Tag: ministry-of-health

  • سعودی عرب : ویکسین کن لوگوں کو نہیں لگے گی؟  وزارت صحت کی وضاحت

    سعودی عرب : ویکسین کن لوگوں کو نہیں لگے گی؟ وزارت صحت کی وضاحت

    ریاض : سعودی وزارت صحت کے ترجمان نے کہا ہے کہ جو لوگ کورونا ویکسینوں کے خلاف افواہیں پھیلا رہے ہیں وہ پورے معاشرے کی صحت و سلامتی کو داؤ پر لگا رہے ہیں۔

    ترجمان وزارت صحت نے اطمینان دلایا ہے کہ کورونا ویکسین وائرس سے تحفظ کے لیے ضروری، فعال اور مؤثر ہے۔ پھیلائی گئی افواہوں میں کوئی سچائی نہیں۔

    سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق گزشتہ روز پریس بریفنگ میں ترجمان نے کہا کہ کورونا وائرس سے متاثر ہونا خطرناک ہے بعض لوگوں کا یہ دعویٰ کہ اس سے کچھ نہیں ہوتا بالکل غلط ہے۔ ویکسین کے بارے میں من گھڑت باتیں پھیلانے والوں سے ہوشیار رہا جائے۔

    اس سوال پر کہ کیا وزارت صحت متعدد امراض میں مبتلا افراد اور مختلف عمر کے لوگوں کو ویکسین سے مستثنیٰ کیا ہے۔

    ڈاکٹر العبد العالی نے کہا کہ ماہرین صحت ایسے لوگوں کو کورونا ویکسین کی دوسری خوراک سے استثنی دیے ہوئے ہیں جو پہلی خوراک لینے کے بعد اس سے انتہا درجے متاثر ہوئے ہوں۔ یہ وہ لوگ ہیں جنہیں ویکسین سے غیرمعمولی الرجی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اسی طرح وہ لوگ بھی کورونا ویکسین سے مستثنیٰ ہیں جن کا رجسٹرڈ میڈیکل ریکارڈ اس بات کا ہے کہ انہیں کوویڈ ویکسین کے تشکیل میں شامل کسی ایک عنصر سے زبردست الرجی ہے۔

    ترجمان نے بتایا کہ بعض عمر کے لوگوں کو ابھی تک کورونا ویکسین سے مستثنی رکھا گیا ہے۔ متعلقہ حکام مستثنی زمروں میں شامل افراد کے حوالے سے ایپلی کیشنز میں اپ ڈیٹ کررہے ہیں۔

  • سوشل میڈیا : حکومت عمان نے تمام افواہوں کی تردید کردی

    سوشل میڈیا : حکومت عمان نے تمام افواہوں کی تردید کردی

    مسقط : عمان کی وزارت صحت نے کرفیو کے حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی افواہوں کی سختی سے تردید کردی ہے، ان کا کہنا ہے کہ عوام اس قسم کی خبروں کی سرکاری طور پر تصدیق کرلیا کریں۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں  سوشل میڈیا پر کوویڈ19کی روک تھام کے حوالے سے افواہیں گردش کررہی تھیں جن میں کہا گیا تھا کہ ملک میں جلد کرفیو نافذ کردیا جائے گا۔

    متعلقہ حکام نے اس بات کا فوری طور پر نوٹس لیا اور عمان کی وزارت صحت نے کوویڈ 19 کے حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی کرفیو کی افواہوں کی سختی سے تردید کی۔

    ترجمان وزارت صحت نے کہا کہ عوام سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی افواہوں پر کان نہ دھریں ان خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ کورونا سے متعلق پابندیوں کو نافذ کرنے سے قبل تجویز سپریم کورٹ میں پیش کی جائے گی۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل پچھلے ہفتے ایک اور آڈیو کلپ وائرل ہوا تھا جس نے لوگوں کو غلط طور پر آگاہ کیا گیا کہ ویکسی نیشن سب کے لئے کھول دی گئی ہے۔

