Tag: ministry of water and electricity

  • وزارت پانی و بجلی کا کے الیکٹرک  کے ساتھ نیا معاہدہ

    وزارت پانی و بجلی کا کے الیکٹرک کے ساتھ نیا معاہدہ

    اسلام آباد : وزارت پانی و بجلی کا کے الیکٹرک کو 30ستمبر تک 650میگاواٹ بجلی فراہمی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    وزیرپانی وبجلی خواجہ آصف کی سربراہی میں اعلی سطحی اجلاس میں کے الیکٹرک کیساتھ اکتوبر میں نیا معاہدہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اجلاس میں کے الیکٹرک کیساتھ معاہدے کی شرائط اورواجبات طے کرنے کیلئے ذیلی کمیٹی بھی قائم کردی گئی ہے۔

    خواجہ آصف نے کمیٹی کو 15ستمبر تک معاہدے کی شرائط طے کرنے کی ہدایت کی ہے۔

    وزارت پانی و بجلی کے ذرائع کا کہنا ہے نئے معاہدے کے تحت کے الیکٹرک کو گارنٹڈ 650میگاواٹ بجلی نہیں ملے گی، وازرت پانی و بجلی اور کے الیکٹرک کے درمیان معاہدہ رواں سال جنوری میں ختم ہوگیا تھا لیکن وازرت پانی و بجلی کی جانب سے کے الیکٹرک کو اب تک 650 میگا واٹ بجلی فراہم ہو رہی ہے۔

    وزارت پانی و بجلی کا کہنا ہے کے الیکٹرک کو10 روپے فی یونٹ کے حساب سے بجلی فراہم کی جارہی ہے جبکہ کے الیکٹرک صارفعین کو یہ بجلی 14 روپے فی یونٹ کے حساب سے فروخت کر رہی ہے۔

  • وزارت پانی وبجلی کا کے الیکٹرک کے خلاف نیپرا کو خط

    وزارت پانی وبجلی کا کے الیکٹرک کے خلاف نیپرا کو خط

    اسلام آباد: وزارتِ پانی و بجلی نے نیپرا سے درخوست کی ہے کہ وہ کے الیکٹرک کی خراب کارکردگی کا نوٹس لے۔

    وزارتِ پانی وبجلی کی طرف سے نیپرا کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ کے الیکٹرک اپنی پیداواری صلاحیت سے کم بجلی پیدا کر رہی ہے، اس نے حکومت اور صارفین سے بجلی کی فراہمی کے حوالے سے جو وعدے کیے تھے وہ پورے نہیں کیے۔

    وزارت نے خط میں کہا ہے کہ ریگولیٹر کی حیثیت سے نیپرا کو کے الیکٹرک کے کھاتوں اور کارکردگی کی مکمل جانچ پڑتال کرنی چاہیئے۔

    وزارتِ پانی و بجلی نے کہا ہے کہ ٹرانسمیشن لائن کی بار بار ٹرپنگ سے یہ اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ کے الیکٹرک نے ٹرانسمیشن سسٹم بہتر بنانے کے لیے کوئی سرمایہ کاری نہیں کی۔

  • بجلی بحران،  وزیرِاعظم نے آج ہنگامی اجلاس طلب کرلیا

    بجلی بحران، وزیرِاعظم نے آج ہنگامی اجلاس طلب کرلیا

    اسلام آباد: وزیرِاعظم نے بجلی بحران پر آج ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے۔

    گزشتہ روز وفاقی وزیرِ پانی و بجلی خواجہ آصف نے وزیرِاعظم نواز شریف سے ملاقات کی اور انھیں بریک ڈاؤن پر بریفنگ دی، وزیرِاعظم نواز شریف کو بریفنگ دیتے ہوئے وفاقی وزیرِ پانی و بجلی کا کہنا تھا کہ بریک ڈاؤن کے بعد بجلی سپلائی کی صورتحال میں بہتری آ رہی ہے۔

    خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ گزشتہ دس روز کے دوران دہشت گردی کے تین واقعات سے بجلی کی فراہمی میں تعطل پیدا ہوا ہے، جن میں سے 2واقعات گزشتہ دو راتوں میں ہوئے اور جعمہ کی رات ہونے والا حملہ گیس پائپ لائن پر ہوا، جسے مرمت کرکے 13گھنٹوں بعد بحال کیا۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کچھ دیر بعد ملک بھر میں بجلی کی فراہمی کی صورتحال میں بہتری آجائے گی۔

    انھوں نے وزیرِاعظم کو بتایا کہ اوچ میں خرابی کے باعث گڈو پاور پر لوڈ بڑھنے سے پلانٹ ٹرپ کرگیا تھا، جس کی وجہ سے بجلی کا بحران پیدا ہوا۔

    اس موقع پر وزیرِاعظم نواز شریف نے وفاقی وزیر کو ہنگامی بنیادوں بحالی کا کام مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

  • آئی پی پیز نے وارننگ نوٹس معطل کرنے کا فیصلہ کرلیا

    آئی پی پیز نے وارننگ نوٹس معطل کرنے کا فیصلہ کرلیا

    کراچی: نجی پاور پلانٹس نے پندرہ ارب کی ادا ئیگی کے بعد حکومت کو جاری وارننگ لیٹرز منسوخ کر دئیے۔

    نجی پاور کمپنیوں نے حکومت کو جاری کردہ نوٹسز عارضی طور پر معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، فیصلہ وزارت پانی و بجلی کی جانب سے آئی پی پیز کو پندرہ ارب روپے کے واجبات کی ادائیگی اور آئندہ کیلئے ایک جامع حل تلاش کرنے کیلئے مذاکرات کے آغاز کے باعث یا گیا ہے آئی پی پیز ایڈوائزری کونسل کی جانب سے جمعرات کو جاری اعلامیہ کے مطابق آئی پی پیز حکومت پاکستان کو مسئلے کے حل کیلئے وقت دینا چاہتی ہیں تاکہ حکومت کو ڈیفالٹ نہ کرنا پڑے۔