Tag: Mir Hamza

  • کراچی کنگز کے میر حمزہ نے گراؤنڈ میں شائقین کی آمد سے متعلق کیا کہا؟

    کراچی کنگز کے میر حمزہ نے گراؤنڈ میں شائقین کی آمد سے متعلق کیا کہا؟

    کراچی : پی ایس ایل 10 کی ٹیم کراچی کنگز کے فاسٹ بالر میر حمزہ کوئٹہ گلیڈیئٹر سے فتح کے بعد شائقین کرکٹ سے پُرامید ہیں۔

    پی ایس ایل ٹین کے اہم میچ میں کامیابی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میر حمزہ کا کہنا تھا کہ رواں سیزن میں ہم اچھی کرکٹ کھیل رہے ہیں، امید ہے کہ کراچی کنگز کی یہ پرفارمنس دیکھ کر اب شائقین کرکٹ میچ دیکھنے اسٹیڈیم میں آئیں گے۔

    فاسٹ بالر کا کہنا تھا کہ میچ جیتنا ہمارا مقصد ہے اور 2 میچز جیتنے پر بہت خوشی محسوس ہورہی ہے، میچ میں بولنگ اور بیٹنگ سمیت ہماری فیلڈنگ بھی اچھی رہی۔

    میر حمزہ نے کہا کہ ٹیم کی جیت سے کھلاڑیوں کا حوصلہ مزید بڑھ جاتا ہے، ہمارا یہی مقصد تھا کہ 170سے زائد رنز اسکور کرسکیں۔

    کراچی کنگز کے مداحوں کا اظہار مسرت 

    علاوہ ازیں دوسری جانب اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن10 میں کراچی کنگز کے کم بیک کرنے پر کراچی کے شائقین کرکٹ بہت خوش دکھائی دیے۔

    اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے شائقین نے کراچی کنگز کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ جیمز ونس فیورٹ کپتان ہے،حسن علی کی کارکردگی نے دل خوش کر دیا انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس سال کراچی کنگز ہی یہ ٹورنامنٹ جیتے گی۔

  • انگلینڈ کیخلاف تیسرے ٹیسٹ سے قبل پاکستان کو بڑا دھچکا

    انگلینڈ کیخلاف تیسرے ٹیسٹ سے قبل پاکستان کو بڑا دھچکا

    پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان راولپنڈی میں ہونے والے تیسرے ٹیسٹ میچ سے قبل کرکٹ شائقین کے لئے بری خبر سامنے آگئی۔

    ذرائع کے مطابق پاکستان کے فاسٹ بولر میر حمزہ راولپنڈی ٹیسٹ سے باہر ہو گئے ہیں، میر حمزہ معمولی انجری کا شکار ہیں، انہیں کمر کے نچلے حصے میں درد محسوس ہورہا ہے۔

    فاسٹ بولر نے نے دونوں پریکٹس سیشنز میں حصہ نہیں لیا، صرف معمولی واک اور آرام کو ترجیح دی۔

    دوسری جانب راولپنڈی اسٹیڈیم میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والے تیسرے ٹیسٹ میچ سے قبل انگلینڈ ٹیم کے کھلاڑی اور آفیشلز نے پچ کا معائنہ کیا۔

    رپورٹس کے مطابق مہمان ٹیم انگلینڈ کے کوچ برینڈن مک کلم اور کپتان بین اسٹوکس پچ کو ہاتھ لگا کر دیکھتے رہے۔

    انگلینڈ کے کوچ برینڈن مک کلم نے پچ پر کھیلنے کے اسٹائل سے متعلق اسٹوکس کو رائے دی جبکہ انگلینڈ کے آفیشل نے پچ کی تصاویر بھی لیں۔

    ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ: بھارت نے یو اے ای کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا

    واضح رہے کہ پاکستان اورانگلینڈ کے درمیان فیصلہ کن تیسرا ٹیسٹ میچ 24 اکتوبرکو راولپنڈی میں کھیلا جائیگا، ٹیسٹ سیریز میں دونوں ٹیموں نے ایک ایک میچ میں فتح حاصل کر رکھی ہے۔

  • ٹیسٹ سیریز: عبوری سلیکشن کمیٹی نے مزید تین کھلاڑیوں کو اسکواڈ میں شامل کرلیا

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی عبوری سلیکشن کمیٹی نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے مزید تین کھلاڑیوں کو اسکواڈ میں شامل کرلیا۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق عبوری سلیکشن کمیٹی نے کپتان بابر اعظم کی مشاورت سے تین کھلاڑی فاسٹ بولر میر حمزہ، اسپنر ساجد خان اور شاہنواز ڈاہانی کو شامل کیا ہے۔

    شاہد آفریدی نے کہا کہ ہم نے اسکواڈ پر بات چیت کی اور اتفاق کیا کہ بولنگ کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔

    اسٹار آل راؤنڈر نے کہا کہ تینوں کھلاڑیوں کی کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے فاسٹ بولرز میر حمزہ اور شاہنواز ڈاہانی، آف اسپنر ساجد خان کو منتخب کیا گیا ہے۔

    سابق کپتان نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ اضافی بولنگ اٹیک سے بابر اعظم کو پہلے ٹیسٹ کے لیے دستیاب اسکواڈ میدان میں اتارنے میں مدد ملے گی۔

    واضح رہے کہ قائد اعظم ٹرافی کے چار میچز میں میر حمزہ نے 16 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ساجد خان نے سات میچز میں 21 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

    گزشتہ سلیکشن کمیٹی نے کیویز کے خلاف 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا تھا جس میں فاسٹ بولر حسن علی کی واپسی ہوئی، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ26 دسمبر سے کراچی میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ٹیسٹ 2 جنوری 2023 کراچی میں ہی شیڈول ہے۔

     

  • عمران جونئیر کی جگہ میر حمزہ کراچی کنگز میں شامل

    عمران جونئیر کی جگہ میر حمزہ کراچی کنگز میں شامل

    لاہور: محمد عمران جونئیر کی جگہ میر حمزہ کراچی کنگز میں شامل کرلئے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کنگز نے محمد عمران جونئیر کی جگہ میرحمزہ کو ٹیم میں شامل کرلیا ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ کی ٹیکنیکل کمیٹی نے میر حمزہ کو کنگز کے اسکواڈ میں شمولیت کی اجازت دیدی ہے۔

    اس سے قبل انجری کا شکار محمد الیاس کی جگہ عثمان شنواری کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھا، جبکہ کراچی کنگز کو رواں سیزن میں اسٹار فاسٹ بولر محمد عامر کی بھی خدمات حاصل نہ ہوسکی۔

    مسلسل انجریز کے باوجود کراچی کنگز پی ایس ایل سیون کے بقیہ میچز میں عمدہ کارکردگی دکھانے کے لئے پُرعزم ہے، متعدد کھلاڑیوں کے ان فٹ ہونے کے باوجود کنگز کے کپتان بابراعظم کو یقین ہے کہ آنے والے میچز میں ٹیم بہترین کھیل پیش کرے گی۔

    یہ بھی پڑھیں: لاہور قلندرز میں متبادل کھلاڑی کون آ رہا ہے؟

    واضح رہے کہ کراچی کنگز اپنا چھٹا میچ اتوار کو پشاور زلمی کے خلاف کھیلے گی۔

    دوسری جانب پی ایس ایل 7 کی مڈ سیزن ٹریڈ ونڈو کھول دی گئی ہے جس کے تحت تمام ٹیموں کو ایسے کھلاڑیوں کے ٹریڈ کی اجازت ہوگی جنہوں نے اب تک ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کے کسی میچ میں شرکت نہیں کی۔