Tag: Mir Abdul Qaddos Bizenjo

  • وزیراعلیٰ بلوچستان قرنطینہ میں چلے گئے

    وزیراعلیٰ بلوچستان قرنطینہ میں چلے گئے

    وزیراعلیٰ بلوچستان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق میرعبدالقدوس بزنجو کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے، طبیعت ناسازی کے باعث انہوں نے ٹیسٹ کرایا جس کی رپورٹ مثبت آئی۔

    ترجمان نے بتایا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان نے ٹیسٹ کے بعد خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے، ان کی طبیعت ٹھیک ہے تاہم کرونا کی علامات موجود ہیں، ڈاکٹرز نے وزیراعلیٰ بلوچستان کو مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔

    ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعلیٰ اہم سرکاری امور کیلئے آن لائن اجلاس جاری رکھیں گے۔

    ادھر بلوچستان میں کرونا کیسز میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، گذشتہ 24گھنٹےکےدوران بلوچستان میں کروناکی شرح3.09فیصد جبکہ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں 2.80فیصد رہی۔

    یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں کورونا کی صورتحال بہتر، مثبت کیسز کی شرح 2 فیصد کی سطح پر آگئی

    محکمہ صحت بلوچستان کے مطابق گذشتہ 24گھنٹوں کےدوران صوبےمیں کروناکے10نئےکیسز رپورٹ ہوئے، 7کیسزکوئٹہ اور1کیس خضدار،2کیس پنچگورسے رپورٹ ہوئے۔

    کرونا سے ہونے والی اموات سے متعلق محمکہ صحت بلوچستان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں کرونا سےجاں بحق افرادکی تعداد374 تک جاپہنچی ہے۔

  • بلوچستان کے نئے وزیراعلیٰ کیلئے عبدالقدوس بزنجو کے نام پر اتفاق

    بلوچستان کے نئے وزیراعلیٰ کیلئے عبدالقدوس بزنجو کے نام پر اتفاق

    کوئٹہ : بلوچستان کے نئے وزیراعلیٰ کیلئے عبدالقدوس بزنجو کے نام پر اتفاق کرلیا گیا ، پارلیمانی لیڈر ظہوربلیدی نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ایک مثبت نتیجہ دیں گے ،جوڑ توڑ جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق قائمقام صدر بی اے پی ظہور بلیدی نے تصدیق کی ہے کہ بلوچستان کے نئے وزیراعلیٰ کیلئے بی اے پی نے قدوس بزنجو کے نام پر اتفاق کرلیا تاہم دیگر اتحادی جماعتوں سے بھی نئےقائدایوان کیلئےمشاورت کریں گے۔

    بی اے پی کے پارلیمانی لیڈر ظہور بلیدی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا قدوس بزنجو کو وزیر اعلی نامزد کیا ہے ، ایک مثبت نتیجہ دیں گے ،جوڑ توڑ جاری ہے۔

    ظہور بلیدی کا کہنا تھا کہ نئی حکومت بنانے کیلئے تمام جماعتوں سےرابطہ کیا جائے گا ، کوشش ہوگی تمام جماعتوں کو ساتھ لیکر چلیں، بی این پی،بی این پی عوامی، جےیوآئی ف اوربی اےپی کے ناراض ارکان حکومت میں شامل ہوں گے۔

    پارلیمانی لیڈر ظہوربلیدی نے نئے وزیراعلی کی نامزدگی کیلئے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔

    یاد رہے اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو نے عہدے سے استعفی دے دیا تھا اور کہا تھا کہ صوبے میں اب ساری چیزیں بہتر ہوں گی۔

    گذشتہ روز وزیر اعلیٰ بلوچستان سردار جام کمال نے استعفیٰ دیا تھا اور گورنر ظہور آغا نے ان استعفیٰ منظور کرلیا تھا ، وزیر اعلیٰ کے مستعفی ہونے کے بعد آئینی طور پر صوبائی کابینہ بھی تحلیل ہوگئی۔

    اس حوالے سے چیف سیکریٹری آفس سے نوٹیفیکشن جاری کیا تھا، نئے وزیر اعلیٰ حلف لینے کے بعد اپنی کابینہ تشکیل دیں گے۔