Tag: ministry of religious affairs

  • وزارت مذہبی امور کا نئے حج کوٹے میں  40 فیصد نجی اسکیم کا کوٹہ واپس لینے کا فیصلہ

    وزارت مذہبی امور کا نئے حج کوٹے میں 40 فیصد نجی اسکیم کا کوٹہ واپس لینے کا فیصلہ

    اسلام آباد : وزارت مذہبی امور نے نئے کوٹہ میں سے 40 فیصد پرائیویٹ اسکیم کا کوٹہ واپس لینے کا فیصلہ کرلیا، وفاقی کابینہ آج پرائیویٹ اسکیم کے  40 فیصد کوٹہ اورحج پلان کی منظوری دے گی، سرکاری حج اسکیم کےمزید 6 ہزار 316 درخواست گزاروں کو ایک اور موقع ملے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزارت مذہبی امور نے نئے حج کوٹے میں سے 40 فیصد نجی اسکیم کا کوٹہ واپس لینے کا فیصلہ کرتے ہوئے سمری وفاقی کابینہ کا ارسال کردی ہے ، وفاقی کابینہ آج پرائیویٹ اسکیم کے 40 فیصد کوٹہ اور حج پلان کی منظوری دے گی۔

    حج آپریشن کے آغاز اور حج میں دن کم ہونے کے باعث واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا، پرائیوٹ کوٹہ سرکاری کوٹہ میں ضم کرکے 6 ہزار 316 درخواستوں پر دوبارہ  قرعہ اندازی ہوگی۔

    وفاقی کابینہ سےمنظوری کے بعدوزارت مذہبی امور تیسری حج قرعہ اندازی کا اعلان کرے گی، سرکاری حج اسکیم کےمزید 6 ہزار 316 درخواست گزاروں کو ایک اور موقع ملے گا۔

    خیال رہے وفاقی کابینہ نے پہلے 16 ہزار اضافی کوٹہ کا 40 فیصد پرائیویٹ اسکم کو دینے کا فیصلہ کیا تھا۔

    مزید پڑھیں : 40 فیصد کوٹہ پرائیویٹ اسکیم کو دیا جائے گا ، نورالحق قادری

    یاد رہے جون میں سعودی عرب اضافی حج کوٹے کےتحت سرکاری اسکیم حج کی دوسری قرعہ اندازی میں مزید نو ہزار سے زائد خوش نصیب افراد کے ناموں کا اعلان کیا گیا تھا ، وزیر مذہبی امور نور الحق کا کہنا تھا 40 فیصد کوٹہ پرائیویٹ اسکیم کو دیا جائے گا ، امید ہےعازمین حج کوروانگی سے پہلے اچھی خاصی رقم واپس ملے گی۔

    واضح رہے مارچ میں حکومت نے سرکاری اسکیم کے تحت حج قرعہ اندازی کر کے حج پر جانے والے ایک لاکھ 7 ہزار سے زائد خوش نصیبوں کے ناموں کا اعلان کیا تھا۔

    سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے وزیراعظم عمران خان کی درخواست پر پاکستان کے لیے 16 ہزار اضافی حج کوٹے کا اعلان کیا تھا، اس سے قبل پاکستان کا حج کوٹہ ایک لاکھ 84 ہزار 210 تھا جو اس سال بڑھا کر دو لاکھ کر دیا گیا تھا۔

  • سعودی عرب سے لایا جانے والا آب زم زم اسٹور کرنے کے لیے ہدایت جاری

    سعودی عرب سے لایا جانے والا آب زم زم اسٹور کرنے کے لیے ہدایت جاری

    اسلام آباد : وزارت مذہبی امور وحج نے ملک کے پانچ بڑے ایئر پورٹس پر رواں سال حجاج کرام کے لیے سعودی عرب سے پاکستان لایا جانے والا آب زم زم اسٹور کرنے کے لیے ہدایت جاری کر دیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزارتِ مزہبی امور کی جانب سے حج آپریشن سے متعلق ایک اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں عازمین حج کی روانگی کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔

