Tag: MINORITY RIGHTS

  • پاکستان میں اقلیتوں کے حقوق اکثریت کے برابر ہیں: گورنر پنجاب

    پاکستان میں اقلیتوں کے حقوق اکثریت کے برابر ہیں: گورنر پنجاب

    لاہور: گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ قائد اعظم کا دو قومی نظریہ اب سچ ثابت ہوگیا ہے، پاکستان میں اقلیتوں کے حقوق اکثریت کے برابر ہیں۔ متنازعہ قانون کے بعد ثابت ہوگیا انتہا پسندی پاکستان میں نہیں بھارت میں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ پانی کی قلت پر توجہ نہ دی گئی تو زمینیں بنجر ہوجائیں گی، پانی 100 فٹ نیچے تھا اب 500 فٹ نیچے چلا گیا۔

    گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ پانی کی قلت کے ساتھ پانی کو بھی گندا کردیا گیا، زراعت کو ترقی دے کر ہم مشکلات پر قابو پا سکتے ہیں۔ کپاس کی پیداوار میں ہم پیچھے چلے گئے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ اچھی خبر ہے 5 ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ کے خسارے پر قابو پا لیا، پاکستان میں سیکیورٹی بہتر ہونے سے ہمارا تاثر عالمی سطح پر بہتر ہوا۔ ہمیں عالمی سطح پر سیاحت کے لیے نمبر ایک ملک قرار دیا گیا۔

    گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ قائد اعظم کا دو قومی نظریہ اب سچ ثابت ہوگیا ہے، پاکستان میں اقلیتوں کے حقوق اکثریت کے برابر ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ متنازعہ قانون کے بعد ثابت ہوا انتہا پسندی پاکستان میں نہیں بھارت میں ہے۔

  • بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ ناروا سلوک، مودی کی پالیسیوں پرشدید تنقید

    بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ ناروا سلوک، مودی کی پالیسیوں پرشدید تنقید

    واشنگٹن : بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے امریکی کانگریس سے خطاب کے موقع پر بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ ناروا سلوک پر کانگریس کی خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں بھارتی وزیر اعظم کی پالیسیوں پر شدید تنقید کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا جائزہ لینے والے ٹام لین ٹوس ہیومن رائٹس کمیشن کا اجلاس کانگریس مین جوزف پٹس کی صدارت میں منعقد ہوا۔

    اجلاس میں بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ ناروا سلوک اور مظالم پر تفصیلی بریفنگ لی گئی۔ مختلف پینلسٹس نے بھارت میں مسلمانوں، عیسائیوں، بدھ مت، سکھوں، کشمیریوں اور دلت کمیونٹی پر ہونے والے مظالم کی داستانیں سنائیں۔

    ہرپیت سندھو ترجمان سکھ کمیونٹی کانگریس مینوں کو بتایا گیا کہ وزیر اعظم مودی کی جماعت اقلیتوں کیخلاف مظالم کی ہدایت کار ہے۔

    آر ایس ایس ایک شدت پسند تنظیم ہے اور بی جے پی اس کا سیاسی ونگ۔ پولیس گردی اور عدالتی نظام کی کرپشن کی وجہ سے اقلیتوں کو انصاف نہیں مل رہا اور نریندر مودی کی اقلیتوں پر ظالمانہ حکومت پر کانگریس اور صدر اوباما کی خاموشی بھی ایک سوالیہ نشان ہے۔

    اس موقع پر ایمنسٹی انٹرنیشنل کے ڈائریکٹر ٹی کمار نے بھارت میں میڈیا کی آزادی کے حوالے سے کانگریس مینوں کے سامنے سوالات اٹھائے۔

    اجلاس میں سکھوں، دلت کمیونٹی اور دیگر اقلیتوں کی بڑی تعداد موجود تھی تاہم واشنگٹن میں بڑی تعداد میں موجود کشمیری کمیونٹی کے کسی رہنما نے اجلاس میں آنے کی زحمت نہ کی۔

     

  • پاکستان میں عیسائیوں خلاف تشدد میں اضافہ: رپورٹ

    پاکستان میں عیسائیوں خلاف تشدد میں اضافہ: رپورٹ

    اسلام آباد: اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ کرنے والے گروپ نے اپنی سالانہ رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ ایشیا کی تیزی سےترقی کرتی ہوئی شہری آبادیوں میں اقلیتوں اور مقامی آبادیوں کو سب سے کم فوائد حاصل ہورہے ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق شہروں کی جانب ہجرت کی شرح بڑھ جانے سے بھی ایشیائی کمیونٹیز میں تفریق اورعدم تحفظ کے احساس کو فروغ ملاہے۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اقلیتیں اور مقامی آبادیاں شہروں کا رخ کررہی ہیں جس کی وجہ مسلح تنازعات ہیں یا اور دیہی علاقوں میں کھیتی باڑی کے شعبےمیں بڑھتی ہوئی بیروزگاری ہے۔

    اقلیتوں اورمقامی آبادیوں کو شہری ترقیاتی منصوبوں کے لئے ان کی زمینوں سے بے دخل کیا جارہاہے جیسے کہ کمبوڈیا، یا سیاحوں کے لئے شہروں کو پرکشش بنانے کے لئے مخصوص علاقوں میں محدود کیا جارہاہے جیسا کہ تھائی لینڈ میں۔ مذہب کی بنیاد پر بھی ایشیائی ممالک میں اقلیتوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جارہے جیسا کہ ویتنام کے ہو چی مو شہر میں یا پھر برما کے رہنگیا مسلم۔

    جنوبی ایشیا میں شہروں کی تیز رفتار ترقی سے کچی آبادیوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ بھارت میں دلت نامی مقامی آبادی کو خطرنک اور عامیانہ کاموں میں استعمال کیا جاتا ہے جیسے صفائی ستھرائی وغیرہ۔ دلت خواتین کو کام کے دوران جنسی زیادتی جیسے سنگین مسائل کا سامنا بھی زیادہ کرنا پڑتا ہے کیونکہ معاشرے میں انکی شنوائی دیگر کی نسبت کم ہے۔

    پاکستان میں مسیحی اورشیعہ اقلیتوں کو شہری علاقوں میں مذہب کی بنا پرقتل وغارت کا نشانہ بنایا جاتارہاہے اور گزشتہ کچھ سالوں میں اس میں شدت آئی ہے۔

    محقق لاٹیمیر نے اپنی رپورٹ کے اختتام میں کہا ہے کہ مقامیوں اور اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ سے ہی کسی شہرکا سماجی تعلق طویل عرصے تک قائم رہ سکتا ہے۔