Tag: Mir Waiz Umer Farooq

  • مقبوضہ کشمیرمیں کرفیو112 کا واں روز، نماز جمعہ جامع مسجد میں پڑھنے کا اعلان

    مقبوضہ کشمیرمیں کرفیو112 کا واں روز، نماز جمعہ جامع مسجد میں پڑھنے کا اعلان

    سری نگر: مقبوضہ کشمیرمیں ایک سوبارہویں روز بھی صورتحال بدستورکشیدہ ہے، مقبوضہ وادی کے مختلف علاقوں میں کرفیو نافذ ہے جبکہ میرواعظ نے نمازجمعہ جامع مسجد میں ادا کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت کا مکروہ چہرہ مقبوضہ کشمیر میں بے نقاب ہوگیا، آزادی کے حصول کے لئے جانوں کا نذرانہ پیش کرتے کشمیری مسلسل پندرہ ہفتے سے نمازجمعہ کی ادائیگی سے محروم ہیں لیکن عالمی ضمیر بے حس اورانسانی حقوق کے علمبردار خاموش ہیں۔

    کٹھ پتلی انتظامیہ نے کشمیریوں کو نماز جمعہ سے روکنے کے لئے مزید پہرے لگا دئیے لیکن کشمیری بھی ڈٹ گئے ہیں۔


    مزید پڑھیں : مقبوضہ کشمیر میں کشمیری 3 ماہ سے نماز جمعہ سے محروم


    میر واعظ عمر فاروق نے نماز جمعہ جامع مسجد میں پڑھنے کا اعلان ہے، بھارتی مظالم اور غاصبانہ تسلط کیخلاف نماز جمعہ کے بعد مقبوضہ وادی کے گلی کوچوں میں آزادی مارچ کیا جائے گا۔

    بھارتی فورسزکی جارحیت اور مظالم کیخلاف حریت کانفرنس نے احتجاج تین نومبر تک بڑھا دیا۔


    مزید پڑھیں : جمعے کی نماز جامع مسجد میں ہوگی، میر واعظ عمر فاروق


    یاد رہے چند روز قبل بھارتی جنتا پارٹی کے رہنماء یشونت سنہا سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حریت رہنماء میر واعظ عمر فاروق کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج کے کرفیو کی وجہ سے کشمیری مسجد میں نماز جمعہ ادا نہیں کرسکتے تاہم آئندہ جمعے کرفیو اور پابندیوں کے باوجود جامع مسجد سری نگر میں باجماعت نماز ہوگی۔

    دوسری جانب حریت رہنما یاسین ملک کی حالت تاحال تشویشناک ہے، دائیں ہاتھ نے رگ پھٹنے کے باعث کام کرنا چھوڑدیا ہے، غلط انجکشن لگنے کے بعد حالت بگڑ گئی تھی، شدید تکلیف کے باعث انہیں دواؤں کے زیر اثر رکھا گیا ہے۔


    مزید پڑھیں : کشمیری رہنما یاسین ملک کی حالت بدستور تشویشناک


    حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت روکنے اور حریت قائدین کی فوری رہائی ممکن بنانے کے لیے روسی صدر ولادی میر پیوٹن کو خط بھی لکھا ہے اور ان سے مدد کی اپیل کی ہے۔

    مزید پڑھیں : مقبوضہ کشمیر میں کشمیری 3 ماہ سے نماز جمعہ سے محروم

    واضح رہے کہ حریت رہنماء برہان وانی کی شہادت کے بعد کشمیر میں ہزاروں افراد نے بھارتی تسلط کے خلاف احتجاج شروع کیا تھا اور ایک سو بارہ روز میں بھارتی فوج نے ایک سو سے زائد کشمیری شہید کردیئے ہیں جبکہ ہزاروں زخمی اور اپنی بینائی سے محروم ہوچکے ہیں۔

  • چھتیس افراد شہید کردیے، ظالموں ماتم تو کرنے دو، میر واعظ عمرفاروق

    چھتیس افراد شہید کردیے، ظالموں ماتم تو کرنے دو، میر واعظ عمرفاروق

    سری نگر: حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق نے کہا ہے کہ بھارتی افواج نوجوانوں پر گولیاں چلانے سے باز رہے، 35 کشمیریوں کو شہید کردیا گیا جس کی وجہ سے نوجوانوں میں اشتعال پیدا ہوگیا ہے اور اب ماتم بھی نہیں کرنے دیا جارہا۔

    تفصیلات کے مطابق کشمیر میں جاری بھارتی افواج کے مظالم میں بتدریج اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، آج نماز جمعہ کی ادائیگی سے قبل حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق کو بھارتی افواج کی جانب سے اُن کی رہائش گاہ پر نظر بند کردیا گیا۔

    اس موقع پر کشمیری نوجوانوں کی بڑی تعداد نے حریت رہنما کی رہائش گاہ کے باہر بھارتی افواج کے خلاف احتجاج کیا اور شدید نعرے بازی کی، نوجوانوں کی جانب سے ’’ہم کیا چاہتے، آزادی کے نعرے لگائے گئے‘‘۔

    رہائش گاہ کے باہر جمع ہونے والے نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے میرواعظ عمر فاروق نے بھارتی افواج کو تنبیہ کی کہ وہ نوجوانوں پر گولیاں چلانے سے باز رہے، ہمارے 35 افراد مارے گیے ہیں نوجوان اُس ظلم کے خلاف سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں۔

    میر واعظ نے بھارتی افواج کو متنبہ کیا کہ ’’اگر انہوں نے کشمیری نوجوانوں پر مظالم کا سلسلہ بند نہیں کیا تو صورتحال سنگین ہوجائے گی، نوجوان مارے گیے افراد کے غم میں ماتم کررہے ہیں مگر بھارتی افواج ہم سے اُس کا حق بھی چھیننا چاہتی ہے‘‘۔

    واضح رہے حزب المجاہدین کے کمانڈر برہان وانی کی شہادت کے بعد سے بھارتی افواج کی جانب سے کشمیریوں پر  نہ ختم ہونے والے مظالم کا سلسلہ جاری ہے جس میں اب تک 36 افراد جاں بحق اور سیکڑوں شدید زخمی ہوئے ہیں۔ اسپتال حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ زخمیوں میں سے بیشتر افراد کے اعضا ناکارہ ہوچکے ہیں اور کئی نوجوانوں کی آنکھیں ضائع ہوگئیں۔

    دوسری جانب حریت رہنماؤں نے کہا ہے کہ بھارتی افواج مظاہرین پر مہلک ہتھیار استعمال کررہی ہے جس کے باعث سیکٹروں مظاہرین جاں بحق اور زخمی ہوئے ہیں۔