    مذکورہ آڈیو کلپ سے غلط معلومات حاصل کرنے کے بعد بہت سے لوگ مقامی ویکسینیشن سینٹر پر جمع ہوگئے جس کی وجہ سے پنڈال کے داخلی مقام پر ہلچل مچ گئی۔ بعد ازاں ان کو سمجھایا گیا کہ اس وقت یہ ٹیکہ صرف 60 سال سے زیادہ عمر والوں کو دیا جارہا ہے۔

    اس صورتحال کے پیش نظر ترجمان وزارت صحت نے شہریوں سے درخواست کی ہے کہ وہ اس قسم کی خبروں پر یقین نہ کریں جو وزارت صحت کے سرکاری ذرائع سے نہیں آتیں۔

  • ویکسین کے بعد وزیراعظم میں کورونا کی تشخیص ، وزارت صحت کا اہم بیان آگیا

    ویکسین کے بعد وزیراعظم میں کورونا کی تشخیص ، وزارت صحت کا اہم بیان آگیا

    اسلام آباد : وزارت صحت کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو دو روز قبل صرف ایک ڈوز دی گئی تھی اور اتناکم عرصہ ویکسین کےمؤثرہونے کے لیے ناکافی ہوتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزارت صحت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر ویکسین کے بعد وزیراعظم عمران خان میں کورونا کی تشخیص کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کورونا کی تشخیص تک وزیراعظم کی مکمل ویکسی نیشن نہیں ہوئی تھی، وزیراعظم کو ویکسین کی صرف پہلی ڈوز 2 دن قبل ہی دی گئی تھی.

    وزارت صحت کا کہنا تھا کہ اتناکم عرصہ ویکسین کےمؤثرہونے کے لیے ناکافی ہوتا ہے، کورونا ویکسین کے بعد اینٹی باڈیز بننے میں 2 سے3 ہفتے درکار ہوتے ہیں۔

    دوسری جانب سینیٹر فیصل جاوید نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ وزیراعظم کاکورونامثبت آنےکامطلب یہ نہیں ہےکہ ویکسین غیرموثرتھی، ویکسین سےاینٹی باڈیزبننےمیں14دن لگتےہیں، لہذاتمام امکانات میں ویکسینیشن کےوقت وزیراعظم پہلے ہی کوروناکاشکارہوئے، شکوک وشبہات سےاجتناب کرناہوگا،سب کوویکسین لگانی چاہیے۔

    خیال رہے کورونا ویکسین لگنے کے دو دن بعد ہی وزیراعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ، جس کے بعد انھوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔

  • کورونا وائرس کے کیسز اور اموات : کویت سے بڑی خبر آگئی

    کورونا وائرس کے کیسز اور اموات : کویت سے بڑی خبر آگئی

    کویت سٹی : کورونا کے نئے کیسز میں کمی واقع ہورہی ہے، اس بات کا انکشاف کویتی وزارت صحت نے کیا ہے ترجمان کا کہنا ہے کہ کورونا مریضوں کی صحت یابی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کویت کی وزارت صحت کی جانب سے ملک میں کورونا وائرس کے کیسوں اور اموات میں کمی کی نوید سنائی گئی ہے۔

    اس حوالے سے وزراء کونسل کا ہفتہ وار اجلاس بذریعہ ویڈیو کال ہوا جس کی سربراہی شیخ صباح الخالد نے کی اس موقع پر وزیر صحت شیخ باسل الصباح نے کابینہ کو ملک میں صحت کی موجود صورتحال سے آگاہ کیا۔

    وزیر صحت نے اجلاس کے شرکاء کو کورونا وائرس کے اعداد وشمار کی تفصیلات بتائیں، انہوں نے جن میں پچھلے ہفتے کی نسبت کورونا مریضوں اور اموات کی تعداد میں کمی انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل مریضوں کے علاج اور ان کے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ظاہر کیا۔

    کونسل نے ایک بار پھر تمام شہریوں اور رہائشیوں سے صحت کی تمام ضروریات کو بروئے کار لانے کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ اس عالمی وبا سے محفوظ رہنے اس کے اثرات اور خطرات سے بچنے کی ہر ممکن کوششوں پر کاربند رہنے کی کوشش کی جائے۔

    دوسری جانب وزراء کونسل نے سعودی عرب میں شال سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدارت ہونے والی جی 20سربراہی کانفرنس میں حاصل ہونے والے اہم اور مثبت نتائج کی تعریف کی۔

