول آنے والا طریقہ کار ختم کیا ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل کورونا وبا سے بچاؤ کے لیے طلبہ کو گروپوں میں تقسیم کیا گیا تھا اور ہر ایک گروپ کے لیے اسکول آنے کے دن متعین تھے۔

     

  • پاکستان میں کورونا کی تیسری لہر ،  تعلیمی اداروں کی فیسوں کے حوالے سے بڑا اعلان

    پاکستان میں کورونا کی تیسری لہر ، تعلیمی اداروں کی فیسوں کے حوالے سے بڑا اعلان

    اسلام آباد : وزارت تعلیم نے کورونا کی تیسری لہر کے پیش نظر اسلام آباد کے نجی تعلیمی اداروں کی فیسوں میں 20فیصد کمی کا اعلان کر دیا ، جس کے تحت اپریل اور مئی کے فیسوں میں 20فیصد کمی کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق کورونا کی تیسری لہر میں وزارت تعلیم نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے اسلام آباد کےنجی تعلیمی اداروں کی فیسوں میں 20فیصد کمی کا اعلان کرتے ہوئے اس حوالے سے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

    نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ اپریل اور مئی کے فیسوں میں 20فیصد کمی کی جائے اور فیسوں میں کمی کا اطلاق 8ہزار زائدفیسوں والےاداروں پرہوگا۔

    یاد رہے گذشتہ سال کورونا کی پہلی لہر میں بھی حکومت نے  نجی تعلیمی اداروں کے   طلباء کیلئے  فیسوں  میں 20 فیصد رعایت دینے کا اعلان کیا تھا ،یہ رعایت ماہ اپریل اور مئی کی فیسوں میں دی گئی تھی۔

    خیال رہے  اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’سوال یہ ہے‘ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا  تھا کہ گزشتہ سال بچوں کو بغیر امتحان کے پاس کیا گیا تھا لیکن اب امتحانات کے بغیر گریڈ نہیں دئیے جائیں گے، پوری کوشش کریں گے بچوں کا سال ضائع نہ ہو اور داخلہ مل سکے۔

    انہوں نے کہا تھا کہ کورونا کی موجودہ صورت حال غیر یقینی ہے نہیں پتا کل کیا ہوگا، کیمبرج کے طلبا کی سہولت کے لیے اکتوبر میں امتحانات منعقد کیے، برٹش کونسل نے پوری ایس او پیز کے ساتھ امتحانات منعقد کیے تھے۔

    وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ بچے تو چاہتے ہیں ہم امتحان کے بغیر پاس ہوجائیں، کئی والدین ہمیں کہتے ہیں بچوں کی تیاری ہے امتحانات لیے جائیں، امتحان ہوں گے یہ نہیں ہوسکتا پڑھے لکھے بچوں کا نقصان ہو۔

     

  • سعودی عرب : اسکولوں میں داخلے کے لئے تاریخ کا اعلان

    سعودی عرب : اسکولوں میں داخلے کے لئے تاریخ کا اعلان

    ریاض : کورونا وائرس کی عالمی وبا کے باعث جہاں دیگر شعبہ جات کی بندش کی گئی تھی وہیں تعلیمی اداروں کو بھی اس پابندی کا  سامنا کرنا پڑا جس کی وجہ سے طلباء و طالبات کی تعلیم شدید متاثر ہورہی تھی۔

    اس حوالے سے سعودی حکومت نے عوام کی سہولت کیلئے اسکولوں میں داخلوں سے متعلق اعلان کردیا ہے، یہ اقدام نرسری اور پرائمری اسکولوں میں بچوں کے داخلے کے خواہشمند والدین کی آسانی کیلئے اٹھایا گیا ہے۔

    سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی وزارت تعلیم نے نرسری اور پرائمری اسکولوں کی پہلی جماعت میں داخلے کے لیے آن لائن رجسٹریشن کی تاریخ کا اعلان کیا ہے۔

    وزارت تعلیم نے بیان میں کہا ہے کہ پرائمری اسکول کی پہلی کلاس کے لیے طلبہ پیر 22 جون سے نور سسٹم کے توسط سے رجسٹریشن کراسکتے ہیں جبکہ نرسری کے لیے رجسٹریشن پیر 6 جولائی 2020 سے شروع ہوگی۔

    وزارت تعلیم نے بچوں کے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ پرائمری اسکول کی پہلی جماعت اور نرسری میں بچوں کے داخلے کا اندراج مکمل کرانے کے لیے نور سسٹم کے ذریعے مطلوبہ دستاویزات پیش کریں۔

    وزارت تعلیم کے بیان کے مطابق اس سال نرسری اور پرائمری اسکول کی پہلی جماعت میں داخلے کے اندراج کے لیے طبی معائنہ فارم کی شرط عائد نہیں کی گئی ہے۔

  • نجی اسکولوں کی فیس میں اضافہ نہیں ہوگا: وزیراعظم

    نجی اسکولوں کی فیس میں اضافہ نہیں ہوگا: وزیراعظم

    اسلام آباد: وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے نجی اسکولوں کی فیسیں نا بڑھانے کا حکم دے دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آج بروز اتوار وزیراعظم نواز شریف نے اعلان کیا ہے کہ سال 2015 میں نجی اسکولوں کی فیسوں میں اضافہ نہیں کیا جائے۔

    وزیراعظم نے وزارت تعلیم اورکیڈ کواحکامات جاری کردئیے ہیں، انکا کہنا ہے کہ وزارتِ تعلیم اور کیڈ اس معاملے پر دیگر تمام اسٹیک ہولڈرزسے مشاورت کرے گی۔

    واضح رہے کہ رواں ماہ نجی اسکولوں نے فیس کی مد میں ہوشربا اضافہ کردیا تھا جس کے خلاف طلبہ اور والدین کی جانب سے احتجاج کیا جارہاتھا۔

    اس معاملے پر وزیراعلیٰ پنجاب نے سخت موقف اپناتے ہوئے نجی اسکولوں کو فیس نہ بڑھانے کی ہدایت کی تھی جبکہ سندھ حکومت نے نجی اسکولوں کی فیس میں 10 فیصد اضافہ منظورکرلیا تھا۔