Tag: ministry-of-energy

  • گرمیوں میں بلا تعطل بجلی کے لیے گیس کی فراہمی بڑھا دی گئی: وزارت توانائی

    گرمیوں میں بلا تعطل بجلی کے لیے گیس کی فراہمی بڑھا دی گئی: وزارت توانائی

    اسلام آباد: ترجمان وزارت توانائی کا کہنا ہے کہ گرمیوں میں بلا تعطل بجلی کی فراہمی کے لیے گیس کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے، گیس فراہمی 685 سے بڑھا کر 750 ایم ایم سی ایف ڈی کردی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزارت توانائی نے پاور پلانٹس کو ایل این جی کی کم فراہمی سے متعلق وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ گرمیوں میں بلا تعطل بجلی کے لیے گیس کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے۔

    ترجمان وزارت توانائی کا کہنا ہے کہ وزیر توانائی کی جانب سے سوئی نادرن کو گیس فراہمی یقینی بنانے کی ہدایات دی جاچکی ہیں، گیس فراہمی 685 سے بڑھا کر 750 ایم ایم سی ایف ڈی کردی گئی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاور سیکٹر کو زیادہ سے زیادہ گیس فراہم کی جارہی ہے، ایل این جی ٹرمینل کی بحالی کے بعد سے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ختم ہوچکی ہے۔ پن بجلی کی کمی کے باوجود متبادل ذرائع سے بجلی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے۔

    ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ دریاؤں میں پانی کی آمد اور اخراج کی صورتحال مانیٹر کی جارہی ہے، بجلی کی پیداوار کے حوالے سے متبادل منصوبے بھی تیار ہیں۔

  • وزارت توانائی کا عوام کو سردیوں میں سستی بجلی فراہم کرنے کا اعلان

    وزارت توانائی کا عوام کو سردیوں میں سستی بجلی فراہم کرنے کا اعلان

    اسلام آباد : وزارت توانائی نے عوام کو سردیوں میں سستی بجلی فراہم کرنے کااعلان کردیا، سیکرٹری پاور نے بتایا کہ سردیوں میں بجلی کی ڈیمانڈ کم ہو جاتی ہے، اسکیم پر کام جاری اور اس کا اعلان نومبر میں کردیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سینیٹ کمیٹی برائے توانائی کا اجلاس ہوا، وزارت پانی و بجلی نے سردیوں میں سستی بجلی فراہم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

    اجلاس میں سیکرٹری پاور عرفان علی نے کمیٹی کو بتایا کہ سردیوں میں بجلی کی ڈیمانڈ کم ہو جاتی ہے ایک ایسی سکیم پر کام کر رہے ہیں پیک آوور اور آف آوور کا فرق ختم ہو، اسکیم پر کام جاری اور اس کا اعلان نومبر میں کردیں گے۔اسکیم کا اعلان نومبر میں ہوگا، اس وقت اضافی بجلی موجود ہے۔

    عرفان علی کا کہنا تھا کہ ملک میں اس وقت اضافی بجلی موجود ہے، سردیوں کی راتوں میں ڈیمانڈ5ہزار رہ جاتی ہے، اسکیم کے تحت صارفین کو یکساں نرخوں پر بجلی دیں گے۔

    سیکرٹری پاور بریفنگ میں کہا اسکیم کے تحت تمام صارفین کو یکساں نرخوں پر بجلی فراہم کریں گے چاہتے ہیں کہ گیس کی طلب کم ہو اور صنعتی پہیہ چلے، گردشی قرضے نے پورے توانائی سیکٹر کو جکڑا ہوا ہے، کوشش ہے کہ آئندہ سال دسمبر تک سرکلر کا فلو صفر ہوجائے ، اب سرکلر ڈیٹ بارہ سو ارب روپے ہے۔

    ان کا کہنا تھا گزشتہ سال سرکلرڈیٹ میں 38ارب روپےکا اضافہ ہو رہاتھا، اس وقت سرکلر ڈیٹ 1200ارب روپے تک پہنچا ہے، حیدر آباد میں ایک ہزار پلازے کنڈوں پر چل رہے تھے پانچ سو پلازوں سے چوری ختم کردی پانچ سو ابھی بھی چل رہے ہیں۔

    پی پی کےمولا بخش چانڈیو نے کہا کہ جس دن واپڈا سے کرپشن ختم ہو گی تو میں مانوں گا۔

  • جولائی میں لائن لاسز میں کمی اور بجلی کی فروخت میں اضافہ

    جولائی میں لائن لاسز میں کمی اور بجلی کی فروخت میں اضافہ

    اسلام آباد: وزارت توانائی کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال 20-2019 کے پہلے ماہ میں لائن لاسز میں کمی اور بجلی کی فروخت میں اضافہ ہوا، 19 ارب 95 کروڑ روپے کی اضافی ریکوری بھی ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق وزارت توانائی نے جولائی کے مہینے کے اعداد و شمار جاری کردیے، رواں مالی سال 20-2019 کے پہلے ماہ میں 19 ارب 95 کروڑ روپے کی اضافی ریکوری ہوئی۔