    اجلاس میں ہدایت دی گئی کہ بعد از حج آپریشن میں حجاج کرام کی سعودی عرب سے وطن واپسی پر آب زم زم کے لیے تمام ایئرپورٹس پر معمول سے زیادہ جگہ رکھنے کے حوالے سے انتظامات کئے جائیں تمام ایئرپورٹس منیجر اپنے ایئرپورٹس پر اس سلسلے میں خصوصی انتظامات کریں۔

    دوسری جانب پی آئی اے کو بھی سعودی عرب سے وطن واپسی پر آب زم زم لانے اور مسافروں کو وطن پہنچنے پر آب زم زم کے حصول کیلئے کسی بھی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے اس کیلئے بھی انتظامات کئے جائیں۔

    وزارت مذہبی امور و حج کی جانب سے جاری کردہ ہدایت میں کراچی،اسلام آباد، سکھر،رحیم یار خان ،فیصل آباداور کوئٹہ ائر پورٹس شامل ہیں۔

  • بلوچستان : عازمین حج کی سہولیات کیلئے وزارت مذہبی امور کا ڈی جی سی اے اے کو خط

    بلوچستان : عازمین حج کی سہولیات کیلئے وزارت مذہبی امور کا ڈی جی سی اے اے کو خط

    کراچی : بلوچستان کے عازمین حج کو سہولیات کی فراہمی کے لیے وزارت مذہبی امور نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کو خط ارسال کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزارت مذہبی امور نے ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی کو بلوچستان کے عازمین حج کو سہولیات کی فراہمی کے لیے خط ارسال کیا ہے۔

    خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان کے عازمین حج کیلئے کوئٹہ ایئرپورٹ پر خصوصی اقدامات کرتے ہوئے سال2019 میں کوئٹہ ایئر پورٹ پر بلوچستان کے عازمین حج کو تمام سفری سہولیات فراہم کی جائیں۔

    وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ کوئٹہ ایئر پورٹ بلڈنگ کی تزئین و آرائش کے ساتھ ساتھ حجاج کرام کے لیے امیگریشن سمیت ایئرلائن کے کاؤنٹرز کو بھی فعال کیا جائے اور حجاج کرام کی واپسی پر آب زم زم کے ذخیرہ کرنے اور اس کی حفاطت کے اقدامات پہلے سے کئے جائیں۔

    وزارت مذہبی امور کی جانب سے ڈی جی سی اے اے کو لکھے گئے خط میں مزید کہا گیا ہے کہ کوئٹہ ایئر پورٹ سے بلوچستان کے مختلف اضلاع کے لوگ حج کی سفری سہولیات حاصل کرسکیں گے۔

    بلوچستان سے حج کے لئے جانے والے عازمین گزشتہ سال کی نسبت کراچی کے بجائے کوئٹہ سے سعودی عرب کیلئے براہ راست پروازیں چلائی جائیں گی۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ2019 میں15000سے زائد عازمین حج کو کوئٹہ ایئر پورٹ سے سفری سہولیات فراہم کئے جانے کا امکان ہے، پی آئی اے، سعودی ایئر لائنز اورنجی ایئرلائنز کو بھی وزارت مذہبی امور نے پیشگی تیاریوں کیلئے خط لکھ دیا ہے۔

  • حج آپریشن کی تکمیل، تمام حجاج کرام وطن واپس پہنچ گئے

    حج آپریشن کی تکمیل، تمام حجاج کرام وطن واپس پہنچ گئے

    اسلام آباد : وزارت مذہبی امور کے ترجمان نے کہا ہے کہ حج آپریشن 2017 اختتام پذیرہوگیا ہے، تمام سرکاری وپرائیویٹ اسکیم کےحجاج کرام واپس پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق حجاز مقدس میں فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد پاکستان کے حجاج کرام بخیر و عافیت وطن واپس آگئے ہیں۔

    اس حوالے سے ترجمان وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ آخری حج پرواز6 ستمبر کی صبح 185 حجاج کو لے کراسلام آباد ایئرپورٹ پر پہنچی۔