    شرکاء کا کہنا تھا کہ اس طرح کے اجلاس سے لوگوں میں اعتماد اور اطمینان کی امید پیدا ہوگی خاص طور پر ان مشکل حالات میں جو کورونا کی وجہ سے تمام ملکوں کو درپیش ہیں۔

  • کورونا وائرس : سعودی حکومت کا کرفیو سے متعلق اہم فیصلہ

    کورونا وائرس : سعودی حکومت کا کرفیو سے متعلق اہم فیصلہ

    ریاض : سعودی وزارت صحت کے ترجمان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے حوالے سے دوبارہ کرفیو لگانے کی کوئی درخواست نہیں کی گئی ہے۔

    سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی نے کہا کہ فی الوقت کورونا وائرس کے حوالے سے سعودی عرب کی صورتحال ایسی نہیں کہ اس سے بچاؤ کے لیے سخت حفاظتی اقدامات ناگزیر ہوں، مستقبل قریب میں بھی اس قسم کے اقدام کی کوئی توقع نہیں ہے۔

    ترجمان وزارت صحت نے کہا کہ احتیاطی تدابیر کے ساتھ مارکیٹیں کھولنے اور دفاتر میں حاضری کا فیصلہ کیا گیا تھا، مملکت کے ہر علاقے میں اس کی پابندی کی جارہی ہے۔

    ترجمان نے مزید کہا کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے نئے کیسز بڑھ رہے ہیں بلکہ کئی ملکوں میں تو پہلے سے کہیں زیادہ شدت کے ساتھ کورونا کے مریضوں میں اضافہ ہورہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں کورونا کے نازک کیسز کا گراف گر رہا ہے، گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں 9 فیصد سے زیادہ کم ہوا ہے۔

    ترجمان کے مطابق مملکت میں اب تک کورونا کے لیباریٹری ٹیسٹ 7720362 کیے جا چکے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران 50014 نئے ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔

  • سعودی حکومت کا بیمار اور مہلک امراض میں مبتلا افراد کیلئے اہم اعلان

    سعودی حکومت کا بیمار اور مہلک امراض میں مبتلا افراد کیلئے اہم اعلان

    سعودی وزارت صحت نے مملکت میں رہنے والے تمام شہریوں کیلئے بیرون ملک علاج کی غرض سے جانے کے لیے حکجومت سے اجازت نامے کا طریقہ کارجاری کیا ہے۔

    سعودی خبررساں ادارے کے مطابق وزارت صحت نے کہا ہے کہ بیرون ملک اپنے خرچ پرعلاج کا اجازت نامہ شرائط کے ساتھ جاری کیا جائے گا۔

    وزارت صحت نے بیان میں کہا کہ طب کے شعبے میں ترقی یافتہ ملک کے اسپیشلسٹ سینٹر یا ہسپتال سے علاج کا خط پیش کرنا ہوگا۔

    مرض ایسا ہو جس کا علاج اندرون ملک مہیا نہ ہو اور بیرون مملکت ہی اس کا علاج کرایا جاسکتا ہو۔ اس حوالے سے وزارت صحت کی مصدقہ میڈیکل رپورٹ پیش کرنا ہوگی۔

    بیرون ملک علاج کا امیدوار کسی ایسے مرض میں مبتلا ہو جس کی بابت ہائی میڈیکل اتھارٹی مملکت کے باہرعلاج کی سفارش کرتی ہو۔

    حکومت کے خرچ پر بیرون ملک علاج کی اجازت بھی شرائط پوری کرنے پر دی جائے گی۔ ان میں پہلی شرط یہ ہے کہ شاہی فرمان جاری ہوا ہو یا ہائی میڈیکل اتھارٹی بیرون ملک علاج کا فیصلہ جاری کرے۔

    شرائط کے مطابق بیرون ملک علاج کی منظوری جن لوگوں کو حاصل ہوگی ان کے ہمراہ زیادہ سے زیادہ دو افراد سفر کرسکیں گے۔