    جولائی میں لائن لاسز میں 1.46 فیصد کمی اور بجلی کی فروخت میں 3 فیصد اضافہ ہوا، اس ماہ پاور ڈویژن نے ریکارڈ وصولیاں اور لائن لاسز کم کیں۔

    وزارت توانائی کا کہنا ہے کہ جولائی میں بلز کی بابت وصولیوں میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے، جولائی 2019 کی مجموعی بجلی بلنگ 156 ارب روپے ہوئی۔ جولائی میں 136 ارب روپے کی وصولیاں کی گئیں۔

    اعداد و شمار کے مطابق بجلی کی ترسیل، پیداوار اور تقسیم میں بھی اضافہ ہوا ہے، تقسیم کار کمپنیوں نے صارفین کو 39 کروڑ 40 لاکھ سے زائد یونٹس دیے۔ جولائی 2019 میں بجلی چوری کے خلاف مہم میں بھی تیزی آئی۔

    ایک ماہ میں بجلی چوری کے 5 ہزار 146 کیسز پولیس کو بھجوائے گئے، بجلی چوری کی 1847 ایف آئی آر درج ہوئیں۔

  • وزیر اعظم کی وزارت توانائی کو مبارک باد

    وزیر اعظم کی وزارت توانائی کو مبارک باد

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے اپنے ٹویٹ میں وزارت توانائی کو مبارک باد دی ہے.

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دو جولائی کو قومی گرڈ میں 22550 میگا واٹ بجلی شامل کی گئی.

    وزیراعظم نے کہا کہ 2 جولائی کوہم ترسیل کی بلند ترین سطح تک پہنچ گئے، پورا نظام بھی الحمدللہ بلا رکاوٹ فعال ہے.

    انھوں نے کہا کہ گزشتہ موسم گرماسے یہ مقدار3000 میگا واٹ زائد ہے، وعدےکے مطابق ہماری حکومت گیس چوری کابھی تعاقب کر رہی ہے.

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اپریل سےاب تک 18000غیر قانونی کنکشنزمنقطع کیے جا چکے ہیں، غیرقانونی منقطع کنکشن کی مالیت2.3 ارب روپےسے بھی زیادہ ہے.

    خیال رہے کہ آج سرسید ایکسپریس کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعطم عمران خان نے اپوزیشن کو آڑے ہاتھ لیتے ہوئے زرداری اور شریف خاندان پر کڑی تنقید کی.

    انھوں نے کہا کہ گزشتہ دس سال میں‌ قوم غریب اور یہ خاندان امیر ہوئے، اگر یہ لوٹا ہوا پیسہ واپس کر دیں، تو روپیہ اوپر چلا جائے گا.

  • حکومت  بجلی کی قیمت بڑھانے کا فیصلہ آج کرے گی

    حکومت بجلی کی قیمت بڑھانے کا فیصلہ آج کرے گی

    اسلام آباد : حکومت  بجلی کی قیمت بڑھانے کا فیصلہ آج کرے گی، گھریلوصارفین کیلئے نرخ 2 سے 3روپے 82 پیسے تک بڑھائے جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق گیس کے بعد حکومت نے بجلی کی قیمتیں بڑھانے پر مشاورت مکمل کرلی ہے ، وزارت توانائی بجلی کی قیمت بڑھانے کا فیصلہ آج کرے گی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ گھریلوصارفین کیلئےنرخ 2سے3روپے82پیسےتک بڑھائےجائیں گے جبکہ نیپرا نے حکومت کو 3روپے 82پیسے فی یونٹ اضافہ کی سفارش کی، نیپرا کی آئندہ سال ڈٹرمینیشن بھی 3.82فی یونٹ اضافہ ہی ہے۔

    نیپرا کا کہنا ہے پیداواری لاگت اور نیٹ ہائیڈل پرافٹ میں اضافہ بھی سبب ہے۔

    ذرائع کے مطابق صنعتی صارفین کو 3روپے فی یونٹ سبسڈی جاری رہے گی، برآمدات سے وابستہ صنعت کو بھی اڑھائی روپے فی یونٹ اعانت ملتے رہے گی اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا کم آمدن اور متوسط طبقہ پربراہ راست اثر پڑے گا جبکہ لائف لائن صارفین کے لئے قیمت نہیں بڑھائی جائے گی۔

    خیال رہے 2 اکتوبر کو وزیراطلاعات فواد چوہدری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ بجلی کےنرخ نہیں بڑھائےجارہے، بجلی کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ ای سی سی میں کیا گیا۔

    یاد رہے 25 ستمبر کو اقتصادی رابطہ کمیٹی نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ مؤخر کر دیا تھا اور اور ساتھ ہی بلز کی 100 فی صد وصولی یقینی بنانے اور ترسیل وتقسیم کے نقصانات کم سے کم کرنے کی ہدایت کی تھی۔

    جس کے اگلے ہی روز  26 ستمبر کو نیپرا نے بجلی کی قیمت میں اضافے کی منظوری دی تھی، جس کے مطابق اگست کے کیلئے بجلی کی قیمت میں ایک روپیہ سولہ پیسے فی یونٹ کا اضافہ کیا گیا تھا، قیمت میں اضافہ ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ہوا تھا۔