    انہوں نے بتایا کہ ٹور آپریٹرز کی جانب سے پیکج کی خلاف ورزی پر پرائیویٹ اسکیم کےحجاج کو ان کی رقوم واپس دلوائی گئیں، پیکیج کی خلاف ورزی پر ٹور آپریٹرز سے مجموعی طور پر ساڑھے 5 کروڑ روپے کی رقم واپس دلوائی گئی۔


    مزید پڑھیں: پی آئی اے کو حج آپریشن میں بھی کروڑوں کا جھٹکا


    ان کا مزید کہنا ہے کہ حج آپریشن کے دوران 104 سرکاری اور 40 پرائیویٹ حجاج کی طبعی اموات واقع ہوئیں، تمام مرحوم حجاج کی تدفین جنت البقیع اور جنت المعلیٰ میں کردی گئی ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ مرحوم حجاج کے لواحقین کو حجاج محافظ فنڈ سے فی کس5لاکھ روپے ادا کیے جائیں گے۔

  • اسلام آباد:مدارس کےپانچوں وفاقوں کوبورڈکادرجہ دینےپراتفاق

    اسلام آباد:مدارس کےپانچوں وفاقوں کوبورڈکادرجہ دینےپراتفاق

    اسلام آباد: اہم اجلاس کے دوران مدارس کےپانچوں وفاقوں کوامتحانی بورڈ کا درجہ دینے پراتفاق کرلیاگیا۔

    تفصیلات کے مطابق آج بروز جمعہ اسلام آباد میں وفاقی وزیرمذہبی امور سردار محمد یوسف کی صدارت میں دینی مدارس کا اہم اجلاس ہوا۔

    اجلاس میں رجسٹریشن ،کوائف اورمدارس کے پانچوں وفاقوں کوامتحانی بورڈ زکا درجہ دینےپراتفاق کیا گیاہے۔

    مدارس کو بورڈ کا درجہ دینے کے لیے سیکرٹری وزارت تعلیم کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیاگیا ہے کہ مدارس کے اکاوٗنٹ کے معاملات حل کرنے کے لیے گورنراسٹیٹ بینک کے ساتھ دینی مدارس کی قیادت کے براہ راست مذاکرات کا اہتمام کیا جائے گا۔

    اجلاس میں مولانا محمد حنیف جالندھری جنرل سیکرٹری وفاق المدارس سمیت دینی مدارس کے پانچوں وفاقوں کے قائدین نے شرکت کی۔

  • قوم متحد ہوکردشمن کامقابلہ کرے، صدر ممنون

    قوم متحد ہوکردشمن کامقابلہ کرے، صدر ممنون

    اسلام آباد:صدر ممنون حسین نے عیدِ میلاد النبی صلی علیہ وآلہِ وسلم کے موقع پرقوم کو پیغام دیاہے ملک و قوم کے وسیع ترمفاد عوام کو یکجا ہوکردشمن کا مقابلہ کرنا ہوگا۔

    صدرِ پاکستان اسلام آباد میں وزارتِ مذہبی امور کی جانب سے منعقد کردہ قومی سیرت کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پوری قوم پشاور سانحے کے شہداء کے لواحقین کے ساتھ ہے۔

    اپنے خطاب میں انہوں نے قوم سے کہا کہ ملک کو امن ک گہوارہ بنانے کے لئے آنحضرت صلی علیہ وآلہِ وسلم کے اسوہ حسنہ پر عمل پیرا ہونا ہوگا۔

    کانفرنس کا عنوان ’’حضرت محمد مصطفیٰ صلی علیہ وآلہِ وسلم کی تعلیمات کی روشنی میں میڈیا کا کرداراورذمہ داری‘‘ تھا۔

    صدر ممنون حسین نےکہا کہ موجودہ حالات میں حضورِ اکرم صلی علیہ وآلہِ وسلم کی تعلیمات سے مکمل رہنمائی لینے کی ضرورت ہے۔