    وزارت صحت کا کہنا ہے کہ بیرون ملک علاج کے لیے اجازت ناموں کی درخواستیں آن لائن وصول کی جائیں گی۔ پہلے ان پر وزارت صحت غورکرے گی، شرائط پوری ہونے پر انہیں آن لائن ہی محکمہ پاسپورٹ ضروری کارروائی کے لیے بھیج دیا جائے گا۔

  • سعودی عرب : وزارت صحت کا بڑا فیصلہ، ڈاکٹروں کو تنبیہ

    سعودی عرب : وزارت صحت کا بڑا فیصلہ، ڈاکٹروں کو تنبیہ

    ریاض : سعودی وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے لائسنس کے بغیر پلاسٹک سرجری کرنے اور اسپیشلائزیشن سے ہٹ کر کام کرنے پر جلدی امراض کے ڈاکٹر کو معطل کیا ہے۔

    سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق وزارت صحت نے طبی عملے کو تنبیہ کی کہ کوئی بھی ڈاکٹر اپنے دائرہ کار سے تجاوز نہ کرے۔ قانون صحت کی دفعہ نو کی شق بی کی پابندی کریں۔

    جس میں یہ تاکید کی گئی ہے کہ کسی بھی ڈاکٹر کو اپنے دائرہ کار سے انحراف کی اجازت نہیں۔ جس کی جو اسپیشلٹی ہو وہ اس کی پابندی کرے اس کی خلاف ورزی پر جرمانے، لائسنس کی ضبطی اور قید کی سزائیں مقرر ہیں۔

    یاد رہے کہ قانون مذکور کی دفعہ 9 کی شق بی میں واضح کیا گیا ہے کہ کوئی بھی صحت اہلکار اپنے دائرہ کار سے انحراف کا مجاز نہیں ہے۔

  • سعودی عرب : کورونا کے مریض نے گھر والوں کو کیسے محفوظ رکھا

    سعودی عرب : کورونا کے مریض نے گھر والوں کو کیسے محفوظ رکھا

    ریاض : سعودی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ مقررہ ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے کورونا وائرس کے متاثرہ شخص نے اپنے گھروالوں کو اس مہلک مرض سے بچا لیا۔

    کورونا سے بچاؤ کےلیے سماجی دوری کے اصول پر عمل کرتے ہوئے مملکت کے مشرقی ریجن میں ایک کووڈ 19 کے مریض کو جب یہ معلوم ہوا کہ وہ اس وبائی مرض کا شکار ہو چکا ہے تو اس نے وزارت صحت کے ضوابط پر عمل شروع کرتے ہوئے خود کو ’کورنٹائن‘ کرلیا جس کی وجہ سے گھر کے سات افراد اس مرض سے محفوظ رہے۔

    ویب نیوز عاجل نے وزارت صحت کی جانب سے منعقدہ پریس کانفرنس کے حوالے سے بتایا ہے کہ کورونا وائرس سے متاثرہ شخص نے خود کو اپنے کمرے تک محدود رکھا جس کی وجہ سے اس کے گھر والے بھی محفوظ رہے اگر وہ شخص اپنے مرض سے لاعلم رہتا تو دیگر افراد بھی کورونا کا شکار ہو جاتے۔

    وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کورونا سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر کی مد میں سب سے اہم سماجی فاصلے کے اصول پر عمل کرنا ہے جس کے سبب اس مہلک مرض سے محفوظ رہا جاسکتا ہے۔

    یاد رہے کہ وزارت صحت کی جانب سے سنیچر 18 جولائی کو وبائی مرض کورونا کے حوالے سے جاری ہونے والے اعداد وشمار میں بتایا گیا ہے کہ ایک ہی دن میں جن دو ہزار پانچ سو 65 مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔

    ان میں 39 فیصد خواتین، 61فیصد مرد شامل ہیں جن میں سے معمر افراد کا تناسب چھ فیصد جبکہ 10 فیصد بچے اور 84 فیصد بالغ افراد ہیں۔

  • سینیٹائزر : سعودی وزارت صحت نے شہریوں کو خبردار کردیا

    سینیٹائزر : سعودی وزارت صحت نے شہریوں کو خبردار کردیا

    ریاض : سعودی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی نے کہا ہے کہ سینیٹائزر کے استعمال سے جسمانی صحت کو پہنچنے والے نقصانات کے حوالے سے اطلاعات مبالغہ آرائی پر مبنی ہیں۔

    سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق سوشل میڈیا پر یہ اطلاعات گردش کررہی ہیں کہ سینیٹائزر کا استعمال مضر صحت ہے۔ اس سے انسانی جلد کو نقصان پہنچتا ہے اور یہ دل کے امراض کا باعث بن جاتا ہے۔

    وزارت کے ترجمان نے سینیٹائزر کے استعمال سے نقصانات کی بابت سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے دعوؤں کا جواب دیا ہے۔
    وزارت صحت کے ترجمان نے بتایا کہ ہاتھوں کی صفائی کا بہترین وسیلہ پانی اور صابن ہیں جو لوگ جلدی امراض یا الرجی سے

    دوچار ہوں وہ سینیٹائزر کے حوالے سے معالجین سے رجوع کریں۔ معالج ہی بتائیں گے کہ جلدی الرجی سے دوچار افراد کے لیے کون سا سینیٹائزر زیادہ بہتر ہوگا۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل وزارت صحت نے ذرائع ابلاغ کے توسط سے مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو تاکید کی تھی کہ وہ گھروں سے نکلتے وقت یا کسی بھی چیز کو چھونے کے بعد گھر آکر سینیٹائزر کا استعمال کریں تاکہ کورونا وائرس سے بچا جاسکے۔

    وزارت صحت کے ترجمان نے مشورہ دیا ہے کہ سینیٹائزر کا استعمال توازن کے ساتھ کیا جائے۔ وائرس سے بچاؤ کے لیے سب سے بہتر ذریعہ پانی اور صابن سے ہاتھ دھوتے رہنے کا ہے، صابن اور پانی نہ ہونے کی صورت میں سینیٹائزر کا استعمال کیا جائے۔

  • کورونا کے مریضوں کی جان بچانے والی دوا ‘ڈیکسا میتھازون’ کی فروخت کیلئے شرائط عائد

    کورونا کے مریضوں کی جان بچانے والی دوا ‘ڈیکسا میتھازون’ کی فروخت کیلئے شرائط عائد

    اسلام آباد : وزارت صحت نے ڈیکسا میتھازون کی فروخت کیلئے شرائط عائد کر دیں، جس میں کہا صرف ڈاکٹری نسخہ لانےوالے مریض کو دی جائے اور میڈیکل اسٹور نسخے کی کاپی بطورریکارڈپاس رکھیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزارت صحت کی جانب سے ڈیکسا میتھازون کی فروخت کیلئے شرائط عائد کر دیں ، وزارت قومی صحت نے اسلام آباد کی فارمیسیز، میڈیکل اسٹورز کے نام مراسلہ جاری کردیا ہے۔

    مراسلے میں کہا گیا ڈیکسا میتھازون صرف ڈاکٹری نسخہ لانےوالے مریض کو دی جائے اور ڈاکٹری نسخے کے بغیر ڈیکسا میتھازون فروخت نہ کی جائے، فارمیسز ڈیکسا میتھازون کی فروخت کا مکمل ریکارڈ محفوظ رکھیں، میڈیکل اسٹورہر گاہک سےڈاکٹر نسخے کی کاپی بطورریکارڈپاس رکھیں۔

    وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں ڈیکسا میتھازون کی قلت کی اطلاعات ہیں، ڈسٹریبیوٹرز،فارمیسز، ڈیکسا میتھازون کی دستیابی یقینی بنائیں، ڈریپ نے ڈیکسا میتھازون کی مخصوص قیمت مقرر کررکھی ہے، دوا کی مقررہ سے زائد قیمت پر فروخت ممنوع و جرم ہے۔

    مراسلے کے مطابق میڈیکل اسٹورز ڈیکسا میتھازون گولی اور انجکشن کی دستیابی یقینی بنائیں، ڈیکسا میتھازون صرف کوروناکےتشویشناک مریضوں کودی جاتی ہے، میڈیکل اسٹور پر گاہکوں کو دوا سے متعلق آگاہی فراہم کی جائے۔

    وزارت صحت کی جانب سے مراسلے میں کہا گیا قانون شکن ڈسٹریبیوٹر، میڈیکل اسٹورکےخلاف سخت کارروائی ہوگی۔